# Diwan-e-Ghalib (دیوانِ غالب) — The Divan of Ghalib

Mirza Asadullah Khan Ghalib · Urdu · 1841 · 307 poems · 2790 couplets

Source: https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib (Ahl-e-Qalam library). Text from the Kulliyat-e-Ghalib web book, compiled by Juwairiya Masood from Nuskha-e-Urduweb and collated with the Arshi, Hamidia, Mehr and Raza editions; released into the public domain (CC0) at github.com/saadatm/ghalib. Each couplet has its own page; cite that URL.

## ردیف الف — Ghazals — Radeef Alif

### نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01/1)

نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کا  
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01/2)

شوخیٔ نیرنگ، صیدِ وحشتِ طاؤس ہے  
دام، سبزے میں ہے پروازِ چمن تسخیر کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01/3)

لذّتِ ایجادِ ناز، افسونِ عرضِ ذوقِ قتل  
نعل آتش میں ہے، تیغِ یار سے نخچیر کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01/4)

کاؤ کاوِ سخت جانی ہائے تنہائی، نہ پوچھ  
صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا  

Editors' notes:

کاؤکاو: اکثر مروجہ نسخوں میں "کاوِ کاوِ" درج ہے اور لوگ بے خیالی میں اسی طرح پڑھتے ہیں۔ بعض حضرات نے "کاؤ کاؤ" بھی لکھا ہے جس کا یہاں کوئی محل نہیں۔ کاؤ = کاوش ۔ علی العموم "کاؤ کاؤ" بہ تکرار مستعمل ہے۔ اس مصرع میں "کاؤکاوِ" پڑھنا چاہیے۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01/5)

جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے  
سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01/6)

آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے  
مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01/7)

خشت پشتِ دستِ عجز و قالب آغوشِ وداع  
پُر ہوا ہے سیل سے پیمانہ کس تعمیر کا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01/8)

وحشتِ خوابِ عدم شورِ تماشا ہے اسدؔ  
جو مزہ جوہر نہیں آئینۂ تعبیر کا  

Editors' notes:

مزہ: نسخۂ حمیدیہ میں "مزہ" نسخۂ عرشی میں "مژہ"۔ ہم نے حمیدیہ کے متن کو ترجیح دی ہے۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/01/9)

بس کہ ہوں غالبؔ، اسیری میں بھی آتش زیِر پا  
موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا  

### جنوں گرم انتظار و نالہ بے تابی کمند آیا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/02/1)

جنوں گرم انتظار و نالہ بے تابی کمند آیا  
سویدا تا بہ لب زنجیر سے دودِ سپند آیا  

Editors' notes:

زنجیر: عرشی میں "زنجیری"۔ عرشی نے "زنجیر سے" کو سہو مرتب لکھا ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/02/2)

مہِ اختر فشاں کی بہرِ استقبال آنکھوں سے  
تماشا، کشورِ آئینہ میں آئینہ بند آیا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/02/3)

تغافل، بد گمانی، بلکہ میری سخت جانی ہے  
نگاہِ بے حجابِ ناز کو بیمِ گزند آیا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/02/4)

فضائے خندۂ گُل تنگ و ذوقِ عیش بے پروا  
فراغت گاہِ آغوشِ وداعِ دل پسند آیا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/02/5)

عدم ہے خیر خواہِ جلوہ کو زندانِ بے تابی  
خرامِ ناز برقِ خرمنِ سعیٔ سپند آیا  

Editors' notes:

سپند: یہاں درست لفظ "سپند" ہے جیسا کہ نسخۂ حمیدیہ (کالی داس گپتا) میں دیا گیا ہے۔ نسخۂ حمیدیہ (شائع کردہ مجلسِ ترقی ادب، لاہور) میں غلطی سے "پسند" لکھا گیا ہے۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/02/6)

جراحت تحفہ، الماس ارمغاں، داغِ جگر ہدیہ  
مبارک باد اسدؔ، غم خوارِ جانِ دردمند آیا  

### عالم جہاں بہ عرضِ بساطِ وجود تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/1)

عالم جہاں بہ عرضِ بساطِ وجود تھا  
جوں صبح، چاکِ جَیب مجھے تار و پود تھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/2)

جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار  
صحرا، مگر، بہ تنگیٔ چشمِ حُسُود تھا  

Editors' notes:

حسود: یہاں "حُسُود" کی جگہ "حَسُود" بھی پڑھا جاسکتا ہے۔ حُسُود = جمعِ حاسد۔ حَسُود = بہت حسد کرنے والا۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/3)

بازی خورِ فریب ہے اہلِ نظر کا ذوق  
ہنگامہ گرم حیرتِ بود و نمود تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/4)

عالم طلسمِ شہرِ خموشاں ہے سر بہ سر  
یا میں غریبِ کشورِ گفت و شنود تھا  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر نسخۂ حمیدیہ میں نہیں ہے۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/5)

آشفتگی نے نقشِ سویدا کیا درست  
ظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/6)

تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ  
جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/7)

لیتا ہوں مکتبِ غمِ دل میں سبق ہنوز  
لیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا  

Editors' notes:

اشعار: یہ اور اگلا شعر نسخۂ رضا کی ایک اور غزل کا حصہ ہیں جس کا مطلع ہے: ؎
 
 تنگی رفیقِ رہ تھی، عدم یا وجود تھا
 میرا سفر بہ طالعِ چشمِ حسود تھا 
 
 — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/8)

ڈھانپا کفن نے داغِ عیوبِ برہنگی  
میں، ورنہ ہر لباس میں ننگِ وجود تھا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/9)

تیشے بغیر مر نہ سکا کوہ کُن اسدؔ  
سر گشتۂ خمارِ رسوم و قیود تھا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/03/10)

تنگی رفیقِ رہ تھی، عدم یا وجود تھا  
میرا سفر بہ طالعِ چشمِ حسود تھا  

### کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/04/1)

کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا  
دل کہاں کہ گم کیجیے؟ ہم نے مدعا پایا  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل نسخۂ رضا میں نہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/04/2)

ہے کہاں تمنّا کا دوسرا قدم یا رب  
ہم نے دشتِ امکاں کو ایک نقشِ پا پایا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/04/3)

بے دماغِ خجلت ہوں رشکِ امتحاں تا کے  
ایک بے کسی تجھ کو عالم آشنا پایا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/04/4)

سادگی و پرکاری، بے خودی و ہشیاری  
حسن کو تغافل میں جرأت آزما پایا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/04/5)

خاک بازیٔ امید، کارخانۂ طفلی  
یاس کو دو عالم سے لب بہ خندہ وا پایا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/04/6)

کیوں نہ وحشتِ غالبؔ باج خواہِ تسکیں ہو  
کشتۂ تغافل کو خصمِ خوں بہا پایا  

### عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/1)

عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا  
درد کی دوا پائی، درد بے دوا پایا  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل نسخۂ رضا میں نہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/2)

غنچہ پھر لگا کھلنے، آج ہم نے اپنا دل  
خوں کیا ہوا دیکھا، گم کیا ہوا پایا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/3)

شورِ پندِ ناصح نے زخم پر نمک چھڑکا  
آپ سے کوئی پوچھے تم نے کیا مزا پایا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/4)

فکرِ نالہ میں گویا، حلقہ ہوں زِ سر تا پا  
عضو عضو جوں زنجیر، یک دلِ صدا پایا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/5)

حال دل نہیں معلوم، لیکن اس قدر یعنی  
ہم نے بارہا ڈھونڈا، تم نے بارہا پایا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/6)

شب نظارہ پرور تھا خواب میں خرام اس کا  
صبح موجۂ گل کو نقشِ بوریا پایا  

Editors' notes:

خرام: نسخۂ حمیدیہ میں "خیال" بجائے "خرام"۔ — جویریہ مسعود  
نقش: نسخۂ حمیدیہ میں "وقف" بجائے "نقش"۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/7)

جس قدر جگر خوں ہو، کوچہ دادنِ گل ہے  
زخمِ تیغِ قاتل کو طُرفہ دل کشا پایا  

Editors' notes:

گل: نسخۂ حمیدیہ میں "دل" بجائے "گل"۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/8)

ہے نگیں کی پا داری نامِ صاحبِ خانہ  
ہم سے تیرے کوچے نے نقشِ مدّعا پایا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/9)

دوست دارِ دشمن ہے! اعتمادِ دل معلوم  
آہ بے اثر دیکھی، نالہ نارسا پایا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/05/10)

نَے اسدؔ جفا سائل، نَے ستم جنوں مائل  
تجھ کو جس قدر ڈھونڈھا الفت آزما پایا  

Editors' notes:

ستم: نسخۂ حمیدیہ میں "سمِّ جنوں" بجائے "ستم جنوں"۔ — جویریہ مسعود  

### دل میرا سوزِ نہاں سے بے محابا جل گیا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/1)

دل میرا سوزِ نہاں سے بے محابا جل گیا  
آتشِ خاموش کی مانند، گویا جل گیا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/2)

دل میں ذوقِ وصل و یادِ یار تک باقی نہیں  
آگ اس گھر میں لگی ایسی کہ جو تھا جل گیا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/3)

میں عدم سے بھی پرے ہوں، ورنہ غافل! بارہا  
میری آہِ آتشیں سے بالِ عنقا جل گیا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/4)

عرض کیجے جوہرِ اندیشہ کی گرمی کہاں؟  
کچھ خیال آیا تھا وحشت کا، کہ صحرا جل گیا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/5)

دل نہیں، تجھ کو دکھاتا ورنہ، داغوں کی بہار  
اِس چراغاں کا کروں کیا، کارفرما جل گیا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/6)

دود میرا سنبلستاں سے کرے ہے ہمسری  
بس کہ ذوقِ آتشِ گل سے سراپا جل گیا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/7)

شمع رویوں کی سر انگشتِ حنائی دیکھ کر  
غنچۂ گل پر فشاں، پروانہ آسا، جل گیا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/8)

خانمانِ عاشقاں دکانِ آتش باز ہے  
شعلہ رو جب ہو گئے گرمِ تماشا، جل گیا  

Editors' notes:

شعلہ رو: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ شعلہ رو یاں جب ہوے گرمِ تماشا جل گیا — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/9)

تا کجا افسوسِ گرمی ہائے صحبت، اے خیال  
دل بہ سوزِ آتشِ داغِ تمنّا جل گیا  

Editors' notes:

دل بہ: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ دل ز آتش خیزیٔ داغِ تمنا جل گیا — جویریہ مسعود  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/06/10)

میں ہوں اور افسردگی کی آرزو، غالبؔ! کہ دل  
دیکھ کر طرزِ تپاکِ اہلِ دنیا جل گیا  

### شوق، ہر رنگ رقیبِ سر و ساماں نکلا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/1)

شوق، ہر رنگ رقیبِ سر و ساماں نکلا  
قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/2)

کارخانے سے جنوں کے بھی، میں عریاں نکلا  
میری قسمت کا نہ ایک آدھ گریباں نکلا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/3)

ساغرِ جلوۂ سرشار ہے، ہر ذرۂ خاک  
شوقِ دیدار بلا آئینہ ساماں نکلا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/4)

زخم نے داد نہ دی تنگیٔ دل کی یا رب  
تیر بھی سینۂ بسمل سے پَرافشاں نکلا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/5)

بوئے گل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفل  
جو تری بزم سے نکلا، سو پریشاں نکلا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/6)

دلِ حسرت زدہ تھا مائدۂ لذتِ درد  
کام یاروں کا بہ قدرٕ لب و دنداں نکلا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/7)

اے نو آموزِ فنا، ہمتِ دشوار پسند!  
سخت مشکل ہے کہ یہ کام بھی آساں نکلا  

Editors' notes:

اے: بعض نسخوں میں "اے" کی جگہ "ہے" اور بعض میں اِس کی جگہ "تھی" بھی چھپا ہے۔ حسرت موہانی اور طباطبائی کے نسخوں، نیز بعض دوسرے نسخوں میں "اے" ہی چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/8)

شورِ رسوائیٔ دل دیکھ کہ یک نالہ شوق  
لاکھ پردے میں چھپا، پر وہی عریاں نکلا  

Editors' notes:

اشعار: یہ اور اگلے دو اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/9)

کچھ کھٹکتا تھا مرے سینے میں، لیکن آخر  
جس کو دل کہتے تھے سو تیر کا پیکاں نکلا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/10)

کس قدر خاک ہوا ہے دلِ مجنوں، یا رب  
نقشِ ہر ذرہ، سویدائے بیاباں نکلا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/11)

شوخیٔ رنگِ حنا خونِ وفا سے کب تک  
آخر اے عہد شکن! تو بھی پشیماں نکلا  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ حمیدیہ میں مزید شعر۔ — اعجاز عبید  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/12)

میں بھی معذورِ جنوں ہوں، اسدؔ، اے خانہ خراب  
پیشوا لینے مجھے گھر سے بیاباں نکلا  

Editors' notes:

شعر ۲: نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/07/13)

دل میں پھر گریے نے اک شور اٹھایا غالبؔ  
آہ جو قطرہ نہ نکلا تھا سُو طوفاں نکلا  

### دھمکی میں مر گیا، جو نہ بابِ نبرد تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/08

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/08/1)

دھمکی میں مر گیا، جو نہ بابِ نبرد تھا  
"عشقِ نبرد پیشہ" طلب گارِ مرد تھا  

Editors' notes:

جو: شارحینِ کلام کے نزدیک وقفہ "جو" کے بجائے "گیا" کے بعد ہے۔ — حامد علی خاں
حامد علی خاں کے نسخے میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ دھمکی میں مر گیا جو، نہ بابِ نبرد تھا — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/08/2)

تھا زندگی میں مرگ کا کھٹکا لگا ہوا  
اڑنے سے پیشتر بھی، مرا رنگ زرد تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/08/3)

تالیفِ نسخہ ہائے وفا کر رہا تھا میں  
مجموعۂ خیال ابھی فرد فرد تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/08/4)

دل تا جگر، کہ ساحلِ دریائے خوں ہے اب  
اس رہ گزر میں جلوۂ گل، آگے گرد تھا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/08/5)

جاتی ہے کوئی کشمکش اندوہِ عشق کی!  
دل بھی اگر گیا، تو وُہی دل کا درد تھا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/08/6)

احباب چارہ سازیٔ وحشت نہ کر سکے  
زنداں میں بھی خیال، بیاباں نورد تھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/08/7)

یہ لاشِ بے کفن اسدِؔ خستہ جاں کی ہے  
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا  

### شمار سبحہ، "مرغوبِ بتِ مشکل" پسند آیا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/09

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/09/1)

شمارِ سبحہ، "مرغوبِ بتِ مشکل" پسند آیا  
تماشائے بہ یک کف بُردنِ صد دل، پسند آیا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/09/2)

بہ فیضِ بے دلی، نومیدیٔ جاوید آساں ہے  
کشائش کو ہمارا عقدۂ مشکل پسند آیا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/09/3)

ہوائے سیرِ گل، آئینۂ بے مہریٔ قاتل  
کہ اندازِ بہ خوں غلطیدنِ بسمل پسند آیا  

Editors' notes:

ہوائے: نسخۂ حمیدیہ میں "حجابِ سیرِ گل"۔ — جویریہ مسعود  
غلطیدن: اصل نسخۂ نظامی میں "غلتیدن" ہے جو سہوِ کتابت ہے۔ — اعجاز عبید  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/09/4)

ہوئی جس کو بہارِ فرصتِ ہستی سے آگاہی  
بہ رنگِ لالہ، جامِ بادہ بر محمل پسند آیا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/09/5)

سوادِ چشمِ بسمل انتخابِ نقطہ آرائی  
خرامِ نازِ بے پروائیٔ قاتل پسند آیا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/09/6)

روانی ہائے موجِ خونِ بسمل سے ٹپکتا ہے  
کہ لطفِ بے تحاشا رفتنِ قاتل پسند آیا  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر نسخۂ حمیدیہ میں نہیں ہے۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/09/7)

اسدؔ ہر جا سخن نے طرحِ باغِ تازہ ڈالی ہے  
مجھے رنگِ بہار ایجادیٔ بیدلؔ پسند آیا  

### دہر میں نقشِ وفا وجہِ تسلی نہ ہوا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10/1)

دہر میں نقشِ وفا وجہِ تسلی نہ ہوا  
ہے یہ وہ لفظ کہ شرمندۂ معنی نہ ہوا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10/2)

نہ ہوئی ہم سے رقم حیرتِ خطِّ رخِ یار  
صفحۂ آئینہ جولاں گہِ طوطی نہ ہوا  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں درج ہے : ؏ صفحہ آئینہ ہوا، آئینہ طوطی نہ ہوا — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10/3)

سبزۂ خط سے ترا کاکلِ سرکش نہ دبا  
یہ زمرد بھی حریفِ دمِ افعی نہ ہوا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10/4)

میں نے چاہا تھا کہ اندوہِ وفا سے چھوٹوں  
وہ ستم گر مرے مرنے پہ بھی راضی نہ ہوا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10/5)

دل گزر گاہ خیالِ مے و ساغر ہی سہی  
گر نفَس جادۂ سر منزلِ تقوی نہ ہوا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10/6)

ہوں ترے وعدہ نہ کرنے پر بھی راضی کہ کبھی  
گوش منت کشِ گل بانگِ تسلّی نہ ہوا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10/7)

کس سے محرومیٔ قسمت کی شکایت کیجے  
ہم نے چاہا تھا کہ مر جائیں، سو وہ بھی نہ ہوا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10/8)

وسعتِ رحمتِ حق دیکھ کہ بخشا جائے  
مجھ سا کافر کہ جو ممنونِ معاصی نہ ہوا  

Editors' notes:

جائے: نسخۂ حمیدیہ میں مزید ۔ — اعجاز عبید
مزید: نسخۂ رضا میں "جاوے" بجائے "جائے"۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/10/9)

مر گیا صدمۂ یک جنبشِ لب سے غالبؔ  
ناتوانی سے حریفِ دمِ عیسیٰ نہ ہوا  

Editors' notes:

مصرع ۲: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ مر گیا صدمۂ آواز سے "قم" کے غالبؔ — اعجاز عبید  

### ستائش گر ہے زاہد، اس قدر جس باغِ رضواں کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/1)

ستائش گر ہے زاہد، اس قدر جس باغِ رضواں کا  
وہ اک گُلدستہ ہے ہم بے خودوں کے طاقِ نسیاں کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/2)

بیاں کیا کیجیے بیدادِ کاوش ہائے مژگاں کا  
کہ ہر یک قطرۂ خوں دانہ ہے تسبیحِ مرجاں کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/3)

نہ آئی سطوتِ قاتل بھی مانع، میرے نالوں کو  
لیا دانتوں میں جو تنکا، ہوا ریشہ نَیَستاں کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/4)

دکھاؤں گا تماشہ، دی اگر فرصت زمانے نے  
مِرا ہر داغِ دل، اِک تخم ہے سروِ چراغاں کا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/5)

کیا آئینہ خانے کا وہ نقشہ تیرے جلوے نے  
کرے جو پرتوِ خُورشید عالم شبنمستاں کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/6)

مری تعمیر میں مُضمر ہے اک صورت خرابی کی  
ہیولٰی برقِ خرمن کا، ہے خونِ گرم دہقاں کا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/7)

اُگا ہے گھر میں ہر سُو سبزہ، ویرانی تماشہ کر  
مدار اب کھودنے پر گھاس کے ہے، میرے درباں کا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/8)

خموشی میں نہاں، خوں‌گشتہ لاکھوں آرزوئیں ہیں  
چراغِ مُردہ ہوں، میں بے زباں، گورِ غریباں کا  

Editors' notes:

خوں گشتہ: نسخۂ حسرت موہانی میں "سرگشتہ"۔ — اعجاز عبید  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/9)

ہنوز اک "پرتوِ نقشِ خیالِ یار" باقی ہے  
دلِ افسردہ، گویا، حجرہ ہے یوسف کے زنداں کا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/10)

بغل میں غیر کی، آج آپ سوتے ہیں کہیں، ورنہ  
سبب کیا خواب میں آ کر تبسّم ہائے پنہاں کا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/11)

نہیں معلوم، کس کس کا لہو پانی ہوا ہو گا  
قیامت ہے سرشک آلودہ ہونا تیری مژگاں کا  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/11/12)

نظر میں ہے ہماری جادۂ راہِ فنا غالبؔ  
کہ یہ شیرازہ ہے عالَم کے اجزائے پریشاں کا  

### نہ ہو گا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/12

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/12/1)

نہ ہو گا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا  
حبابِ موجۂ رفتار ہے نقشِ قدم میرا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/12/2)

محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے  
کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/12/3)

رہِ خوابیدہ، تھی گردن کشِ یک درس آگاہی  
زمیں کو سیلیٔ استاد ہے، نقشِ قدم میرا  

Editors' notes:

اشعار: اس شعر سے مقطع تک نسخۂ رضا سے شامل شدہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/12/4)

سراغ آوارہ عرضِ دو عالم شورِ محشر ہوں  
پر اَفشاں ہے غبار، آں سوئے صحرائے عدم، میرا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/12/5)

نہ ہو وحشتِ کشِ درسِ سرابِ سطرِ آگاہی  
غبارِ رہ ہوں، بے مدعا ہے پیچ و خم میرا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/12/6)

ہوائے صبح، یک عالم گریباں چاکیٔ گل ہے  
دہانِ زخم پیدا کر، اگر کھاتا ہے غم میرا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/12/7)

اسدؔ، وحشت پرستِ گوشہ تنہائیٔ دل ہوں  
بہ رنگِ موجِ مے، خمیازہ ساغر ہے، رم میرا  

### ز بس خوں گشتۂ رشکِ وفا تھا وہم بسمل کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/13

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/13/1)

ز بس خوں گشتۂ رشکِ وفا تھا وہم بسمل کا  
چرایا زخم ہائے دل نے پانی تیغِ قاتل کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/13/2)

نگاہِ چشمِ حاسد وام لے، اے ذوقِ خود بینی  
تماشائی ہوں، وحدت خانۂ آئینۂ دل کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/13/3)

شرر فرصت نگہ، سامانِ یک عالم چراغاں ہے  
بہ قدرِ رنگ یاں گردش میں ہے پیمانہ محفل کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/13/4)

سراسر تاختن کو، شش جہت یک عرصہ جولاں تھا  
ہوا واماندگی سے رہرواں کی، فرق منزل کا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/13/5)

سراپا رہنِ عشق و ناگزیرِ الفتِ ہستی  
عبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا  

Editors' notes:

اشعار: اس غزل کا صرف یہ اور اگلا شعر مروجہ دیوان کا حصہ ہیں، باقی نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/13/6)

بہ قدرِ ظرف ہے ساقی! خمارِ تشنہ کامی بھی  
جو تو دریائے مے ہے، تو میں خمیازہ ہوں ساحل کا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/13/7)

مجھے راہِ سخن میں خوفِ گمراہی نہیں غالبؔ  
عصائے خضرِ صحرائے سخن ہے، خامہ بیدلؔ کا  

### محرم نہیں ہے تو ہی، نوا ہائے راز کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/14

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/14/1)

محرم نہیں ہے تو ہی، نوا ہائے راز کا  
یاں ورنہ جو حجاب ہے، پردہ ہے ساز کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/14/2)

رنگِ شکستہ، صبحِ بہارِ نظارہ ہے  
یہ وقت ہے شگفتنِ گل ہائے ناز کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/14/3)

تو اور سوئے غیر نظر ہائے تیز تیز  
میں اور دُکھ تری مِژہ ہائے دراز کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/14/4)

صرفہ ہے ضبطِ آہ میں میرا، وگرنہ میں  
طُعمہ ہوں ایک ہی نفَسِ جاں گداز کا  

Editors' notes:

طعمہ: طُعْمہ = خوراک۔ طَعمہ = ایک لقمہ۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/14/5)

ہیں بس کہ جوشِ بادہ سے شیشے اچھل رہے  
ہر گوشۂ بساط ہے سر شیشہ باز کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/14/6)

کاوش کا دل کرے ہے تقاضا کہ ہے ہنوز  
ناخن پہ قرض اس گرہِ نیم باز کا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/14/7)

تاراجِ کاوشِ غمِ ہجراں ہوا، اسدؔ!  
سینہ، کہ تھا دفینہ گہر ہائے راز کا  

### بزمِ شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/1)

بزمِ شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا  
رکھیو یا رب یہ درِ گنجینۂ گوہر کھلا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/2)

شب ہوئی، پھر انجمِ رخشندہ کا منظر کھلا  
اِس تکلّف سے کہ گویا بت کدے کا در کھلا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/3)

گرچہ ہوں دیوانہ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب  
آستیں میں دشنہ پنہاں، ہاتھ میں نشتر کھلا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/4)

گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گو نہ پاؤں اس کا بھید  
پر یہ کیا کم ہے کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/5)

ہے خیالِ حُسن میں حُسنِ عمل کا سا خیال  
خلد کا اک در ہے میری گور کے اندر کھلا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/6)

منہ نہ کھلنے پرہے وہ عالم کہ دیکھا ہی نہیں  
زلف سے بڑھ کر نقاب اُس شوخ کے منہ پر کھلا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/7)

در پہ رہنے کو کہا اور کہہ کے کیسا پھر گیا  
جتنے عرصے میں مِرا لپٹا ہوا بستر کھلا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/8)

کیوں اندھیری ہے شبِ غم، ہے بلاؤں کا نزول  
آج اُدھر ہی کو رہے گا دیدۂ اختر کھلا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/9)

کیا رہوں غربت میں خوش، جب ہو حوادث کا یہ حال  
نامہ لاتا ہے وطن سے نامہ بر اکثر کھلا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/15/10)

اس کی امّت میں ہوں مَیں، میرے رہیں کیوں کام بند  
واسطے جس شہ کے غالبؔ! گنبدِ بے در کھلا  

### شب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرۂ ابر آب تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/1)

شب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرۂ ابر آب تھا  
شعلۂ جوّالہ ہر اِک حلقۂ گرداب تھا  

Editors' notes:

اک: قدیم نسخوں میں "اک" کی جگہ "یک" درج ہے۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/2)

شب کہ ذوقِ گفتگو سے تیری، دل بے تاب تھا  
شوخیٔ وحشت سے افسانہ فسونِ خواب تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/3)

واں کرم کو عذرِ بارش تھا عناں گیرِ خرام  
گریے سے یاں، پنبۂ بالش کفِ سیلاب تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/4)

لے زمیں سے آسماں تک فرش تھیں بے تابیاں  
شوخیٔ بارش سے مہ فوّارۂ سیماب تھا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/5)

واں ہجومِ نغمہ ہائے سازِ عشرت تھا اسدؔ  
ناخنِ غم، یاں سرِ تارِ نفس مضراب تھا  

Editors' notes:

مقطع: مقطع کی وجہ سے لگتا ہے کہ یہ اور اگلی غزل دراصل دو الگ الگ غزلیں تھیں جن کو بعد میں خود غالبؔ نے ایک کر کے پیش کیا تھا۔ — اعجاز عبید  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/6)

واں خود آرائی کو تھا موتی پرونے کا خیال  
یاں ہجومِ اشک میں تارِ نگہ نایاب تھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/7)

جلوۂ گل نے کیا تھا واں چراغاں آب جو  
یاں رواں مژگانِ چشمِ تر سے خونِ ناب تھا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/8)

یاں سرِ پرشور بے خوابی سے تھا دیوار جو  
واں وہ فرقِ ناز، محوِ بالشِ کمخواب تھا  

Editors' notes:

کمخواب: "کمخواب" کا املا "کمخاب" بھی ہے مگر "کمخواب" قابلِ ترجیح ہے، خصوصاً اس شعر میں۔ — حامد علی خاں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/9)

یاں نفَس کرتا تھا روشن، شمعِ بزمِ بے خودی  
جلوۂ گل واں بساطِ صحبتِ احباب تھا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/10)

فرش سے تا عرش، واں طوفاں تھا موجِ رنگ کا  
یاں زمیں سے آسماں تک سوختن کا باب تھا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/16/11)

ناگہاں اس رنگ سے خوں نابہ ٹپکانے لگا  
دل کہ ذوقِ کاوشِ ناخن سے لذت یاب تھا  

### نالۂ دل میں شب اندازِ اثر نایاب تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/1)

نالۂ دل میں شب اندازِ اثر نایاب تھا  
تھا سپندِ بزمِ وصلِ غیر، گو بے تاب تھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/2)

دیکھتے تھے ہم بہ چشمِ خود وہ طوفانِ بلا  
آسمانِ سفلہ، جس میں یک کفِ سیلاب تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/3)

موج سے پیدا ہوئے پیراہنِ دریا میں خار  
گریہ وحشت بے قرارِ جلوۂ مہتاب تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/4)

جوشِ تکلیفِ تماشا محشرستانِ نگاہ  
فتنۂ خوابیدہ کو آئینہ مشتِ آب تھا  

Editors' notes:

محشرستان: نسخۂ حمیدیہ میں "محشر آبادِ نگاہ"۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/5)

بے خبر مت کہہ ہمیں بے درد، خود بینی سے پوچھ  
قلزمِ ذوقِ نظر میں آئینہ پایاب تھا  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/6)

بے دلی ہائے اسدؔ افسردگی آہنگ تر  
یادِ ایّامے کہ ذوقِ صحبتِ احباب تھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/7)

مَقدمِ سیلاب سے دل کیا نشاط آہنگ ہے!  
خانۂ عاشق مگر سازِ صدائے آب تھا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/8)

نازشِ ایّامِ خاکستر نشینی، کیا کہوں  
پہلوئے اندیشہ، وقفِ بسترِ سنجاب تھا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/9)

کچھ نہ کی اپنے جُنونِ نارسا نے، ورنہ یاں  
ذرہ ذرہ رو کشِ خورشیدِ عالم تاب تھا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/10)

آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے؟  
کل تلک تیرا بھی دل مہر و وفا کا باب تھا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/11)

یاد کر وہ دن کہ ہر یک حلقہ تیرے دام کا  
انتظارِ صید میں اِک دیدۂ بے خواب تھا  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/17/12)

میں نے روکا رات غالبؔ کو، وگرنہ دیکھتے  
اُس کے سیلِ گریہ میں، گردُوں کفِ سیلاب تھا  

Editors' notes:

کے: نسخۂ رضا میں "کے" کے بجائے "کی"۔ شاید کتابت کی غلطی ہے۔ — جویریہ مسعود  

### کس کا جنونِ دید تمنّا شکار تھا؟

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/1)

کس کا جنونِ دید تمنّا شکار تھا؟  
آئینہ خانہ وادیٔ جوہر غبار تھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/2)

کس کا خیال آئینۂ انتظار تھا  
ہر برگِ گل کے پردے میں دل بے قرار تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/3)

جوں غنچہ و گل، آفتِ فالِ نظر نہ پوچھ  
پیکاں سے تیرے، جلوۂ زخم، آشکار تھا  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/4)

ایک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب  
خونِ جگر ودیعتِ مژگانِ یار تھا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/5)

اب میں ہوں اور ماتمِ یک شہرِ آرزو  
توڑا جو تو نے آئینہ، تمثال دار تھا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/6)

دیکھی وفائے فرصتِ رنج و نشاطِ دہر  
خمیازہ، یک درازیٔ عمرِ خمار تھا  

Editors' notes:

شعر ۲: نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/7)

گلیوں میں میری نعش کو کھینچے پھرو، کہ میں  
جاں دادۂ ہوائے سرِ رہ گزار تھا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/8)

موجِ سرابِ دشتِ وفا کا نہ پوچھ حال  
ہر ذرہ، مثلِ جوہرِ تیغ، آب دار تھا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/9)

کم جانتے تھے ہم بھی غمِ عشق کو، پر اب  
دیکھا تو کم ہوئے پہ غمِ روزگار تھا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/18/10)

صبحِ قیامت ایک دُمِ گرگ تھی، اسدؔ  
جس دشت میں وہ شوخِ دو عالم شکار تھا  

Editors' notes:

شعر ۳: نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

### بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19/1)

بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا  
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19/2)

گریہ چاہے ہے خرابی مرے کاشانے کی  
در و دیوار سے ٹپکے ہے بیاباں ہونا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19/3)

وائے دیوانگیٔ شوق کہ ہر دم مجھ کو  
آپ جانا اُدھر اور آپ ہی حیراں ہونا  

Editors' notes:

حیراں: نسخۂ طاہر میں "پریشاں"۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19/4)

جلوہ از بس کہ تقاضائے نگہ کرتا ہے  
جوہرِ آئینہ بھی چاہے ہے مژگاں ہونا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19/5)

عشرتِ قتل گہِ اہل تمنا، مت پوچھ  
عیدِ نظّارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19/6)

لے گئے خاک میں ہم داغِ تمنائے نشاط  
تو ہو اور آپ بہ صد رنگِ گلستاں ہونا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19/7)

عشرتِ پارۂ دل، زخمِ تمنا کھانا  
لذّتِ ریشِ جگر، غرقِ نمکداں ہونا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19/8)

کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ  
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/19/9)

حیف اُس چار گرہ کپڑے کی قسمت غالبؔ!  
جس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا  

Editors' notes:

قسمت: بعض حضرات "قسمت" کی جگہ "قیمت" لکھتے اور پڑھتے ہیں لیکن یہاں "قسمت" ہی ہے۔ — حامد علی خاں  

### شب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/20

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/20/1)

شب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا  
تا محیطِ بادہ صورت خانۂ خمیازہ تھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/20/2)

یک قدم وحشت سے درسِ دفتر امکاں کھلا  
جادہ، اجزائے دو عالم دشت کا شیرازہ تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/20/3)

مانعِ وحشت خرامی ہائے لیلےٰ کون ہے؟  
خانۂ مجنونِ صحرا گرد بے دروازہ تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/20/4)

پوچھ مت رسوائیٔ اندازِ استغنائے حسن  
دست مرہونِ حنا، رخسار رہنِ غازہ تھا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/20/5)

نالۂ دل نے دیے اوراقِ لختِ دل بہ باد  
یادگارِ نالہ اک دیوانِ بے شیرازہ تھا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/20/6)

ہوں چراغانِ ہوس، جوں کاغذِ آتش زدہ  
داغ گرمِ کوششِ ایجادِ داغِ تازہ تھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/20/7)

بے نوائی تر صدائے نغمۂ شہرت اسدؔ  
بوریا یک نیستاں عالم بلند دروازہ تھا  

Editors' notes:

دروازہ: نسخۂ حمیدیہ میں "آوازہ" بجائے "دروازہ"۔ — جویریہ مسعود  

### دوست غمخواری میں میری سعی فرمائیں  گے کیا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/21

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/21/1)

دوست غمخواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا  
زخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیا  

Editors' notes:

فرمائیں: قدیم نسخوں میں قافیے "فرماویں"، "جاویں" وغیرہ چھپے ہیں۔ بعد کے نسخوں میں "فرمائیں"، "جائیں" وغیرہ قافیے درج ہیں، مثلاً شِونرائن اور طباطبائی میں۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/21/2)

بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور، کب تلک  
ہم کہیں گے حالِ دل اور آپ فرمائیں گے "کیا“؟  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/21/3)

حضرتِ ناصح گر آئیں، دیدہ و دل فرشِ راہ  
کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا؟  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/21/4)

آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں  
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/21/5)

گر کیا ناصح نے ہم کو قید، اچھا یوں سہی  
یہ جنونِ عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/21/6)

خانہ زادِ زلف ہیں، زنجیر سے بھاگیں گے کیوں  
ہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبرائیں گے کیا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/21/7)

ہے اب اس معمورے میں قحطِ غمِ الفت اسدؔ  
ہم نے یہ مانا کہ دلّی میں رہیں ، کھائیں گے کیا؟  

Editors' notes:

رہیں: بعض لوگوں کی زبان پر "رہیں" کے بجائے "رہے" بھی ہے۔ اس کا سبب ایک پرانے نسخے کا اندراج ہے مگر اکثر نسخوں میں "رہیں" درج ہے۔ — حامد علی خاں  

### یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/1)

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا  
اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/2)

ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا  
کہ خوشی سے مر نہ جاتے، اگر اعتبار ہوتا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/3)

تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا  
کبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/4)

کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو  
یہ خلش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/5)

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح  
کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم‌گسار ہوتا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/6)

رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا  
جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/7)

غم اگرچہ جاں گسل ہے، پہ کہاں بچیں کہ دل ہے  
غمِ عشق گر نہ ہوتا، غمِ روزگار ہوتا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/8)

کہوں کس سے میں کہ کیا ہے؟ شبِ غم بری بلا ہے  
مجھے کیا برا تھا مرنا، اگر ایک بار ہوتا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/9)

ہوئے مر کے ہم جو رسوا، ہوئے کیوں نہ غرقِ دریا؟  
نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/10)

اسے کون دیکھ سکتا، کہ یگانہ ہے وہ یکتا  
جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/22/11)

یہ مسائل تصّوف یہ ترا بیان غالبؔ  
تجھے ہم ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا  

### ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/1)

ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا  
نہ ہو مرنا تو جینے کا مزا کیا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/2)

تجاہل پیشگی سے مدعا کیا  
کہاں تک اے سراپا ناز کیا کیا؟  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/3)

نوازش ہائے بے جا دیکھتا ہوں  
شکایت ہائے رنگیں کا گلا کیا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/4)

نگاہِ بے محابا چاہتا ہوں  
تغافل ہائے تمکیں آزما کیا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/5)

فروغِ شعلۂ خس یک نفَس ہے  
ہوس کو پاسِ ناموسِ وفا کیا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/6)

نفس موجِ محیطِ بے خودی ہے  
تغافل ہائے ساقی کا گلا کیا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/7)

دماغِ عطر پیراہن نہیں ہے  
غمِ آوارگی ہائے صبا کیا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/8)

دلِ ہر قطرہ ہے سازِ "انا البحر"  
ہم اس کے ہیں، ہمارا پوچھنا کیا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/9)

محابا کیا ہے، مَیں ضامن، اِدھر دیکھ  
شہیدانِ نگہ کا خوں بہا کیا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/10)

سن اے غارت گرِ جنسِ وفا، سن  
شکستِ قیمتِ دل کی صدا کیا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/11)

کیا کس نے جگر داری کا دعویٰ؟  
شکیبِ خاطرِ عاشق بھلا کیا  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/12)

یہ قاتل وعدۂ صبر آزما کیوں؟  
یہ کافر فتنۂ طاقت ربا کیا؟  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/23/13)

بلائے جاں ہے غالبؔ اس کی ہر بات  
عبارت کیا، اشارت کیا، ادا کیا!  

