کلامِ اکبرمثنویات، مراثی و دیگر

تعجب سے کہنے لگے بابو صاحب

۱

تعجب سے کہنے لگے بابو صاحبگورنمنٹ سید پہ کیوں مہرباں ہے

۲

اسے کیوں ہوئی اس قدر کامیابیکہ ہر بزم میں بس یہی داستاں ہے

۳

کبھی لاٹ صاحب ہیں مہمان اس کےکبھی لاٹ صاحب کا وہ میہماں ہے

۴

نہیں ہے ہمارے برابر وہ ہرگزدیا ہم نے ہر صیغے کا امتحاں ہے

۵

وہ انگریزی سے کچھ بھی واقف نہیں ہےیہاں جتنی انگلش ہے سب بر زباں ہے

۶

کہا ہنس کے اکبر نے اے بابو صاحبسنو مجھ سے جو رمز اس میں نہیں ہے

۷

نہیں ہے تمہیں کچھ بھی سید سے نسبتتم انگریزی داں ہو وہ انگریز داں ہے

۱۳۵ / ۱۴۶