### درخورِ قہر و غضب جب کوئی ہم سا نہ ہوا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/1)

درخورِ قہر و غضب جب کوئی ہم سا نہ ہوا  
پھر غلط کیا ہے کہ ہم سا کوئی پیدا نہ ہوا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/2)

بندگی میں بھی وہ آزادہ و خودبیں ہیں، کہ ہم  
الٹے پھر آئے، درِ کعبہ اگر وا نہ ہوا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/3)

سب کو مقبول ہے دعویٰ تری یکتائی کا  
روبرو کوئی بتِ آئینہ سیما نہ ہوا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/4)

کم نہیں نازشِ ہمنامیٔ چشمِ خوباں  
تیرا بیمار، برا کیا ہے؟ گر اچھا نہ ہوا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/5)

سینے کا داغ ہے وہ نالہ کہ لب تک نہ گیا  
خاک کا رزق ہے وہ قطرہ کہ دریا نہ ہوا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/6)

نام کا میرے ہے جو دکھ کہ کسی کو نہ ملا  
کام میں میرے ہے جو فتنہ کہ برپا نہ ہوا  

Editors' notes:

شعر: ؏ کام کا ہے مرے وہ فتنہ کہ برپا نہ ہوا (نسخۂ حسرت، نسخۂ مہر) — جویریہ مسعود
مزید: نسخۂ مہر اور حسرت موہانی میں یہ شعر یوں ملتا ہے: ؎
 
 نام کا ہے میرے وہ دکھ جو کسی کو نہ ملا
 کام کا ہے مِرے وہ فتنہ کہ برپا نہ ہوا
اس ترتیب الفاظ کے ظاہری حسن کے باوجود دوسرے قدیم و جدید نسخے سے یہ ثبوت نہیں ملا کہ غالبؔ نے خود یہ شعر یوں بدل دیا تھا۔ غالبؔ کو شاید دوسرے مصرع کا وہ مفہوم مطلوب ہی نہ تھا جو "کام کا" سے پیدا ہوتا ہے۔ دوسرے قدیم و جدید نسخوں کے علاوہ عرشی، طباطبائی، مالک رام اور بیخود دہلوی کے نسخوں میں بھی یہ شعر یوں ہی ملا ہے جیسا کہ متن میں درج ہوا ہے اور نسخۂ نظامی مطبوعۂ ۱۸۶۲ میں بھی اسی طرح چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/7)

ہر بُنِ مو سے دمِ ذکر نہ ٹپکے خونناب  
حمزہ کا قِصّہ ہوا، عشق کا چرچا نہ ہوا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/8)

قطرے میں دجلہ دکھائی نہ دے اور جزو میں کُل  
کھیل لڑکوں کا ہوا، دیدۂ بینا نہ ہوا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/9)

تھی خبر گرم کہ غالبؔ کے اُڑیں گے پرزے  
دیکھنے ہم بھی گئے تھے، پہ تماشا نہ ہوا  

Editors' notes:

خط: خط بنام نبی بخش حقیرؔ (بعد از ۱۸ جون ۱۸۵۴ء) نادراتِ غالبؔ، صفحہ ۵۶ — نسخۂ رضا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/24/10)

نام کا ہے میرے وہ دکھ جو کسی کو نہ ملا  
کام کا ہے مِرے وہ فتنہ کہ برپا نہ ہوا  

### نہ بھولا اضطرابِ دم شماری، انتظار اپنا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/25

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/25/1)

نہ بھولا اضطرابِ دم شماری، انتظار اپنا  
کہ آخر شیشۂ ساعت کے کام آیا غبار اپنا  

Editors' notes:

غزل: مروجہ دیوان میں صرف مقطع درج ہے۔ باقی غزل نسخۂ رضا سے منتخب ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/25/2)

ز بس آتش نے فصلِ رنگ میں رنگِ دگر پایا  
چراغِ گل سے ڈھونڈے ہے چمن میں شمع خار اپنا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/25/3)

اسیرِ بے زباں ہوں، کاشکہ! صیادِ بے پروا  
بہ دامِ جوہرِ آئینہ، ہو جاوے شکار اپنا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/25/4)

مگر ہو مانعِ دامن کشی، ذوقِ خود آرائی  
ہوا ہے نقش بندِ آئینہ، سنگِ مزار اپنا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/25/5)

دریغ! اے ناتوانی، ورنہ ہم ضبط آشنایاں نے  
طلسمِ رنگ میں باندھا تھا عہدِ استوار اپنا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/25/6)

اگر آسودگی ہے مدعائے رنجِ بے تابی  
نیازِ گردشِ پیمانۂ مے روزگار اپنا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/25/7)

اسدؔ ہم وہ جنوں جولاں گدائے بے سر و پا ہیں  
کہ ہے سر پنجۂ مژگانِ آہو پشت خار اپنا  

### پئے نذرِ کرم تحفہ ہے "شرمِ نا رسائی" کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/1)

پئے نذرِ کرم تحفہ ہے "شرمِ نا رسائی" کا  
بہ خوں غلطیدۂ صد رنگ، دعویٰ پارسائی کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/2)

نہ ہو "حُسنِ تماشا دوست" رسوا بے وفائی کا  
بہ مہرِ صد نظر ثابت ہے دعویٰ پارسائی کا  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر نسخۂ بھوپال بخظِ غالبؔ میں ایک علیٰحدہ غزل کا مطلع ہے جس کا ایک اور شعر یہ ہے:؎
 
 تمنائے زباں محوِ سپاسِ بے زبانی ہے
 مٹا جس سے تقاضا شکوۂ بے دست و پائی کا
درمیان میں تین مزید اشعار اور آخر میں مطلع بھی ہے۔ — اعجاز عبید  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/3)

جہاں مٹ جائے سعیٔ دید خضر آبادِ آسایش  
بہ جیبِ ہر نگہ پنہاں ہے حاصل رہنمائی کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/4)

بہ عجز آبادِ وہمِ مدّعا تسلیمِ شوخی ہے  
تغافل یوں نہ کر مغرور تمکیں آزمائی کا  

Editors' notes:

تغافل یوں: اصل نسخے میں "یوں" غالباً چھوٹ گیا ہے۔ — اعجاز عبید
مزید: نسخۂ حمیدیہ میں "تغافل کو نہ کر" بجائے "تغافل یوں نہ کر"۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/5)

زکاتِ حسن دے، اے جلوۂ بینش، کہ مہر آسا  
چراغِ خانۂ درویش ہو کاسہ گدائی کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/6)

نہ مارا جان کر بے جرم، غافل! تیری گردن پر  
رہا مانند خونِ بے گُنہ، حق آشنائی کا  

Editors' notes:

غافل: نسخۂ حمیدیہ، نظامی، حسرت اور مہر کے نسخوں میں لفظ "قاتل" ہے۔ — جویریہ مسعود
مزید: نسخۂ نظامی، نسخۂ حمیدیہ، نیز دیگر تمام پیشِ نظر قدیم نسخوں میں یہاں لفظ "غافل" ہی چھپا ہے۔ یہی لفظ نسخۂ طباطبائی اور نسخۂ عرشی میں ہے اور یہ معنوی لحاظ سے درست بھی معلوم ہوتا ہے مگر نسخۂ حسرت اور نسخۂ مہر دونوں میں یہاں لفظ "قاتل" ملتا ہے۔ شاید اس تبدیلی کا ذمہ دار نسخۂ حسرت کا کاتب ہو۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/7)

تمنائے زباں محوِ سپاسِ بے زبانی ہے  
مٹا جس سے تقاضا شکوۂ بے دست و پائی کا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/8)

وہی اک بات، ہے جو یاں نفَس، واں نکہتِ گل ہے  
چمن کا جلوہ باعث ہے مری رنگیں نوائی کا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/9)

دہانِ ہر "بتِ پیغارہ جُو،" زنجیرِ رسوائی  
عدم تک بے وفا چرچا ہے تیری بے وفائی کا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/10)

نہ دے نامے کو اتنا طول غالبؔ، مختصر لکھ دے  
کہ حسرت سنج ہوں عرضِ ستم ہائے جدائی کا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/26/11)

تمنائے زباں محوِ سپاسِ بے زبانی ہے  
مٹا جس سے تقاضا شکوۂ بے دست و پائی کا  

### گر نہ اندوہِ شبِ فرقت بیاں ہو جائے گا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/1)

گر نہ اندوہِ شبِ فرقت بیاں ہو جائے گا  
بے تکلف، داغِ مہ مُہرِ دہاں ہو جائے گا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/2)

زہرہ، گر ایسا ہی شامِ ہجر میں، ہوتا ہے آب  
پرتوِ مہتاب سیلِ خانماں ہو جائے گا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/3)

لے تو لوں سوتے میں اس کے پاؤں کا بوسہ، مگر  
ایسی باتوں سے وہ کافر بد گماں ہو جائے گا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/4)

دل کو ہم صرفِ وفا سمجھے تھے، کیا معلوم تھا  
یعنی یہ پہلے ہی نذرِ امتحاں ہو جائے گا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/5)

سب کے دل میں ہے جگہ تیری، جو تو راضی ہوا  
مجھ پہ گویا، اک زمانہ مہرباں ہو جائے گا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/6)

گر نگاہِ گرم فرماتی رہی تعلیمِ ضبط  
شعلہ خس میں، جیسے خوں رگ میں، نہاں ہو جائے گا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/7)

باغ میں مجھ کو نہ لے جا ورنہ میرے حال پر  
ہر گلِ تر ایک "چشمِ خوں فشاں" ہو جائے گا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/8)

وائے گر میرا، ترا انصاف محشر میں نہ ہو  
اب تلک تو یہ توقع ہے کہ واں ہو جائے گا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/9)

گر وہ مستِ ناز دیوے گا صلائے عرضِ حال  
خارِ گُل، بہرِ دہانِ گُل زباں ہو جائے گا  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ گر وہ مستِ نازِ تمکیں دے صلائے عرضِ حال — جویریہ مسعود  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/10)

گر شہادت آرزو ہے، نشے میں گستاخ ہو  
بال شیشے کا، رگِ سنگِ فساں ہو جائے گا  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/27/11)

فائدہ کیا؟ سوچ، آخر تو بھی دانا ہے اسدؔ  
دوستی ناداں کی ہے، جی کا زیاں ہو جائے گا  

### درد مِنّت کشِ دوا نہ ہوا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/1)

درد مِنّت کشِ دوا نہ ہوا  
میں نہ اچھا ہوا، برا نہ ہوا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/2)

جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو  
اک تماشا ہوا، گِلا نہ ہوا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/3)

ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں  
تو ہی جب خنجر آزما نہ ہوا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/4)

کتنے شیریں ہیں تیرے لب، "کہ رقیب  
گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا"  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/5)

ہے خبر گرم ان کے آنے کی  
آج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/6)

کیا وہ نمرود کی خدائی تھی؟  
بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/7)

جان دی، دی ہوئی اسی کی تھی  
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا  

Editors' notes:

یوں: نسخۂ مہر، نسخۂ علامہ آسی میں "یوں" کے بجا ئے "یہ" آیا ہے۔ — جویریہ مسعود
مزید: نسخۂ حسرت موہانی میں یوں کی جگہ "یہ" درج ہے۔ — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/8)

زخم گر دب گیا، لہو نہ تھما  
کام گر رک گیا، روا نہ ہوا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/9)

رہزنی ہے کہ دل ستانی ہے؟  
لے کے دل، "دلستاں" روانہ ہوا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/28/10)

کچھ تو پڑھیے کہ لوگ کہتے ہیں  
آج غالبؔ غزل سرا نہ ہوا!  

### گلہ ہے شوق کو دل میں بھی تنگیٔ جا کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/1)

گلہ ہے شوق کو دل میں بھی تنگیٔ جا کا  
گہر میں محو ہوا اضطراب دریا کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/2)

یہ جانتا ہوں کہ تو اور پاسخِ مکتوب!  
مگر ستم زدہ ہوں ذوقِ خامہ فرسا کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/3)

حنائے پائے خزاں ہے بہار، اگر ہے یہی  
دوامِ کلفتِ خاطر ہے عیش دنیا کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/4)

ملی نہ وسعتِ جولانِ یک جنوں ہم کو  
عدم کو لے گئے دل میں غبارِ صحرا کا  

Editors' notes:

وسعت: نسخۂ مبارک علی میں "نہ پائی وسعتِ" ہے۔ — اعجاز عبید  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/5)

مرا شمول ہر اک دل کے پیچ و تاب میں ہے  
میں مدّعا ہوں تپش نامۂ تمنّا کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/6)

غمِ فراق میں تکلیفِ سیرِ باغ نہ دو  
مجھے دماغ نہیں خندہ ہائے بے جا کا  

Editors' notes:

خندہ: نسخۂ نظامی کی املا ہے "خند ہائے" — اعجاز عبید  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/7)

ہنوز محرمیٔ حسن کو ترستا ہوں  
کرے ہے ہر بُنِ مو کام چشمِ بینا کا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/8)

دل اس کو، پہلے ہی ناز و ادا سے، دے بیٹھے  
ہمیں دماغ کہاں حُسن کے تقاضا کا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/9)

نہ کہہ کہ گریہ بہ مقدارِ حسرتِ دل ہے  
مری نگاہ میں ہے جمع و خرچ دریا کا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/29/10)

فلک کو دیکھ کے کرتا ہوں اُس کو یاد اسدؔ  
جفا میں اُس کی ہے انداز کارفرما کا  

Editors' notes:

اس: نسخۂ نظامی نیز دوسرے قدیم و جدید نسخوں یہاں "اِس" کے بجائے "اُس" درج ہے۔ "اِس" کا اشارہ فلک کی طرف ہے۔ "کارفرما" محبوب ہے۔ — حامد علی خاں  

### قطرۂ مے بس کہ حیرت سے نفَس پرور ہوا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/30

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/30/1)

قطرۂ مے بس کہ حیرت سے نفَس پرور ہوا  
خطِّ جامِ مے سراسر رشتۂ گوہر ہوا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/30/2)

اعتبارِ عشق کی خانہ خرابی دیکھنا  
غیر نے کی آہ لیکن وہ خفا مجھ پر ہوا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/30/3)

گرمیٔ دولت ہوئی آتش زنِ نامِ نکو  
خانۂ ماتم میں یاقوتِ نگیں اخگر ہوا  

Editors' notes:

اخگر: نسخۂ حمیدیہ میں "اخگر"، شیرانی و عرشی میں "اختر"۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/30/4)

نشّے میں گُم کردہ رہ آیا وہ مستِ فتنہ خو  
آج رنگِ رفتہ دورِ گردشِ ساغر ہوا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/30/5)

درد سے در پردہ دی مژگاں سیاہاں نے شکست  
ریزہ ریزہ استخواں کا پوست میں نشتر ہوا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/30/6)

اے بہ ضبطِ حال خو ناکردگاں جوشِ جنوں  
نشۂ مے ہے اگر یک پردہ نازک تر ہوا  

Editors' notes:

خوناکردگاں: نسخۂ حمیدیہ میں "نا افسردگاں"، شیرانی و عرشی میں "خو ناکردگاں"۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/30/7)

زُہد گر دیدن ہے گِردِ خانہ ہائے منعماں  
دانۂ تسبیح سے میں مہرہ در ششدر ہوا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/30/8)

اس چمن میں ریشہ داری جس نے سر کھینچا اسدؔ  
تر زبانِ شکرِ لطفِ ساقیٔ کوثر ہوا  

### جب بہ تقریبِ سفر یار نے محمل باندھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/31

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/31/1)

جب بہ تقریبِ سفر یار نے محمل باندھا  
تپشِ شوق نے ہر ذرّے پہ اک دل باندھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/31/2)

ناتوانی ہے تماشائی عمرِ رفتہ  
رنگ نے آئینہ آنکھوں کے مقابل باندھا  

Editors' notes:

شعر: مزید شعر از نسخۂ رضا۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/31/3)

اہل بینش نے بہ حیرت کدۂ شوخیٔ ناز  
جوہرِ آئینہ کو طوطیٔ بسمل باندھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/31/4)

اصطلاحاتِ اسیرانِ تغافل مت پوچھ  
جو گرہ آپ نہ کھولی، اسے مشکل باندھا  

Editors' notes:

شعر ۲: مزید شعر از نسخۂ رضا۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/31/5)

یاس و امید نے اک عرَبدہ میداں مانگا  
عجزِ ہمت نے طِلِسمِ دلِ سائل باندھا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/31/6)

نوکِ ہر خار سے تھا بس کہ سر دزدیٔ زخم  
جوں نمد، ہم نے کفِ پا پہ، اسدؔ، دل باندھا  

Editors' notes:

شعر ۳: مزید شعر از نسخۂ رضا۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/31/7)

نہ بندھے تِشنگیٔ ذوق کے مضموں، غالبؔ  
گرچہ دل کھول کے دریا کو بھی ساحل باندھا  

Editors' notes:

ذوق: بعض جدید نسخوں میں یہاں "شوق" درج ہے مگر غالبؔ ہی کے کلام سے ثبوت ملتا ہے کہ بعض مقامات پر جہاں آج کل ہم "شوق" استعمال کرتے ہیں، وہاں غالبؔ نے "ذوق" لکھا۔ — حامد علی خاں  

### میں اور بزمِ مے سے یوں، تشنہ کام آؤں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/32

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/32/1)

میں اور بزمِ مے سے یوں، تشنہ کام آؤں  
گر میں نے کی تھی توبہ، ساقی کو کیا ہوا تھا؟  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/32/2)

ہے ایک تیر، جس میں دونوں چھِدے پڑے ہیں  
وہ دن گئے کہ اپنا دل سے جگر جدا تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/32/3)

درماندگی میں غالبؔ کچھ بن پڑے تو جانوں  
جب رشتہ بے گرہ تھا، ناخن گرہ کشا تھا  

### گھر ہمارا جو نہ روتے بھی تو ویراں ہوتا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/33

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/33/1)

گھر ہمارا جو نہ روتے بھی تو ویراں ہوتا  
بحر گر بحر نہ ہوتا تو بیاباں ہوتا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/33/2)

تنگیٔ دل کا گلہ کیا؟ یہ وہ کافر دل ہے  
کہ اگر تنگ نہ ہوتا تو پریشاں ہوتا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/33/3)

بعد یک عمرِ وَرع، بار تو دیتا بارے  
کاش رِضواں ہی درِ یار کا درباں ہوتا  

### نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/34

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/34/1)

نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا  
ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/34/2)

ہُوا جب غم سے یوں بے حِس تو غم کیا سر کے کٹنے کا  
نہ ہوتا گر جدا تن سے تو زانو پر دھرا ہوتا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/34/3)

ہوئی مدت کہ غالبؔ مر گیا، پر یاد آتا ہے  
وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا  

### یک ذرۂ زمیں نہیں بے کار باغ کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/35

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/35/1)

یک ذرۂ زمیں نہیں بے کار باغ کا  
یاں جادہ بھی فتیلہ ہے لالے کے داغ کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/35/2)

بے مے کِسے ہے طاقتِ آشوبِ آگہی  
کھینچا ہے عجزِ حوصلہ نے خط ایاغ کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/35/3)

بُلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل  
کہتے ہیں جس کو عشق، خلل ہے دماغ کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/35/4)

تازہ نہیں ہے نشۂ فکرِ سخن مجھے  
تِریاکیٔ قدیم ہوں دُودِ چراغ کا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/35/5)

سو بار بندِ عشق سے آزاد ہم ہوئے  
پر کیا کریں کہ دل ہی عَدُو ہے فراغ کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/35/6)

بے خونِ دل ہے چشم میں موجِ نگہ غبار  
یہ مے کدہ خراب ہے مے کے سراغ کا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/35/7)

باغِ شگفتہ تیرا بساطِ نشاطِ دل  
ابرِ بہار خم کدہ کِس کے دماغ کا!  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/35/8)

جوشِ بہار کلفتِ نظّارہ ہے اسدؔ  
ہے ابر پنبہ روزنِ دیوارِ باغ کا  

### وہ میری چینِ جبیں سے غمِ پنہاں سمجھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36/1)

وہ میری چینِ جبیں سے غمِ پنہاں سمجھا  
رازِ مکتوب بہ بے ربطیٔ عنواں سمجھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36/2)

یک الِف بیش نہیں صقیلِ آئینہ ہنوز  
چاک کرتا ہوں میں جب سے کہ گریباں سمجھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36/3)

ہم نے وحشت کدۂ بزمِ جہاں میں جوں شمع  
شعلۂ عشق کو اپنا سر و ساماں سمجھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36/4)

شرحِ اسبابِ گرفتاریٔ خاطر مت پوچھ  
اس قدر تنگ ہوا دل، کہ میں زنداں سمجھا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36/5)

بدگمانی نے نہ چاہا اسے سرگرمِ خرام  
رخ پہ ہر قطرۂ عرق دیدۂ حیراں سمجھا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36/6)

عجزسے اپنے یہ جانا کہ وہ بد خو ہو گا  
نبضِ خس سے تپشِ شعلۂ سوزاں سمجھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36/7)

سفرِ عشق میں، کی ضعف نے راحت طلبی  
ہر قدم سائے کو میں اپنے شبستان سمجھا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36/8)

تھا گریزاں مژۂ یار سے دل تا دمِ مرگ  
دفعِ پیکانِ قضا اِس قدر آساں سمجھا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/36/9)

دل دیا، جان کے کیوں اس کو وفا دار، اسدؔ  
غلطی کی کہ جو کافر کو مسلماں سمجھا  

### پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/1)

پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا  
دل، جگر تشنۂ فریاد آیا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/2)

دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز  
پھر ترا وقتِ سفر یاد آیا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/3)

سادگی ہائے تمنا، یعنی  
پھر وہ نیرنگِ نظر یاد آیا  

Editors' notes:

نیرنگ: حامد علی خاں کے نسخے میں "نیرنگِ نظر" کے گاف پر اضافت نہیں۔ — جویریہ مسعود ملاحظہ ہو ان کا حاشیہ:
بہت سے نسخوں میں "نیرنگ نظر" کی جگہ "نیرنگِ نظر" چھپا ہے جو صحیح نہیں۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/4)

عذرِ واماندگی، اے حسرتِ دل!  
نالہ کرتا تھا، جگر یاد آیا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/5)

زندگی یوں بھی گزر ہی جاتی  
کیوں ترا راہ گزر یاد آیا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/6)

کیا ہی رضواں سے لڑائی ہو گی  
گھر ترا خلد میں گر یاد آیا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/7)

آہ! وہ جرأتِ فریاد کہاں  
دل سے تنگ آ کے جگر یاد آیا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/8)

پھر تیرے کوچے کو جاتا ہے خیال  
دلِ گم گشتہ، مگر، یاد آیا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/9)

کوئی ویرانی سی ویرانی ہے  
دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/37/10)

میں نے مجنوں پہ لڑکپن میں اسدؔ  
سنگ اٹھایا تھا، کہ سر یاد آیا  

### ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/1)

ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا  
آپ آتے تھے، مگر کوئی عناں گیر بھی تھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/2)

تم سے بے جا ہے مجھے اپنی تباہی کا گلہ  
اس میں کچھ شائبۂ خوبیٔ تقدیر بھی تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/3)

تو مجھے بھول گیا ہو تو پتا بتلا دوں؟  
کبھی فتراک میں تیرے کوئی نخچیر بھی تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/4)

قید میں ہے ترے وحشی کو وہی زلف کی یاد  
ہاں! کچھ اک رنجِ گراں باریٔ زنجیر بھی تھا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/5)

بجلی اک کوند گئی آنکھوں کے آگے تو کیا!  
بات کرتے، کہ میں لب تشنۂ تقریر بھی تھا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/6)

یوسف اس کو کہوں اور کچھ نہ کہے، خیر ہوئی  
گر بگڑ بیٹھے، تو میں لائقِ تعزیر بھی تھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/7)

دیکھ کر غیر کو ہو کیوں نہ کلیجا ٹھنڈا  
نالہ کرتا تھا، ولے طالبِ تاثیر بھی تھا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/8)

پیشے میں عیب نہیں، رکھیے نہ فرہاد کو نام  
ہم ہی آشفتہ سروں میں، وہ جواں میر بھی تھا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/9)

ہم تھے مرنے کو کھڑے، پاس نہ آیا، نہ سہی  
آخر اُس شوخ کے ترکش میں کوئی تیر بھی تھا؟  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/10)

پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحق  
آدمی کوئی ہمارا، دمِ تحریر بھی تھا؟  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/38/11)

ریختے کے تمھیں استاد نہیں ہو غالبؔ  
کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا  

### لبِ خشک در تشنگی، مردگاں کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/39

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/39/1)

لبِ خشک در تشنگی، مردگاں کا  
زیارت کدہ ہوں دل آزردگاں کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/39/2)

شگفتن کمیں‌گاہِ تقریب جوئی  
تصوّر ہوں بے موجب آزردگاں کا  

Editors' notes:

کمیں گاہ: نسخۂ حمیدیہ میں "کمیں‌دارِ"۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/39/3)

غریبِ ستم‌دیدۂ باز کشتن  
سخن ہوں سخن بر لب آوردگاں کا  

Editors' notes:

ستم دیدہ: نسخۂ حمیدیہ میں "غریبِ بدر جستۂ" بجائے "غریبِ ستم‌دیدۂ"۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/39/4)

سراپا یک آئینہ دارِ شکستن  
ارادہ ہوں یک عالم افسردگاں کا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/39/5)

ہمہ نا امیدی، ہمہ بد گمانی  
میں دل ہوں فریبِ وفا خوردگاں کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/39/6)

بہ صورت تکلّف، بہ معنی تاسّف  
اسدؔ میں تبسّم ہوں پژمردگاں کا  

### تُو دوست کسی کا بھی، ستم گر! نہ ہوا تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/40

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/40/1)

تُو دوست کسی کا بھی، ستم گر! نہ ہوا تھا  
اوروں پہ ہے وہ ظلم، کہ مجھ پر نہ ہوا تھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/40/2)

چھوڑا مہِ نخشب کی طرح دستِ قضا نے  
خورشید ہنوز اس کے برابر نہ ہوا تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/40/3)

توفیق بہ اندازۂ ہمت ہے ازل سے  
آنکھوں میں ہے وہ قطرہ، کہ گوہر نہ ہوا تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/40/4)

جب تک کہ نہ دیکھا تھا قدِ یار کا عالم  
میں معتقدِ فتنۂ محشر نہ ہوا تھا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/40/5)

میں سادہ دل، آزردگیٔ یار سے خوش ہوں  
یعنی سبقِ شوقِ مکرّر نہ ہوا تھا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/40/6)

دریائے معاصی تُنُک آبی سے ہوا خشک  
میرا سرِ دامن بھی ابھی تر نہ ہوا تھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/40/7)

جاری تھی اسدؔ! داغِ جگر سے مِری تحصیل  
آتش کدہ جاگیرِ سَمَندر نہ ہوا تھا  

Editors' notes:

مری: مروجہ نسخوں کی اکثریت میں یہاں "مِرے" چھپا ہے۔ مطلب یہ کہ "میرے داغِ جگر سے تحصیل جاری تھی" مگر سوال یہ ہے کہ سمندر کے مقابلے میں یہاں کون تحصیلِ آتش کر رہا تھا؟ اس کا کوئی جواب نہیں ہے، جب تک یہاں "مِرے" کی بجائے "مِری" نہ پڑھا جائے۔ یعنی داغِ جگر سے میری تحصیلِ تب و تاب اس وقت بھی جاری تھی جب کہ سمندر تک کو آتش‌کدہ عطا نہ ہوا تھا۔ نسخۂ نظامی میں "مِری" ہی چھپا ہے، مگر قدیم نسخوں میں تو "مِرے" کو بھی "مِری" ہی لکھا جاتا تھا۔ لہٰذا صرف معنوی دلیل ہی متن کے اندراج کے حق میں دی جا سکتی ہے۔ حسرت موہانی اور عرشی کا بھی غالباً اسی دلیل پر اتفاق ہو گا۔ ان دونوں کے سوا شاید اور کسی فاضل مرتبِ دیوان غالبؔ نے یہاں "مِری" نہیں لکھا۔ — حامد علی خاں  

### شب کہ وہ مجلس فروزِ خلوتِ ناموس تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/41

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/41/1)

شب کہ وہ مجلس فروزِ خلوتِ ناموس تھا  
رشتۂٴ ہر شمع، خارِ کِسوتِ فانوس تھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/41/2)

بت پرستی ہے بہارِ نقش بندی ہائے دہر  
ہر صریرِ خامہ میں اک نالۂ ناقوس تھا  

Editors' notes:

اک: نسخۂ رضا میں "یک" بجائے "اک"۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/41/3)

مشہدِ عاشق سے کوسوں تک جو اُگتی ہے حنا  
کس قدر یا رب! ہلاکِ حسرتِ پا بوس تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/41/4)

حاصلِ الفت نہ دیکھا جز شکستِ آرزو  
دل بہ دل پیوستہ، گویا، یک لبِ افسوس تھا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/41/5)

کیا کروں بیماریٔ غم کی فراغت کا بیاں  
جو کہ کھایا خونِ دل، بے منتِ کیموس تھا  

Editors' notes:

کروں: نسخۂ رضا میں "کہوں" بجائے "کروں"۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/41/6)

طبع کی وا شد نے رنگِ گلستاں یک گل کیا  
یہ دل وابستہ، گویا، بیضۂ طاؤس تھا  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا میں یہ شعر زائد ہے۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/41/7)

کل اسدؔ کو ہم نے دیکھا گوشۂ غم خانہ میں  
دست بر سر، سر بہ زانوئے دلِ مایوس تھا  

Editors' notes:

غم خانہ: نسخۂ مبارک علی میں لفظ "مے خانہ" ہے۔ — اعجاز عبید  

### ضعفِ جنوں کو، وقتِ تپش، در بھی دور تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/42

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/42/1)

ضعفِ جنوں کو، وقتِ تپش، در بھی دور تھا  
اک، گھر میں، مختصر سا بیاباں ضرور تھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/42/2)

اے وائے غفلتِ نگہِ شوق! ورنہ یاں  
ہر پارۂ سنگ لختِ دلِ کوہِ طور تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/42/3)

درسِ تپش ہے برق کو اب جس کے نام سے  
وہ دل ہے یہ کہ جس کا تخلص صبور تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/42/4)

شاید کہ مر گیا ترے رخسار دیکھ کر  
پیمانہ رات، ماہ کا لب ریزِ نور تھا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/42/5)

آئینہ دیکھ، اپنا سا منہ لے کے رہ گئے  
صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ اور اگلا شعر درج ہے، باقی اشعار نسخۂ رضا سے انتخاب ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/42/6)

قاصد کو اپنے ہاتھ سے گردن نہ ماریے  
اس کی خطا نہیں ہے یہ میرا قصور تھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/42/7)

جنت ہے تیری تیغ کے کشتوں کی منتظر  
جوہرِ سواد، جلوۂ مژگانِ حور تھا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/42/8)

ہر رنگ میں جلا اسدؔ فتنہ انتظار  
پروانہ تجلی شمعِ ظہور تھا  

### بہ شغلِ انتظارِ مہ وشاں در خلوتِ شب ہا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/43

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/43/1)

بہ شغلِ انتظارِ مہ وشاں در خلوتِ شب ہا  
سرِ تارِ نظر ہے رشتۂ تسبیحِ کوکب ہا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/43/2)

کرے گر فکر تعمیرِ خرابی ہائے دل گردوں  
نہ نکلے خشت مثلِ استخواں بیرونِ قالب ہا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/43/3)

عیادت ہائے طعن آلودِ یاراں زہرِ قاتل ہے  
رفوئے زخم کرتی ہے بہ نوکِ نیشِ عقرب ہا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/43/4)

کرے ہے حسنِ خوباں پردے میں مشاطگی اپنی  
کہ ہے تہ بندۂ خط سبزۂ خط در تہِ لب ہا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/43/5)

فنا کو عشق ہے بے مقصداں حیرت پرستاراں  
نہیں رفتارِ عمرِ تیز رو پابندِ مطلب ہا  

Editors' notes:

شعر: متداول دیوان میں صرف یہ شعر درج ہے، باقی اشعار نسخۂ رضا سے انتخاب ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/43/6)

اسد کو بت پرستی سے غرض درد آشنائی ہے  
نہاں ہیں نالۂ ناقوس میں در پردہ "یا رب" ہا  

### عرضِ نیازِ عشق کے قابل نہیں رہا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/1)

عرضِ نیازِ عشق کے قابل نہیں رہا  
جس دل پہ ناز تھا مجھے، وہ دل نہیں رہا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/2)

جاتا ہوں داغِ حسرتِ ہستی لیے ہوئے  
ہوں شمعِ کشتہ درخورِ محفل نہیں رہا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/3)

مرنے کی اے دل اور ہی تدبیر کر، کہ میں  
شایانِ دست و خنجرِ قاتل نہیں رہا  

Editors' notes:

خنجر: نسخۂ رضا میں "دستِ قاتل"۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/4)

بر روئے شش جہت درِ آئینہ باز ہے  
یاں امتیازِ ناقص و کامل نہیں رہا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/5)

وا کر دیے ہیں شوق نے بندِ نقابِ حسن  
غیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/6)

گو میں رہا رہینِ ستم ہاے روزگار  
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/7)

دل سے ہوائے کشتِ وفا مٹ گئی کہ واں  
حاصل سوائے حسرتِ حاصل نہیں رہا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/8)

جاں دادگاں کا حوصلہ فرصت گداز ہے  
یاں عرصۂ تپیدنِ بِسمل نہیں رہا  

Editors' notes:

اشعار: یہ تین اشعار نسخۂ بھوپال میں ہیں، اس شعر میں نسخۂ عرشی میں لفظ "فرصت گزار" ہے۔ — اعجاز عبید  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/9)

ہوں قطرہ زن بہ مرحلۂ یاس روز و شب  
جُز تارِ اشک جادۂ منزل نہیں رہا  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ مبارک علی اور نسخۂ حمیدیہ میں ہے: ؏ ہوں قطرہ زن بوادیٔ حسرت شبانہ روز — اعجاز عبید  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/10)

اے آہ! میری خاطرِ وابستہ کے سوا  
دنیا میں کوئی عقدۂ مشکل نہیں رہا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/11)

ہر چند ہوں میں طوطیٔ شیریں سخن، ولے  
آئینہ، آہ،! میرے مقابل نہیں رہا  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/44/12)

بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسدؔ  
جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا  

Editors' notes:

مصرع ۲: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ اندازِ نالہ یاد ہیں سب مجھ کو پر اسدؔ — جویریہ مسعود  

### خود پرستی سے رہے باہم دِگر نا آشنا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/1)

خود پرستی سے رہے باہم دِگر نا آشنا  
بے کسی میری شریک، آئینہ تیرا آشنا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/2)

آتشِ موئے دماغِ شوق ہے تیرا تپاک  
ورنہ ہم کس کے ہیں اے داغِ تمنّا، آشنا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/3)

جوہرِ آئینہ جز رمزِ سرِ مژگاں نہیں  
آشنائی ہم دِگر سمجھے ہے ایما آشنا  

Editors' notes:

آشنائی: نسخۂ حمیدیہ میں "آشنا کی" بجائے "آشنائی"۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/4)

ربطِ یک شیرازۂ وحشت ہیں اجزائے بہار  
سبزہ بیگانہ، صبا آوارہ، گل نا آشنا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/5)

رشک کہتا ہے کہ اس کا غیر سے اخلاص حیف!  
عقل کہتی ہے کہ وہ بے مہر کس کا آشنا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/6)

بے دماغی شکوہ سنجِ رشکِ ہم دیگر نہیں  
یار تیرا جامِ مے، خمیازہ میرا آشنا  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/7)

ذرّہ ذرّہ ساغرِ مے خانۂ نیرنگ ہے  
گردشِ مجنوں بہ چشمک‌ہائے لیلیٰ آشنا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/8)

شوق ہے "ساماں طرازِ نازشِ اربابِ عجز"  
ذرّہ صحرا دست گاہ و قطرہ دریا آشنا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/9)

میں اور ایک آفت کا ٹکڑا وہ دلِ وحشی، "کہ ہے  
عافیت کا دشمن اور آوارگی کا آشنا"  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/10)

شکوہ سنجِ رشکِ ہم دیگر نہ رہنا چاہیے  
میرا زانو مونس اور آئینہ تیرا آشنا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/45/11)

کوہ کن "نقّاشِ یک تمثالِ شیریں" تھا اسدؔ  
سنگ سے سر مار کر ہووے نہ پیدا آشنا  

### ذکر اس پری‌وش کا اور پھر بیاں اپنا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/46

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/46/1)

ذکر اس پری‌وش کا اور پھر بیاں اپنا  
بن گیا رقیب آخر، تھا جو رازداں اپنا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/46/2)

مے وہ کیوں بہت پیتے بزمِ غیر میں یا رب  
آج ہی ہوا منظور اُن کو امتحاں اپنا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/46/3)

منظر اک بلندی پر اور ہم بنا سکتے  
عرش سے اُدھر ہوتا، کاشکے مکاں اپنا  

Editors' notes:

ادھر: اکثر نسخوں میں "اُدھر" کی جگہ "اِدھر" چھپا ہے۔ نسخۂ حمیدیہ میں "پرے" چھپا ہے۔ شعر کا صحیح مفہوم "اُدھر" یا "پرے" سے ادا ہوتا ہے۔ " اِدھر" لکھنے والوں نے اس شعر کی جو شرحیں لکھی ہیں وہ تسلی بخش نہیں ہیں۔ (نسخۂ نظامی : "اِدھر"۔) — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/46/4)

دے وہ جس قدر ذلت ہم ہنسی میں ٹالیں گے  
بارے آشنا نکلا، ان کا پاسباں، اپنا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/46/5)

دردِ دل لکھوں کب تک، جاؤں ان کو دکھلا دوں  
انگلیاں فگار اپنی، خامہ خوں‌چکاں اپنا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/46/6)

گھستے گھستے مٹ جاتا، آپ نے عبث بدلا  
ننگِ سجدہ سے میرے، سنگِ آستاں اپنا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/46/7)

تا کرے نہ غمازی، کر لیا ہے دشمن کو  
دوست کی شکایت میں ہم نے ہم‌زباں اپنا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/46/8)

ہم کہاں کے دانا تھے، کس ہنر میں یکتا تھے  
بے سبب ہوا غالبؔ دشمن آسماں اپنا  

### طاؤس در رکاب ہے ہر ذرّہ آہ کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/1)

طاؤس در رکاب ہے ہر ذرّہ آہ کا  
یا رب نفس غبار ہے کس جلوہ گاہ کا؟  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/2)

عزّت گزینِ بزم ہیں واماندگانِ دید  
مینائے مے ہے آبلہ پائے نگاہ کا  

Editors' notes:

عزت گزین: نسخۂ حمیدیہ میں "عزلت گزینِ" بجائے "عزّت گزینِ"۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/3)

ہر گام آبلے سے ہے دل در تہِ قدم  
کیا بیم اہلِ درد کو سختیٔ راہ کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/4)

جَیبِ نیازِ عشق نشاں دارِ ناز ہے  
آئینہ ہوں شکستنِ طرفٕ کلاہ کا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/5)

غافل بہ وہمِ ناز خود آرا ہے ورنہ یاں  
بے شانۂ صبا نہیں، طرہ گیاہ کا  

Editors' notes:

شعر: اس شعر سے لے کر مقطع تک مروجہ دیوان میں الگ غزل کے طور پر درج ہیں، مگر نسخۂ حمیدیہ اور نسخۂ رضا میں یہ ایک اور غزل کا حصہ ہیں جس کا مطلع ہے: ؎
 
 طاؤس در رکاب ہے ہر ذرّہ آہ کا
 یا رب نفس غبار ہے کس جلوہ گاہ کا؟
 — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/6)

بزمِ قدح سے عیشِ تمنا نہ رکھ، کہ رنگ  
صیدِ ز دام جستہ ہے اس دام گاہ کا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/7)

رحمت اگر قبول کرے، کیا بعید ہے  
شرمندگی سے عذر نہ کرنا گناہ کا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/8)

مقتل کو کس نشاط سے جاتا ہوں میں، کہ ہے  
پُرگل خیالِ زخم سے دامن نگاہ کا  

Editors' notes:

شعر ۲: یہ شعر نسخۂ حمیدیہ میں نہیں ملا۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/9)

جاں در "ہوائے یک نگہِ گرم" ہے اسدؔ  
پروانہ ہے وکیل ترے داد خواہ کا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/47/10)

طاؤس در رکاب ہے ہر ذرّہ آہ کا  
یا رب نفس غبار ہے کس جلوہ گاہ کا؟  

### خلوتِ آبلۂ پا میں ہے، جولاں میرا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/1)

خلوتِ آبلۂ پا میں ہے، جولاں میرا  
خوں ہے دل تنگیٔ وحشت سے بیاباں میرا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/2)

ذوقِ سرشار سے بے پردہ ہے طوفاں میرا  
موجِ خمیازہ ہے ہر زخمِ نمایاں میرا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/3)

عیشِ بازی کدۂ حسرتِ جاوید رسا  
خونِ آدینہ سے رنگیں ہے دبستاں میرا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/4)

حسرتِ نشۂ وحشت نہ بہ سعیٔ دل ہے  
عرضِ خمیازۂ مجنوں ہے گریباں میرا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/5)

عالمِ بے سر و سامانیٔ فرصت مت پوچھ  
لنگرِ وحشتِ مجنوں ہے بیاباں میرا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/6)

بے دماغِ تپشِ رشک ہوں اے جلوۂ حسن  
تشنۂ خونِ دل و دیدہ ہے پیماں میرا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/7)

فہم زنجیریٔ بے ربطیٔ دل ہے یا رب  
کس زباں میں ہے لقب خوابِ پریشاں میرا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/8)

بہ ہوس دردِ سرِ اہلِ سلامت تا چند؟  
مشکلِ عشق ہوں، مطلب نہیں آساں میرا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/9)

سرمۂ مفتِ نظر ہوں مِری قیمت یہ ہے  
کہ رہے چشمِ خریدار پہ احساں میرا  

Editors' notes:

اشعار: متداول میں صرف یہ دو اشعار بطور غزل درج ہیں۔ — جویریہ مسعود  
قیمت: نسخۂ آگرہ، منشی شِونرائن، ۱۸۶۳ء میں "مِری قسمت"۔ — اعجاز عبید  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/10)

رخصتِ نالہ مجھے دے کہ مبادا ظالم  
تیرے چہرے سے ہو ظاہر غمِ پنہاں میرا  

Editors' notes:

ہو ظاہر: نسخۂ حسرت موہانی میں "ہو ظاہر" کی جگہ "عیاں ہو" چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/48/11)

بوئے یوسف مجھے گل زار سے آتی تھی اسدؔ  
دَے نے برباد کیا پیر ہنستاں میرا  

### جَور سے باز آئے پر، باز آئیں کیا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/49

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/49/1)

جَور سے باز آئے پر، باز آئیں کیا  
کہتے ہیں ہم تجھ کو منہ دکھلائیں کیا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/49/2)

رات دن گردش میں ہیں سات آسماں  
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/49/3)

لاگ ہو تو اس کو ہم سمجھیں لگاؤ  
جب نہ ہو کچھ بھی تو دھوکا کھائیں کیا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/49/4)

ہو لیے کیوں نامہ بر کے ساتھ ساتھ  
یا رب اپنے خط کو ہم پہنچائیں کیا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/49/5)

موجِ خوں سر سے گزر ہی کیوں نہ جائے  
آستانِ یار سے اٹھ جائیں کیا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/49/6)

عمر بھر دیکھا کیے مرنے کی راہ  
مر گئے پر دیکھیے دکھلائیں کیا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/49/7)

پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے  
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا  

### بہارِ رنگِ خونِ دل  ہے ساماں اشک باری کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/50

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/50/1)

بہارِ رنگِ خونِ دل ہے ساماں اشک باری کا  
جنونِ برق، نشتر ہے رگِ ابرِ بہاری کا  

Editors' notes:

خون دل: نسخۂ حمیدیہ میں "خونِ گل" بجائے "خونِ دل" — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/50/2)

برائے حلِّ مشکل ہوں ز پا افتادۂ حسرت  
بندھا ہے عقدۂ خاطر سے پیماں خاکساری کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/50/3)

بوقتِ سرنگونی ہے تصوّر انتظارستاں کا  
نگہ کو سالوں سے شغل ہے اختر شماری کا  

Editors' notes:

سالوں: نسخۂ حمیدیہ میں "آبلوں سے" بجائے "سالوں سے"۔ ہو سکتا ہے نسخۂ حمیدیہ میں سہوِ کتابت ہو۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/50/4)

لطافت بے کثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی  
چمن زنگار ہے آئینۂ بادِ بہاری کا  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ اور اگلا شعر بطور غزل درج ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/50/5)

حریفِ جوششِ دریا نہیں خودداریٔ ساحل  
جہاں ساقی ہو تو باطل ہے دعویٰ ہوشیاری کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/50/6)

اسدؔ ساغر کشِ تسلیم ہو گردش سے گردوں کی  
کہ ننگِ فہمِ مستاں ہے گلہ بد روزگاری کا  

### عشرتِ قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/1)

عشرتِ قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا  
درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/2)

تجھ سے، قسمت میں مری، صورتِ قفلِ ابجد  
تھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/3)

دل ہوا کشمکشِ چارۂ زحمت میں تمام  
مِٹ گیا گھِسنے میں اُس عُقدے کا وا ہو جانا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/4)

اب جفا سے بھی ہیں محروم ہم اللّٰہ اللّٰہ  
اس قدر دشمنِ اربابِ وفا ہو جانا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/5)

ضعف سے گریہ مبدّل بہ دمِ سرد ہوا  
باور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/6)

دِل سے مِٹنا تری انگشتِ حنائی کا خیال  
ہو گیا گوشت سے ناخن کا جُدا ہو جانا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/7)

ہے مجھے ابرِ بہاری کا برس کر کھُلنا  
روتے روتے غمِ فُرقت میں فنا ہو جانا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/8)

گر نہیں نکہتِ گل کو ترے کوچے کی ہوس  
کیوں ہے گردِ رہِ جَولانِ صبا ہو جانا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/9)

تاکہ تجھ پر کھُلے اعجازِ ہوائے صَیقل  
دیکھ برسات میں سبز آئنے کا ہو جانا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/51/10)

بخشے ہے جلوۂ گُل، ذوقِ تماشا غالبؔ  
چشم کو چاہیے ہر رنگ میں وا ہو جانا  

### رات، دل گرمِ خیالِ جلوۂ جانانہ تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/52

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/52/1)

رات، دل گرمِ خیالِ جلوۂ جانانہ تھا  
رنگِ روئے شمع، برقِ خرمنِ پروانہ تھا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/52/2)

شب کہ تھی کیفیتِ محفل بہ یادِ روئے یار  
ہر نظر میں، داغِ مئے خالِ لبِ پیمانہ تھا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/52/3)

شب کہ باندھا خواب میں آنے کا قاتل نے، جناح  
وہ فسونِ وعدہ میرے واسطے افسانہ تھا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/52/4)

دود کو آج اس کے ماتم میں سیہ پوشی ہوئی  
وہ دلِ سوزاں کہ کل تک شمعِ ماتم خانہ تھا  

Editors' notes:

دود: نسخۂ مبارک علی میں "درد" ہے لیکن نسخۂ عرشی میں پہلا لفظ "دود" ہے۔ — اعجاز عبید  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/52/5)

ساتھ جنبش کے بہ یک برخاستن طے ہو گیا  
تو کہے، صحرا غبارِ دامنِ دیوانہ تھا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/52/6)

دیکھ اُس کے ساعدِ سیمین و دستِ پر نگار  
شاخِ گل جلتی تھی مثلِ شمع، گل پروانہ تھا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/52/7)

شکوۂ یاراں غبارِ دل میں پنہاں کر دیا  
غالبؔ ایسے گنج کو عیاں یہی ویرانہ تھا  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ غالبؔ، ایسے گنج کو شایاں یہی ویرانہ تھا — جویریہ مسعود۔  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/52/8)

اے اسدؔ! رویا جو دشتِ غم میں میں حیرت زدہ  
آئینہ خانہ ز سیلِ اشک، ہر ویرانہ تھا  

### سیر آں سوئے تماشا ہے طلب گاروں کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/53

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/53/1)

سیر آں سوئے تماشا ہے طلب گاروں کا  
خضر مشتاق ہے اس دشت کے آواروں کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/53/2)

سر خطِ بند ہوا، نامہ گنہ گاروں کا  
خونِ ہدہد سے لکھا نقش گرفتاروں کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/53/3)

فردِ آئینہ میں بخشیں شکنِ خندۂ گل  
دلِ آزردہ پسند، آئینہ رخساروں کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/53/4)

داد خواہِ تپش و مہرِ خموشی بر لب  
کاغذِ سرمہ ہے، جامہ ترے بیماروں کا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/53/5)

وحشتِ نالہ بہ واماندگیٔ وحشت ہے  
جرَسِ قافلہ، یاں دل ہے گراں باروں کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/53/6)

پھر وہ سوئے چمن آتا ہے خدا خیر کرے  
رنگ اڑتا ہے گُلِستاں کے ہوا داروں کا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/53/7)

جلوہ مایوس نہیں دل، نگرانی غافل  
چشمِ امید ہے، روزن تری دیواروں کا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/53/8)

اسدؔ، اے ہرزہ درا! نالہ بہ غوغا تا چند  
حوصلہ تنگ نہ کر، بے سبب آزاروں کا  

### نہ ہو حسنِ تماشا دوست، رسوا بے وفائی کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/54

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/54/1)

نہ ہو حسنِ تماشا دوست، رسوا بے وفائی کا  
بہ مہرِ صد نظر ثابت ہے دعویٰ پارسائی کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/54/2)

ہوس گستاخیٔ آئینہ، تکلیفِ نظر بازی  
بہ جیبِ آرزو پنہاں ہے، حاصل دل ربائی کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/54/3)

نظر بازی طلسمِ وحشت آبادِ پرستاں ہے  
رہا بیگانۂ تاثیر افسوں آشنائی کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/54/4)

نہ پایا درد مندِ دوریٔ یارانِ یک دل نے  
سوادِ خطِ پیشانی سے نسخہ مومیائی کا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/54/5)

تمنائے زباں، محوِ سپاسِ بے زبانی ہے  
مٹا، جس سے، تقاضا شکوۂ بے دست و پائی کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/54/6)

اسدؔ! یہ عجز و بے سامانیٔ فرعون توَام ہے  
جسے تو بندگی کہتا ہے دعویٰ ہے خدائی کا  

### بس کہ فعّالِ ما یرید ہے آج

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55/1)

بس کہ فعّالِ ما یرید ہے آج  
ہر سلحشور انگلستاں کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55/2)

گھر سے بازار میں نکلتے ہوئے  
زہرہ ہوتا ہے آب انساں کا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55/3)

چوک جس کو کہیں، وہ مقتل ہے  
گھر بنا ہے نمونہ زنداں کا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55/4)

شہرِ دہلی کا ذرّہ ذرّہ خاک  
تشنۂ خوں ہے ہر مسلماں کا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55/5)

کوئی واں سے نہ آ سکے یاں تک  
آدمی واں نہ جا سکے یاں کا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55/6)

میں نے مانا کہ مل گئے، پھر کیا  
وہی رونا تن و دل و جاں کا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55/7)

گاہ جل کر کیا کیے شکوہ  
سوزشِ داغ ہائے پنہاں کا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55/8)

گاہ رو کر کہا کیے باہم  
ماجرا دیدہ ہائے گریاں کا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/55/9)

اس طرح کے وصال سے یا رب  
کیا مٹے داغ دل سے ہجراں کا  

### بہ رہنِ شرم ہے با وصفِ شوخی اہتمام اس کا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/56

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/56/1)

بہ رہنِ شرم ہے با وصفِ شوخی اہتمام اس کا  
نگیں میں جوں شرارِ سنگ نا پیدا ہے نام اس کا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/56/2)

سرو کارِ تواضع تا خمِ گیسو رسانیدن  
بسانِ شانہ زینت ریز ہے دستِ سلام اُس کا  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/56/3)

مِسی آلودہ ہے مُہر نوازش نامہ ظاہر ہے  
کہ داغِ آرزوئے بوسہ دیتا ہے پیام اس کا  

Editors' notes:

دیتا: نسخۂ رضا میں "لاتا" بجائے "دیتا"۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/56/4)

بہ امیّدِ نگاہِ خاص ہوں محمل کشِ حسرت  
مبادا ہو عناں گیرِ تغافل لطفِ عام اس کا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/56/5)

لڑاوے گر وہ بزمِ مے کشی میں قہر و شفقت کو  
بھرے پیمانۂ صد زندگانی ایک جام اُس کا  

Editors' notes:

شعر ۲: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/56/6)

اسدؔ سودائے سر سبزی سے ہے تسلیم رنگیں تر  
کہ کشتِ خشک اُس کا ابرِ بے پروا خرام اُس کا  

Editors' notes:

شعر ۳: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

### وردِ اسمِ حق سے، دیدارِ صنم حاصل ہوا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/57

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/57/1)

وردِ اسمِ حق سے، دیدارِ صنم حاصل ہوا  
رشتۂ تسبیح، تارِ جادۂ منزل ہوا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/57/2)

محتسب سے تنگ ہے، از بس کہ کارِ مے کشاں  
رز میں جو انگور نکلا، عقدۂ مشکل ہوا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/57/3)

قیس نے از بس کہ کی سیرِ گریبانِ نفس  
یک دو چیں دامانِ صحرا، پردۂ محمل ہوا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/57/4)

وقتِ شب اُس شمع رو کے شعلۂ آواز پر  
گوشِ نسریں عارضاں، پروانۂ محفل ہوا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/57/5)

خاکِ عاشق بس کہ ہے، فرسودہ پروازِ شوق  
جادہ ہر دشت، تارِ دامنِ قاتل ہوا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-alif/57/6)

عیب کا دریافت کرنا، ہے ہنرمندی اسدؔ  
نقص پر اپنے ہوا جو مطلعِ، کامل ہوا  

## ردیف ب — Ghazals — Radeef Be

### پھر ہوا وقت کہ ہو بال کُشا موجِ شراب

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/1)

پھر ہوا وقت کہ ہو بال کُشا موجِ شراب  
دے بطِ مے کو دل و دستِ شنا موجِ شراب  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/2)

پوچھ مت وجہ سیہ مستیٔ اربابِ چمن  
سایۂ تاک میں ہوتی ہے ہَوا موجِ شراب  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/3)

جو ہوا غرقۂ مے، بختِ رسا رکھتا ہے  
سر سے گزرے پہ بھی ہے بالِ ہُما موجِ شراب  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/4)

ہے یہ برسات وہ موسم کہ عجب کیا ہے، اگر  
موجِ ہستی کو کرے فیضِ ہوا موجِ شراب  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/5)

چار موج اٹھتی ہے طوفانِ طرب سے ہر سو  
موجِ گل، موجِ شفق، موجِ صبا، موجِ شراب  

Editors' notes:

چار موج: گِرداب۔ — حامد علی خاں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/6)

جس قدر روح نباتی ہے جگر تشنۂ ناز  
دے ہے تسکیں بَدَمِ آبِ بقا موجِ شراب  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/7)

بس کہ دوڑے ہے رگِ تاک میں خوں ہو ہو کر  
شہپرِ رنگ سے ہے بال کشا موجِ شراب  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/8)

موجۂ گل سے چراغاں ہے گزر گاہِ خیال  
ہے تصوّر میں ز بس جلوہ نما موجِ شراب  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/9)

نشّے کے پردے میں ہے محوِ تماشائے دماغ  
بس کہ رکھتی ہے سرِ نشو و نما موجِ شراب  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/10)

ایک عالم پہ ہیں طوفانیٔ کیفیّتِ فصل  
موجۂ سبزۂ نوخیز سے تا موجِ شراب  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/11)

شرحِ ہنگامۂ مستی ہے، زہے! موسمِ گل  
رہبرِ قطرہ بہ دریا ہے، خوشا موجِ شراب  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-be/01/12)

ہوش اڑتے ہیں مرے، جلوۂ گل دیکھ، اسدؔ  
پھر ہوا وقت، کہ ہو بال کُشا موجِ شراب  

## ردیف ت — Ghazals — Radeef Te

### جاتا ہوں جدھر سب کی اُٹھے ہے اُدھر انگشت

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/1)

جاتا ہوں جدھر سب کی اُٹھے ہے اُدھر انگشت  
یک دست جہاں مجھ سے پھرا ہے، مگر انگشت  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/2)

الفتِ مژگاں میں جو انگشت نما ہوں  
لگتی ہے مجھے تیر کے مانند، ہر انگشت  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/3)

ہر غنچۂ گل صورتِ یک قطرۂ خوں ہے  
دیکھا ہے کسو کا جو حنا بستہ، سر انگشت  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/4)

گرمی ہے زباں کی سببِ سوختنِ جاں  
ہر شمع شہادت کو ہے یاں سر بسر انگشت  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/5)

خوں دل میں جو میرے نہیں باقی تو پھر اس کی  
جوں ماہیٔ بے آب تڑپتی ہے ہر انگشت  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/6)

شوخی تری کہہ دیتی ہے احوال ہمارا  
رازِ دلِ صد پارہ کی ہے پردہ در انگشت  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/7)

بس رتبے میں باریکی و نرمی ہے کہ جوں گل  
آتی نہیں پنجے میں بس اس کے نظر انگشت  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/8)

افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے  
جن لوگوں کی تھی درخورِ عقدِ گہر انگشت  

Editors' notes:

اشعار: مروجہ دیوان میں یہ آخری تین اشعار بطور غزل درج ہیں۔ — جویریہ مسعود  
دنداں: نسخۂ نظامی میں اگرچہ "دِیداں" ہے لیکن معانی کے لحاظ سے "دنداں" مناسب ہے۔ "دِیداں" سہوِ کتابت ممکن ہے۔ — اعجاز عبید
"دِیداں" "دودہ" کا جمع ہے، اس سے مراد کیڑے ہیں۔ تب اس کا مطلب بنتا ہے کہ انگلیوں کو قبر کی کیڑوں کا خوراک بنا دیا۔ نسخۂ مہر اور نسخۂ علامہ آسی میں لفظ "دِیداں" ہی آیا ہے۔ ہاں، البتہ نسخۂ حمیدیہ (شائع کردہ مجلسِ ترقی ادب لاہور، ۱۹۸۳)میں لفظ "دنداں" آیا ہے۔ — جویریہ مسعود
مزید: نسخۂ نظامی اور بعض دوسرے نسخوں میں "دنداں" کے بجائے "دِیداں" چھپا ہے۔ "دُودہ" عربی میں کیڑے کو کہتے ہیں۔ اِس کی جمع "دود" ہے اور جمع الجمع "دِیدان"۔ یہ بات خلاف قیاس معلوم ہوتی ہے کہ غالبؔ نے "دِیداں" لکھا ہو۔ اس میں معنوی سقم یہ ہے کہ قبر میں پورا جسم ہی کیڑوں کی نذر ہو جاتا ہے۔ انگلی کی کوئی تخصیص نہیں، نہ خاص طور پر انگلی کے گوشت سے کیڑوں کی زیادہ رغبت کا کوئی ثبوت ملتا ہے۔ حق تو یہ ہے کہ یہ کسی مرے ہوئے محبوب کا ماتم بھی نہیں ہے، بلکہ زمانے کی ناقدری کا ماتم ہے کہ جو انگلی عقدِ گہر کے قابل تھی، وہ حسرت و افسوس کے عالَم میں دانتوں میں دبی ہے۔ خوبصورت دانتوں کو موتیوں کی لڑی سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ اِس لیے موتی کے زیور کی رعایت ملحوظ رکھی گئی۔ کیڑوں کو موتیوں سے تشبیہ دینا مذاقِ سلیم کو مکروہ معلوم ہوتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/9)

کافی ہے نشانی تِری ، چھلّے کا نہ دینا  
خالی مجھے دِکھلا کے بہ وقتِ سفر انگشت  

Editors' notes:

تری: بعض نسخوں میں یہاں "تِری" اور بعض میں "تِرا" چھپا ہے۔ متن میں "تِری" کو ترجیح دی گئی ہے۔ اِس صورت میں علامتِ وقف "تِری" کے بعد ہے۔ دوسری صورت میں علامتِ وقف "نشانی" کے بعد ہونی چاہیے یعنی ؏ کافی ہے نشانی، تِرا چھلے کا نہ دینا۔ متن کے اندراج کا مفہوم یہ ہے کہ تیری یہی نشانی میرے لیے کافی ہے کہ رخصت کے وقت جب میں نے تجھ سے نشانی کا چھلّا مانگا تو تُو نے مجھے ایک ادائے خاص سے ٹھینگا دکھا دیا۔ نسخۂ نظامی میں بھی اِس متن کے مطابق "تِری" ہی چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/01/10)

لکھتا ہوں اسدؔ سوزشِ دل سے سخنِ گرم  
تا رکھ نہ سکے کوئی مرے حرف پر انگشت  

### رہا گر کوئی تا قیامت سلامت

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/1)

رہا گر کوئی تا قیامت سلامت  
پھر اک روز مرنا ہے حضرت سلامت  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/2)

جگر کو مرے عشقِ خوں نابہ مشرب  
لکھے ہے "خداوندِ نعمت سلامت"  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/3)

دو عالم کی ہستی پہ خطِ وفا کھینچ  
دل و دستِ اربابِ ہمت سلامت!  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/4)

علی اللّرغمِ دشمن، شہیدِ وفا ہوں  
مبارک مبارک سلامت سلامت  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/5)

نہیں گر سر و برگِ ادراک معنی  
تماشائے نیرنگ صورت سلامت  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/6)

نہیں گر بہ کامِ دلِ خستہ، گردوں  
جگر خائیٔ جوشِ حسرت سلامت!  

Editors' notes:

اشعار: اس شعر سے مقطع تک نسخۂ رضا سے انتخاب۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/7)

نہ اوروں کی سنتا، نہ کہتا ہوں اپنی  
سرِ خستہ و شورِ وحشت سلامت!  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/8)

وفورِ بلا ہے، ہجومِ وفا ہے  
سلامت ملامت، ملامت سلامت!  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/9)

نہ فکر سلامت، نہ بیم ملامت  
ز خود رفتگی ہائے حیرت سلامت!  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/02/10)

رہے غالبِؔ خستہ، مغلوبِ گردوں  
یہ کیا بے نیازی ہے، حضرت سلامت؟  

### آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/1)

آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست  
دودِ شمعِ کشتہ تھا شاید خطِ رخسارِ دوست  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/2)

اے دلِ نا عاقبت اندیش! ضبطِ شوق کر  
کون لا سکتا ہے تابِ جلوۂ دیدارِ دوست  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/3)

خانہ ویراں سازیٔ حیرت! تماشا کیجیے  
صورتِ نقشِ قدم ہوں رَفتۂ رفتارِ دوست  

Editors' notes:

رفتہ: شاید بعض حضرات اس کو "رُفتہ" پڑھتے ہیں۔ یقین ہے کہ غالبؔ کا لفظ یہاں "رَفتہ" ہے۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/4)

عشق میں بیدادِ رشکِ غیر نے مارا مجھے  
کُشتۂ دشمن ہوں آخر، گرچہ تھا بیمارِ دوست  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/5)

چشمِ ما روشن، کہ اس بے درد کا دل شاد ہے  
دیدۂ پر خوں ہمارا ساغرِ سرشارِ دوست  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/6)

غیر یوں کرتا ہے میری پرسش اس کے ہجر میں  
بے تکلّف دوست ہو جیسے کوئی غم خوارِ دوست  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/7)

تاکہ میں جانوں کہ ہے اس کی رسائی واں تلک  
مجھ کو دیتا ہے پیامِ وعدۂ دیدارِ دوست  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/8)

جب کہ میں کرتا ہوں اپنا شکوۂ ضعفِ دماغ  
سَر کرے ہے وہ حدیثِ زلفِ عنبر بارِ دوست  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/9)

چپکے چپکے مجھ کو روتے دیکھ پاتا ہے اگر  
ہنس کے کرتا ہے بیانِ شوخیٔ گفتارِ دوست  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/10)

مہربانی ہائے دشمن کی شکایت کیجیے  
یا بیاں کیجے سپاسِ لذّتِ آزارِ دوست  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/11)

چشم بندِ خلق غیر از نقشِ خود بینی نہیں  
آئینہ ہے قالبِ خشتِ در و دیوارِ دوست  

Editors' notes:

اشعار: مقطع سےپہلے چار اشعار نسخۂ رضا سے انتخاب ہیں۔ — جویریہ مسعود۔  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/12)

برقِ خرمن زارِ گوہر ہے نگاہِ تیزیاں  
اشک ہو جاتے ہیں خشک از گرمیٔ رفتارِ دوست  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/13)

ہے سوا نیزے پہ اس کے قامتِ نوخیز سے  
آفتابِ روزِ محشر ہے گلِ دستارِ دوست  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/14)

لغزشِ مستانہ و جوش تماشا ہے اسد  
آتشِ مے سے بہارِ گرمیٔ بازار دوست  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/03/15)

یہ غزل اپنی، مجھے جی سے پسند آتی ہےآپ  
ہے ردیفِ شعر میں غالبؔ! ز بس تکرارِ دوست  

### مند گئیں کھولتے ہی کھولتے آنکھیں غالبؔ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-te/04/1)

مند گئیں کھولتے ہی کھولتے آنکھیں غالبؔ  
یار لائے مری بالیں پہ اسے، پر کس وقت  

## ردیف ج — Ghazals — Radeef Jeem

### گلشن میں بند و بست، بہ رنگِ دگر ہے، آج

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01/1)

گلشن میں بند و بست، بہ رنگِ دگر ہے، آج  
قمری کا طوق حلقۂ بیرونِ در ہے آج  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01/2)

معزولیٔ تپش ہوئی افراطِ انتظار  
چشمِ کشادہ حلقۂ بیرونِ در ہے آج  

Editors' notes:

کشادہ: نسخۂ رضا میں "کشودہ" بجائے "کشادہ"۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01/3)

حیرت فروشِ صد نگَرانی ہے اضطرار  
ہر رشتہ تارِ جَیب کا تارِ نظر ہے آج  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ سر رشتہ چاکِ جیب کا تارِ نظر ہے آج — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01/4)

اے عافیت! کنارہ کر، اے انتظام! چل  
سیلابِ گریہ درپےِ دیوار و در ہے آج  

Editors' notes:

مصرع ۲: نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ سیلابِ گریہ دشمنِ دیوار و در ہے آج  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01/5)

آتا ہے ایک پارۂ دل ہر فغاں کے ساتھ  
تارِ نفس کمندِ شکارِ اثر ہے آج  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01/6)

ہوں داغِ نیم رنگیٔ شامِ وصالِ یار  
نورِ چراغِ بزم سے جوشِ سحر ہے آج  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01/7)

کرتی ہے عاجزی سفرِ سوختن تمام  
پیراہنِ خَسَک میں غبارِ شرر ہے آج  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01/8)

تا صبح ہے بہ منزلِ مقصد رسیدنی  
دودِ چراغِ خانہ غبارِ سفر ہے آج  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/01/9)

دور اوفتادۂ چمنِ فکر ہے اسدؔ  
مرغِ خیالِ بلبلِ بے بال و پر ہے آج  

### لو ہم مریضِ عشق کے بیماردار ہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-jeem/02/1)

لو ہم مریضِ عشق کے بِیماردار ہیں  
اچھّا اگر نہ ہو تو مسیحا کا کیا علاج!  

Editors' notes:

بیماردار: نئے مروجہ نسخوں میں یہاں "بِیماردار" کی جگہ عموماً "تِیماردار" چھپا ہے، مگر قدیم نسخوں میں یہاں لفظِ "بیماردار" ہی ملتا ہے جو کم از کم غالبؔ کے عہد میں اِس مفہوم کے لیے زیادہ موزوں تھا۔ — حامد علی خاں  

## ردیف چ — Ghazals — Radeef Che

### نفَس نہ انجمنِ آرزو سے باہر کھینچ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01/1)

نفَس نہ انجمنِ آرزو سے باہر کھینچ  
اگر شراب نہیں انتظارِ ساغر کھینچ  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01/2)

"کمالِ گرمیٔ سعیٔ تلاشِ دید" نہ پوچھ  
بہ رنگِ خار مرے آئینہ سے جوہر کھینچ  

Editors' notes:

اضافت: "سعی" اور "نفی" جیسے الفاظ میں اضافت کے لیے زیر کے بجائے ہمزہ کا استعمال نہیں کیا گیا، کیونکہ اضافت سے یہاں "الف" کی نہیں، "ی" ہی کی اپنی اصل آواز پیدا ہوتی ہے۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01/3)

تجھے بہانۂ راحت ہے انتظار اے دل!  
کیا ہے کس نے اشارہ کہ نازِ بستر کھینچ  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01/4)

تری طرف ہے بہ حسرت نظارۂ نرگس  
بہ کوریٔ دل و چشمِ رقیب ساغر کھینچ  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01/5)

بہ نیم غمزہ ادا کر حقِ ودیعتِ ناز  
نیامِ پردۂ زخمِ جگر سے خنجر کھینچ  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01/6)

مرے قدح میں ہے صہبائے آتشِ پنہاں  
بروئے سُفرہ کبابِ دلِ سمندر کھینچ  

Editors' notes:

سفرہ: صحیح تلفظ سینِ مضموم (یعنی س پر پیش) سے ہے مگر بعض لوگ اس تلفظ میں ذمّ کا پہلو دیکھتے ہیں اور سَفرہ بہ سینِ مفتوح (یعنی س پر زبر) بولتے ہیں۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01/7)

نہ کہہ کہ طاقتِ رسوایٔ وصال نہیں  
اگر یہی عَرَقِ فتنہ ہے، مکرّر کھینچ  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01/8)

جنونِ آئینہ مشتاقِ یک تماشا ہے  
ہمارے صفحے پہ بالِ پری سے مسطر کھینچ  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-che/01/9)

خمارِ مِنّتِ ساقی اگر یہی ہے اسدؔ  
دل گداختہ کے مے کدے میں ساغر کھینچ  

## ردیف د — Ghazals — Radeef Daal

### حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعد

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/1)

حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعد  
بارے آرام سے ہیں اہلِ جفا میرے بعد  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/2)

منصبِ شیفتگی کے کوئی قابل نہ رہا  
ہوئی معزولیٔ انداز و ادا میرے بعد  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/3)

شمع بجھتی ہے تو اس میں سے دھواں اٹھتا ہے  
شعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/4)

خوں ہے دل خاک میں احوالِ بتاں پر، یعنی  
ان کے ناخن ہوئے محتاجِ حنا میرے بعد  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/5)

درخورِ عرض نہیں جوہرِ بیداد کو جا  
نگہِ ناز ہے سرمے سے خفا میرے بعد  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/6)

ہے جنوں اہلِ جنوں کے لیے آغوشِ وداع  
چاک ہوتا ہے گریباں سے جدا میرے بعد  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/7)

کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق  
ہے مکّرر لبِ ساقی میں صلا میرے بعد  

Editors' notes:

میں: نسخۂ حمیدیہ میں ہے "لبِ ساقی پہ"۔ اکثر نسخوں میں بعد میں یہی املا ہے۔ — اعجاز عبید
مزید: نسخۂ مہر، آسی اور باقی نسخوں میں لفظ "پہ" ہے۔ — جویریہ مسعود
مزید: نسخۂ نظامی، نسخۂ عرشی، نسخۂ حسرت موہانی اور بعض دیگر نسخوں میں یہاں "میں" ہی چھپا ہے۔ نسخۂ حمیدیہ میں "پہ" درج ہے۔ ظاہراً "میں" سہوِ کتابت معلوم ہوتا ہے لیکن اگر غالبؔ نے "میں" ہی کہا تھا تو اس کی مراد یہ ہو گی کہ غلبۂ غم کے باعث صلا لبوں پر نہ آ سکی لبوں میں ہی رہ گئی۔ — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/8)

غم سے مرتا ہوں کہ اتنا نہیں دنیا میں کوئی  
کہ کرے تعزیتِ مہر و وفا میرے بعد  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/9)

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب  
بے خطر جیتے ہیں اربابِ ریا میرے بعد  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر نسخۂ حمیدیہ میں نہیں ہے۔ — جویریہ مسعود  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/10)

تھا میں گلدستۂ احباب کی بندش کی گیاہ  
متفرّق ہوئے میرے رفَقا میرے بعد  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-daal/01/11)

آئے ہے بے کسیٔ عشق پہ رونا غالبؔ  
کس کے گھر جائے گا سیلابِ بلا میرے بعد  

## ردیف ر — Ghazals — Radeef Re

### بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر، در و دیوار

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/1)

بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر، در و دیوار  
نگاہِ شوق کو ہیں بال و پر در و دیوار  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/2)

وفورِ اشک نے کاشانے کا کیا یہ رنگ  
کہ ہو گئے مرے دیوار و در، در و دیوار  

Editors' notes:

کاشانے: مولانا عبد الباری آسی لکھنوی کے نسخے میں "کاشانہ" بجائے "کاشانے"۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/3)

نہیں ہے سایہ، کہ سن کر نوید مَقدمِ یار  
گئے ہیں چند قدم پیشتر در و دیوار  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/4)

ہوئی ہے کس قدر ارزانیٔ مئے جلوہ  
کہ مست ہے ترے کوچے میں ہر در و دیوار  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/5)

جو ہے تجھے سرِ سودائے انتظار، تو آ  
کہ ہیں دکانِ متاعِ نظر در و دیوار  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/6)

ہجومِ گریہ کا سامان کب کیا میں نے  
کہ گر پڑے نہ مرے پاؤں پر در و دیوار  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/7)

وہ آ رہا مرے ہم سایہ میں، تو سائے سے  
ہوئے فدا در و دیوار پر در و دیوار  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/8)

نظر میں کھٹکے ہے بِن تیرے گھر کی آبادی  
ہمیشہ روتے ہیں ہم دیکھ کر در و دیوار  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/9)

نہ پوچھ بے خودیٔ عیشِ مَقدمِ سیلاب  
کہ ناچتے ہیں پڑے سر بہ سر در و دیوار  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/01/10)

نہ کہہ کسی سے کہ غالبؔ، نہیں زمانے میں  
حریفِ رازِ محبت مگر در و دیوار  

### گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیر

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02/1)

گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیر  
جانے گا اب بھی تو نہ مرا گھر کہے بغیر؟  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02/2)

کہتے ہیں جب رہی نہ مجھے طاقتِ سخن  
"جانوں کسی کے دل کی میں کیوں کر کہے بغیر"  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02/3)

کام اس سے آ پڑا ہے کہ جس کا جہان میں  
لیوے نہ کوئی نام ستم گر کہے بغیر  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02/4)

جی میں ہی کچھ نہیں ہے ہمارے وگرنہ ہم  
سر جائے یا رہے، نہ رہیں پر کہے بغیر  

Editors' notes:

جی میں ہی: نسخۂ حسرت: جی ہی میں۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02/5)

چھوڑوں گا میں نہ اس بتِ کافر کا پوجنا  
چھوڑے نہ خلق گو مجھے کافَر کہے بغیر  

Editors' notes:

کا: نسخۂ حمیدیہ: کافر کو پوجنا۔ متن نسخۂ نظامی کے مطابق ہے۔ — حامد علی خاں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02/6)

مقصد ہے ناز و غمزہ ولے گفتگو میں کام  
چلتا نہیں ہے دُشنہ و خنجر کہے بغیر  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02/7)

ہر چند ہو مشاہدۂ حق کی گفتگو  
بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02/8)

بہرا ہوں میں تو چاہیے دُونا ہوں اِلتفات  
سنتا نہیں ہوں بات مکرّر کہے بغیر  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/02/9)

غالبؔ نہ کر حضور میں تُو بار بار عرض  
ظاہر ہے تیرا حال سب اُن پر کہے بغیر  

### کیوں جل گیا نہ، تابِ رخِ یار دیکھ کر

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/1)

کیوں جل گیا نہ، تابِ رخِ یار دیکھ کر  
جلتا ہوں اپنی طاقتِ دیدار دیکھ کر  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/2)

آتش پرست کہتے ہیں اہلَ جہاں مجھے  
سر گرمِ نالہ ہائے شرر بار دیکھ کر  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/3)

کیا آبروئے عشق، جہاں عام ہو جفا  
رکتا ہوں تم کو بے سبب آزار دیکھ کر  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/4)

آتا ہے میرے قتل کو پَر جوشِ رشک سے  
مرتا ہوں اس کے ہاتھ میں تلوار دیکھ کر  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/5)

ثابت ہوا ہے گردنِ مینا پہ خونِ خلق  
لرزے ہے موجِ مے تری رفتار دیکھ کر  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/6)

وا حسرتا! کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ  
ہم کو حریصِ لذّتِ آزار دیکھ کر  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/7)

بِک جاتے ہیں ہم آپ، متاعِ سخن کے ساتھ  
لیکن عیارِ طبعِ خریدار دیکھ کر  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/8)

زُنّار باندھ، سبحۂ صد دانہ توڑ ڈال  
رہرو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/9)

ان آبلوں سے پاؤں کے، گھبرا گیا تھا میں  
جی خوش ہوا ہے راہ کو پُر خار دیکھ کر  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/10)

کیا بد گماں ہے مجھ سے، کہ آئینے میں مرے  
طوطی کا عکس سمجھے ہے زنگار دیکھ کر  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/11)

گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلّی، نہ طور پر  
دیتے ہیں بادہ "ظرفِ قدح خوار" دیکھ کر  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/03/12)

سر پھوڑنا وہ! "غالبِؔ شوریدہ حال" کا  
یاد آگیا مجھے تری دیوار دیکھ کر  

### لرزتا ہے مرا دل زحمتِ مہرِ درخشاں پر

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04/1)

لرزتا ہے مرا دل زحمتِ مہرِ درخشاں پر  
میں ہوں وہ قطرۂ شبنم کہ ہو خارِ بیاباں پر  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04/2)

نہ چھوڑی حضرتِ یوسف نے یاں بھی خانہ آرائی  
سفیدی دیدۂ یعقوب کی پھِرتی ہے زنداں پر  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04/3)

دل خونیں، جگر بے صبر و فیضِ عشق مستغنی!  
الٰہی یک قیامتِ خاور آ ٹوٹے بدخشاں پر  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04/4)

فنا "تعلیمِ درسِ بے خودی" ہوں اُس زمانے سے  
کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوارِ دبستاں پر  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04/5)

فراغت کس قدر رہتی مجھے تشویشِ مرہم سے  
بہم گر صلح کرتے پارہ ہائے دل نمک داں پر  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04/6)

نہیں اقلیم الفت میں کوئی طومارِ ناز ایسا  
کہ پشتِ چشم سے جس کی نہ ہووے مُہر عنواں پر  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04/7)

مجھے اب دیکھ کر ابرِ شفق آلودہ، یاد آیا  
کہ فرقت میں تری، آتش برستی تھی گلِستاں پر  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04/8)

بہ جُز پروازِ شوقِ ناز کیا باقی رہا ہو گا  
قیامت اِک ہوائے تند ہے خاکِ شہیداں پر  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/04/9)

نہ لڑ ناصح سے، غالبؔ، کیا ہوا گر اس نے شدّت کی  
ہمارا بھی تو آخر زور چلتا ہے گریباں پر  

### ہے بس کہ ہر اک اُن کے اشارے میں نشاں اور

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/1)

ہے بس کہ ہر اک اُن کے اشارے میں نشاں اور  
کرتے ہیں مَحبّت تو گزرتا ہے گماں اور  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/2)

یا رب ! وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری بات  
دے اور دل ان کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/3)

ابرو سے ہے کیا اس نگہِ ناز کو پیوند  
ہے تیر مقرّر مگر اس کی ہے کماں اور  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/4)

تم شہر میں ہو تو ہمیں کیا غم، جب اٹھیں گے  
لے آئیں گے بازار سے جا کر دل و جاں اور  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/5)

ہر چند سُبُک دست ہوئے بت شکنی میں  
ہم ہیں، تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/6)

ہے خوںِ جگر جوش میں، دل کھول کے روتا  
ہوتے جو کئی دیدۂ خونبانہ فشاں اور  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/7)

مرتا ہوں اِس آواز پہ ہر چند سر اڑ جائے  
جلاّد کو لیکن وہ کہے جائیں کہ "ہاں اور"  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/8)

لوگوں کو ہے خورشیدِ جہاں تاب کا دھوکا  
ہر روز دکھاتا ہوں میں اک داغِ نہاں اور  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/9)

لیتا، نہ اگر دل تمھیں دیتا، کوئی دم چین  
کرتا، جو نہ مرتا، کوئی دن آہ و فغاں اور  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/10)

پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے  
رُکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/05/11)

ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھّے  
کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اور  

### صفائے حیرت آئینہ ہے سامانِ زنگ آخر

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/06

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/06/1)

صفائے حیرت آئینہ ہے سامانِ زنگ آخر  
تغیر "آبِ برجا ماندہ" کا پاتا ہے رنگ آخر  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں پہلے دو اشعار درج ہیں۔ باقی غزل نسخۂ رضا سے شامل کی گئی ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/06/2)

نہ کی سامانِ عیش و جاہ نے تدبیر وحشت کی  
ہوا جامِ زُمرّد بھی مجھے داغِ پلنگ آخر  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/06/3)

خطِ نوخیز نیلِ چشم زخمِ صافیٔ عارض  
لیا آئینے نے حرزِ پرِ طوطی بچنگ آخر  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/06/4)

ہلال آسا تہی رہ، گر کشادن ہائے دل چاہے  
ہوا مہ کثرتِ سرمایہ اندوزی سے تنگ آخر  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/06/5)

تڑپ کر مرگیا وہ صیدِ بال افشاں کہ مضطر تھا  
ہوا ناسورِ چشمِ تعزیت، چشمِ خدنگ، آخر  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/06/6)

لکھی یاروں کی بدمستی نے مے خانے کی پامالی  
ہوئی قطرہ فشانی ہائے مے بارانِ سنگ آخر  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/06/7)

اسدؔ پیری میں بھی آہنگِ شوقِ یار قائم ہے  
نہیں ہے نغمے سے خالی، خمیدن ہائے چنگ آخر  

### فسونِ یک دلی ہے لذّتِ بیداد دشمن پر

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07/1)

فسونِ یک دلی ہے لذّتِ بیداد دشمن پر  
کہ وجدِ برق جوں پروانہ بال افشاں ہے خرمن پر  

Editors' notes:

اشعار: اس غزل کے پہلے تین اشعار متداول دیوان کا حصہ نہیں اور نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07/2)

تکلّف خار خارِ التماسِ بے قراری ہے  
کہ رشتہ باندھتا ہے پیرہن انگشتِ سوزن پر  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07/3)

یہ کیا وحشت ہے! اے دیوانے، پس از مرگ واویلا  
رکھی بے جا بنائے خانۂ زنجیر شیون پر  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07/4)

جنوں کی دست گیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانی  
گریباں چاک کا حق ہو گیا ہے میری گردن پر  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07/5)

بہ رنگِ کاغذِ آتش زدہ نیرنگِ بے تابی  
ہزار آئینہ دل باندھے ہے بالِ یک تپیدن پر  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07/6)

فلک سے ہم کو عیشِ رَفتہ کا کیا کیا تقاضا ہے  
متاعِ بُردہ کو سمجھے ہوئے ہیں قرض رہزن پر  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07/7)

ہم اور وہ بے سبب رنج، آشنا دشمن، کہ رکھتا ہے  
شعاعِ مہر سے تُہمت نگہ کی چشمِ روزن پر  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07/8)

فنا کو سونپ گر مشتاق ہے اپنی حقیقت کا  
فروغِ طالعِ خاشاک ہے موقوف گلخن پر  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/07/9)

اسدؔ بسمل ہے کس انداز کا، قاتل سے کہتا ہے  
"تو مشقِ ناز کر، خونِ دو عالم میری گردن پر"  

### لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/1)

لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور  
تنہا گئے کیوں؟ اب رہو تنہا کوئی دن اور  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/2)

مٹ جائےگا سَر، گر ترا پتھر نہ گھِسے گا  
ہوں در پہ ترے ناصیہ فرسا کوئی دن اور  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/3)

آئے ہو کل اور آج ہی کہتے ہو کہ "جاؤں؟"  
مانا کہ ہمیشہ نہیں اچھا کوئی دن اور  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/4)

جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے  
کیا خوب! قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/5)

ہاں اے فلکِ پیر! جواں تھا ابھی عارفؔ  
کیا تیرا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور  

Editors' notes:

عارف: مرزا زین العابدین خان عارف اپریل ۱۸۵۲ میں فوت ہوئے تھے۔ یہ غزل انھی کا مرثیہ ہے۔ — نسخۂ رضا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/6)

تم ماہِ شبِ چار دہم تھے مرے گھر کے  
پھر کیوں نہ رہا گھر کا وہ نقشا کوئی دن اور  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/7)

تم کون سے ایسے تھے کھرے داد و ستد کے  
کرتا مَلَکُ الموت تقاضا کوئی دن اور  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/8)

مجھ سے تمھیں نفرت سہی، نیّرؔ سے لڑائی  
بچوں کا بھی دیکھا نہ تماشا کوئی دن اور  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/9)

گزری نہ بہرحال یہ مدت خوش و نا خوش  
کرنا تھا جواں مرگ، گزارا کوئی دن اور  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-re/08/10)

ناداں ہو جو کہتے ہو کہ کیوں جیتے ہیں غالبؔ  
قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور  

## ردیف ز — Ghazals — Radeef Ze

### حریفِ مطلبِ مشکل نہیں فسونِ نیاز

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/1)

حریفِ مطلبِ مشکل نہیں فسونِ نیاز  
دعا قبول ہو یا رب کہ عمرِ خضر دراز  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/2)

نہ ہو بہ ہرزہ، بیاباں نوردِ وہمِ وجود  
ہنوز تیرے تصوّر میں ہے نشیب و فراز  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/3)

وصالِ جلوہ تماشا ہے پر دماغ کہاں!  
کہ دیجیے آئینۂ انتظار کو پرواز  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/4)

ہر ایک ذرّۂ عاشق ہے آفتاب پرست  
گئی نہ خاک ہوئے پر ہوائے جلوۂ ناز  

Editors' notes:

ایک: "ایک" کی جگہ قدیم نسخوں میں "یک" چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/5)

فریبِ صنعتِ ایجاد کا تماشا دیکھ  
نگاہ عکس فروش و خیال آئینہ ساز  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/6)

ہنوز اے اثرِ دید، ننگِ رسوائی  
نگاہ فتنہ خرام و درِ دو عالم باز  

Editors' notes:

دید: عرشی: "دیدہ" بجائے "دید"۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/7)

زِ بس کہ جلوۂ صیاد حیرت آرا ہے  
اُڑی ہے صفحۂ خاطر سے صورتِ پرواز  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر نسخۂ حمیدیہ میں نہیں ہے۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/8)

ہجومِ فکر سے دل مثلِ موج لرزاں ہے  
کہ شیشہ نازک و صہبا ہے آبگینہ گداز  

Editors' notes:

شعر ۲: یہ شعر بھی نسخۂ حمیدیہ میں نہیں ہے۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/9)

اسدؔ سے ترکِ وفا کا گماں وہ معنی ہے  
کہ کھینچیے پرِ طائر سے صورتِ پرواز  

Editors' notes:

مقطع: نسخۂ رضا میں یہ مقطع زائد ہے۔ — جویریہ مسعود  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/01/10)

نہ پوچھ وسعتِ مے خانۂ جنوں غالبؔ  
جہاں یہ کاسۂ گردوں ہے ایک خاک انداز  

### بے گانۂ وفا ہے ہوائے چمن ہنوز

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/02/1)

بے گانۂ وفا ہے ہوائے چمن ہنوز  
وہ سبزہ سنگ پر نہ اُگا، کوہ کُن ہنوز  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/02/2)

فارغ مجھے نہ جان کہ مانندِ صبح و مہر  
ہے داغِ عشق، زینتِ جیبِ کفن ہنوز  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل صرف ان تین اشعار پر مشتمل ہے۔ مطلع اور باقی اشعار تا مقطع نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/02/3)

ہے نازِ مفلساں "زرِ از دست رفتہ" پر  
ہوں "گل فروِشِ شوخیٔ داغِ کہن" ہنوز  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/02/4)

مے خانۂ جگر میں یہاں خاک بھی نہیں  
خمیازہ کھینچے ہے بتِ بیدادِ فن ہنوز  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/02/5)

یا رب! یہ درد مند ہے کس کی نگاہ کا!  
ہے ربطِ مشک و داغِ سوادِ ختن ہنوز  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/02/6)

جوں جادہ، سر بہ کوئے تمنّائے بے دلی  
زنجیرِ پا ہے رشتۂ حب الوطن ہنوز  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/02/7)

میں دور گردِ قربِ بساطِ نگاہ تھا  
بیرونِ دل نہ تھی تپشِ انجمن ہنوز  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/02/8)

تھا مجھ کو خار خار جنونِ وفا اسدؔ  
سوزن میں تھا نہفتہ گلِ پیرہن ہنوز  

### کیوں کر اس بت سے رکھوں جان عزیز!

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/03/1)

کیوں کر اس بت سے رکھوں جان عزیز!  
کیا نہیں ہے مجھے ایمان عزیز!  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/03/2)

دل سے نکلا، پہ نہ نکلا دل سے  
ہے ترے تیر کا پیکان عزیز  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/03/3)

تاب لاتے ہی بنے گی غالبؔ  
واقعہ سخت ہے اور جان عزیز  

### داغِ اطفال ہے دیوانہ بہ کہسار ہنوز

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/04/1)

داغِ اطفال ہے دیوانہ بہ کہسار ہنوز  
خلوتِ سنگ میں ہے نالہ طلب گار ہنوز  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/04/2)

خانہ ہے سیل سے خُو کردۂ دیدار ہنوز  
دور بیں درزدہ ہے رخنۂ دیوار ہنوز  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/04/3)

آئی یک عمر سے معذورِ تماشا نرگس  
چشمِ شبنم میں نہ ٹوٹا مژہِ خار ہنوز  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/04/4)

کیوں ہوا تھا طرفِ آبلۂ پا، یا رب؟  
جادہ ہے واشدنِ پیچشِ طومار ہنوز  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/04/5)

وسعتِ سعیٔ کرم دیکھ کہ سر تا سرِ خاک  
گزرے ہے آبلہ پا ابرِ گہربار ہنوز  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل صرف دو اشعار پر مشتمل ہے۔ مطلع اور باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/04/6)

یک قلم کاغذِ آتش زدہ ہے صفحۂ دشت  
نقشِ پا میں ہے تپِ گرمیٔ رفتار ہنوز  

Editors' notes:

تپ: بعض نسخوں میں "تپ" بھی چھپا ہے جو "تب" کا ہم معنی ہے۔ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ غالبؔ نے کیا کہا تھا۔ — حامد علی خاں
مزید: ہم نے اس نسخے میں "تپ" کو ترجیح دی ہے کیوں کہ اکثر نسخوں میں "تپ" ہی درج ہے۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/04/7)

ہوں خموشی چمنِ حسرتِ دیدار، اسدؔ  
مژہ ہے شانہ کشِ طرۂ گفتار ہنوز  

### نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ ساز

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/1)

نہ گُلِ نغمہ ہوں نہ پردۂ ساز  
میں ہوں اپنی شکست کی آواز  

Editors' notes:

نہ: بعض نسخوں میں "نہ" کی جگہ "نے" بھی چھپا ہے۔ نسخۂ نظامی میں "نہ" چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/2)

تو اور آرائشِ خمِ کاکل  
میں اور اندیشہ ہائے دور دراز  

Editors' notes:

دور دراز: نسخۂ حمیدیہ، طباطبائی، حسرت موہانی، نیز مہر، بیخود اور نشتر جالندھری کے نسخوں میں "دور و دراز" چھپا ہے لیکن نسخۂ نظامی، عرشی اور مالک رام نیز متعدد قدیم نسخوں میں یہاں "دور دراز" ہی ملتا ہے۔ دور دراز (بلا عطف) صحیح فارسی ترکیب ہے جس کی شہادت فرہنگِ آنند راج اور شٹائین‌گاس کی فارسی انگریزی لغات سے بھی ملتی ہے۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/3)

لافِ تمکیں، فریبِ سادہ دلی  
ہم ہیں اور راز ہائے سینہ گداز  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/4)

ہوں گرفتارِ الفتِ صیّاد  
ورنہ باقی ہے طاقتِ پرواز  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/5)

وہ بھی دن ہو، کہ اس ستم گر سے  
ناز کھینچوں، بہ جائے حسرتِ ناز  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/6)

نہیں دل میں مرے وہ قطرۂ خون  
جس سے مژگاں ہوئی نہ ہو گل باز  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/7)

اے ترا غمزہ یک قلم انگیز  
اے ترا ظلم سر بہ سر انداز  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/8)

تو ہوا جلوہ گر، مبارک ہو!  
ریزشِ سجدۂ جبینِ نیاز  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/9)

مجھ کو پوچھا تو کچھ غضب نہ ہوا  
میں غریب اور تو غریب نواز  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ze/05/10)

اسدؔ اللّٰہ خاں تمام ہوا  
اے دریغا! وہ رندِ شاہد باز  

## ردیف س — Ghazals — Radeef Seen

### کب فقیروں کو رسائی بُتِ مے خوار کے پاس

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-seen/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-seen/01/1)

کب فقیروں کو رسائی بُتِ مے خوار کے پاس  
تونبے بو دیجیے مے خانے کی دیوار کے پاس  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر نسخۂ حمیدیہ میں نہیں ہے مگر نسخۂ رضا میں درج ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-seen/01/2)

مُژدہ، اے ذَوقِ اسیری! کہ نظر آتا ہے  
دامِ خالی، قفَسِ مُرغِ گِرفتار کے پاس  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-seen/01/3)

جگرِ تشنۂ آزار، تسلی نہ ہوا  
جُوئے خُوں ہم نے بہائی بُنِ ہر خار کے پاس  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-seen/01/4)

مُند گئیں کھولتے ہی کھولتے آنکھیں ہَے ہَے!  
خُوب وقت آئے تم اِس عاشقِ بیمار کے پاس  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-seen/01/5)

مَیں بھی رُک رُک کے نہ مرتا، جو زباں کے بدلے  
دشنہ اِک تیز سا ہوتا مِرے غم خوار کے پاس  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-seen/01/6)

دَہَنِ شیر میں جا بیٹھیے، لیکن اے دل  
نہ کھڑے ہو جیے خُوبانِ دل آزار کے پاس  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-seen/01/7)

دیکھ کر تجھ کو، چمن بس کہ نُمو کرتا ہے  
خُود بخود پہنچے ہے گُل گوشۂ دستار کے پاس  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-seen/01/8)

مر گیا پھوڑ کے سر غالبؔ وحشی، ہَے ہَے!  
بیٹھنا اُس کا وہ آ کر تری دِیوار کے پاس  

## ردیف ش — Ghazals — Radeef Sheen

### ہوئی ہے بس کہ صرفِ مشقِ تمکینِ بہار آتش

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01/1)

ہوئی ہے بس کہ صرفِ مشقِ تمکینِ بہار آتش  
بہ اندازِ حنا ہے رونقِ دستِ چنار آتش  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01/2)

شرر ہے رنگ بعد اظہارِ تابِ جلوہ تمکیں  
کرے ہے سنگ پر، خرشید، آبِ روئے کار آتش  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01/3)

گدازِ موم ہے افسونِ ربط پیکر آرائی  
نکالے کب، نہالِ شمع، بے تخم شرار آتش  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01/4)

نہ لیوے گر خسِ جَوہر طراوت سبزۂ خط سے  
لگا دے خانۂ آئینہ میں رُوئے نگار آتش  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل صرف دو اشعار پر مشتمل ہے۔ مطلع اور باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  
لگا دے: بیشتر نسخوں میں "لگا دے" کی جگہ "لگاوے" چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01/5)

فروغِ حُسن سے ہوتی ہے حلِّ مُشکلِ عاشق  
نہ نکلے شمع کے پاسے، نکالے گرنہ خار آتش  

Editors' notes:

ہوتی: ممکن ہے غالبؔ نے یہاں "ہوتا ہے" کہا ہو اور "ہوتی ہے" سہوِ مرتبین ہو۔ — حامد علی خاں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01/6)

خیالِ دود تھا، سر جوشِ سودائے غلط فہمی  
اگر رکھتی نہ خاکستر نشینی کا غبار، آتش  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01/7)

ہوائے پر فشانی، برقِ خرمن ہائے خاطر ہے  
بہ بالِ شعلۂ بے تاب ہے، پروانہ زار، آتش  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01/8)

نہیں برق و شرر، جز وحشت و ضبطِ تپیدن ہا  
بلا گردانِ بے پروا، خرامی ہائے یار آتش  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-sheen/01/9)

دھوئیں سے آگ کے، اک ابرِ دریا بار ہو پیدا  
اسدؔ، حیدر پرستوں سے اگر ہووے دو چار آتش  

## ردیف ع — Ghazals — Radeef Ain

### جادۂ رہ خُور کو وقتِ شام ہے تارِ شعاع

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/01/1)

جادۂ رہ خُور کو وقتِ شام ہے تارِ شعاع  
چرخ وا کرتا ہے ماہِ نو سے آغوشِ وداع  

Editors' notes:

شعر: متداول دیوان میں یہ غزل صرف ایک شعر پر مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/01/2)

شمع سے ہے، بزم انگشتِ تحیر در دہن  
شعلۂ آوازِ خوباں پر بہ ہنگامِ سماع  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/01/3)

جوں پرِ طاؤس، جوہر، تختہ مشقِ رنگ ہے  
بس کہ ہے وہ قبلۂ آئینہ محوِ اختراع  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/01/4)

رنجشِ حیرت سرشتاں، سینہ صافی پیشکش  
جوہرِ آئینہ ہے یاں، گردِ میدانِ نزاع  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/01/5)

چار سوئے دہر میں بازارِ غفلت گرم ہے  
عقل کے نقصان سے اُٹھتا ہے خیال انتفاع  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/01/6)

آشنا، غالبؔ، نہیں ہیں دردِ دل کے آشنا  
ورنہ کس کو میرے افسانے کی تابِ استماع؟  

### رُخِ نگار سے ہے سوزِ جاودانیٔ شمع

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/02/1)

رُخِ نگار سے ہے سوزِ جاودانیٔ شمع  
ہوئی ہے آتشِ گُل آبِ زندگانیٔ شمع  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/02/2)

زبانِ اہلِ زباں میں ہے مرگِ خاموشی  
یہ بات بزم میں روشن ہوئی زبانیٔ شمع  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/02/3)

کرے ہے صِرف بہ ایمائے شعلہ قصہ تمام  
بہ طرزِ اہلِ فنا ہے فسانہ خوانیٔ شمع  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/02/4)

غم اُس کو حسرتِ پروانہ کا ہے اے شعلہ  
ترے لرزنے سے ظاہر ہے ناتوانیٔ شمع  

Editors' notes:

شعلہ: نسخۂ مہر میں "شعلہ"، نسخۂ آسی میں "شعلے"۔ "شعلہ" زیادہ صحیح ہے۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/02/5)

ترے خیال سے رُوح اہتزاز کرتی ہے  
بہ جلوہ ریزیٔ باد و بہ پرفشانیٔ شمع  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/02/6)

نشاطِ داغِ غمِ عشق کی بہار نہ پُوچھ  
شگفتگی ہے شہیدِ گُلِ خزانیٔ شمع  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-ain/02/7)

جلے ہے، دیکھ کے بالینِ یار پر مجھ کو  
نہ کیوں ہو دل پہ مرے داغِ بدگمانیٔ شمع  

## ردیف ف — Ghazals — Radeef Fe

### نامہ بھی لکھتے ہو، تو بہ خطِ غبار، حیف!

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-fe/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-fe/01/1)

نامہ بھی لکھتے ہو، تو بہ خطِ غبار، حیف!  
رکھتے ہو مجھ سے اتنی کدورت، ہزار حیف!  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-fe/01/2)

بیش از نفس، بتاں کے کرم نے وفا نہ کی  
تھا محملِ نگاہ بہ دوشِ شرار، حیف!  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-fe/01/3)

تھی میرے ہی جلانے کو، اے آہ شعلہ ریز  
گھر پر پڑا نہ غیر کے کوئی شرار، حیف!  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-fe/01/4)

گل چہرہ ہے کسو خفقانی مزاج کا  
گھبرا رہی ہے بیمِ خزاں سے بہار، حیف!  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-fe/01/5)

بیمِ رقیب سے نہیں کرتے وداعِ ہوش  
مجبور یاں تلک ہوئے اے اختیار، حیف!  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل صرف دو اشعار پر مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-fe/01/6)

جلتا ہے دل کہ کیوں نہ ہم اِک بار جل گئے  
اے ناتمامیٔ نَفَسِ شعلہ بار حیف!  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-fe/01/7)

ہیں میری مشتِ خاک سے اُس کو کدورتیں  
پائی جگہ بھی دل میں تو ہو کر غبار، حیف!  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-fe/01/8)

بنتا، اسدؔ، میں سرمۂ چشمِ رکابِ یار  
آیا نہ میری خاک پہ وہ شہ سوار، حیف!  

## ردیف ک — Ghazals — Radeef Kaaf

### زخم پر چھڑکیں کہاں طفلانِ بے پروا نمک

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01/1)

زخم پر چھڑکیں کہاں طفلانِ بے پروا نمک  
کیا مزا ہوتا، اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں درج ہے: ؏ زخم پر باندھے ہیں کب طفلانِ بے پروا نمک — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01/2)

گردِ راہِ یار ہے سامانِ نازِ زخمِ دل  
ورنہ ہوتا ہے جہاں میں کس قدر پیدا نمک  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01/3)

مجھ کو ارزانی رہے، تجھ کو مبارک ہو جیو  
نالۂ بُلبُل کا درد اور خندۂ گُل کا نمک  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01/4)

شورِ جولاں تھا کنارِ بحر پر کس کا کہ آج  
گِردِ ساحل ہے بہ زخمِ موجۂ دریا نمک  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01/5)

داد دیتا ہے مرے زخمِ جگر کی، واہ واہ!  
یاد کرتا ہے مجھے، دیکھے ہے وہ جس جا نمک  

Editors' notes:

واہ واہ: ایک نسخے میں "واہ وا" بہ تخفیف بھی دیکھا گیا ہے لیکن اکثر قدیم و جدید نسخوں میں "واہ واہ" درج ہے۔ — حامد علی خاں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01/6)

چھوڑ کر جانا تنِ مجروحِ عاشق حیف ہے  
دل طلب کرتا ہے زخم اور مانگے ہیں اعضا نمک  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01/7)

غیر کی منت نہ کھینچوں گا پَے توفیرِ درد  
زخم، مثلِ خندۂ قاتل ہے سر تا پا نمک  

Editors' notes:

توفیر: بعض نسخوں میں "توفیر" کی جگہ "توقیر" چھپا ہے۔ نسخۂ نظامی میں "توفیر" درج ہے۔ — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01/8)

اس عمل میں عیش کی لذٓت نہیں ملتی اسدؔ  
زورِ نسبت مَے سے رکھتا ہے نصارا کا نمک  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/01/9)

یاد ہیں غالبؔ! تُجھے وہ دن کہ وجدِ ذوق میں  
زخم سے گرتا، تو میں پلکوں سے چُنتا تھا نمک  

### آہ کو چاہیے اِک عُمر اثر ہونے تک

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/02/1)

آہ کو چاہیے اِک عُمر اثر ہونے تک  
کون جیتا ہے تری زُلف کے سر ہونے تک  

Editors' notes:

ہونے تک: اکثر قدیم نسخوں میں "ہوتے تک" ردیف ہے۔ نسخۂ نظامی میں بھی لیکن کیونکہ نسخۂ حمیدیہ میں مروج قرأت "ہونے تک" ہی دی گئی ہے اس لیےاسی کو قابلِ ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ — جویریہ مسعود
مزید: مالک رام صاحب نے لکھا ہے کہ "غالبؔ کی زندگی میں دیوان کے جتنے ایڈیشن شائع ہوئے، اُن میں ردیف 'ہوتے تک' ہے۔" راقم الحروف کے مشاہدے کی حد تک بھی مالک رام صاحب کی اس قول کی تائید ہوتی ہے مگر مولانا غلام رسول مہرؔ نے "ہونے تک" کی ردیف کی حق میں ایک نیم مشروط سی دلیل پیش کی ہے حالانکہ سہوِ کتابت کہیں بھی خارج از امکان نہیں۔ البتہ مالک رام صاحب نے قدیم نسخوں میں رامپور کے نسخۂ حمیدیہ کا ذکر نہیں کیا جس میں ردیف "ہونے تک" درج ہے۔ راقم الحروف کی رائے میں یہ بھی سہوِ کتابت ہے یا تحریف، کیونکہ آج کل بیشتر اہلِ ذوق "ہونے تک" کو صوتی لحاظ سے پسندیدہ سمجھتے ہیں۔ مگر اپنی پسند غالبؔ کے کلام کو عمداً بدل ڈالنے کا حق نہیں دیتی۔ مہر صاحب نے تحریر فرمایا ہے: "عرشی صاحب نے اب بھی اِس کی ردیف 'ہونے تک' ہی رکھی ہے۔" عرشی کا جو نسخہ راقم کی نظر سے گزرا ہے، اُس میں مولانا کے مشاہدے کے برعکس اس غزل کی ردیف "ہوتے تک" ہی ملتی ہے۔ بہرحال ہمیں تو یہ دیکھنا ہے کہ غالبؔ نے کیا کہا تھا۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/02/2)

دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ  
دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/02/3)

عاشقی صبر طلب اور تمنّا بے تاب  
دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/02/4)

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے، لیکن  
خاک ہو جائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/02/5)

پرتوِ خُور سے، ہے شبنم کو فنا کی تعلیم  
میں بھی ہوں، ایک عنایت کی نظر ہونے تک  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/02/6)

یک نظر بیش نہیں فُرصتِ ہستی غافل!  
گرمیٔ بزم ہے اِک رقصِ شرر ہونے تک  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/02/7)

تا قیامت شبِ فرقت میں گزر جائے گی عمر  
سات دن ہم پہ بھی بھاری ہیں سحر ہونے تک  

Editors' notes:

الفاظ: نسخۂ مبارک علی میں الفاظ ہیں: "ہم پہ یہ بھاری ہیں" — اعجاز عبید  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/02/8)

غمِ ہستی کا، اسدؔ! کس سے ہو جُز مرگ، علاج  
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک  

### دیکھنے میں ہیں گرچہ دو، پر ہیں یہ دونوں یار ایک

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/1)

دیکھنے میں ہیں گرچہ دو، پر ہیں یہ دونوں یار ایک  
وضع میں گو ہوئی دو سر، تیغ ہے ذوالفقار ایک  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/2)

ہم سخن اور ہم زباں، حضرتِ قاسم و طپاں  
ایک تپش کا جانشین، درد کی یادگار ایک  

Editors' notes:

تپش: نسخے میں اگرچہ "طپش" ہے لیکن "تپش" ہی درست ہونا چاہیے۔ — اعجاز عبید  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/3)

نقدِ سخن کے واسطے ایک عیارِ آگہی  
شعر کے فن کے واسطے، مایۂ اعتبار ایک  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/4)

ایک وفا و مہر میں تازگیٔ بساطِ دہر  
لطف و کرم کے باب میں زینتِ روزگار ایک  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/5)

گُل کدۂ تلاش کو، ایک ہے رنگ، اک ہے بو  
ریختہ کے قماش کو، پود ہے ایک، تار ایک  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/6)

مملکتِ کمال میں ایک امیرِ نامور  
عرصۂ قیل و قال میں، خسروِ نام دار ایک  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/7)

گلشنِ اتّفاق میں ایک بہارِ بے خزاں  
مے کدۂ وفاق میں بادۂ بے خمار ایک  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/8)

زندۂ شوقِ شعر کو ایک چراغِ انجمن  
کُشتۂ ذوقِ شعر کو شمعِ سرِ مزار ایک  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/9)

دونوں کے دل حق آشنا، دونوں رسول پر فِدا  
ایک مُحبِّ چار یار، عاشقِ ہشت و چار ایک  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/10)

جانِ وفا پرست کو ایک شمیمِ نو بہار  
فرقِ ستیزہ مست کو، ابرِ تگرگِ بار ایک  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-kaaf/03/11)

لایا ہے کہہ کے یہ غزل، شائبۂ رِیا سے دور  
کر کے دل و زبان کو غالبؔ خاک سار ایک  

## ردیف گ — Ghazals — Radeef Gaaf

### گر تُجھ کو ہے یقینِ اجابت، دُعا نہ مانگ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01/1)

گر تُجھ کو ہے یقینِ اجابت، دُعا نہ مانگ  
یعنی، بغیرِ یک دلِ بے مُدّعا نہ مانگ  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل صرف دو اشعار پر مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01/2)

آتا ہے داغِ حسرتِ دل کا شمار یاد  
مُجھ سے مرے گُنہ کا حساب، اے خدا! نہ مانگ  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01/3)

اے آرزو! شہیدِ وفا! خوں بہا نہ مانگ  
جز بہرِ دست و بازوئے قاتل، دعا نہ مانگ  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01/4)

گستاخیٔ وصال، ہے مشاطۂ نیاز  
یعنی دعا بہ جز خمِ زلفِ دوتا نہ مانگ  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01/5)

برہم ہے، بزمِ غنچہ، بیک جنبشِ نشاط  
کاشانہ بس کہ تنگ ہے، غافل ہوا نہ مانگ  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01/6)

عیسیٰ! طلسمِ حسن تغافل ہے، زینہار  
جز پشتِ چشم، نسخۂ عرضِ دوا نہ مانگ  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01/7)

میں دور گردِ عرضِ رسومِ نیاز ہوں  
دشمن سمجھ، ولے نگہِ آشنا نہ مانگ  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01/8)

نظارہ دیگر و دلِ خونیں نفس دگر  
آئینہ دیکھ، جوہرِ برگ حنا نہ مانگ  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-gaaf/01/9)

یک بختِ اوج، نذرِ سبک باری، اسدؔ  
سر پر، وبالِ سایۂ بالِ ہما نہ مانگ  

## ردیف ل — Ghazals — Radeef Laam

### ہے کس قدر ہلاکِ فریبِ وفائے گُل

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/1)

ہے کس قدر ہلاکِ فریبِ وفائے گُل  
بُلبُل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گُل  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/2)

آزادیٔ نسیم مبارک کہ ہر طرف  
ٹوٹے پڑے ہیں حلقۂ دامِ ہوائے گُل  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/3)

جو تھا، سو موجِ رنگ کے دھوکے میں مر گیا  
اے وائے، نالۂ لبِ خونیں نوائے گُل!  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/4)

دیوانگاں کا چارہ فروغِ بہار ہے  
ہے شاخِ گل میں، پنجۂ خوباں، بجائے گل  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا میں مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/5)

خوش حال اُس حریفِ سیہ مست کا، کہ جو  
رکھتا ہو مثلِ سایۂ گُل، سر بہ پائے گُل  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/6)

ایجاد کرتی ہے اُسے تیرے لیے بہار  
میرا رقیب ہے نَفَسِ عطرسائے گُل  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/7)

مژگاں تلک رسائیٔ لختِ جگر کہاں؟  
اے وائے! گر نگاہ نہ ہو آشنائے گل  

Editors' notes:

شعر ۲: نسخۂ رضا میں مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/8)

شرمندہ رکھتے ہیں مجھے بادِ بہار سے  
مینائے بے شراب و دلِ بے ہوائے گُل  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/9)

سطوت سے تیرے جلوۂ حُسنِ غیور کی  
خوں ہے مری نگاہ میں رنگِ ادائے گُل  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/10)

تیرے ہی جلوے کا ہے یہ دھوکا کہ آج تک  
بے اختیار دوڑے ہے گُل در قفائے گُل  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-laam/01/11)

غالبؔ! مجھے ہے اُس سے ہم آغوشی آرزو  
جس کا خیال ہے گُلِ جیبِ قبائے گُل  

## ردیف م — Ghazals — Radeef Meem

### بس کہ ہیں بد مستِ بشکن بشکنِ مے خانہ ہم

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/1)

بس کہ ہیں بد مستِ بشکن بشکنِ مے خانہ ہم  
موئے شیشہ کو سمجھتے ہیں خطِ پیمانہ ہم  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/2)

نقش بندِ خاک ہے موج از فروغِ ماہتاب  
سیل سے فرشِ کتاں کرتے ہیں تا ویرانہ ہم  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ حمید سے مزید شعر۔ ملاحظہ ہو حاشیہ از نسخۂ حمیدیہ: اس مصرع پر "لا لا" لکھا ہے اور حاشیے موٹے قلم سے شکستہ خط میں اس کے بجائے مصرعِ ذیل تحریر کیا ہے: ؏ ہے فروغِ ماہ سے ہر موج یک تصویرِ خاک — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/3)

بس کہ ہر یک موئے زلف افشاں سے ہے تارِ شعاع  
پنجۂ خُرشید کو سمجھے ہیں دستِ شانہ ہم  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/4)

ہے فروغِ ماہ سے ہر موج، اک تصویرِ خاک  
سیل سے، فرشِ کتاں کرتے ہیں تا ویرانہ ہم  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/5)

مشقِ از خود رفتگی سے ہیں بہ گل زارِ خیال  
آشنا تعبیر خوابِ سبزۂ بیگانہ ہم  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/6)

فرطِ بے خوابی سے ہیں شب ہائے ہجرِ یار میں  
جوں زبانِ شمع، داغِ گرمیٔ افسانہ ہم  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/7)

جانتے ہیں، جوششِ سودائے زلفِ یار میں  
سنبلِ بالیدہ کو موئے سرِ دیوانہ ہم  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/8)

بس کہ وہ چشم و چراغِ محفلِ اغیار ہے  
چپکے چپکے جلتے ہیں، جوں شمعِ ماتم خانہ ہم  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/9)

شامِ غم میں سوزِ عشقِ آتشِ رخسار سے  
پر فشانِ سوختن ہیں، صورتِ پروانہ ہم  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/10)

غم نہیں ہوتا ہے آزادوں کو بیش از یک نفس  
برق سے کرتے ہیں روشن، شمعِ ماتم خانہ ہم  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوانِ غالبؔ میں یہ غزل شعرِ ہذا تا آخر ہے۔ مطلع اور اس سے پہلے کے اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/11)

محفلیں برہم کرے ہے گنجفہ بازِ خیال  
ہیں ورق گردانیٔ نیرنگِ یک بت خانہ ہم  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/12)

با وجودِ یک جہاں ہنگامہ پیرا ہی نہیں  
ہیں "چراغانِ شبستانِ دلِ پروانہ" ہم  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/13)

ضعف سے ہے، نے قناعت سے یہ ترکِ جستجو  
ہیں "وبالِ تکیہ گاہِ ہِمّتِ مردانہ" ہم  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/14)

دائم الحبس اس میں ہیں لاکھوں تمنّائیں اسدؔ  
جانتے ہیں سینۂ پر خوں کو زنداں خانہ ہم  

Editors' notes:

شعر ۲: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ شامِ غم میں سوزِ عشقِ شمع رویاں سے اسدؔ۔ ملاحظہ ہو نسخۂ حمیدیہ کا حاشیہ: اس مصرع کا آخری حصہ بعد میں "سوزِ عشقِ آتشِ رخسار سے" بدلا گیا ہے۔ حاشیے میں موٹے قلم سے شکستہ خط میں یہ مقطع لکھا ہے: ؎
 
 دائم الحبس اس میں ہے لاکھوں تمنائیں اسدؔ
 جانتے ہیں سینۂ پر خوں کو زنداں خانہ ہم
 — جویریہ مسعود  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/01/15)

دائم الحبس اس میں ہے لاکھوں تمنائیں اسدؔ  
جانتے ہیں سینۂ پر خوں کو زنداں خانہ ہم  

### اثر کمندیٔ فریادِ نارسا معلوم

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/02/1)

اثر کمندیٔ فریادِ نارسا معلوم  
غبارِ نالہ کمیں گاہِ مدعا معلوم  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/02/2)

بہ قدرِ حوصلۂ عشق جلوہ ریزی ہے  
وگرنہ خانۂ آئینہ کی فضا معلوم  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/02/3)

بہار در گروِ غنچہ، شہر جولاں ہے  
طلسمِ ناز بہ جز، تنگیٔ قبا معلوم  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/02/4)

بہ نالہ حاصلِ دل بستگی فراہم کر  
متاعِ خانۂ زنجیر جز صدا، معلوم  

Editors' notes:

شعر: مروجہ دیوان میں یہ غزل صرف اس ایک شعر پر مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/02/5)

طلسمِ خاک، کمیں گاہِ یک جہاں سودا  
بہ مرگ، تکیۂ آسائشِ فنا معلوم  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/02/6)

تکلف، آئینۂ دوجہاں مدارا ہے  
سُراغِ یک نگہِ قہر آشنا معلوم  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/02/7)

اسد فریفتۂ انتخابِ طرزِ جفا  
وگرنہ دلبریٔ وعدۂ وفا معلوم  

### مجھ کو دیارِ غیر میں مارا، وطن سے دور

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/03/1)

مجھ کو دیارِ غیر میں مارا، وطن سے دور  
رکھ لی مرے خدا نے مری بےکسی کی شرم  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-meem/03/2)

وہ حلقۂ ہائے زلف، کمیں میں ہیں اے خدا  
رکھ لیجو میرے دعویٔ وارستگی کی شرم  

## ردیف ن — Ghazals — Radeef Noon

### خوش وحشتے کہ عرضِ جنونِ فنا کروں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01/1)

خوش وحشتے کہ عرضِ جنونِ فنا کروں  
جوں گردِ راہ، جامۂ ہستی قبا کروں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01/2)

گر بعدِ مرگ وحشتِ دل کا گلہ کروں  
موجِ غبار سے پرِ یک دشت وا کروں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01/3)

آ، اے بہارِ ناز! کہ تیرے خرام سے  
دستار گردِ شاخِ گلِ نقشِ پا کروں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01/4)

خوش اوفتادگی! کہ بہ صحرائے انتظار  
جوں جادہ، گردِ رہ سے نگہ سرمہ سا کروں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01/5)

صبر اور یہ ادا کہ دل آوے اسیرِ چاک  
درد اور یہ کمیں کہ رہِ نالہ وا کروں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01/6)

وہ بے دماغِ منتِ اقبال ہوں کہ میں  
وحشت بہ داغِ سایۂ بالِ ہما کروں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01/7)

وہ التماسِ لذتِ بیداد ہوں کہ میں  
تیغِ ستم کو پشتِ خمِ التجا کروں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01/8)

وہ رازِ نالہ ہوں کہ بہ شرحِ نگاہِ عجز  
افشاں غبارِ سرمہ سے فردِ صدا کروں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/01/9)

لوں وام بختِ خفتہ سے یک خوابِ خوش ولے  
غالبؔ یہ خوف ہے کہ کہاں سے ادا کروں  

Editors' notes:

مقطع: مروجہ دیوان میں یہ غزل صرف اس مقطع پر مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

### وہ فراق اور وہ وصال کہاں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/1)

وہ فراق اور وہ وصال کہاں  
وہ شب و روز و ماہ و سال کہاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/2)

فرصتِ کاروبارِ شوق کسے  
ذوقِ نظارۂ جمال کہاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/3)

دل تو دل وہ دماغ بھی نہ رہا  
شورِ سودائے خطّ و خال کہاں  

Editors' notes:

خط و خال: ممکن ہے غالبؔ نے خدّ و خال کہا ہو۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/4)

تھی وہ اک شخص کے تصّور سے  
اب وہ رعنائیٔ خیال کہاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/5)

ایسا آساں نہیں لہو رونا  
دل میں‌ طاقت، جگر میں حال کہاں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/6)

ہم سے چھوٹا "قمار خانۂ عشق"  
واں جو جاویں، گرہ میں مال کہاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/7)

فکر دنیا میں سر کھپاتا ہوں  
میں کہاں اور یہ وبال کہاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/8)

فلکِ سفلہ بے محابا ہے  
اس ستم گر کو انفعال کہاں؟  

Editors' notes:

اشعار: نسخۂ رضا سے مزید دو اشعار۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/9)

بوسے میں وہ مضائقہ نہ کرے  
پر مجھے طاقتِ سوال کہاں؟  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/02/10)

مضمحل ہو گئے قویٰ غالبؔ  
وہ عناصر میں اعتدال کہاں  

### کی وفا ہم سے، تو غیر اِس کو جفا کہتے ہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03/1)

کی وفا ہم سے، تو غیر اِس کو جفا کہتے ہیں  
ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو برا کہتے ہیں  

Editors' notes:

اس: یہاں "اِس" کی بجائے "اُس" نہیں پڑھنا چاہیے۔ نسخۂ نظامی میں "اِس" ہی چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03/2)

آج ہم اپنی پریشانیٔ خاطر، ان سے  
کہنے جاتے تو ہیں، پر دیکھئے کیا کہتے ہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03/3)

اگلے وقتوں کے ہیں یہ لوگ، انھیں کچھ نہ کہو  
جو مے و نغمہ کو اندوہ رُبا کہتے ہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03/4)

دل میں آ جائے ہے، ہوتی ہے جو فرصت غش سے  
اُور پھر کون سے نالے کو رسا کہتے ہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03/5)

ہے پرے سرحدِ ادراک سے اپنا مسجود  
قبلے کو اہلِ نظر قبلہ نما کہتے ہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03/6)

پائے افگار پہ جب سے تجھے رحم آیا ہے  
خارِ رہ کو ترے ہم مہر گیا کہتے ہیں  

Editors' notes:

گیا: فارسی میں گھاس کے لیے "گِیاہ" اور "گِیا" دونوں لفظ استعمال ہوتے ہیں۔ بعض لغت نویسوں کی رائے ہے کہ لفظ "گِیا" صرف خُشک گھاس کے لیے مخصوص ہے مگر یہ خیال درست نہیں معلوم ہوتا۔ "مہر گِیا" یا "مہر گِیاہ" جس کو "مَردُم گِیاہ" بھی کہتے ہیں اُس کے بارے میں بھی لغت نویس کسی ایک خیال پر متفق معلوم نہیں ہوتے۔ اس کے مفاہیم میں محبوب، رخِ نگار، سبزۂ خط، سورج مکھی، نیز مَردُم گیاہ کی دو شاخ جڑ جو انسان نما سمجھی جاتی ہے، شامل ہے۔ عوام کا خیال تھا کہ جو شخص اِس گھاس کی جڑ اپنے پاس رکھتا ہے، محبوب اس پر مہربان اور ہر شخص اس کا گرویدہ ہو جاتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03/7)

اک شرر دل میں ہے اُس سے کوئی گھبرائے گا کیا  
آگ مطلوب ہے ہم کو، جو ہَوا کہتے ہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03/8)

دیکھیے لاتی ہے اُس شوخ کی نخوت کیا رنگ  
اُس کی ہر بات پہ ہم نامِ خدا کہتے ہیں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/03/9)

وحشت و شیفتہ اب مرثیہ کہویں شاید  
مر گیا غالبِؔ آشفتہ نوا، کہتے ہیں  

### آبرو کیا خاک اُس گُل کی، کہ گلشن میں نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/1)

آبرو کیا خاک اُس گُل کی، کہ گلشن میں نہیں  
ہے گریبان ننگِ پیراہن جو دامن میں نہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/2)

ضعف سے اے گریہ کچھ باقی مرے تن میں نہیں  
رنگ ہو کر اڑ گیا، جو خوں کہ دامن میں نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/3)

ہو گئے ہیں جمع اجزائے نگاہِ آفتاب  
ذرّے اُس کے گھر کی دیواروں کے روزن میں نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/4)

کیا کہوں تاریکیٔ زندانِ غم، اندھیر ہے  
پنبہ، نورِ صبح سے کم جس کے روزن میں‌ نہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/5)

رونقِ ہستی ہے عشقِ خانہ ویراں ساز سے  
انجمن بے شمع ہے گر برق خرمن میں نہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/6)

زخم سِلوانے سے مجھ پر چارہ جوئی کا ہے طعن  
غیر سمجھا ہے کہ لذّت زخمِ سوزن میں نہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/7)

بس کہ ہیں ہم اک بہارِ ناز کے مارے ہوئے  
جلوۂ گُل کے سِوا گرد اپنے مدفن میں نہیں  

Editors' notes:

ہیں ہم: نسخۂ مہر اور آسی میں "ہم ہیں" درج ہے۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/8)

قطرہ قطرہ اک ہیولیٰ ہے نئے ناسور کا  
خُوں بھی ذوقِ درد سے، فارغ مرے تن میں نہیں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/9)

لے گئی ساقی کی نخوت قلزم آشامی مری  
موجِ مے کی آج رگ، مینا کی گردن میں نہیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/10)

ہو فشارِ ضعف میں کیا نا توانی کی نمود؟  
قد کے جھکنے کی بھی گنجائش مرے تن میں نہیں  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/04/11)

تھی وطن میں شان کیا غالبؔ کہ ہو غربت میں قدر  
بے تکلّف، ہوں وہ مشتِ خس کہ گلخن میں نہیں  

### آنسو کہوں کہ، آہ، سوارِ ہوا کہوں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05/1)

آنسو کہوں کہ، آہ، سوارِ ہوا کہوں  
ایسا عناں گسیختہ آیا کہ کیا کہوں  

Editors' notes:

اشعار: پہلے تین اشعار بشمول مطلع، اور آخری دو اشعار بشمول مقطع نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05/2)

اقبالِ کلفتِ دلِ بے مدعا رسا  
اختر کو داغِ سایہِ بال ہما کہوں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05/3)

مضمون وصل ہاتھ نہ آیا مگر اسے  
اب طائر پریدہ رنگ حنا کہوں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05/4)

عہدے سے مدح‌ِ ناز کے باہر نہ آ سکا  
گر اک ادا ہو تو اُسے اپنی قضا کہوں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05/5)

حلقے ہیں چشم ہائے کشادہ بہ سوئے دل  
ہر تارِ زلف کو نگہِ سُرمہ سا کہوں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05/6)

میں اور صد ہزار نوائے جگر خراش  
تو اور ایک وہ نہ شنیدن کہ کیا کہوں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05/7)

ظالم مرے گماں سے مجھے منفعل نہ چاہ  
ہَے ہَے خُدا نہ کردہ، تجھے بے وفا کہوں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05/8)

ز دیدنِ دلِ ستم آمادہ ہے محال  
مژگاں کہوں کہ جوہر تیغِ قضا کہوں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/05/9)

طرز آفرینِ نکتہ سرائی طبع ہے  
آئینہ خیال کو طوطی نما کہوں  

### مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقت

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/06

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/06/1)

مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقت  
میں گیا وقت نہیں ہوں ‌کہ پھر آ بھی نہ سکوں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/06/2)

ضعف میں طعنۂ اغیار کا شکوہ کیا ہے  
بات کچھ سَر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/06/3)

زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستم گر، ورنہ  
کیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں  

### ہم سے کھل جاؤ بہ وقتِ مے پرستی ایک دن

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/07

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/07/1)

ہم سے کھل جاؤ بہ وقتِ مے پرستی ایک دن  
ورنہ ہم چھیڑیں گے رکھ کر عُذرِ مستی ایک دن  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/07/2)

غَرَّۂ اوجِ بِنائے عالمِ امکاں نہ ہو  
اِس بلندی کے نصیبوں میں ہے پستی ایک دن  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/07/3)

قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں  
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن  

Editors' notes:

لائے: حامد علی خاں کے مرتب کردہ نسخے میں، نیز نسخۂ رضا میں یہاں "لائے" کی جگہ "لاوے" درج ہے۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/07/4)

نغمہ ہائے غم کو ہی اے دل غنیمت جانیے  
بے صدا ہو جائے گا یہ سازِ ہستی ایک دن  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/07/5)

دَھول دَھپّا اُس سراپا ناز کا شیوہ نہیں  
ہم ہی کر بیٹھے تھے غالبؔ پیش دستی ایک دن  

### ہم پر جفا سے ترکِ وفا کا گماں نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/1)

ہم پر جفا سے ترکِ وفا کا گماں نہیں  
اِک چھیڑ ہے وگرنہ مراد امتحاں نہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/2)

کس منہ سے شکر کیجیے اس لطف خاص کا  
پرسش ہے اور پائے سخن درمیاں نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/3)

ہم کو ستم عزیز، ستم گر کو ہم عزیز  
نا مہرباں نہیں ہے اگر مہرباں نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/4)

بوسہ نہیں، نہ دیجیے دشنام ہی سہی  
آخر زباں تو رکھتے ہو تم، گر دہاں نہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/5)

ہر چند جاں گدازیٔ قہر و عتاب ہے  
ہر چند پشت گرمیٔ تاب و تواں نہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/6)

جاں مطربِ ترانہ هَل مِن مَّزيد ہے  
لب پردہ سنجِ زمزمۂِ الاَماں نہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/7)

خنجر سے چیر سینہ اگر دل نہ ہو دو نیم  
دل میں چُھری چبھو مژہ گر خون چکاں نہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/8)

ہے ننگِ سینہ دل اگر آتش کدہ نہ ہو  
ہے عارِ دل نفس اگر آذر فشاں نہیں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/9)

نقصاں نہیں جنوں میں بلا سے ہو گھر خراب  
سو گز زمیں کے بدلے بیاباں گراں نہیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/10)

کہتے ہو "کیا لکھا ہے تری سر نوشت میں"  
گویا جبیں پہ سجدۂ بت کا نشاں نہیں  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/11)

پاتا ہوں اس سے داد کچھ اپنے کلام کی  
رُوح القُدُس اگرچہ مرا ہم زباں نہیں  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/08/12)

جاں ہے بہائے بوسہ ولے کیوں کہے ابھی  
غالبؔ کو جانتا ہے کہ وہ نیم جاں‌ نہیں  

### مانعِ دشت نوردی کوئی تدبیر نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/1)

مانعِ دشت نوردی کوئی تدبیر نہیں  
ایک چکّر ہے مرے پاؤں میں زنجیر نہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/2)

شوق اس دشت میں دوڑائے ہے مجھ کو، کہ جہاں  
جادہ غیر از نگہِ دیدۂِ تصویر نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/3)

حسرتِ لذّتِ آزار رہی جاتی ہے  
جادۂ راہِ وفا جز دمِ شمشیر نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/4)

رنجِ نومیدیٔ جاوید گوارا رہیو  
خوش ہوں گر نالہ زبونی کشِ تاثیر نہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/5)

سر کھجاتا ہے جہاں زخمِ سر اچھا ہو جائے  
لذّتِ سنگ بہ اندازۂِ تقریر نہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/6)

جب کرم رخصتِ بے باکی و گستاخی دے  
کوئی تقصیر بہ جُز خجلتِ تقصیر نہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/7)

آئینہ دام کو سبزے میں چھپاتا ہے عبث  
کہ پری زادِ نظر قابلِ تسخیر نہیں  

Editors' notes:

اشعار: یہ اور اگلے دو اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  
سبزے: نسخۂ حمیدیہ میں "پردے" بجائے "سبزے"۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/8)

مثلِ گُل زخم ہے میرا بھی سناں سے توام  
تیرا ترکش ہی کچھ آبِستنِ تیر نہیں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/9)

میرؔ کے شعر کا احوال کہوں کیا غالبؔ  
جس کا دیوان کم از گلشنِ کشمیر نہیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/09/10)

غالبؔ اپنا یہ عقیدہ ہے بقولِ ناسخ  
"آپ بے بہرہ ہے جو معتقدِ میرؔ نہیں"  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ حمیدیہ میں یہ مصرع یوں درج ہے: ؏ ریختے کا وہ ظہوری ہے، بقولِ ناسخ — جویریہ مسعود  

### مت مردُمکِ دیدہ میں سمجھو یہ نگاہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/10

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/10/1)

مت مَردُمکِ دیدہ میں سمجھو یہ نگاہیں  
ہیں جمع سُویدائے دلِ چشم میں آہیں  

Editors' notes:

مطلع: متداول دیوان میں صرف مطلع ہے، باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/10/2)

جوں مردمکِ چشم میں ہوں جمع نگاہیں  
خوابیدہ بہ حیرت کدۂ داغ ہیں آہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/10/3)

پھر حلقۂ کاکل میں پڑیں دید کی راہیں  
جوں دود، فراہم ہوئیں روزن میں نگاہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/10/4)

پایا سرِ ہر ذرّہ جگر گوشۂ وحشت  
ہیں داغ سے معمور شقایق کی کلاہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/10/5)

کس دل پہ ہے عزمِ صفِ مژگانِ خود آرا؟  
آئینے کی پایاب سے اتری ہیں سپاہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/10/6)

دیر و حرم، آئینۂ تکرارِ تمنا  
واماندگیٔ شوق تراشے ہے پناہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/10/7)

یہ مطلع، اسدؔ، جوہرِ افسونِ سخن ہو  
گر عرضِ تپاکِ نفسِ سوختہ چاہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/10/8)

حسرت کشِ یک جلوۂ معنی ہیں نگاہیں  
کھینچوں ہوں سویدائے دلِ چشم سے آہیں  

### صاف ہے از بس کہ عکسِ گل سے، گل زار چمن

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/11

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/11/1)

صاف ہے از بس کہ عکسِ گل سے، گل زار چمن  
جانشینِ جوہرِ آئینہ ہے، خارِ چمن  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/11/2)

برشکالِ گریۂ عاشق ہے دیکھا چاہیے  
کھِل گئی مانندِ گُل سَو جا سے دیوارِ چمن  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ اور اگلے دو اشعار درج ہیں، مطلع اور باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  
ہے: "طباطبائی میں "ہے" کی جگہ "بھی" درج ہے۔ — اعجاز عبید  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/11/3)

اُلفتِ گل سے غلط ہے دعویٔ وارستگی  
سرو ہے با وصفِ آزادی گرفتارِ چمن  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/11/4)

ہے نزاکت بس کہ فصلِ گل میں معمارِ چمن  
قالبِ گل میں ڈھلی ہے خشتِ دیوارِ چمن  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/11/5)

تیری آرائش کا استقبال کرتی ہے بہار  
جوہرِ آئینہ، ہے یاں نقشِ احضارِ چمن  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/11/6)

بس کہ پائی یار کی رنگیں ادائی سے شکست  
ہے کلاہِ نازِ گل، بر طاقِ دیوارِ چمن  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/11/7)

وقت ہے، گر بلبلِ مسکیں زلیخائی کرے  
یوسفِ گل جلوہ فرما ہے بہ بازارِ چمن  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/11/8)

وحشت افزا گریہ ہا موقوفِ فصلِ گل، اسدؔ  
چشمِ دریا بار ہے میزابِ سرکارِ چمن  

### عشق تاثیر سے نومید نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/12

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/12/1)

عشق تاثیر سے نومید نہیں  
جاں سپاری شجرِ بید نہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/12/2)

سلطنت دست بہ دَست آئی ہے  
جامِ مے خاتمِ جمشید نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/12/3)

ہے تجلی تری سامانِ وجود  
ذرّہ بے پرتوِ خورشید نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/12/4)

رازِ معشوق نہ رسوا ہو جائے  
ورنہ مر جانے میں کچھ بھید نہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/12/5)

گردشِ رنگِ طرب سے ڈر ہے  
غمِ محرومیٔ جاوید نہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/12/6)

کہتے ہیں جیتے ہیں اُمّید پہ لوگ  
ہم کو جینے کی بھی امّید نہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/12/7)

مے کشی کو نہ سمجھ بے حاصل  
بادہ، غالبؔ! عرقِ بید نہیں  

Editors' notes:

شعر: از نسخۂ رضا۔ — جویریہ مسعود  

### جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/1)

جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں  
خیاباں خیاباں اِرم دیکھتے ہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/2)

دل آشفتگاں خالِ کنجِ دہن کے  
سویدا میں سیرِ عدم دیکھتے ہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/3)

ترے سروِ قامت سے اک قدِ آدم  
قیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/4)

تماشا! کہ اے محوِ آئینہ داری  
تجھے کس تمنّا سے ہم دیکھتے ہیں  

Editors' notes:

کہ: بعض نسخوں میں "کہ" کی جگہ "کر" چھپا ہے۔ نسخۂ نظامی: "کہ" — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/5)

سراغِ تُفِ نالہ لے داغِ دل سے  
کہ شب رَو کا نقشِ قدم دیکھتے ہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/6)

کسو کو ز خود رستہ کم دیکھتے ہیں  
کہ آہو کو پابندِ رم دیکھتے ہیں  

Editors' notes:

اشعار: یہ اور اگلے تین اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/7)

خطِ لختِ دل یک قلم دیکھتے ہیں  
مژہ کو جواہر رقم دیکھتے ہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/8)

سرابِ یقین ہیں پریشان نگاہاں  
اسدؔ کو گر از چشمِ کم دیکھتے ہیں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/9)

کہ ہم بیضۂ طوطیٔ ہند، غافل  
تہِ بالِ شمعِ حرم دیکھتے ہیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/13/10)

بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ  
تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں  

### ملتی ہے خُوئے یار سے نار التہاب میں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/1)

ملتی ہے خُوئے یار سے نار التہاب میں  
کافر ہوں گر نہ ملتی ہو راحت عذاب میں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/2)

کب سے ہُوں۔ کیا بتاؤں، جہانِ خراب میں  
شب ہائے ہجر کو بھی رکھوں گر حساب میں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/3)

تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھر  
آنے کا عہد کر گئے، آئے جو خواب میں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/4)

قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں  
میں جانتا ہوں جو، وہ لکھیں گے جواب میں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/5)

مجھ تک کب ان کی بزم میں آتا تھا دورِ جام  
ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/6)

جو منکرِ وفا ہو، فریب اس پہ کیا چلے  
کیوں بد گماں ہوں دوست سے دشمن کے باب میں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/7)

میں مضطرب ہُوں وصل میں خوفِ رقیب سے  
ڈالا ہے تم کو وہم نے کس پیچ و تاب میں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/8)

میں اور حظِّ وصل خدا ساز بات ہے  
جاں نذر دینی بھول گیا اضطراب میں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/9)

ہے تیوری چڑھی ہوئی اندر نقاب کے  
ہے اک شکن پڑی ہوئی طرفِ نقاب میں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/10)

لاکھوں لگاؤ ایک چُرانا نگاہ کا  
لاکھوں بناؤ ایک بگڑنا عتاب میں  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/11)

وہ نالہ دل میں خس کے برابر جگہ نہ پائے  
جس نالے سے شگاف پڑے آفتاب میں  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/12)

وہ سحر مدعا طلبی میں کام نہ آئے  
جس سِحر سے سفینہ رواں ہو سراب میں  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/14/13)

غالبؔ چُھٹی شراب پر اب بھی کبھی کبھی  
پیتا ہوں روزِ ابر و شبِ ماہتاب میں  

### کل کے لیے کر آج نہ خسّت شراب میں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/1)

کل کے لیے کر آج نہ خِسّت شراب میں  
یہ سُوء ظن ہے ساقیٔ کوثر کے باب میں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/2)

ہیں آج کیوں ذلیل کہ کل تک نہ تھی پسند  
گستاخیٔ فرشتہ ہماری جناب میں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/3)

جاں کیوں نکلنے لگتی ہے تن سے دمِ سماع  
گر وہ صدا سمائی ہے چنگ و رباب میں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/4)

رَو میں‌ ہے رخشِ عمر، کہاں دیکھیے تھمے  
نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں  

Editors' notes:

تھمے: نسخۂ نظامی مطبوعہ ۱۸۶۲ میں "تھمے" کی جگہ "تھکے" چھپا ہے۔ کتابت کی غلطی معلوم ہوتی ہے۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/5)

اتنا ہی مجھ کو اپنی حقیقت سے بُعد ہے  
جتنا کہ وہمِ غیر سے ہُوں پیچ و تاب میں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/6)

اصلِ شہود و شاہد و مشہود ایک ہے  
حیراں ہوں پھر مشاہدہ ہے کس حساب میں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/7)

ہے مشتمل نمُودِ صُوَر پر وجودِ بحر  
یاں کیا دھرا ہے قطرہ و موج و حباب میں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/8)

شرم اک ادائے ناز ہے اپنے ہی سے سہی  
ہیں کتنے بے حجاب کہ ہیں یُوں حجاب میں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/9)

آرائشِ جمال سے فارغ نہیں ہنوز  
پیشِ نظر ہے آئینہ دائم نقاب میں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/10)

ہے غیبِ غیب جس کو سمجھتے ہیں ہم شہود  
ہیں‌ خواب میں ہنوز، جو جاگے ہیں خواب میں  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/15/11)

غالبؔ ندیمِ دوست سے آتی ہے بوئے دوست  
مشغولِ حق ہوں، بندگیٔ بُوتراب میں  

### حیراں ہوں، دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو مَیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/1)

حیراں ہوں، دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو مَیں  
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو مَیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/2)

چھوڑا نہ رشک نے کہ ترے گھر کا نام لوں  
ہر اک سے پُوچھتا ہوں کہ "جاؤں کدھر کو مَیں"  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/3)

جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار بار  
اے کاش جانتا نہ تری رہ گزر کو مَیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/4)

ہے کیا، جو کس کے باندھیے میری بلا ڈرے  
کیا جانتا نہیں ہُوں تمھاری کمر کو مَیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/5)

لو، وہ بھی کہتے ہیں کہ "یہ بے ننگ و نام ہے"  
یہ جانتا اگر، تو لُٹاتا نہ گھر کو مَیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/6)

چلتا ہوں تھوڑی دُور ہر اک تیز رَو کے ساتھ  
پہچانتا نہیں ہُوں ابھی راہبر کو مَیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/7)

خواہش کو احمقوں نے پرستش دیا قرار  
کیا پُوجتا ہوں اس بُتِ بیداد گر کو مَیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/8)

پھر بے خودی میں بھول گیا راہِ کوئے یار  
جاتا وگرنہ ایک دن اپنی خبر کو مَیں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/9)

اپنے پہ کر رہا ہُوں قیاس اہلِ دہر کا  
سمجھا ہوں دل پذیر متاعِ ہُنر کو مَیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/16/10)

غالبؔ خدا کرے کہ سوارِ سمندِ ناز  
دیکھوں علی بہادرِ عالی گُہر کو مَیں  

### ذکر میرا بہ بدی بھی، اُسے منظور نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/1)

ذکر میرا بہ بدی بھی، اُسے منظور نہیں  
غیر کی بات بگڑ جائے تو کچھ دُور نہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/2)

وعدۂ سیرِ گلستاں ہے، خوشا طالعِ شوق  
مژدۂ قتل مقدّر ہے جو مذکور نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/3)

شاہدِ ہستیٔ مطلق کی کمر ہے عالَم  
لوگ کہتے ہیں کہ "ہے" پر ہمیں‌ منظور نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/4)

قطرہ اپنا بھی حقیقت میں ہے دریا لیکن  
ہم کو تقلیدِ تُنُک ظرفیٔ منصور نہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/5)

حسرت! اے ذوقِ خرابی، کہ وہ طاقت نہ رہی  
عشقِ پُر عربَدہ کی گوں تنِ رنجور نہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/6)

ظلم کر ظلم! اگر لطف دریغ آتا ہو  
تُو تغافل میں ‌کسی رنگ سے معذور نہیں  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/7)

میں جو کہتا ہوں کہ ہم لیں گے قیامت میں تمھیں  
کس رعونت سے وہ کہتے ہیں کہ "ہم حور نہیں"  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/8)

پیٹھ محراب کی قبلے کی طرف رہتی ہے  
محوِ نسبت ہیں، تکلّف ہمیں منظور نہیں  

Editors' notes:

شعر ۲: نسخۂ رضا سے مزید۔ یہ شعر نسخۂ حمیدیہ میں نہیں ہے۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/9)

صاف دُردی کشِ پیمانۂ جم ہیں ہم لوگ  
وائے! وہ بادہ کہ افشردۂ انگور نہیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/17/10)

ہُوں ظہوری کے مقابل میں خفائی غالبؔ  
میرے دعوے پہ یہ حجّت ہےکہ مشہور نہیں  

### نالہ جُز حسنِ طلب، اے ستم ایجاد نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/1)

نالہ جُز حسنِ طلب، اے ستم ایجاد نہیں  
ہے تقاضائے جفا، شکوۂ بیداد نہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/2)

عشق و مزدوریٔ عشرت گہِ خسرو، کیا خُوب!  
ہم کو تسلیم، نکو نامیٔ فرہاد نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/3)

کم نہیں وہ بھی خرابی میں، پہ وسعت معلوم  
دشت میں ہے مجھے وہ عیش کہ گھر یاد نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/4)

اہلِ بینش کو ہے طوفانِ حوادث مکتب  
لَطمۂ موج کم از سیلیٔ استاد نہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/5)

وائے مظلومیٔ تسلیم! و بدا! حالِ وفا!  
جانتا ہے کہ ہمیں طاقتِ فریاد نہیں  

Editors' notes:

مظلومئ: نسخۂ رضا اور نسخۂ حامد علی خاں میں "محرومیٔ تسلیم"۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/6)

رنگِ تمکینِ گُل و لالہ پریشاں کیوں ہے؟  
گر چراغانِ سرِ راہ گُزرِ باد نہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/7)

سَبَدِ گُل کے تلے بند کرے ہے گل چیں!  
مژدہ اے مرغ! کہ گل زار میں صیّاد نہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/8)

نفی سے کرتی ہے اِثبات طَراوِش گویا  
دی ہی جائے دہن اس کو دمِ ایجاد ”نہیں“  

Editors' notes:

اثبات: "اِثبات" غالباً بالاتفاق مذکر ہے۔ غالبؔ نے خود دوسری جگہ اِس لفظ کو مذکر استعمال کیا ہے۔ تاہم غالبؔ کا یہ شعر اِس لفظ کی تانیث کا بھی جواز پیدا کر دیتا ہے۔ — حامد علی خاں  
طراوش: نسخۂ مہر اور نسخۂ حامد علی خاں میں "تراوِش"۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/9)

کم نہیں جلوہ گری میں ترے کوچے سے بہشت  
یہی نقشہ ہے ولے، اس قدر آباد نہیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/18/10)

کرتے کس منہ سے ہو غربت کی شکایت غالبؔ  
تم کو بے مہریٔ یارانِ وطن یاد نہیں؟  

### دونوں جہان دے کے وہ سمجھے یہ خوش رہا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/19

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/19/1)

دونوں جہان دے کے وہ سمجھے یہ خوش رہا  
یاں آ پڑی یہ شرم کہ تکرار کیا کریں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/19/2)

تھک تھک کے ہر مقام پہ دو چار رہ گئے  
تیرا پتہ نہ پائیں تو ناچار کیا کریں؟  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/19/3)

کیا شمع کے نہیں ہیں ہوا خواہ اہلِ بزم؟  
ہو غم ہی جاں گداز تو غم خوار کیا کریں؟  

### ضبط سے مطلب بجز وارستگی دیگر نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20/1)

ضبط سے مطلب بجز وارستگی دیگر نہیں  
دامنِ تمثال آبِ آئینہ سے تر نہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20/2)

ہے وطن سے باہر اہلِ دل کی قدر و منزلت  
عزلت آبادِ صدف میں قیمتِ گوہر نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20/3)

ہوتے ہیں بے قدر در کنجِ وطن صاحب دلاں  
عزلت آبادِ صدف میں قیمتِ گوہر نہیں  

Editors' notes:

مصرع: مفتی انوار الحق کے مطابق یہ مصرع متن میں پہلے یوں تھا: ؏ ہوتے ہیں بے قدر در گنجِ وطن صاحب دلاں — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20/4)

باعثِ ایذا ہے برہم خوردنِ بزمِ سرور  
لخت لختِ شیشۂ بشکستہ جز نشتر نہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20/5)

واں سیاہی مردمک ہے اور یاں داغِ شراب  
مہ حریفِ نازشِ ہم چشمیٔ ساغر نہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20/6)

ہے فلک بالا نشینِ فیضِ خم گر دیدنی  
عاجزی سے ظاہرا رتبہ کوئی برتر نہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20/7)

دل کو اظہارِ سخن اندازِ فتح الباب ہے  
یاں صریرِ خامہ غیر از اصطکاکِ در نہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20/8)

ہو گئی ہے غیر کی شیریں بیانی کارگر  
عشق کا اس کو گماں ہم بے زبانوں پر نہیں  

Editors' notes:

شعر: متداول دیوان میں صرف ایک یہ شعر ہے، باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/20/9)

کب تلک پھیرے اسدؔ لب ہائے تفتہ پر زباں  
طاقتِ لب تشنگی اے ساقیٔ کوثر نہیں  

### سرشک آشفتہ سر تھا قطرہ زن مژگاں سے جانے میں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/21

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/21/1)

سرشک آشفتہ سر تھا قطرہ زن مژگاں سے جانے میں  
رہے یاں، شوخیٔ رفتار سے، پا آستانے میں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/21/2)

ہجومِ مژدۂ دیدار، و پردازِ تماشا ہا  
گلِ اقبالِ خس ہے چشمِ بلبل، آشیانے میں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/21/3)

ہوئی یہ بے خودی چشم و زباں کو تیرے جلوے سے  
کہ طوطی قفلِ زنگ آلودہ ہے آئینہ خانے میں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/21/4)

ترے کوچے میں ہے، مشاطۂ واماندگی، قاصد  
پرِ پرواز، زلفِ باز ہے ہدہد کے شانے میں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/21/5)

کجا معزولیٔ آئینہ؟ کُو ترکِ خود آرائی؟  
نمد در آب ہے، اے سادہ پُرکار، اس بہانے میں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/21/6)

بہ حکمِ عجز، ابروئے مہِ نو حیرت ایما ہے  
کہ یاں گم کر جبینِ سجدہ فرسا آستانے میں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/21/7)

قیامت ہے کہ سُن لیلیٰ کا دشتِ قیس میں آنا  
تعجّب سے وہ بولا "یوں بھی ہوتا ہے زمانے میں؟"  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ ایک شعر اور مقطع ہے، باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/21/8)

دلِ نازک پہ اُس کے رحم آتا ہے مجھے غالبؔ  
نہ کر سرگرم اُس کافر کو اُلفت آزمانے میں  

### ہے ترحم آفریں، آرائشِ بیداد، یاں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/22

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/22/1)

ہے ترحم آفریں، آرائشِ بیداد، یاں  
اشکِ چشمِ دام ہے، ہر دانۂ صیاد، یاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/22/2)

ہے، گدازِ موم، اندازِ چکیدن ہائے خوں  
نیشِ زنبورِ عسل، ہے نشترِ فصاد، یاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/22/3)

ناگوارا ہے ہمیں، احسانِ صاحبِ دولتاں  
ہے، زرِ گل بھی، نظر میں جوہرِ فولاد، یاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/22/4)

جنبشِ دل سے ہوئے ہیں، عقدہ ہائے کار، وا  
کم تریں مزدورِ سنگیں دست ہے، فرہاد، یاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/22/5)

دل لگا کر لگ گیا اُن کو بھی تنہا بیٹھنا  
بارے اپنی بے کسی کی ہم نے پائی داد، یاں  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ اور اگلا شعر ہے، باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/22/6)

ہیں زوال آمادہ اجزا آفرینش کے تمام  
مہرِ گردوں ہے چراغِ رہگزارِ باد، یاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/22/7)

قطرہ ہائے خونِ بسمل زیبِ داماں ہیں، اسدؔ  
ہے تماشا کردنی گل چینیٔ جلاد، یاں  

### یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/23

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/23/1)

یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں  
کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/23/2)

وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے  
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں  

Editors' notes:

آئیں: نسخۂ نظامی میں "آئے"۔ — اعجاز عبید  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/23/3)

نظر لگے نہ کہیں اُس کے دست و بازو کو  
یہ لوگ کیوں مرے زخمِ جگر کو دیکھتے ہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/23/4)

ترے جواہرِ طرفِ کُلہ کو کیا دیکھیں  
ہم اوجِ طالعِ لعل و گہر کو دیکھتے ہیں  

### نہیں، کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/24

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/24/1)

نہیں، کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں  
شبِ فراق سے روزِ جزا زیاد نہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/24/2)

کوئی کہے کہ "شبِ مَہ میں کیا بُرائی ہے"  
بلا سے آج اگر دن کو ابر و باد نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/24/3)

جو آؤں سامنے اُن کے تو مرحبا نہ کہیں  
جو جاؤں واں سے کہیں کو تو خیر باد نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/24/4)

کبھی جو یاد بھی آتا ہوں میں، تو کہتے ہیں  
کہ "آج بزم میں کچھ فتنۂ و فساد نہیں"  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/24/5)

علاوہ عید کے ملتی ہے اور دن بھی شراب  
گدائے کُوچۂ مے خانہ نا مراد نہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/24/6)

جہاں میں ہو غم و شادی بہم، ہمیں کیا کام؟  
دیا ہے ہم کو خدا نے وہ دل کہ شاد نہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/24/7)

تم اُن کے وعدے کا ذکر اُن سے کیوں کرو غالبؔ  
یہ کیا کہ تم کہو اور وہ کہیں کہ"یاد نہیں"  

### تیرے توسن کو صبا باندھتے ہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25/1)

تیرے توسن کو صبا باندھتے ہیں  
ہم بھی مضموں کی ہَوا باندھتے ہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25/2)

آہ کا کس نے اثر دیکھا ہے  
ہم بھی اک اپنی ہَوا باندھتے ہیں  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر نسخۂ رضا میں اس غزل کے بجائے ایک اور غزل میں درج ہے جس کا مطلع ہے: ؎
 
 پاؤں میں جب وہ حنا باندھتے ہیں
 میرے ہاتھوں کو جدا باندھتے ہیں
 — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25/3)

تیری فرصت کے مقابل اے عُمْر!  
برق کو پا بہ حنا باندھتے ہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25/4)

قیدِ ہستی سے رہائی معلوم!  
اشک کو بے سر و پا باندھتے ہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25/5)

نشۂ رنگ سے ہے واشُدِ گل  
مست کب بندِ قبا باندھتے ہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25/6)

غلطی ہائے مضامیں مت پُوچھ  
لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25/7)

اہلِ تدبیر کی واماندگیاں  
آبلوں پر بھی حنا باندھتے ہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25/8)

سادہ پُرکار ہیں خوباں غالبؔ  
ہم سے پیمانِ وفا باندھتے ہیں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/25/9)

پاؤں میں جب وہ حنا باندھتے ہیں  
میرے ہاتھوں کو جدا باندھتے ہیں  

### تنِ بہ بندِ ہوس در نہ دادہ رکھتے ہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/26

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/26/1)

تنِ بہ بندِ ہوس در نہ دادہ رکھتے ہیں  
دلِ زکارِ جہاں اوفتادہ رکھتے ہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/26/2)

تمیزِ زشتی و نیکی میں لاکھ باتیں ہیں  
بہ عکسِ آئینہ یک فردِ سادہ رکھتے ہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/26/3)

بہ رنگِ سایہ ہمیں بندگی میں ہے تسلیم  
کہ داغِ دل بہ جبینِ کشادہ رکھتے ہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/26/4)

بہ زاہداں، رگِ گردن، ہے رشتۂ زنار  
سرِ بپائے بتے نا نہادہ رکھتے ہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/26/5)

معافِ بیہُدہ گوئی ہیں ناصحانِ عزیز  
دلے بہ دستِ نگارے نہ دادہ رکھتے ہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/26/6)

بہ رنگِ سبزہ، عزیزانِ بد زباں یک دست  
ہزار تیغ بہ زہراب دادہ رکھتے ہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/26/7)

ادب نے سونپی ہمیں سرمہ سائیٔ حیرت  
زبانِ بستہ و چشمِ کشادہ رکھتے ہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/26/8)

زمانہ سخت کم آزار ہے، بہ جانِ اسدؔ  
وگرنہ ہم تو توقُّع زیادہ رکھتے ہیں  

Editors' notes:

مقطع: متداول دیوان میں صرف مقطع ہے، باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

### دائم پڑا ہُوا ترے در پر نہیں ہُوں میں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/27

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/27/1)

دائم پڑا ہُوا ترے در پر نہیں ہُوں میں  
خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہُوں میں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/27/2)

کیوں گردشِ مدام سے گھبرا نہ جائے دل  
انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہُوں میں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/27/3)

یا رب، زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے؟  
لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرّر نہیں ہُوں میں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/27/4)

حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطے  
آخر گناہ گار ہُوں کافَر نہیں ہُوں میں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/27/5)

کس واسطے عزیز نہیں جانتے مجھے؟  
لعل و زمرّد و زر و گوہر نہیں ہُوں میں  

Editors' notes:

اشعار: " مہرؔ نے اس غزل کے پانچویں، چھٹے، اور ساتویں شعر کو نعتیہ اشعار میں شمار کیا ہے۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/27/6)

رکھتے ہو تم قدم مری آنکھوں سے کیوں دریغ؟  
رتبے میں مہر و ماہ سے کم تر نہیں ہُوں میں؟  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/27/7)

کرتے ہو مجھ کو منعِ قدم بوس کس لیے؟  
کیا آسمان کے بھی برابر نہیں ہُوں میں؟  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/27/8)

غالبؔ وظیفہ خوار ہو، دو شاہ کو دعا  
وہ دن گئے کہ کہتے تھے نوکر نہیں ہُوں میں  

Editors' notes:

وظیفہ: غالبؔ ۴ جولائی ۱۸۵۰ء کو بادشاہ کے باقاعدہ ملازم ہوئے تھے۔ — نسخۂ رضا  
کہ: کچھ نسخوں میں "جو"۔ نسخۂ نظامی: "کہ"۔ — اعجاز عبید  

### سب کہاں؟ کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/1)

سب کہاں؟ کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں  
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں!  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل دہلی اردو اخبار، جلد ۱۴، نمبر ۳۲، مورخہ ۲۸ اگست ۱۸۵۲ میں چھپی تھی۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/2)

یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں  
لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/3)

تھیں بَنَات النّعشِ گردوں دن کو پردے میں نہاں  
شب کو ان کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیں  

Editors' notes:

بنات: جنازے کے آگے چلنے والی ماتم دار لڑکیاں؟ یہاں یہ لفظ غالباً "اِبْن" کی جمع کے طور پر استعمال نہیں ہوا۔ غالبؔ نے صیغۂ تانیث استعمال کیا ہے۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/4)

قید میں یعقوب نے لی گو نہ یوسف کی خبر  
لیکن آنکھیں روزنِ دیوارِ زنداں ہو گئیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/5)

سب رقیبوں سے ہوں نا خوش، پر زنانِ مصر سے  
ہے زلیخا خوش کہ محوِ ماہِ کنعاں ہو گئیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/6)

جُوئے خوں آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شامِ فراق  
میں یہ سمجھوں گا کہ شمعیں دو فروزاں ہو گئیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/7)

ان پری زادوں سے لیں گے خلد میں ہم انتقام  
قدرتِ حق سے یہی حوریں اگر واں ہو گئیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/8)

نیند اُس کی ہے، دماغ اُس کا ہے، راتیں اُس کی ہیں  
تیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں  

Editors' notes:

مصرع: حالیؔ نے یادگارِ غالبؔ میں یوں درج کیا ہے: ؏ جس کے بازو پر تری زلفیں پریشاں ہو گئیں — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/9)

میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کُھل گیا  
بلبلیں سُن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/10)

وہ نگاہیں کیوں ہُوئی جاتی ہیں یا رب دل کے پار؟  
جو مری کوتاہیٔ قسمت سے مژگاں ہو گئیں  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/11)

بس کہ روکا میں نے اور سینے میں اُبھریں پَے بہ پَے  
میری آہیں بخیئہ چاکِ گریباں ہو گئیں  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/12)

واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جواب؟  
یاد تھیں جتنی دعائیں صرفِ درباں ہو گئیں  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/13)

جاں فزا ہے بادہ جس کے ہاتھ میں جام آ گیا  
سب لکیریں ہاتھ کی گویا، رگِ جاں ہو گئیں  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/14)

ہم موَحِّد ہیں ہمارا کیش ہے ترکِ رسُوم  
مِلّتیں جب مٹ گئیں اجزائے ایماں ہو گئیں  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/15)

رنج سے خُوگر ہُوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج  
مشکلیں مجھ پر پڑِیں اتنی کہ آساں ہو گئیں  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/28/16)

یوں ہی گر روتا رہا غالبؔ تو اے اہل جہاں  
دیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہو گئیں  

### دیوانگی سے دوش پہ زنّار بھی نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/1)

دیوانگی سے دوش پہ زنّار بھی نہیں  
یعنی ہمارے جَیب میں اک تار بھی نہیں  

Editors' notes:

جیب: جَیب، جیم پر فتح (زبر) مذکّر ہے، بہ‌معنیٔ گریبان۔ اردو میں جیب، جیم پر کسرہ (زیر) کے ساتھ، بہ‌معنیٔ کِیسہ (pocket) استعمال میں زیادہ ہے۔ یہ لفظ مؤنث ہے، اس باعث اکثر نسخوں میں "ہماری" ہے۔ قدیم املا میں یائے معروف ہی یائے مجہول (بڑی ے) کی جگہ بھی استعمال کی جاتی تھی، اس لیے یہ غلط فہمی مزید بڑھ گئی۔ — اعجاز عبید
مزید: "جَیب" بہ‌معنیٔ "گریبان" مذکّر ہے اور اِس لفظ کا تلفظ جیمِ مفتوح سے ہوتا ہے۔ چونکہ دیوانِ غالبؔ کے قدیم نسخوں میں عموماً یائے حُطّی ہی استعمال ہوئی ہے، اِس لیے دیوان کے جدید متداول نسخوں میں بھی "ہماری جَیب" (بجائے "ہمارے جَیب") چھَپ گیا اور یہ غلطی عام ہو گئی۔ "جَیب" رفتہ رفتہ، مجازاً، بہ‌معنیٔ "کِیسہ" استعمال ہونے لگا، کیونکہ خود عرب لوگ بھی گریبان کے اندر کِیسہ رکھتے تھے۔ اردو اور فارسی میں یہ لفظ بہ‌معنیٔ "کِیسہ" علی التّرتیب یائے مجہول اور یائے معروف سے بولا جاتا ہے۔ اردو میں جیب (بہ‌معنیٔ "کِیسہ") مؤنث ہے۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/2)

دل کو نیازِ حسرتِ دیدار کر چکے  
دیکھا تو ہم میں طاقتِ دیدار بھی نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/3)

ملنا ترا اگر نہیں آساں تو سہل ہے  
دشوار تو یہی ہے کہ دشوار بھی نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/4)

بے عشق عُمر کٹ نہیں سکتی ہے اور یاں  
طاقت بہ قدرِ لذّتِ آزار بھی نہیں  

Editors' notes:

یاں: بعض نسخوں میں "اور یاں" چھپا ہے۔ نسخۂ نظامی میں "اور یہاں" درج ہے۔ — حامد علی خاں
مزید: ہم نے اس نسخے میں "اور یاں" کو ترجیح دی ہے۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/5)

شوریدگی کے ہاتھ سے سر ہے وبالِ دوش  
صحرا میں اے خدا کوئی دیوار بھی نہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/6)

گنجائشِ عداوتِ اغیار اک طرف  
یاں دل میں ضعف سے ہَوَسِ یار بھی نہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/7)

ڈر نالہ ہائے زار سے میرے، خُدا کو مان  
آخر نوائے مرغِ گرفتار بھی نہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/8)

دل میں ہے یار کی صفِ مژگاں سے رُو کشی  
حالاں کہ طاقتِ خلشِ خار بھی نہیں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/9)

اس سادگی پہ کوں نہ مر جائے اے خُدا!  
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/29/10)

دیکھا اسدؔ کو خلوت و جلوت میں بارہا  
دیوانہ گر نہیں ہے تو ہشیار بھی نہیں  

### فزوں کی دوستوں نے حرصِ قاتل ذوقِ کشتن میں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/1)

فزوں کی دوستوں نے حرصِ قاتل ذوقِ کشتن میں  
ہوئے ہیں بخیہ ہائے زخم، جوہر تیغِ دشمن میں  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں مطلع اور اگلے دو اشعار شامل نہیں، یہاں نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/2)

تماشا کردنی ہے لطفِ زخمِ انتظار اے دل  
سوادِ زخمِ مرہم مردمک ہے چشمِ سوزن میں  

Editors' notes:

سواد زخم مرہم: نسخۂ حمیدیہ میں "سویدا داغِ مرہم" بجائے "سوادِ زخمِ مرہم"۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/3)

دل و دین و خرد، تاراجِ نازِ جلوہ پیرائی  
ہوا ہے جوہرِ آئینہ خَیلِ مور خرمن میں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/4)

نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے درخُور مرے تن میں  
ہُوا ہے تارِ اشکِ یاس، رشتہ چشمِ سوزن میں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/5)

ہُوئی ہے مانعِ ذوقِ تماشا، خانہ ویرانی  
کفِ سیلاب باقی ہے بہ رنگِ پنبہ روزن میں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/6)

ودیعت خانۂ بے دادِ کاوش ہائے مژگاں ہوں  
نگینِ نامِ شاہد ہے مِرا ہر قطرہ خوں تن میں  

Editors' notes:

مرا: اکثر قدیم نسخوں میں "مِرا" کی جگہ "مِرے" چھپا ہے اور شارحین نے بِلا چون و چرا اِسی طرح اِس کی شرح کر دی ہے۔ قدیم نسخوں میں سے صرف نسخۂ حمیدیہ میں "مِرا" چھپا ہے اور یہ درست معلوم ہوتا ہے۔ ممکن ہے غالبؔ نے بھی یہی لکھا ہو کیونکہ اِس سے شعر بہت صاف ہو جاتا ہے ورنہ یہ تعقید بہ درجۂ عیب معلوم ہوتی ہے۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/7)

بیاں کس سے ہو ظلمت گستری میرے شبستاں کی  
شبِ مہ ہو جو رکھ دیں پنبہ دیواروں کے روزن میں  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ یہاں کس سے ہو ظلمت گستری میرے شبستاں کی؟ ممکن ہے، سہوِ کتابت ہو۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/8)

نِکوہش مانعِ بے ربطیٔ شورِ جنوں آئی  
ہُوا ہے خندۂ احباب بخیہ جَیب و دامن میں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/9)

ہوئے اُس مِہر وَش کے جلوۂ تمثال کے آگے  
پَر افشاں جوہر آئینے میں مثلِ ذرّہ روزن میں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/10)

نہ جانوں نیک ہُوں یا بد ہُوں، پر صحبت مخالف ہے  
جو گُل ہُوں تو ہُوں گلخن میں جو خس ہُوں تو ہُوں گلشن میں  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/11)

ہزاروں دل دیے جوشِ جنونِ عشق نے مجھ کو  
سِیہ ہو کر سُوَیدا ہو گیا ہر قطرہ خوں تن میں  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/30/12)

اسدؔ زندانیٔ تاثیرِ الفت ہائے خوباں ہُوں  
خمِ دستِ نوازش ہو گیا ہے طوق گردن میں  

### مزے جہان کے اپنی نظر میں خاک نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/31

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/31/1)

مزے جہان کے اپنی نظر میں خاک نہیں  
سوائے خونِ جگر، سو جگر میں خاک نہیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/31/2)

مگر غبار ہُوئے پر، ہَوا اُڑا لے جائے  
وگرنہ تاب و تواں بال و پر میں خاک نہیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/31/3)

یہ کس بہشت شمائل کی آمد آمد ہے؟  
کہ غیرِ جلوۂ گُل رہ گزر میں خاک نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/31/4)

بھلا اُسے نہ سہی، کچھ مجھی کو رحم آتا  
اثر مرے نفسِ بے اثر میں خاک نہیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/31/5)

خیالِ جلوۂ گُل سے خراب ہیں مے کش  
شراب خانے کے دیوار و در میں خاک نہیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/31/6)

ہُوا ہوں عشق کی غارت گری سے شرمندہ  
سوائے حسرتِ تعمیر، گھر میں خاک نہیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/31/7)

ہمارے شعر ہیں اب صرف دل لگی کے اسدؔ  
کُھلا، کہ فائدہ عرضِ ہُنر میں خاک نہیں  

### دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں؟

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32/1)

دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں؟  
روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں؟  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32/2)

دَیر نہیں، حرم نہیں، در نہیں، آستاں نہیں  
بیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم، غیر ہمیں اُٹھائے کیوں؟  

Editors' notes:

غیر: نسخۂ مہر میں "غیر" کی جگہ "کوئی" درج ہے۔ — جویریہ مسعود
مزید: قدیم نسخوں میں یہاں "غیر" ہی چھپا ہے۔ قدیم نسخۂ نظامی میں بھی "غیر" ہے ۔ عرشیؔ، حسرتؔ موہانی اور مالک رام نے بھی متن میں "غیر" ہی رکھا ہے۔ مہر صاحب نے "کوئی" کو ترجیح دی ہے مگر اس طرح پہلے دونوں شعروں میں "کوئی ہمیں" کا ٹکڑا بہ‌تکرار آ جاتا ہے۔ اگر صرف یہی شعر مدِّ نظر ہو تو البتہ "کوئی" پسندیدہ معلوم ہوتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32/3)

جب وہ جمالِ دل فروز، صورتِ مہرِ نیم روز  
آپ ہی ہو نظارہ سوز پردے میں منہ چھپائے کیوں؟  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32/4)

دشنۂ غمزہ جاں ستاں، ناوکِ ناز بے پناہ  
تیرا ہی عکسِ رُخ سہی، سامنے تیرے آئے کیوں؟  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32/5)

قیدِ حیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں  
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں؟  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32/6)

حسن اور اس پہ حسنِ ظن، رہ گئی بوالہوس کی شرم  
اپنے پہ اعتماد ہے غیر کو آزمائے کیوں؟  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32/7)

واں وہ غرورِ عزّ و ناز، یاں یہ حجابِ پاس وضع  
راہ میں ہم ملیں کہاں، بزم میں وہ بلائے کیوں؟  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32/8)

ہاں وہ نہیں خدا پرست، جاؤ وہ بے وفا سہی  
جس کو ہوں دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں؟  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/32/9)

غالبؔ خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں  
روئیے زار زار کیا؟ کیجیے ہائے ہائے کیوں؟  

Editors' notes:

رضا: دہلی اردو اخبار، جلد ۱۵، نمبر ۷، مورخہ ۱۳ فروری ۱۸۵۳ء۔ — نسخۂ رضا  

### غنچۂ ناشگفتہ کو دور سے مت دکھا، کہ یُوں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/1)

غنچۂ ناشگفتہ کو دور سے مت دکھا، کہ یُوں  
بوسے کو پُوچھتا ہوں مَیں، منہ سے مجھے بتا کہ یُوں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/2)

پُرسِشِ طرزِ دلبری کیجیے کیا؟ کہ بن کہے  
اُس کے ہر اک اشارے سے نکلے ہے یہ ادا کہ یُوں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/3)

رات کے وقت مَے پِیے ساتھ رقیب کو لیے  
آئے وہ یاں خدا کرے، پر نہ کرے خدا کہ یُوں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/4)

"غیر سے رات کیا بنی" یہ جو کہا تو دیکھیے  
سامنے آن بیٹھنا اور یہ دیکھنا کہ یُوں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/5)

بزم میں اُس کے روبرو کیوں نہ خموش بیٹھیے  
اُس کی تو خامُشی میں بھی ہے یہی مدّعا کہ یُوں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/6)

میں نے کہا کہ "بزمِ ناز چاہیے غیر سے تہی"  
سُن کر ستم ظریف نے مجھ کو اُٹھا دیا کہ یُوں؟  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/7)

مجھ سے کہا جو یار نے "جاتے ہیں ہوش کس طرح"  
دیکھ کے میری بے خودی، چلنے لگی ہوا کہ یُوں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/8)

کب مجھے کوئے یار میں رہنے کی وضع یاد تھی  
آئینہ دار بن گئی حیرتِ نقشِ پا کہ یُوں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/9)

گر ترے دل میں ہو خیال، وصل میں شوق کا زوال  
موجِ محیطِ آب میں مارے ہے دست و پا کہ یُوں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/33/10)

جو یہ کہے کہ "ریختہ کیوں کر ہو رشکِ فارسی؟"  
گفتۂ غالبؔ ایک بار پڑھ کے اُسے سُنا کہ یُوں  

Editors' notes:

کر: نسخۂ مہر میں "کہ"۔ — جویریہ مسعود  

### ممکن نہیں کہ بھول کے بھی آرمیدہ ہوں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/1)

ممکن نہیں کہ بھول کے بھی آرمیدہ ہوں  
میں دشتِ غم میں آہوئے صیّاد دیدہ ہوں  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل متداول دیوان میں درج نہیں۔ مگر نسخۂ مہر میں غلام رسول مہر صاحب نے بغیر حوالے سے اس کو درج کیا ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/2)

ہوں دردمند، جبر ہو یا اختیار ہو  
گہ نالۂ کشیدہ، گہ اشکِ چکیدہ ہوں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/3)

نے سُبحہ سے علاقہ نہ ساغر سے رابطہ  
میں معرضِ مثال میں دستِ بریدہ ہوں  

Editors' notes:

رابطہ: نسخۂ مہر میں "رابطہ" کی جگہ "واسطہ"۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/4)

ہوں خاکسار پر نہ کسی سے ہے مجھ کو لاگ  
نے دانۂ فتادہ ہوں، نے دامِ چیدہ ہوں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/5)

جو چاہیے، نہیں وہ مری قدر و منزلت  
میں یوسفِ بہ قیمتِ اوّل خریدہ ہوں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/6)

ہر گز کسی کے دل میں نہیں ہے مری جگہ  
ہوں میں کلامِ نُغز، ولے نا شنیدہ ہوں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/7)

اہلِ وَرَع کے حلقے میں ہر چند ہوں ذلیل  
پر عاصیوں کے زمرے میں مَیں برگزیدہ ہوں  

Editors' notes:

زمرے: کچھ نسخوں میں "فرقے" بجائے "زمرے"۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/8)

ہوں گرمیٔ نشاطِ تصوّر سے نغمہ سنج  
میں عندلیبِ گلشنِ نا آفریدہ ہوں  

Editors' notes:

شعر: مشہور شعر ہے مگر نسخۂ مہر میں درج نہیں۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/9)

جاں لب پہ آئی تو بھی نہ شیریں ہوا دہن  
از بس کہ تلخیٔ غمِ ہجراں چشیدہ ہوں  

Editors' notes:

شعر ۲: یہ شعر بھی نسخۂ مہر میں درج نہیں۔ — جویریہ مسعود  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/10)

ظاہر ہیں میری شکل سے افسوس کے نشاں  
خارِ الم سے پشت بہ دنداں گزیدہ ہوں  

Editors' notes:

شعر ۳: یہ شعر بھی نسخۂ مہر میں درج نہیں۔ — جویریہ مسعود  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/34/11)

پانی سے سگ گزیدہ ڈرے جس طرح اسدؔ  
ڈرتا ہوں آئینے سے کہ مردم گزیدہ ہوں  

### دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن کے پاؤں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35/1)

دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن کے پاؤں  
رکھتا ہے ضد سے کھینچ کے باہر لگن کے پاؤں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35/2)

دی سادگی سے جان پڑوں کوہ کُن کے پاؤں  
ہیہات کیوں نہ ٹوٹ گئے پیر زن کے پاؤں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35/3)

بھاگے تھے ہم بہت سو، اسی کی سزا ہے یہ  
ہو کر اسیر دابتے ہیں راہ زن کے پاؤں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35/4)

مرہم کی جستجو میں پھرا ہوں جو دور دور  
تن سے سوا فِگار ہیں اس خستہ تن کے پاؤں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35/5)

اللّٰہ رے ذوقِ دشت نوردی کہ بعدِ مرگ  
ہلتے ہیں خود بہ خود مرے، اندر کفن کے، پاؤں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35/6)

ہے جوشِ گل بہار میں یاں تک کہ ہر طرف  
اڑتے ہوئے الجھتے ہیں مرغِ چمن کے پاؤں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35/7)

بے چارہ کتنی دور سے آیا ہے، شیخ جی  
کعبے میں، کیوں دبائیں نہ ہم برہمن کے پاؤں  

Editors' notes:

شعر: مزید شعر از نسخۂ رضا۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35/8)

شب کو کسی کے خواب میں آیا نہ ہو کہیں  
دکھتے ہیں آج اس بتِ نازک بدن کے پاؤں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-noon/35/9)

غالبؔ مرے کلام میں کیوں کر مزہ نہ ہو  
پیتا ہوں دھو کے خسروِ شیریں سخن کے پاؤں  

## ردیف و — Ghazals — Radeef Wao

### حسد سے دل اگر افسردہ ہے، گرمِ تماشا ہو

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01/1)

حسد سے دل اگر افسردہ ہے، گرمِ تماشا ہو  
کہ چشمِ تنگ شاید کثرتِ نظّارہ سے وا ہو  

Editors' notes:

اشعار: مروجہ دیوان میں اس غزل کے یہ پہلے تین اشعار ہیں، باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01/2)

بہ قدرِ حسرتِ دل چاہیے ذوقِ معاصی بھی  
بھروں یک گوشۂ دامن گر آبِ ہفت دریا ہو  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01/3)

اگر وہ سرو قد گرمِ خرامِ ناز آ جاوے  
کفِ ہر خاکِ گلشن، شکلِ قمری، نالہ فرسا ہو  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01/4)

بہم بالیدنِ سنگ و گلِ صحرا یہ چاہے ہے  
کہ تارِ جادہ بھی کہسار کو زنارِ مینا ہو  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01/5)

حریفِ وحشتِ نازِ نسیمِ عشق جب آؤں  
کہ مثلِ غنچہ، سازِ یک گلستاں دل مہیا ہو  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01/6)

بجائے دانہ خرمن یک بیابان بیضۂ قمری  
مرا حاصل وہ نسخہ ہے کہ جس سے خاک پیدا ہو  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01/7)

کرے کیا سازِ بینش وہ شہیدِ دردِ آگاہی  
جسے موئے دماغِ بے خودی، خوابِ زلیخا ہو  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01/8)

دلِ چوں شمع، بہرِ دعوتِ نظارہ لا، جس سے  
نگہ لب ریزِ اشک و سینہ معمورِ تمنا ہو  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/01/9)

نہ دیکھیں روئے یک دل سر د، غیر از شمعِ کافوری  
خدایا، اس قدر بزمِ اسدؔ گرمِ تماشا ہو  

### آئی اگر بلا، تو جگہ سے ٹلے نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/02/1)

آئی اگر بلا، تو جگہ سے ٹلے نہیں  
ایراہی دے کے ہم نے بچایا ہے کِشت کو  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر یادگارِ غالبؔ میں درج ہے۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/02/2)

کعبے میں جا رہا، تو نہ دو طعنہ، کیا کہیں  
بھولا ہوں حقِّ صحبتِ اہلِ کُنِشت کو  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/02/3)

طاعت میں تا، رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ  
دوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/02/4)

ہوں منحرف نہ کیوں رہ و رسمِ ثواب سے  
ٹیڑھا لگا ہے قط قلمِ سر نَوِشت کو  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/02/5)

غالبؔ کچھ اپنی سعی سے لَہنا نہیں مجھے  
خِرمن جلے اگر نہ مَلخ کھائے کِشت کو  

### وارستہ اس سے ہیں کہ محبّت ہی کیوں نہ ہو

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/1)

وارَستہ اس سے ہیں کہ محبّت ہی کیوں نہ ہو  
کیجے ہمارے ساتھ، عداوت ہی کیوں نہ ہو  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/2)

چھوڑا نہ مجھ میں ضعف نے رنگ اختلاط کا  
ہے دل پہ بار، نقشِ محبّت ہی کیوں نہ ہو  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/3)

ہے مجھ کو تجھ سے تذکرۂ غیر کا گلہ  
ہر چند بر سبیلِ شکایت ہی کیوں نہ ہو  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/4)

پیدا ہوئی ہے، کہتے ہیں، ہر درد کی دوا  
یوں ہو تو چارۂ غمِ الفت ہی کیوں نہ ہو  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/5)

ڈالا نہ بےکسی نے کسی سے معاملہ  
اپنے سے کھینچتا ہوں خجالت ہی کیوں نہ ہو  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/6)

ہے آدمی بجائے خود اک محشرِ خیال  
ہم انجمن سمجھتے ہیں خلوت ہی کیوں نہ ہو  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/7)

ہنگامۂ زبونیٔ ہمّت ہے، انفعال  
حاصل نہ کیجے دہر سے، عبرت ہی کیوں نہ ہو  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/8)

وارستگی بہانۂ بیگانگی نہیں  
اپنے سے کر، نہ غیر سے، وحشت ہی کیوں نہ ہو  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/9)

مٹتا ہے فوتِ فرصتِ ہستی کا غم کوئی؟  
عمرِ عزیز صَرفِ عبادت ہی کیوں نہ ہو  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/03/10)

اس فتنہ خو کے در سے اب اٹھتے نہیں اسدؔ  
اس میں ہمارے سر پہ قیامت ہی کیوں نہ ہو  

### قفس میں ہوں گر اچّھا بھی نہ جانیں میرے شیون کو

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/1)

قفس میں ہوں گر اچّھا بھی نہ جانیں میرے شیون کو  
مرا ہونا برا کیا ہے نوا سنجانِ گلشن کو  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/2)

نہیں گر ہمدمی آساں، نہ ہو، یہ رشک کیا کم ہے  
نہ دی ہوتی خدا یا آرزوئے دوست، دشمن کو  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/3)

نہ نکلا آنکھ سے تیری اک آنسو اس جراحت پر  
کیا سینے میں جس نے خوں چکاں مژگانِ سوزن کو  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/4)

خدا شرمائے ہاتھوں کو کہ رکھتے ہیں کشاکش میں  
کبھی میرے گریباں کو، کبھی جاناں کے دامن کو  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/5)

ابھی ہم قتل گہ کا دیکھنا آساں سمجھتے ہیں  
نہیں دیکھا شناور جوئے خوں میں تیرے تَوسن کو  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/6)

ہوا چرچا جو میرے پاؤں کی زنجیر بننے کا  
کیا بے تاب کاں میں، جنبشِ جوہر نے آہن کو  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/7)

خوشی کیا، کھیت پر میرے، اگر سو بار ابر آوے  
سمجھتا ہوں کہ ڈھونڈے ہے ابھی سے برق خرمن کو  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/8)

وفاداری بہ شرطِ استواری اصلِ ایماں ہے  
مَرے بت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/9)

شہادت تھی مری قسمت میں جو دی تھی یہ خو مجھ کو  
جہاں تلوار کو دیکھا، جھکا دیتا تھا گردن کو  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/10)

نہ لٹتا دن کو تو کب رات کو یوں بے خبر سوتا  
رہا کھٹکا نہ چوری کا دعا دیتا ہوں رہزن کو  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/11)

سخن کیا کہہ نہیں سکتے کہ جویا ہوں جواہر کے  
جگر کیا ہم نہیں رکھتے کہ کھودیں جا کے معدن کو  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/04/12)

مرے شاہِ سلیماں جاہ سے نسبت نہیں غالبؔ  
فریدون و جم و کَیخُسرو و داراب و بہمن کو  

### واں اس کو ہولِ دل ہے تو یاں میں ہوں شرمسار

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/05

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/05/1)

واں اس کو ہَولِ دل ہے تو یاں میں ہوں شرمسار  
یعنی یہ میری آہ کی تاثیر سے نہ ہو  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/05/2)

اپنے کو دیکھتا نہیں ذوقِ ستم کو دیکھ  
آئینہ تاکہ دیدۂ نخچیر سے نہ ہو  

### واں پہنچ کر جو غش آتا پئے ہم ہے ہم کو

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/1)

واں پہنچ کر جو غش آتا پئے ہم ہے ہم کو  
صد رہ آہنگِ زمیں بوسِ قدم ہے ہم کو  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/2)

دل کو میں اور مجھے دل محوِ وفا رکھتا ہے  
کس قدر ذوقِ گرفتاریٔ ہم ہے ہم کو  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/3)

ضعف سے نقشِ پئے مور، ہے طوقِ گردن  
ترے کوچے سے کہاں طاقتِ رم ہے ہم کو  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/4)

جان کر کیجے تغافل کہ کچھ امّید بھی ہو  
یہ نگاہِ غلط انداز تو سَم ہے ہم کو  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/5)

رشکِ ہم طرحی و دردِ اثرِ بانگِ حزیں  
نالۂ مرغِ سحر تیغِ دو دم ہے ہم کو  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/6)

سر اڑانے کے جو وعدے کو مکرّر چاہا  
ہنس کے بولے کہ "ترے سر کی قسم ہے ہم کو!"  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/7)

دل کے خوں کرنے کی کیا وجہ و لیکن ناچار  
پاسِ بے رونقیٔ دیدہ اہم ہے ہم کو  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/8)

تم وہ نازک کہ خموشی کو فغاں کہتے ہو  
ہم وہ عاجز کہ تغافل بھی ستم ہے ہم کو  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/9)

لکھنؤ آنے کا باعث نہیں کھلتا یعنی  
ہوسِ سیر و تماشا، سو وہ کم ہے ہم کو  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/10)

مقطعِ سلسلۂ شوق نہیں ہے یہ شہر  
عزمِ سیرِ نجف و طوفِ حرم ہے ہم کو  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/11)

لیے جاتی ہے کہیں ایک توقّع غالبؔ  
جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/12)

ابر روتا ہے کہ بزمِ طرب آمادی کرو  
برق ہنستی ہے کہ فرصت کوئی دم ہے ہم کو  

Editors' notes:

اشعار: یہ تینوں اشعار نسخۂ حمیدیہ میں نہیں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اشعار دورانِ سفرِ کلکتہ لکھے گئے تھے اور نسخۂ حمیدیہ میں شامل تمام اشعار سفرِ کلکتہ سے پہلے کے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/13)

طاقتِ رنجِ سفر بھی نہیں پاتے اتنی  
ہجرِ یارانِ وطن کا بھی الم ہے ہم کو  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/06/14)

لائی ہے معتمد الدولہ بہادر کی امید  
جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو  

### تم جانو، تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/07

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/07/1)

تم جانو، تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو  
مجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/07/2)

بچتے نہیں مواخذۂ روزِ حشر سے  
قاتل اگر رقیب ہے تو تم گواہ ہو  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/07/3)

کیا وہ بھی بے گنہ کش و حق ناشناس ہیں  
مانا کہ تم بشر نہیں خورشید و ماہ ہو  

Editors' notes:

ناشناس: "حق ناسپاس" نسخۂ نظامی میں ہے، "حق ناشناس" حسرت، مہر اور عرشی میں۔ "ناسپاس" کتابت کی غلطی بھی ممکن ہے۔ — اعجاز عبید
مزید: نسخۂ نظامی طبع اول میں "حق ناسپاس" چھپا ہے۔ ایک آدھ اور قدیم نسخے میں بھی یوں ہی مِلا ہے مگر بعض دوسرے قدیم نسخوں میں "ناشناس" بھی چھپا ہے۔ جدید نسخوں میں مالک رام نے متن میں "ناسپاس" اور طباطبائیؔ، حسرتؔ موہانی، عرشیؔ اور مہرؔ وغیرہم نے "ناشناس" درج کیا ہے۔ یہی درست معلوم ہوتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/07/4)

ابھرا ہوا نقاب میں ہے ان کے، ایک تار  
مرتا ہوں میں کہ یہ نہ کسی کی نگاہ ہو  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/07/5)

جب مے کدہ چھٹا تو پھر اب کیا جگہ کی قید  
مسجد ہو، مدرسہ ہو، کوئی خانقاہ ہو  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/07/6)

سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف، سب درست  
لیکن خدا کرے وہ تِرا جلوہ گاہ ہو  

Editors' notes:

ترا: نسخۂ نظامی طبع اول میں اور دیگر نسخوں میں بشمول نسخۂ حسرتؔ موہانی، نسخۂ طباطبائیؔ و نسخۂ عرشیؔ یہاں "تِرا" ہی درج ہے۔ نسخۂ حمیدیہ طبعِ اوّل اور نسخۂ مہرؔ میں "تِری" چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/07/7)

غالبؔ بھی گر نہ ہو تو کچھ ایسا ضرر نہیں  
دنیا ہو یا رب اور مرا بادشاہ ہو  

### گئی وہ بات کہ ہو گفتگو تو کیوں کر ہو

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/1)

گئی وہ بات کہ ہو گفتگو تو کیوں کر ہو  
کہے سے کچھ نہ ہوا، پھر کہو تو کیوں کر ہو  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/2)

ہمارے ذہن میں اس فکر کا ہے نام وصال  
کہ گر نہ ہو تو کہاں جائیں؟ ہو تو کیوں کر ہو  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/3)

ادب ہے اور یہی کشمکش، تو کیا کیجے  
حیا ہے اور یہی گومگو تو کیوں کر ہو  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/4)

تمھیں کہو کہ گزارا صنم پرستوں کا  
بتوں کی ہو اگر ایسی ہی خو تو کیوں کر ہو  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/5)

الجھتے ہو تم اگر دیکھتے ہو آئینہ  
جو تم سے شہر میں ہوں ایک دو تو کیوں کر ہو  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/6)

جسے نصیب ہو روزِ سیاہ میرا سا  
وہ شخص دن نہ کہے رات کو تو کیوں کر ہو  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/7)

ہمیں پھر ان سے امید اور انھیں ہماری قدر  
ہماری بات ہی پوچھیں نہ وو تو کیوں کر ہو  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/8)

غلط نہ تھا ہمیں خط پر گماں تسلّی کا  
نہ مانے دیدۂ دیدار جو، تو کیوں کر ہو  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/9)

بتاؤ اُس مِژہ کو دیکھ کر کہ مجھ کو قرار  
یہ نیش ہو رگِ جاں میں فِرو تو کیوں کر ہو  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/08/10)

مجھے جنوں نہیں غالبؔ ولے بہ قولِ حضور  
"فراقِ یار میں تسکین ہو تو کیوں کر ہو"  

Editors' notes:

حضور: حضور: بہادر شاہ ظفر۔ اگلا مصرعہ ظفر کا ہی ہے جس کی طرح میں غالبؔ نے درباری مشاعرے کے لیے یہ غزل کہی تھی۔ — اعجاز عبید  

### کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنجِ فغاں کیوں ہو

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/1)

کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنجِ فغاں کیوں ہو  
نہ ہو جب دل ہی سینے میں تو پھر منہ میں زباں کیوں ہو  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/2)

وہ اپنی خُو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں چھوڑیں  
سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سرگراں کیوں ہو  

Editors' notes:

چھوڑیں: کچھ نسخوں میں "وضع کیوں بدلیں" ہے۔ — جویریہ مسعود
مزید: اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ خود غالبؔ نے "وضع کیوں بدلیں" کہا تھا۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/3)

کِیا غم خوار نے رسوا، لگے آگ اس محبّت کو  
نہ لاوے تاب جو غم کی، وہ میرا راز داں کیوں ہو  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/4)

وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا  
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/5)

قفس میں مجھ سے رودادِ چمن کہتے نہ ڈر ہمدم  
گری ہے جس پہ کل بجلی، وہ میرا آشیاں کیوں ہو  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/6)

یہ کہہ سکتے ہو "ہم دل میں نہیں ہیں" پر یہ بتلاؤ  
کہ جب دل میں تمھیں تم ہو تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہو  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/7)

غلط ہے جذبِ دل کا شکوہ دیکھو جرم کس کا ہے  
نہ کھینچو گر تم اپنے کو، کشاکش درمیاں کیوں ہو  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/8)

یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے  
ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/9)

یہی ہے آزمانا تو ستانا کس کو کہتے ہیں  
عدو کے ہو لیے جب تم تو میرا امتحاں کیوں ہو  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/10)

کہا تم نے کہ کیوں ہو غیر کے ملنے میں رسوائی  
بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیو کہ ہاں کیوں ہو  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/09/11)

نکالا چاہتا ہے کام کیا طعنوں سے تُو غالبؔ  
ترے بے مہر کہنے سے وہ تجھ پر مہرباں کیوں ہو  

### رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/10

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/10/1)

رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو  
ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/10/2)

بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیے  
کوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-wao/10/3)

پڑیے گر بیمار تو کوئی نہ ہو بیماردار  
اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو  

Editors' notes:

بیماردار: قدیم لفظ "بیماردار" ہی تھا۔ بعد میں لفظ "تیماردار" استعمال کیا جانے لگا تو جدید نسخوں میں اِس لفظ کو تیماردار لکھا گیا۔ — اعجاز عبید
مزید: بعض ما بعد نسخوں میں "بیماردار" کی جگہ "تیماردار" چھپا ہے۔ مگر نسخۂ نظامی مطبوعہ ۱۸۶۲ء اور اس کے قریبی عہد کے جو آٹھ نسخے نظر سے گزرے اُن سب میں "بیماردار" چھپا ہے۔ مالک رام صاحب اور عرشیؔ صاحب کے نسبتاً جدید نسخوں میں بھی "بیماردار" ہی درج ہے۔ بظاہر یہی غالبؔ کا لفظ ثابت ہوتا ہے۔ نسخۂ حمیدیہ طبعِ اوّل میں "تیماردار" کا اندراج شاید سہوِ کتابت ہے۔ نسخۂ مہرؔ میں بھی "تیماردار"، ممکن ہے، یہیں سے لیا گیا ہو۔ بعض اور اصحاب نے بھی اپنے نسخوں میں "تیماردار" غالباً اِس لیے لکھا ہے کہ آج کل یہ لفظ اردو میں عام طور سے مستعمل ہے۔ مگر "بیماردار" اِس مفہوم میں قابلِ ترجیح ہے کیونکہ اِس کا ایک یہی مقرر مفہوم ہے جو تیمار اور تیماردار کا نہیں۔ چنانچہ فارسی میں ان الفاظ کے دوسرے مفاہیم بھی ہیں۔ علاوہ ازیں غالبؔ کا کوئی لفظ عمداً بدلنے سے احتراز واجب ہے۔ — حامد علی خاں  

## ردیف ہ — Ghazals — Radeef He

### شبِ وصال میں مونس گیا ہے بَن تکیہ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/1)

شبِ وصال میں مونس گیا ہے بَن تکیہ  
ہوا ہے موجبِ آرامِ جان و تن تکیہ  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل متداول دیوان میں درج نہیں۔ مگر نسخۂ مہرؔ میں غلام رسول مہرؔ صاحب نے ابوالکلام کے حوالے سے اس کو درج کیا ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/2)

خراج بادشہِ چیں سے کیوں نہ مانگوں آج؟  
کہ بن گیا ہے خمِ جعدِ پُر شکن تکیہ  

Editors' notes:

دال: نسخۂ مہر میں جعد کے دال پر جزم ہے۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/3)

بنا ہے تختۂ گل ہائے یاسمیں بستر  
ہوا ہے دستۂ نسرین و نسترن تکیہ  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/4)

فروغِ حسن سے روشن ہے خواب گاہ تمام  
جو رختِ خواب ہے پرویں، تو ہے پرن تکیہ  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/5)

مزا ملے کہو کیا خاک ساتھ سونے کا  
رکھے جو بیچ میں وہ شوخِ سیم تن تکیہ  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/6)

اگرچہ تھا یہ ارادہ مگر خدا کا شکر  
اٹھا سکا نہ نزاکت سے گل بدن تکیہ  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/7)

ہوا ہے کاٹ کے چادر کو ناگہاں غائب  
اگرچہ زانوئے نل پر رکھے دمن تکیہ  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/8)

بہ ضربِ تیشہ وہ اس واسطے ہلاک ہوا  
کہ ضربِ تیشہ پہ رکھتا تھا کوہ کُن تکیہ  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/9)

یہ رات بھر کا ہے ہنگامہ صبح ہونے تک  
رکھو نہ شمع پر اے اہلِ انجمن تکیہ  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/10)

اگرچہ پھینک دیا تم نے دور سے لیکن  
اٹھائے کیوں کہ یہ رنجورِ خستہ تن تکیہ  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/11)

غش آ گیا جو پس از قتل میرے قاتل کو  
ہوئی ہے اس کو مری نعشِ بے کفن تکیہ  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/12)

جو بعدِ قتل، مرا دشت میں مزار بنا  
لگا کے بیٹھتے ہیں، اس سے راہ زن، تکیہ  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/13)

شبِ فراق میں یہ حال ہے اذیّت کا  
کہ سانپ فرش ہے اور سانپ کا ہے من تکیہ  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/14)

روا رکھو نہ رکھو، تھا جو لفظ تکیہ کلام  
اب اس کو کہتے ہیں اہلِ سخن "سخن تکیہ"  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/01/15)

ہم اور تم فلکِ پیر جس کو کہتے ہیں  
فقیر غالبؔ مسکیں کا ہے کہن تکیہ  

### از مہر تا بہ ذرّہ دل و دل ہے آئینہ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/02/1)

از مہر تا بہ ذرّہ دل و دل ہے آئینہ  
طُوطی کو شَش جہت سے مقابل ہے آئینہ  

Editors' notes:

مطلع: متدوال دیوان میں صرف مطلع ہے۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کی گئی ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/02/2)

حیرت، ہجوم لذتِ غلطانیٔ تپش  
سیماب بالش، و کمرِ دل ہے آئینہ  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/02/3)

غفلت، بہ بالِ جوہرِ شمشیرِ پَر فشاں  
یاں پشتِ چشمِ شوخیٔ قاتل ہے آئینہ  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/02/4)

حیرت نگاہ برق، تماشا بہار شوخ  
در پردۂ ہوا پرِ بسمل ہے آئینہ  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/02/5)

یاں رہ گئے ہیں ناخنِ تدبیر ٹوٹ کر  
جوہرِ طلسمِ عقدۂ مشکل ہے آئینہ  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/02/6)

ہم زانوئے تامل و ہم جلوہ گاہِ گل  
آئینہ بندِ خلوت و محفل ہے آئینہ  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/02/7)

دل کار گاہِ فکر و اسدؔ بے نوائے دل  
یاں سنگِ آستانۂ بیدل ہے آئینہ  

### جز، دل سراغِ درد بدل خفتگاں نہ پوچھ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03/1)

جز، دل سراغِ درد بدل خفتگاں نہ پوچھ  
آئینہ عرض کر، خط و خالِ بیاں نہ پوچھ  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ دو اشعار ہیں۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کی گئی ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03/2)

پرواز، یک تپِ غمِ تسخیرِ نالہ ہے  
گرمیٔ نبضِ خار و خسِ آشیاں نہ پوچھ  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03/3)

ہے سبزہ زار، ہر در و دیوارِ غم کدہ  
جس کی بہار یہ ہو پھر اس کی خزاں نہ پوچھ  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03/4)

ناچار بے کسی کی بھی حسرت اٹھائیے  
دشواریٔ رہ و ستمِ ہمرہاں نہ پوچھ  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03/5)

ہندوستان سایۂ گل پائے تخت تھا  
جاہ و جلالِ عہد وصلِ بتاں نہ پوچھ  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03/6)

تو مشقِ ناز کر، دلِ پروانہ ہے بہار  
بے تابیٔ تجلیٔ آتش بجاں نہ پوچھ  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03/7)

غفلت متاع کفۂ میزانِ عدل ہیں  
یا رب، حسابِ سختیٔ خوابِ گراں نہ پوچھ  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03/8)

ہر داغِ تازہ یک دلِ داغ انتظار ہے  
عرضِ فضائے سینۂ درد امتحاں نہ پوچھ  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-he/03/9)

کہتا تھا کل وہ محرم راز اپنے سے کہ آہ  
دردِ جدائیٔ اسد اللّٰہ خاں نہ پوچھ  

## ردیف ی — Ghazals — Radeef Choti Ye

### صد جلوہ رو بہ رو ہے جو مژگاں اٹھائیے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/1)

صد جلوہ رو بہ رو ہے جو مژگاں اٹھائیے  
طاقت کہاں کہ دید کا احساں اٹھائیے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/2)

دل ہی نہیں کہ منتِ درباں اُٹھائیے  
کس کو وفا کا سلسلہ جنباں اُٹھائیے؟  

Editors' notes:

اشعار: یہ اور اگلے دو اشعار نسخۂ رضا سے اضافہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/3)

تا چند داغ بیٹھیے، نقصاں اُٹھائیے؟  
اب چار سوئے عشق سے دُکاں اُٹھائیے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/4)

ہستی، فریب نامۂ موجِ سراب ہے  
یک عمر نازِ شوخیٔ عنواں اُٹھائیے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/5)

ہے سنگ پر براتِ معاشِ جنونِ عشق  
یعنی ہنوز منّتِ طفلاں اٹھائیے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/6)

دیوار بارِ منّتِ مزدور سے ہے خم  
اے خانماں خراب نہ احساں اٹھائیے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/7)

یا میرے زخمِ رشک کو رسوا نہ کیجیے  
یا پردۂ تبسّمِ پنہاں اٹھائیے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/8)

ضبطِ جنوں سے، ہر سرِ مو ہے ترانہ خیز  
یک نالہ بیٹھیے تو، نیستاں اُٹھائیے  

Editors' notes:

اشعار ۲: یہاں سے مقطع تک نسخۂ رضا سے اضافہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/9)

نذرِ خراشِ نالہ، سرشکِ نمک اثر  
لطفِ کرم، بدولتِ مہماں اُٹھائیے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/01/10)

انگور، سعیٔ بے سرو پائی سے سبز ہے  
غالبؔ، بہ دوشِ دل خُمِ مستاں اُٹھائیے  

### مسجد کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/1)

مسجد کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے  
بھَوں پاس آنکھ قبلۂ حاجات چاہیے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/2)

وہ بات چاہتے ہو کہ جو بات چاہیے  
صاحب کے ہم نشیں کو کرامات چاہیے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/3)

عاشق ہوئے ہیں آپ بھی ایک اور شخص پر  
آخر ستم کی کچھ تو مکافات چاہیے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/4)

دے داد اے فلک! دلِ حسرت پرست کی  
ہاں کچھ نہ کچھ تلافیٔ مافات چاہیے  

Editors' notes:

کی: نسخۂ مہر میں "کو"۔ — جویریہ مسعود
مزید: یہاں "کی" کے بجائے "کو" معنوی لحاظ سے غلط ہے کیوں کہ شاعر خود داد طلب ہے، جسے اس مصرع میں: ؏ ناکردہ گناہوں کی بھی حسرت کی ملے داد۔ بعض اچھے نسخوں میں "کو" سہواً چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/5)

سیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم مصوّری  
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/6)

مے سے غرض نشاط ہے کس رو سیاہ کو  
اک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہیے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/7)

ہے رنگِ لالہ و گل و نسریں جدا جدا  
ہر رنگ میں بہار کا اثبات چاہیے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/8)

سر پائے خم پہ چاہیے ہنگامِ بے خودی  
رو سوئے قبلہ وقتِ مناجات چاہیے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/9)

یعنی بہ حسبِ گردشِ پیمانۂ صفات  
عارف ہمیشہ مستِ مئے ذات چاہیے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/02/10)

نشو و نما ہے اصل سے غالبؔ فروع کو  
خاموشی ہی سے نکلے ہے جو بات چاہیے  

### بساطِ عجز میں تھا ایک دل یک قطرہ خوں وہ بھی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03/1)

بساطِ عجز میں تھا ایک دل یک قطرہ خوں وہ بھی  
سو رہتا ہے بہ اندازِ چکیدن سر نگوں وہ بھی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03/2)

رہے اس شوخ سے آزردہ ہم چندے تکلّف سے  
تکلّف بر طرف، تھا ایک اندازِ جنوں وہ بھی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03/3)

خیالِ مرگ کب تسکیں دلِ آزردہ کو بخشے  
مرے دامِ تمنّا میں ہے اک صیدِ زبوں وہ بھی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03/4)

نہ کرتا کاش نالہ مجھ کو کیا معلوم تھا ہمدم  
کہ ہو گا باعثِ افزائشِ دردِ دروں وہ بھی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03/5)

نہ اتنا بُرِّشِ تیغِ جفا پر ناز فرماؤ  
مرے دریائے بے تابی میں ہے اک موجِ خوں وہ بھی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03/6)

مئے عشرت کی خواہش ساقیٔ گردوں سے کیا کیجے  
لیے بیٹھا ہے اک دو چار جامِ واژگوں وہ بھی  

Editors' notes:

اعداد: طباطبائی نے لکھا ہے کہ اِن اعداد کے مجموعے سے سات آسمان پورے ہو جاتے ہیں — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03/7)

مجھے معلوم ہے جو تو نے میرے حق میں سوچا ہے  
کہیں ہو جائے جلد اے گردشِ گردونِ دوں، وہ بھی!  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03/8)

نظر راحت پہ میری کر نہ وعدہ شب کو آنے کا  
کہ میری خواب بندی کے لیے ہو گا فسوں وہ بھی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/03/9)

مرے دل میں ہے غالبؔ شوقِ وصل و شکوۂ ہجراں  
خدا وہ دن کرے جو اس سے میں یہ بھی کہوں، وہ بھی  

### ہے بزمِ بتاں میں سخن آزردہ لبوں سے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/04/1)

ہے بزمِ بتاں میں سخن آزردہ لبوں سے  
تنگ آئے ہیں ہم ایسے خوشامد طلبوں سے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/04/2)

ہے دورِ قدح وجہ پریشانیٔ صہبا  
یک بار لگا دو خمِ مے میرے لبوں سے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/04/3)

رندانِ درِ مے کدہ گستاخ ہیں زاہد  
زنہار نہ ہونا طرف ان بے ادبوں سے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/04/4)

بیدادِ وفا دیکھ، کہ جاتی رہی آخر  
ہر چند مری جان کو تھا ربط لبوں سے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/04/5)

کیا پوچھے ہے بر خود غلطی ہائے عزیزاں؟  
خواری کو بھی اک عار ہے، عالی نسبوں سے  

Editors' notes:

اشعار: یہاں سے آخر تک نسخۂ رضا سے اضافہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/04/6)

گو تم کو رضا جوئیٔ اغیار ہے، لیکن  
جاتی ہے ملاقات کب ایسے سببوں سے؟  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/04/7)

مت پوچھ، اسدؔ، غصۂ کم فرصتیٔ زیست  
دو دن بھی جو کاٹے، تو قیامت تعبوں سے  

### تا ہم کو شکایت کی بھی باقی نہ رہے جا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/05

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/05/1)

تا، ہم کو شکایت کی بھی باقی نہ رہے جا  
سن لیتے ہیں گو ذکر ہمارا نہیں کرتے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/05/2)

غالبؔ ترا احوال سنا دیں گے ہم ان کو  
وہ سن کے بلا لیں، یہ اجارا نہیں کرتے  

### گھر میں تھا کیا کہ ترا غم اسے غارت کرتا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/06

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/06/1)

گھر میں تھا کیا کہ ترا غم اسے غارت کرتا  
وہ جو رکھتے تھے ہم اک حسرتِ تعمیر، سو ہے  

### غمِ دنیا سے گر پائی بھی فرصت سر اٹھانے کی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/07

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/07/1)

غمِ دنیا سے گر پائی بھی فرصت سر اٹھانے کی  
فلک کا دیکھنا تقریب تیرے یاد آنے کی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/07/2)

کھلے گا کس طرح مضموں مرے مکتوب کا یا رب!  
قسم کھائی ہے اس کافر نے کاغذ کے جلانے کی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/07/3)

لپٹنا پرنیاں میں شعلۂ آتش کا آساں ہے  
ولے مشکل ہے حکمت، دل میں سوزِ غم چھپانے کی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/07/4)

انھیں منظور اپنے زخمیوں کا دیکھ آنا تھا  
اٹھے تھے سیرِ گل کو، دیکھنا شوخی بہانے کی  

Editors' notes:

کا: نسخۂ مہرؔ میں یہاں "کا" کے بجائے "کو" درج ہے، جو سہوِ کتابت معلوم ہوتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/07/5)

ہماری سادگی تھی التفاتِ ناز پر مرنا  
ترا آنا نہ تھا ظالم مگر تمہید جانے کی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/07/6)

لکدکوبِ حوادث کا تحمّل کر نہیں سکتی  
مری طاقت کہ ضامن تھی بتوں کے ناز اٹھانے کی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/07/7)

کہوں کیا خوبیٔ اوضاعِ ابنائے زماں غالبؔ  
بدی کی اس نے جس سے ہم نے کی تھی بارہا نیکی  

### حاصل سے ہاتھ دھو بیٹھ اے آرزو خرامی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/08

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/08/1)

حاصل سے ہاتھ دھو بیٹھ اے آرزو خرامی  
دل، جوشِ گریہ میں ہے ڈوبی ہوئی اسامی  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف مطلع اور اگلا شعر ہے۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کی گئی ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/08/2)

اس شمع کی طرح سے جس کو کوئی بجھا دے  
میں بھی جلے ہؤوں میں ہوں داغِ نا تمامی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/08/3)

کرتے ہو شکوہ کس کا؟ تم اور بے وفائی  
سر پیٹتے ہیں اپنا، ہم اور نیک نامی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/08/4)

صد رنگ گل کترنا، در پردہ قتل کرنا  
تیغِ ادا نہیں ہے پابندِ بے نیامی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/08/5)

طرفِ سخن نہیں ہے مجھ سے، خدا نہ کردہ  
ہے نامہ بر کو اُس سے دعوائے ہم کلامی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/08/6)

طاقت فسانۂ باد، اندیشہ شعلہ ایجاد  
اے غم، ہنوز آتش، اے دل ہنوز خامی!  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/08/7)

ہر چند عمر گزری آزردگی میں لیکن  
ہے شرحِ شوق کو بھی، جوں شکوہ، نا تمامی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/08/8)

ہے یاس میں اسدؔ کو ساقی سے بھی فراغت  
دریا سے خشک گزری مستوں کی تشنہ کامی  

### کیا تنگ ہم ستم زدگاں کا جہان ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09/1)

کیا تنگ ہم ستم زدگاں کا جہان ہے  
جس میں کہ ایک بیضۂ مور آسمان ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09/2)

ہے کائنات کو حَرَکت تیرے ذوق سے  
پرتو سے آفتاب کے ذرّے میں جان ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09/3)

حالاں کہ ہے یہ سیلیٔ خارا سے لالہ رنگ  
غافل کو میرے شیشے پہ مے کا گمان ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09/4)

کی اس نے گرم سینۂ اہلِ ہوس میں جا  
آوے نہ کیوں پسند کہ ٹھنڈا مکان ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09/5)

کیا خوب! تم نے غیر کو بوسہ نہیں دیا  
بس چپ رہو ہمارے بھی منہ میں زبان ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09/6)

بیٹھا ہے جو کہ سایۂ دیوارِ یار میں  
فرماں روائے کشورِ ہندوستان ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09/7)

ہستی کا اعتبار بھی غم نے مٹا دیا  
کس سے کہوں کہ ”داغ“ جگر کا نشان ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09/8)

ہے بارے اعتمادِ وفاداری اس قدر  
غالبؔ ہم اس میں خوش ہیں کہ نا مہربان ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/09/9)

دلّی کے رہنے والو اسدؔ کو ستاؤ مت  
بے چارہ چند روز کا یاں میہمان ہے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ شیرانی کا اضافہ۔ — اعجاز عبید  

### درد سے میرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/1)

درد سے میرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائے  
کیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری ہائے ہائے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/2)

تیرے دل میں گر نہ تھا آشوبِ غم کا حوصلہ  
تو نے پھر کیوں کی تھی میری غم گساری ہائے ہائے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/3)

کیوں مری غم خوارگی کا تجھ کو آیا تھا خیال  
دشمنی اپنی تھی، میری دوست داری ہائے ہائے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/4)

عمر بھر کا تو نے پیمانِ وفا باندھا تو کیا  
عمر کو بھی تو نہیں ہے پائداری ہائے ہائے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/5)

زہر لگتی ہے مجھے آب و ہوائے زندگی  
یعنی تجھ سے تھی اسے نا سازگاری ہائے ہائے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/6)

گل فشانی ہائے نازِ جلوہ کو کیا ہو گیا  
خاک پر ہوتی ہے تیری لالہ کاری ہائے ہائے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/7)

شرمِ رسوائی سے جا چھپنا نقابِ خاک میں  
ختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/8)

خاک میں ناموسِ پیمانِ محبّت مل گئی  
اٹھ گئی دنیا سے راہ و رسمِ یاری ہائے ہائے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/9)

ہاتھ ہی تیغ آزما کا کام سے جاتا رہا  
دل پہ اک لگنے نہ پایا زخمِ کاری ہائے ہائے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/10)

کس طرح کاٹے کوئی شب‌ ہائے تارِ برشکال  
ہے نظر خو کردۂ اختر شماری ہائے ہائے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/11)

گوش مہجورِ پیام و چشم محرومِ جمال  
ایک دل تِس پر یہ نا امّیدواری ہائے ہائے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/12)

عشق نے پکڑا نہ تھا غالبؔ ابھی وحشت کا رنگ  
رہ گیا، تھا دل میں جو کچھ ذوقِ خواری ہائے ہائے  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/10/13)

گر مصیبت تھی تو غربت میں اٹھا لیتا اسدؔ  
میری دلّی ہی میں ہونی تھی یہ خواری ہائے ہائے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ شیرانی کا اضافہ۔ — اعجاز عبید  

### سر گشتگی میں عالمِ ہستی سے یاس ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/11

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/11/1)

سر گشتگی میں عالمِ ہستی سے یاس ہے  
تسکیں کو دے نوید کہ مرنے کی آس ہے  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ عرشی میں یوں ہے: "تسکین کو نوید"۔ اصل نسخۂ نظامی اور دوسرے نسخوں میں اِسی طرح ہے۔ — اعجاز عبید
مزید: عرشیؔ صاحب کے نسخے میں یوں درج ہے: ؏ تسکین کو نوید کہ مرنے کی آس ہے۔ سترہ اٹھارہ دوسرے قدیم و جدید نسخوں میں دیکھا تو کہیں بھی یہ مصرع اِس طرح درج نہ تھا۔ لہٰذا مُندرجہ بالا صورت قائم رکھی گئی۔ ایک قدیم نسخے میں کاتب سے "دے" سہواً حذف تو ہو گیا تھا مگر وہاں بھی ذرا اوپر "دے" چھپا ہوا مل جاتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/11/2)

لیتا نہیں مرے دلِ آوارہ کی خبر  
اب تک وہ جانتا ہے کہ میرے ہی پاس ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/11/3)

کیجے بیاں سرورِ تبِ غم کہاں تلک  
ہر مو مرے بدن پہ زبانِ سپاس ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/11/4)

ہے وہ غرورِ حسن سے بیگانۂ وفا  
ہرچند اس کے پاس دلِ حق شناس ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/11/5)

پی جس قدر ملے شبِ مہتاب میں شراب  
اس بلغمی مزاج کو گرمی ہی راس ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/11/6)

کیا غم ہے اُس کو، جس کا علی سا امام ہو  
اتنا بھی اے فلک زدہ، کیوں بے حواس ہے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/11/7)

ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسدؔ  
مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے  

### گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/12

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/12/1)

گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہے  
خوش ہوں کہ میری بات سمجھنی محال ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/12/2)

کس کو سناؤں حسرتِ اظہار کا گلہ  
دل فردِ جمع و خرچِ زباں ہائے لال ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/12/3)

کس پردے میں ہے آئینہ پرداز اے خدا  
رحمت کہ عذر خواہ لبِ بے سوال ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/12/4)

ہے ہے خدا نہ خواستہ وہ اور دشمنی  
اے شوقِ منفعل! یہ تجھے کیا خیال ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/12/5)

مشکیں لباسِ کعبہ علی کے قدم سے جان  
نافِ زمین ہے نہ کہ نافِ غزال ہے  

Editors' notes:

ناف زمین: "نافِ زمین" میں اعلانِ نون کا عیب رفع کرنے کے لیے بعض حضرات نے اس مصرع میں "نہ" سے پہلے "یہ" کا اضافہ کیا ہے۔ غالبؔ کی نظر میں عیب نہ تھا۔ — حامد علی خاں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/12/6)

وحشت پہ میری عرصۂ آفاق تنگ تھا  
دریا زمین کو عرقِ انفعال ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/12/7)

ہستی کے مت فریب میں آ جائیو اسدؔ  
عالم تمام حلقۂ دامِ خیال ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/12/8)

پہلو تہی نہ کر غم و اندوہ سے، اسدؔ  
دل وقفِ درد رکھ کہ فقیروں کا مال ہے  

Editors' notes:

مقطع: نسخۂ رضا میں یہ مقطع زائد ہے۔ — جویریہ مسعود  

### نظر بہ نقصِ گدایاں، کمالِ بے ادبی ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/13

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/13/1)

نظر بہ نقصِ گدایاں، کمالِ بے ادبی ہے  
کہ خارِ خشک کو بھی دعویٔ چمن نسبی ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/13/2)

ہوا وصال سے شوقِ دلِ حریص زیادہ  
لبِ قدح پہ، کفِ بادہ، جوشِ تشنہ لبی ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/13/3)

خوشا! وہ دل کہ سراپا طلسمِ بے خبری ہو  
جنونِ یاس و الم، رزقِ مدعا طلبی ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/13/4)

تم اپنے شکوے کی باتیں نہ کھود کھود کے پوچھو  
حذر کرو مرے دل سے کہ اس میں آگ دبی ہے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ دو اشعار ہیں۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  
کے: نسخۂ مہر میں "کر"۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/13/5)

دلا یہ درد و الم بھی تو مُغتَنَم ہے کہ آخر  
نہ گریۂ سحری ہے نہ آہ نیم شبی ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/13/6)

چمن میں کس کی، یہ برہم ہوئی ہے، بزمِ تماشا؟  
کہ برگ برگِ سمن، شیشہ ریزۂ حلبی ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/13/7)

امامِ ظاہر و باطن، امیرِ صورت و معنی  
علی، ولی، اسد اللّٰہ، جانشینِ نبیؐ ہے  

### بس کہ حیرت سے ز پا افتادۂ زنہار ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/1)

بس کہ حیرت سے ز پا افتادۂ زنہار ہے  
ناخنِ انگشت بتخالِ لبِ بیمار ہے  

Editors' notes:

اشعار: مطلع اور اگلے دو شعر متداول دیوان کا حصہ نہیں، نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/2)

زلف سے شب درمیاں دادن نہیں ممکن دریغ  
ورنہ صد محشر بہ رہنِ صافیٔ رخسار ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/3)

در خیال آبادِ سودائے سرِ مژگانِ دوست  
صد رگِ جاں جادہ آسا وقفِ نشتر زار ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/4)

ایک جا حرفِ وفا لکّھا تھا، سو بھی مٹ گیا  
ظاہرا کاغذ ترے خط کا غلط بردار ہے  

Editors' notes:

سو: نسخۂ مہرؔ میں "وہ"۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/5)

جی جلے ذوقِ فنا کی نا تمامی پر نہ کیوں  
ہم نہیں جلتے نفس ہر چند آتش بار ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/6)

آگ سے پانی میں بجھتے وقت اٹھتی ہے صدا  
ہر کوئی در ماندگی میں نالے سے نا چار ہے  

Editors' notes:

اشعار ۲: یہ تینوں شعر اصل قلمی نسخے میں حاشیے پر موٹے قلم سے بد خط شکستہ میں لکھے ہوئے ہیں۔ — پروفیسر حمید احمد خان  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/7)

ہے وہی بد مستیٔ ہر ذرّہ کا خود عذر خواہ  
جس کے جلوے سے زمیں تا آسماں سرشار ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/8)

مجھ سے مت کہہ تو ہمیں کہتا تھا اپنی زندگی  
زندگی سے بھی مرا جی ان دنوں بے زار ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/9)

آنکھ کی تصویر سر نامے پہ کھینچی ہے کہ تا  
تجھ پہ کھل جاوے کہ اس کو حسرتِ دیدار ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/10)

جی جلے ذوقِ فنا کی نا تمامی پر نہ کیوں  
ہم نہیں جلتے، نفس ہر چند آتش بار ہے  

Editors' notes:

اشعار ۳: اس شعر سے مقطع تک اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/11)

ہے وہی بد مستی ہر ذرّہ کا خود عذر خواہ  
جس کے جلوے سے زمیں تا آسماں سرشار ہے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/12)

بس کہ ویرانی سے کفر و دیں ہوئے زیر و زبر  
گردِ صحرائے حرم تا کوچۂ زنّار ہے  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/13)

اے سرِ شوریدہ، ذوقِ عشق و پاسِ آبرو!  
جوشِ سودا کب حریفِ منتِ دستار ہے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ حمیدیہ میں یہ شعر یوں درج ہے: ؎
 
 اے سرِ شوریدہ نازِ عشق و پاسِ آبرو
 یک طرف سودا و یک سو منتِ دستار ہے
 — جویریہ مسعود  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/14)

وصل میں دل انتظارِ طرفہ رکھتا ہے مگر  
فتنہ، تاراجِ تمنا کے لیے درکار ہے  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/15)

خانماں ہا پائمالِ شوخیٔ دعویٰ اسدؔ  
سایۂ دیوار سے سیلابِ در و دیوار ہے  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/14/16)

اے سرِ شوریدہ نازِ عشق و پاسِ آبرو  
یک طرف سودا و یک سو منتِ دستار ہے  

### پِینَس میں گزرتے ہیں جو کوچے سے وہ میرے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/15

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/15/1)

پِینَس میں گزرتے ہیں جو کوچے سے وہ میرے  
کندھا بھی کہاروں کو بدلنے نہیں دیتے  

### یہ بزمِ مے پرستی، حسرتِ تکلیف بے جا ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/1)

یہ بزمِ مے پرستی، حسرتِ تکلیف بے جا ہے  
کہ جامِ بادہ کف بر لب بہ تقریبِ تقاضا ہے  

Editors' notes:

مطلع: مطلع نسخۂ رضا سے شامل کیا گیا ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/2)

مری ہستی فضائے حیرت آبادِ تمنّا ہے  
جسے کہتے ہیں نالہ وہ اسی عالم کا عنقا ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/3)

خزاں کیا، فصلِ گل کہتے ہیں کس کو، کوئی موسم ہو  
وہی ہم ہیں، قفس ہے، اور ماتم بال و پر کا ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/4)

وفائے دلبراں ہے اتّفاقی ورنہ اے ہمدم  
اثر فریادِ دل ہاے حزیں کا کس نے دیکھا ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/5)

نہ لائی شوخیٔ اندیشہ تابِ رنجِ نومیدی  
کفِ افسوس مَلنا عہدِ تجدیدِ تمنّا ہے  

Editors' notes:

لائی: نسخۂ مہرؔ میں "نہ لائے"۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/6)

نشاطِ دیدۂ بینا ہے، کُو خواب؟ و چہ بیداری؟  
بہم آوردہ مژگاں، روئے بر روئے تماشا ہے  

Editors' notes:

اشعار: اس شعر سے مقطع تک اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/7)

نہ سووے آبلوں میں گر، سرشکِ دیدۂ نم سے  
بہ جولاں گاہِ نومیدی، نگاہِ عاجزاں پا ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/8)

وفائے دلبراں ہے اتفاقی، ورنہ، اے ہمدم  
اثر فریادِ دل ہائے حزیں کا کس نے دیکھا ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/9)

نگہ معمارِ حسرت ہا، چہ آبادی؟ چہ ویرانی؟  
کہ مژگاں جس طرف وا ہو، بہ کف دامانِ صحرا ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/10)

بہ سختی ہائے قیدِ زندگی، معلوم آزادی  
شرر بھی صیدِ دامِ رشتۂ رگ ہائے خارا ہے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/16/11)

اسدؔ، پاسِ تمنا سے نہ رکھ امیدِ آزادی  
گدازِ ہر تمنا آبیارِ صد تمنا ہے  

### نشۂ مے، بے چمن، دودِ چراغِ کشتہ ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/17

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/17/1)

نشۂ مے، بے چمن، دودِ چراغِ کشتہ ہے  
جام، داغِ شعلہ اندودِ چراغِ کشتہ ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/17/2)

رحم کر ظالم کہ کیا بودِ چراغِ کشتہ ہے  
نبضِ بیمارِ وفا دودِ چراغِ کشتہ ہے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل اِس اور اگلے شعر پر مشتمل ہے۔ مطلع اور باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/17/3)

دل لگی کی آرزو بے چین رکھتی ہے ہمیں  
ورنہ یاں بے رونقی سودِ چراغِ کشتہ ہے  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر نسخۂ حمیدیہ اور نسخۂ رضا دونوں میں موجود نہیں۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/17/4)

داغِ ربطِ ہم ہیں اہلِ باغ، گر گُل ہو شہید  
لالہ، چشمِ حسرت آلودِ چراغِ کشتہ ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/17/5)

شور ہے کس بزم کی عرضِ جراحت خانہ کا؟  
صبح، یک زخمِ نمک سودِ چراغِ کشتہ ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/17/6)

نامرادِ جلوہ، ہر عالم میں حسرت گُل کرے  
لالہ، داغِ شعلہ فرسودِ چراغِ کشتہ ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/17/7)

ہو جہاں، تیرا دماغِ ناز، مستِ بے خودی  
خوابِ نازِ گل رخاں، دودِ چراغِ کشتہ ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/17/8)

ہے دلِ افسردہ، داغِ شوخیٔ مطلب، اسدؔ  
شعلہ، آخر فالِ مقصودِ چراغِ کشتہ ہے  

### چشمِ خوباں خامشی میں بھی نوا پرداز ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18/1)

چشمِ خوباں خامشی میں بھی نوا پرداز ہے  
سُرمہ تُو کہوے کہ دودِ شعلۂ آواز ہے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل مطلع اور اگلے دو شعروں پر مشتمل ہے۔ باقی اشعار تا مقطع نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18/2)

پیکرِ عشّاق سازِ طالعِ ناساز ہے  
نالہ گویا گردشِ سیّارہ کی آواز ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18/3)

دست گاہِ دیدۂ خوں بارِ مجنوں دیکھنا  
یک بیاباں جلوۂ گل فرشِ پا انداز ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18/4)

ہے صریرِ خامہ، ریزش ہائے استقبالِ ناز  
نامہ خود پیغام کو بال و پرِ پرواز ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18/5)

سر نوشتِ اضطراب انجامیٔ الفت نہ پوچھ  
نالِ خامہ، خار خارِ خاطرِ آغاز ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18/6)

شرم ہے طرزِ تلاشِ انتخابِ یک نگاہ  
اضطرابِ چشمِ برپا دوختہ غمّاز ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18/7)

نغمہ ہے کانوں میں اس کے، نالۂ مرغِ اسیر  
رشتۂ پا، یاں نوا سامانِ بندِ ساز ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18/8)

نقشِ سطرِ صد تبسم ہے بر آب زیرِ گاہ  
حسن کا خط پر نہاں خندیدنی انداز ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/18/9)

شوخیٔ اظہار غیر از وحشتِ مجنوں نہیں  
لیلیٰٔ معنی، اسدؔ، محمل نشینِ راز ہے  

### عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/1)

عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی  
میری وحشت، تِری شہرت ہی سہی  

Editors' notes:

میری: بعض نسخوں میں یہاں "میری" کی جگہ "مِری" اور تیسرے شعر میں "میرے" کی جگہ "مِرے" چھپا ہے۔ یہ مقامات "میری" اور "میرے" کے متقاضی ہیں اور یہی غالبؔ کے الفاظ ہیں۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/2)

قطع کیجے نہ تعلّق ہم سے  
کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/3)

میرے ہونے میں ہے کیا رسوائی  
اے وہ مجلس نہیں خلوت ہی سہی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/4)

ہم بھی دشمن تو نہیں ہیں اپنے  
غیر کو تجھ سے محبّت ہی سہی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/5)

اپنی ہستی ہی سے ہو جو کچھ ہو  
آگہی گر نہیں غفلت ہی سہی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/6)

عمر ہر چند کہ ہے برق خرام  
دل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/7)

ہم کوئی ترکِ وفا کرتے ہیں  
نہ سہی عشق مصیبت ہی سہی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/8)

کچھ تو دے اے فلکِ نا انصاف  
آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/9)

ہم بھی تسلیم کی خو ڈالیں گے  
بے نیازی تری عادت ہی سہی  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/19/10)

یار سے چھیڑ چلی جائے اسدؔ  
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی  

### ہے آرمیدگی میں نکوہش بجا مجھے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/1)

ہے آرمیدگی میں نِکوہِش بجا مجھے  
صبحِ وطن ہے خندۂ دنداں نما مجھے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/2)

ڈھونڈے ہے اس مغنّیٔ آتش نفس کو جی  
جس کی صدا ہو جلوۂ برقِ فنا مجھے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/3)

مستانہ طے کروں ہوں رہِ وادیٔ خیال  
تا باز گشت سے نہ رہے مدّعا مجھے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/4)

کرتا ہے بس کہ باغ میں تو بے حجابیاں  
آنے لگی ہے نکہتِ گل سے حیا مجھے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/5)

کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہ  
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/6)

ہے پیچ تابِ رشتۂ شمعِ سحر گہی  
خجلت گدازیٔ نفسِ نا رسا مجھے  

Editors' notes:

اشعار: یہاں سے آخر تک کے اشعار نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/7)

واں رنگ ہا بہ پردۂ تدبیر ہیں ہنوز  
یاں شعلۂ چراغ ہے، برگِ حنا مجھے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/8)

پرواز ہا نیازِ تماشائے حسنِ دوست  
بالِ کشادہ ہے، نگہِ آشنا مجھے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/9)

از خود گزشتگی میں خموشی پہ حرف ہے  
موجِ غبارِ سرمہ ہوئی ہے صدا مجھے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/10)

تا چند پست فطرتیٔ طبعِ آرزو؟  
یا رب ملے بلندیٔ دستِ دعا مجھے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/11)

یاں آب و دانہ، موسمِ گل میں، حرام ہے  
زنارِ واگسستہ ہے، موجِ صبا مجھے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/12)

یک بار امتحانِ ہوس بھی ضرور ہے  
اے جوشِ عشق، بادۂ مرد آزما مجھے  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/20/13)

میں نے جنوں سے کی جو، اسدؔ، التماسِ رنگ  
خونِ جگر میں ایک ہی غوطہ دیا مجھے  

### اور تو رکھنے کو ہم دہر میں کیا رکھتے تھے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/21

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/21/1)

اور تو رکھنے کو ہم دہر میں کیا رکھتے تھے  
مگر ایک شعر میں اندازِ رسا رکھتے تھے  

Editors' notes:

اشعار: یہ دو اشعار نسخۂ بدایوں سے اضافہ ہیں (دریافتِ احید الدین نظامی فرزندِ مولانا نظام الدین حسین نظامی، شائع کنندۂ "نسخۂ نظامی") بحوالہ مولانا امتیاز علی عرشی کا مضمون "دیوانِ غالبؔ – ایک اہم مخطوطہ – نسخۂ بدایوں"۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/21/2)

اس کا یہ حال کہ کوئی نہ ادا سنج ملا  
آپ لکھتے تھے ہم اور آپ اٹھا رکھتے تھے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/21/3)

زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالبؔ  
ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے  

Editors' notes:

گزری: قدیم نسخوں میں یائے معروف و مجہول کا کوئی امتیاز نہیں۔ یہاں "گزرے" بھی پڑھا جا سکتا ہے مگر غالبؔ نے کیا کہا؟ کچھ کہہ نہیں سکتے۔ — حامد علی خاں  

### اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22/1)

اُس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیے  
بیٹھا رہا اگرچہ اشارے ہوا کیے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22/2)

دل ہی تو ہے سیاستِ درباں سے ڈر گیا  
میں اور جاؤں در سے ترے بِن صدا کیے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22/3)

رکھتا پھروں ہوں خرقہ و سجّادہ رہنِ مے  
مدّت ہوئی ہے دعوتِ آب و ہوا کیے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22/4)

بے صرفہ ہی گزرتی ہے، ہو گرچہ عمرِ خضر  
حضرت بھی کل کہیں گے کہ ہم کیا کیا کیے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22/5)

مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم  
تو نے وہ گنجِ ہائے گراں مایہ کیا کیے  

Editors' notes:

اے: نسخۂ حمیدیہ طبعِ اوّل میں "اے" کی جگہ "او" چھپا ہے۔ اور کہیں "او" نظر سے نہیں گزرا۔ — حامد علی خاں
مزید: نسخۂ مہر میں بھی "او" چھپا ہے۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22/6)

کس روز تہمتیں نہ تراشا کیے عدو؟  
کس دن ہمارے سر پہ نہ آرے چلا کیے؟  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22/7)

صحبت میں غیر کی نہ پڑی ہو کہیں یہ خُو  
دینے لگا ہے بوسہ بغیر التجا کیے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22/8)

ضد کی ہے اور بات مگر خُو بری نہیں  
بھُولے سے اس نے سینکڑوں وعدے وفا کیے  

Editors' notes:

سینکڑوں: بعض نسخوں میں "سینکڑوں" کی جگہ "سیکڑوں" ملتا ہے مگر نسخۂ نظامی اور بعض دوسرے قدیم نسخوں میں "سینکڑوں" چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/22/9)

غالبؔ تمھیں کہو کہ ملے گا جواب کیا  
مانا کہ تم کہا کیے اور وہ سنا کیے  

### رفتارِ عمر قطعِ رہِ اضطراب ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/1)

رفتارِ عمر قطعِ رہِ اضطراب ہے  
اس سال کے حساب کو برق آفتاب ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/2)

مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہار سے  
بالِ تَدَرو جلوۂ موجِ شراب ہے  

Editors' notes:

شعر: اٹھّارہ سے زائد قدیم و جدید نسخوں کے باہمدگر مقابلے سے معلوم ہوا کہ کہ بیشتر نسخوں میں یہ شعر اِس طرح چھپا ہے: ؎
 مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہارِ مے
 بالِ تَدَرو جلوۂ موجِ شراب ہے
لیکن نسخۂ حمیدیہ طبعِ اوّل میں "سروِ نشاط سے" درج ہے جو صریحاً غلط ہے۔ ایک آدھ قدیم نسخے میں، نیز عرشیؔ، مہرؔ اور مالک رام کے نسخوں میں یہ شعر ایک اور شکل میں ملتا ہے، یعنی: ؎
 
 مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہار سے
 بالِ تَدَرو جلوۂ موجِ شراب ہے
یہ شعر اِس طرح بھی بامعنی ہے اور اِس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ نشاطِ بہار نے سرو کو بھی شراب سے لبالب بھرا ہوا مینا بنا دیا ہے۔ اس حالت میں آسمان پر بالِ تدرو یعنی (بہ اصطلاحِ شعرائے عجم) ابرِ باران آور بھی جلوۂ موجِ شراب معلوم ہوتا ہے (جس سے شراب کے خوب کھل کر برسنے کی امید ہو سکتی ہے۔) فارسی شاعری کی روایت کے مطابق تدرو کو سرو سے خاص لگاؤ بھی ہے۔ اس لیے بھی بالِ تدرو کا ذکر آیا۔ یہاں غالبؔ کا ایک ابتدائی شعر مُوجبِ دلچسپی ہو گا: ؎
 
 عروجِ نشہ ہے سر تا قدم قدِّ چمن رویاں
 بجائے خود وگرنہ سرو بھی مینائے خالی ہے
نشۂ بہار سے عاری سرو کو غالبؔ نے یہاں بھی مِینا سے تشبیہ دی ہے مگر یہ "مینائے خالی" ہے۔
مندرجہ بالا غزل کے اِس شعر میں "مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہارِ مے" درج کیا جائے تو اُس کا مفہوم شارحین نے مختلف بتایا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ غالبؔ کو یہاں بہارِ بادہ گُساری کی نشاط آور کیفیت کی منظر نگاری مقصود ہے۔ جوشِ نشاط میں مینائے مے بہارِ مے کا سروِ سرمست دکھائی دیتا ہے اور اُس میں شرابِ تُند و تیز کی موجِ لعل فام ایک تدروِ خوش رفتار بن کر سرگرمِ خرام نظر آتی ہے۔ (جیسا اوپر ذکر ہوا شعرائے عجم کے ہاں سرو کے ساتھ تدرو یا تذرو کا ذکر بکثرت ملتا ہے، جس طرح گُل کے ساتھ بلبل کا۔) — حامد علی خاں  
تدرو: "تدرو" اور "تذرو" دونوں طرح لکھا جاتاہے۔ (بحوالۂ نسخۂ مہر) — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/3)

زخمی ہوا ہے پاشنہ پائے ثبات کا  
نے بھاگنے کی گوں، نہ اقامت کی تاب ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/4)

جادادِ بادہ نوشیٔ رنداں ہے شش جہت  
غافل گماں کرے ہے کہ گیتی خراب ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/5)

نظّارہ کیا حریف ہو اس برقِ حسن کا  
جوشِ بہار جلوے کو جس کے نقاب ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/6)

میں نا مراد دل کی تسلّی کو کیا کروں  
مانا کہ تیری رخ سے نگہ کامیاب ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/7)

گزرا اسدؔ مسرّتِ پیغامِ یار سے  
قاصد پہ مجھ کو رشکِ سوال و جواب ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/8)

مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہارِ مے  
بالِ تَدَرو جلوۂ موجِ شراب ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/9)

مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہار سے  
بالِ تَدَرو جلوۂ موجِ شراب ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/23/10)

عروجِ نشہ ہے سر تا قدم قدِّ چمن رویاں  
بجائے خود وگرنہ سرو بھی مینائے خالی ہے  

### دیکھنا قسمت کہ آپ اپنے پہ رشک آ جائے ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/1)

دیکھنا قسمت کہ آپ اپنے پہ رشک آ جائے ہے  
میں اسے دیکھوں، بھلا کب مجھ سے دیکھا جائے ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/2)

ہاتھ دھو دل سے یہی گرمی گر اندیشے میں ہے  
آبگینہ تندیٔ صہبا سے پگھلا جائے ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/3)

غیر کو یا رب وہ کیوں کر منعِ گستاخی کرے  
گر حیا بھی اس کو آتی ہے تو شرما جائے ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/4)

شوق کو یہ لت کہ ہر دم نالہ کھینچے جائیے  
دل کی وہ حالت کہ دم لینے سے گھبرا جائے ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/5)

دور چشمِ بد تری بزمِ طرب سے واہ واہ  
نغمہ ہو جاتا ہے واں گر نالہ میرا جائے ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/6)

گرچہ ہے طرزِ تغافل پردہ دارِ رازِ عشق  
پر ہم ایسے کھوئے جاتے ہیں کہ وہ پا جائے ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/7)

اس کی بزم آرائیاں سن کر دلِ رنجور، یاں  
مثلِ نقشِ مدّعائے غیر بیٹھا جائے ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/8)

ہو کے عاشق وہ پری رخ اور نازک بن گیا  
رنگ کھُلتا جائے ہے جتنا کہ اڑتا جائے ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/9)

نقش کو اس کے مصوّر پر بھی کیا کیا ناز ہیں  
کھینچتا ہے جس قدر اتنا ہی کھنچتا جائے ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/24/10)

سایہ میرا مجھ سے مثلِ دود بھاگے ہے اسدؔ  
پاس مجھ آتش بجاں کے کس سے ٹھہرا جائے ہے  

### گرمِ فریاد رکھا شکلِ نہالی نے مجھے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/25

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/25/1)

گرمِ فریاد رکھا شکلِ نہالی نے مجھے  
تب اماں ہجر میں دی بردِ لیالی نے مجھے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/25/2)

نسیہ و نقدِ دو عالم کی حقیقت معلوم  
لے لیا مجھ سے مری ہمّتِ عالی نے مجھے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/25/3)

کثرت آرائیٔ وحدت ہے پرستاریٔ وہم  
کر دیا کافر ان اصنامِ خیالی نے مجھے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/25/4)

ہوسِ گل کے تصوّر میں بھی کھٹکا نہ رہا  
عجب آرام دیا بے پر و بالی نے مجھے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/25/5)

زندگی میں بھی رہا ذوق فنا کا مارا  
نشہ بخشا غضب اس ساغرِ خالی نے مجھے  

Editors' notes:

اشعار: اس شعر تا مقطع نسخۂ رضا سے۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/25/6)

بس کہ تھی فصلِ خزانِ چمنستانِ سخن  
رنگِ شہرت نہ دیا تازہ خیالی نے مجھے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/25/7)

جلوۂ خور سے، فنا ہوتی ہے شبنم، غالبؔ  
کھو دیا سطوتِ اسمائے جلالی نے مجھے  

### کار گاہ ہستی میں لالہ داغ ساماں ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/26

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/26/1)

کار گاہ ہستی میں لالہ داغ ساماں ہے  
برقِ خرمنِ راحت، خونِ گرمِ دہقاں ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/26/2)

غنچہ تا شگفتن ہا برگِ عافیت معلوم  
باوجودِ دل جمعی خوابِ گل پریشاں ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/26/3)

ہم سے رنجِ بے تابی کس طرح اٹھایا جائے  
داغ پشتِ دستِ عجز، شعلہ خس بہ دنداں ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/26/4)

حیرتِ تپیدن ہا، خوں بہائے دیدن ہا  
رنگِ گل کے پردے میں آئینہ پَر افشاں ہے  

Editors' notes:

اشعار: اس شعر تا مقطع نسخۂ رضا سے۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/26/5)

عشق کے تغافل سے، ہرزہ گرد ہے عالم  
روئے شش جہت آفاق، پشتِ چشمِ زنداں ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/26/6)

وحشتِ انجمن ہے گل، دیکھ لالے کا عالم  
مثلِ دودِ مجمر کے، داغ بال افشاں ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/26/7)

اے کرم نہ ہو غافل، ورنہ ہے اسدؔ بیدل  
بے گُہر صدف گویا، پشتِ چشمِ نیساں ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/26/8)

جورِ زلف کی تقریر پیچ تابِ خاموشی  
ہند میں اسدؔ نالاں، نالہ در صفاہاں ہے  

### فرصت، آئینۂ صد رنگِ خود آرائی ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27/1)

فرصت، آئینۂ صد رنگِ خود آرائی ہے  
روز و شب، یک کفِ افسوسِ تماشائی ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27/2)

وحشتِ زخمِ وفا دیکھ کہ سر تا سرِ دل  
بخیہ، جوں جوہرِ تیغ، آفتِ گیرائی ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27/3)

شمع آسا، چہ سرِ دعوی؟ و کُو پائے ثبات؟  
گلِ صد شعلہ، بہ یک جیبِ شکیبائی ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27/4)

نالہ خونیں ورق، و دل گلِ مضمونِ شفق  
چمن آرائے نفس، وحشتِ تنہائی ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27/5)

بوئے گل فتنۂ بیدار و چمن جامۂ خواب  
وصل ہر رنگِ جنوں کسوتِ رسوائی ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27/6)

شرم طوفانِ خزاں رنگِ طرب گاہِ بہار  
گلِ مہتاب بہ کف چشمِ تماشائی ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27/7)

شرم، طوفانِ خزاں رنگِ طرب گاہِ بہار  
ماہتابی بہ کفِ چشمِ تماشائی ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27/8)

باغِ خاموشیٔ دل سے سخنِ عشق، اسدؔ  
نفسِ سوختہ رمزِ چمن ایمائی ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/27/9)

اُگ رہا ہے در و دیوار سے سبزہ غالبؔ  
ہم بیاباں میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے  

Editors' notes:

شعر: متداول دیوان میں صرف یہ ایک شعر درج ہے۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کی گئی ہے۔ — جویریہ مسعود  

### سادگی پر اس کی، مر جانے کی حسرت دل میں ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/28

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/28/1)

سادگی پر اُس کی، مر جانے کی حسرت دل میں ہے  
بس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کفِ قاتل میں ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/28/2)

دیکھنا تقریر کی لذّت کہ جو اُس نے کہا  
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/28/3)

گرچہ ہے کس کس برائی سے ولے با ایں ہمہ  
ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/28/4)

بس ہجومِ نا امیدی خاک میں مل جائے گی  
یہ جو اک لذّت ہماری سعیٔ بے حاصل میں ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/28/5)

رنجِ رہ کیوں کھینچیے؟ واماندگی کو عشق ہے!  
اٹھ نہیں سکتا ہمارا جو قدم، منزل میں ہے  

Editors' notes:

عشق ہے: عشق ہے! = مرحبا! آفرین! یہ کلمہ بہ تغیّرِ تلفظ اہلِ پنجاب کی زبانوں پر بھی ہے۔ اس شعر کو سمجھنے کے لیے دوسرے مصرع میں "قدم" کے بعد وقفہ ہونا چاہیے۔ بعض حضرات نے غلط فہمی سے "واماندگی سے عشق ہے" لکھ دیا ہے، جو مقصودِ غالبؔ نہیں۔ — حامد علی خاں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/28/6)

جلوہ زارِ آتشِ دوزخ ہمارا دل سہی  
فتنۂ شورِ قیامت کِس کی آب و گِل میں ہے  

Editors' notes:

کی: نسخۂ طباطبائی: "کِس کے آب و گِل" کے بجائے "کی"۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/28/7)

ہے دلِ شوریدۂ غالبؔ طلسمِ پیچ و تاب  
رحم کر اپنی تمنّا پر کہ کس مشکل میں ہے  

### دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29/1)

دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئی  
دونوں کو اک ادا میں رضامند کر گئی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29/2)

شق ہو گیا ہے سینہ، خوشا لذّتِ فراغ  
تکلیفِ پردہ داریٔ زخمِ جگر گئی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29/3)

وہ بادۂ شبانہ کی سر مستیاں کہاں  
اٹھیے بس اب کہ لذّتِ خوابِ سحر گئی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29/4)

اڑتی پھرے ہے خاک مری کوئے یار میں  
بارے اب اے ہوا! ہوسِ بال و پر گئی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29/5)

دیکھو تو دل فریبیٔ اندازِ نقشِ پا  
موجِ خرامِ یار بھی کیا گل کتر گئی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29/6)

ہر بو‌الہوس نے حسن پرستی شعار کی  
اب آبروئے شیوہ اہلِ نظر گئی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29/7)

نظّارے نے بھی کام کِیا واں نقاب کا  
مستی سے ہر نگہ ترے رخ پر بکھر گئی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29/8)

فردا و دی کا تفرِقہ یک بار مٹ گیا  
کل تم گئے کہ ہم پہ قیامت گزر گئی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/29/9)

مارا زمانے نے اسدؔ اللّٰہ خاں تمھیں  
وہ ولولے کہاں وہ جوانی کدھر گئی  

### تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر ملے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/30

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/30/1)

تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر ملے  
حورانِ خلد میں تری صورت مگر ملے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/30/2)

اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعدِ قتل  
میرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/30/3)

ساقی گری کی شرم کرو آج، ورنہ ہم  
ہر شب پِیا ہی کرتے ہیں مے جس قدر ملے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/30/4)

تجھ سے تو کچھ کلام نہیں لیکن اے ندیم  
میرا سلام کہیو اگر نامہ بر ملے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/30/5)

تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کِیا  
فرصت کشاکشِ غمِ پنہاں سے گر ملے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/30/6)

لازم نہیں کہ خضر کی ہم پیروی کریں  
جانا کہ اِک بزرگ ہمیں ہم‌سفر ملے  

Editors' notes:

جانا: دیوانِ غالبؔ (فرہنگ کے ساتھ) میں "مانا" ہے۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/30/7)

اے ساکنانِ کوچۂ دل دار دیکھنا  
تم کو کہیں جو غالبؔ آشفتہ سر ملے  

### کوئی دن گر زندگانی اور ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/31

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/31/1)

کوئی دن گر زندگانی اور ہے  
اپنے جی میں ہم نے ٹھانی اور ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/31/2)

آتشِ دوزخ میں یہ گرمی کہاں  
سوزِ غم ہائے نہانی اور ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/31/3)

بارہا دیکھی ہیں ان کی رنجشیں  
پر کچھ اب کے سرگرانی اور ہے  

Editors' notes:

کے: قدیم نسخوں میں یائے مجہول و معروف کا امتیاز نہ تھا، اِس لیے بعض قدیم نسخوں میں یہاں "اب کے" چھپا ہے جو اِس موقع پر درست معلوم نہیں ہوتا، بالخصوص "بارہا" کے بعد ۔ یہاں مراد ہے : اب کی بار۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/31/4)

دے کے خط منہ دیکھتا ہے نامہ بر  
کچھ تو پیغامِ زبانی اور ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/31/5)

قاطعِ اعمار ہیں اکثر نجوم  
وہ بلائے آسمانی اور ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/31/6)

ہو چکیں غالبؔ بلائیں سب تمام  
ایک مرگِ ناگہانی اور ہے  

### کوئی امّید بر نہیں آتی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/1)

کوئی امّید بر نہیں آتی  
کوئی صورت نظر نہیں آتی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/2)

موت کا ایک دن معین ہے  
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/3)

آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی  
اب کسی بات پر نہیں آتی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/4)

جانتا ہوں ثوابِ طاعت و زہد  
پر طبعیت ادھر نہیں آتی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/5)

ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں  
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/6)

کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیں  
میری آواز گر نہیں آتی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/7)

داغِ دل گر نظر نہیں آتا  
بو بھی اے چارہ گر نہیں آتی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/8)

ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی  
کچھ ہماری خبر نہیں آتی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/9)

مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی  
موت آتی ہے پر نہیں آتی  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/32/10)

کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ  
شرم تم کو مگر نہیں آتی  

### دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/1)

دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے  
آخر اس درد کی دوا کیا ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/2)

ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار  
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/3)

میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں  
کاش پوچھو کہ مدّعا کیا ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/4)

جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود  
پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/5)

یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں  
غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/6)

شکنِ زلفِ عنبریں کیوں ہے  
نگہِ چشمِ سرمہ سا کیا ہے  

Editors' notes:

ہے: نسخۂ مہر میں "ہیں"۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/7)

سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں  
ابر کیا چیز ہے، ہوا کیا ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/8)

ہم کو ان سے وفا کی ہے امّید  
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/9)

ہاں بھلا کر ترا بھلا ہو گا  
اَور درویش کی صدا کیا ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/10)

جان تم پر نثار کرتا ہوں  
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/33/11)

میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔ  
مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے  

### کہتے تو ہو تم سب کہ بتِ غالیہ مو آئے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34/1)

کہتے تو ہو تم سب کہ بتِ غالیہ مو آئے  
یک مرتبہ گھبرا کے کہو کوئی کہ وو آئے  

Editors' notes:

وو: وو = وہ۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34/2)

ہوں کشمکشِ نزع میں ہاں جذبِ محبّت  
کچھ کہہ نہ سکوں، پر وہ مرے پوچھنے کو آئے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34/3)

ہے صاعقہ و شعلہ و سیماب کا عالم  
آنا ہی سمجھ میں مری آتا نہیں، گو آئے  

Editors' notes:

مصرع: یہ مصرع نسخۂ رضا میں یوں درج ہے: ؏ ہے زلزلہ و صرصر و سیلاب کا عالم — جویریہ مسعود
مزید: یہ مصرع ”؏ صاعقہ و شعلہ و سیماب کا عالم“ تھا مگر انتخابِ غالبؔ مکتوبہ ۱۸۶۶ء میں غالبؔ نے یہ مصرع بدل دیا تھا۔ — نسخۂ رضا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34/4)

ظاہر ہے کہ گھبرا کے نہ بھاگیں گے نکیرین  
ہاں منہ سے مگر بادۂ دوشینہ کی بو آئے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34/5)

جلاّد سے ڈرتے ہیں نہ واعظ سے جھگڑتے  
ہم سمجھے ہوئے ہیں اسے جس بھیس میں جو آئے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34/6)

ہاں اہلِ طلب! کون سنے طعنۂ نا یافت  
دیکھا کہ وہ ملتا نہیں اپنے ہی کو کھو آئے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34/7)

اپنا نہیں وہ شیوہ کہ آرام سے بیٹھیں  
اس در پہ نہیں بار تو کعبے ہی کو ہو آئے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34/8)

کی ہم نفسوں نے اثرِ گریہ میں تقریر  
اچّھے رہے آپ اُس سے مگر مجھ کو ڈبو آئے  

Editors' notes:

اس: نسخۂ مہر: "اِس"۔ نسخۂ نظامی: "اُس"۔ — حامد علی خاں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/34/9)

اُس انجمنِ ناز کی کیا بات ہے غالبؔ  
ہم بھی گئے واں اور تری تقدیر کو رو آئے  

### پھر کچھ اک دل کو بے قراری ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/1)

پھر کچھ اک دل کو بے قراری ہے  
سینہ جویائے زخمِ کاری ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/2)

پھِر جگر کھودنے لگا ناخن  
آمدِ فصلِ لالہ کاری ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/3)

قبلۂ مقصدِ نگاہِ نیاز  
پھر وہی پردۂ عماری ہے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/4)

چشم دلاّلِ جنسِ رسوائی  
دل خریدارِ ذوقِ خواری ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/5)

وہ ہی صد رنگ نالہ فرسائی  
وہ ہی صد گونہ اشک باری ہے  

Editors' notes:

وہ ہی: نسخۂ مہر و آسی میں"وُہی"۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/6)

دل ہوائے خرامِ ناز سے پھر  
محشرستانِ بے قراری ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/7)

جلوہ پھر عرضِ ناز کرتا ہے  
روزِ بازارِ جاں سپاری ہے  

Editors' notes:

روز بازار: روزِ بازار، چہل پہل اور رونق کے دن کو بھی کہتے ہیں۔ — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/8)

پھر اسی بے وفا پہ مرتے ہیں  
پھر وہی زندگی ہماری ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/9)

پھر کھلا ہے درِ عدالتِ ناز  
گرم بازارِ فوج داری ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/10)

ہو رہا ہے جہان میں اندھیر  
زلف کی پھر سرشتہ داری ہے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/11)

پھر دیا پارۂ جگر نے سوال  
ایک فریاد و آہ و زاری ہے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/12)

پھر ہوئے ہیں گواہِ عشق طلب  
اشک باری کا حکم جاری ہے  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/13)

دل و مژگاں کا جو مقدمہ تھا  
آج پھر اس کی روبکاری ہے  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/35/14)

بے خودی بے سبب نہیں غالبؔ  
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے  

### جنوں تہمت کشِ تسکیں نہ ہو گر  شادمانی کی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/36

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/36/1)

جنوں تہمت کشِ تسکیں نہ ہو گر شادمانی کی  
نمک پاشِ خراشِ دل ہے لذّت زندگانی کی  

Editors' notes:

گر: نسخۂ رضا میں"گو" بجائے "گر"۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/36/2)

کشاکش‌ ہائے ہستی سے کرے کیا سعیٔ آزادی  
ہوئی زنجیر موجِ آب کو فرصت روانی کی  

Editors' notes:

زنجیر موج آب: نسخۂ طاہر میں "زنجیرِ موجِ آب"۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/36/3)

پس از مُردن بھی دیوانہ زیارت گاہِ طفلاں ہے  
شرارِ سنگ نے تربت پہ میری گل فشانی کی  

Editors' notes:

پس از مردن: نسخۂ مہرؔ میں غالباً سہوِ کاتب سے "پسِ مُردن" چھپا ہے۔ باقی قدیم و جدید نسخوں میں "پس از مُردن" ہے۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/36/4)

نہ کھینچ اے دستِ سعیٔ نا رسا زلفِ تمنّا کو  
پریشاں تر ہے موئے خامہ سے تدبیر مانیؔ کی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/36/5)

کماں ہم بھی رگ و پے رکھتے ہیں، انصاف بہتر ہے  
نہ کھینچے طاقتِ خمیازہ تہمت ناتوانی کی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/36/6)

تکلف بر طرف، فرہاد اور اتنی سبک دستی  
خیال آساں تھا، لیکن خوابِ خسرو نے گرانی کی  

Editors' notes:

اشعار: یہ شعر اور مقطع نسخۂ رضا سے۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/36/7)

اسدؔ کو بوریے میں دھر کے پھونکا موجِ ہستی نے  
فقیری میں بھی باقی ہے شرارت نوجوانی کی  

### نِکوہِش ہے سزا فریادیٔ بیدادِ دِلبر کی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/1)

نِکوہِش ہے سزا فریادیٔ بیدادِ دِلبر کی  
مبادا خندۂ دنداں نما ہو صبح محشر کی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/2)

رگِ لیلیٰ کو خاکِ دشتِ مجنوں ریشگی بخشے  
اگر بو دے بجائے دانہ دہقاں نوک نشتر کی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/3)

پرِ پروانہ شاید بادبانِ کشتیٔ مے تھا  
ہوئی مجلس کی گرمی سے روانی دَورِ ساغر کی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/4)

کروں بیدادِ ذوقِ پَر فشانی عرض کیا قدرت  
کہ طاقت اُڑ گئی، اڑنے سے پہلے، میرے شہ پر کی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/5)

کہاں تک روؤں اُس کے خیمے کے پیچھے، قیامت ہے!  
مری قسمت میں یا رب کیا نہ تھی دیوار پتھّر کی؟  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/6)

مرا دل مانگتے ہیں عاریت اہل ہوس، شاید  
یہ جایا چاہتے ہیں آج دعوت میں سمندر کی  

Editors' notes:

اشعار: یہاں سے مقطع تک نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/7)

غرورِ لطفِ ساقی نشۂ بے باکیٔ مستاں  
نمِ دامانِ عصیاں ہے، طراوت موجِ کوثر کی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/8)

تھکا جب قطرہ بے دست و پا بالا دویدن سے  
زِ بہرِ یادگاری ہا گرہ دیتا ہے گوہر کی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/9)

بہ جز دیوانگی ہوتا نہ انجامِ خود آرائی  
اگر پیدا نہ کرتا آئینہ زنجیر جوہر کی  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/37/10)

اسدؔ، جز آب بخشیدن ز دریا خضر کو کیا تھا!  
ڈبوتا چشمۂ حیواں میں، گر، کشتی سکندر کی  

### بے اعتدالیوں سے سبُک سب میں ہم ہوئے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/1)

بے اعتدالیوں سے سبُک سب میں ہم ہوئے  
جتنے زیادہ ہو گئے اتنے ہی کم ہوئے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/2)

پنہاں تھا دام، سخت قریب آشیان کے  
اڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے  

Editors' notes:

دام سخت: نسخۂ حمیدیہ اور مالک رام میں "دامِ سخت قریب"۔ — اعجاز عبید
مزید: نسخۂ مالک رام اور نسخۂ حمیدیہ میں "دامِ سخت" چھپا ہے۔ دوسرے تقریباً سب نسخوں میں "سخت قریب" بہ‌معنیٔ "نہایت قریب" درج ہے۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/3)

ہستی ہماری اپنی فنا پر دلیل ہے  
یاں تک مٹے کہ آپ ہم اپنی قَسم ہوئے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/4)

سختی کشانِ عشق کی پوچھے ہے کیا خبر  
وہ لوگ رفتہ رفتہ سراپا الم ہوئے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/5)

تیری وفا سے کیا ہو تلافی؟ کہ دہر میں  
تیرے سوا بھی ہم پہ بہت سے ستم ہوئے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/6)

لکھتے رہے جنوں کی حکایاتِ خوں چکاں  
ہر چند اس میں ہاتھ ہمارے قلم ہوئے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/7)

اللّٰہ ری تیری تندیٔ خُو جس کے بِیم سے  
اجزائے نالہ دل میں مرے رزقِ ہم ہوئے  

Editors' notes:

ری: نسخۂ مالک رام اور نسخۂ "صد سالہ یادگارِ غالبؔ کمیٹی" دہلی میں"رے" کی جگہ "ری" چھپا ہے۔ "اللّٰہ رے" اور "اللّٰہ ری" میں یہ امتیاز قابلِ تعریف ہے مگر اس بارے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔ مخاطب "تندیٔ خُو" نہیں بلکہ "تند خو محبوب" ہے جو محبوبہ بھی نہیں۔ — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/8)

اہلِ ہوس کی فتح ہے ترکِ نبردِ عشق  
جو پاؤں اٹھ گئے وہی ان کے علم ہوئے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/9)

نالے عدم میں چند ہمارے سپرد تھے  
جو واں نہ کھِنچ سکے سو وہ یاں آ کے دم ہوئے  

Editors' notes:

کھنچ: بعض نسخوں میں" کھِنچ "چھپا ہے۔ — حامد علی خاں
مزید: حامد علی خاں کے نسخے میں" کھِچ "درج ہے۔ — جویریہ مسعود  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/38/10)

چھوڑی اسدؔ نہ ہم نے گدائی میں دل لگی  
سائل ہوئے تو عاشقِ اہلِ کرم ہوئے  

### جو نہ نقدِ داغِ دل کی کرے شعلہ پاسبانی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/39

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/39/1)

جو نہ نقدِ داغِ دل کی کرے شعلہ پاسبانی  
تو فسردگی نہاں ہے بہ کمینِ بے زبانی  

Editors' notes:

اشعار: یہ اشعار نسخۂ حمیدیہ کے ایک قصیدے کے ہیں۔ غالبؔ نے وہیں سے الگ کر کے اپنے دیوان (اشاعت اول) میں بطور غزل شامل کر لیے۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/39/2)

مجھے اس سے کیا توقّع بہ زمانۂ جوانی  
کبھی کودکی میں جس نے نہ سنی مری کہانی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/39/3)

یوں ہی دکھ کسی کو دینا نہیں خوب ورنہ کہتا  
کہ مرے عدو کو یا رب ملے میری زندگانی  

### ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/1)

ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے  
اک شمع ہے دلیلِ سحر سو خموش ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/2)

نے مژدۂ وصال نہ نظّارۂ جمال  
مدّت ہوئی کہ آشتیٔ چشم و گوش ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/3)

ہو کر شہید عشق میں، پائے ہزار جسم  
ہر موجِ گردِ رہ، مرے سر کو دوش ہے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/4)

مے نے کِیا ہے حسنِ خود آرا کو بے حجاب  
اے شوق یاں اجازتِ تسلیمِ ہوش ہے  

Editors' notes:

یاں: بعض نسخوں میں"یاں" کی جگہ "ہاں" چھپا ہے۔ یہ غالباً کسی سہوِ کتابت کا نتیجہ ہے کیونکہ "ہاں" سے شعر کے جو تیور بنتے ہیں، غالبؔ کے معلوم نہیں ہوتے۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/5)

گوہر کو عقدِ گردنِ خوباں میں دیکھنا  
کیا اوج پر ستارۂ گوہر فروش ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/6)

دیدار بادہ، حوصلہ ساقی، نگاہ مست  
بزمِ خیال مے کدۂ بے خروش ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/7)

اے تازہ واردانِ بساطِ ہوائے دل  
زنہار اگر تمھیں ہوسِ نائے و نوش ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/8)

دیکھو مجھے! جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو  
میری سنو! جو گوشِ نصیحت نیوش ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/9)

ساقی بہ جلوہ دشمنِ ایمان و آگہی  
مطرب بہ نغمہ رہزنِ تمکین و ہوش ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/10)

یا شب کو دیکھتے تھے کہ ہر گوشۂ بساط  
دامانِ باغبان و کفِ گل فروش ہے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/11)

لطفِ خرامِ ساقی و ذوقِ صدائے چنگ  
یہ جنّتِ نگاہ وہ فردوسِ گوش ہے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/12)

یا صبح دم جو دیکھیے آ کر تو بزم میں  
نے وہ سرور و سوز نہ جوش و خروش ہے  

Editors' notes:

سوز: نسخۂ آگرہ ۱۸۶۳ء اور نسخۂ مہر میں "سور"۔ — اعجاز عبید، جویریہ مسعود
مزید: نسخۂ نظامی اور اکثر دوسرے نسخوں میں "سوز" ہی چھپا ہے۔ ایک نسخے میں شاید سہوِ کتابت سے "سُور" چھپ گیا۔ اب بعض حضرات "سُور" ہی کو ترجیح دیتے ہیں۔ — حامد علی خاں  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/13)

داغِ فراقِ صحبتِ شب کی جلی ہوئی  
اک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/40/14)

آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں  
غالبؔ صریرِ خامہ نوائے سروش ہے  

### آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/41

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/41/1)

آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہے  
طاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/41/2)

دیتے ہیں جنّت حیاتِ دہر کے بدلے  
نشّہ بہ اندازۂ خمار نہیں ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/41/3)

گِریہ نکالے ہے تیری بزم سے مجھ کو  
ہائے کہ رونے پہ اختیار نہیں ہے  

Editors' notes:

تیری: نسخۂ نظامی اور اکثر دوسرے نسخوں میں "تِری" چھپا ہے، جو صحیح معلوم نہیں ہوتا۔ صرف نسخۂ حسرتؔ موہانی، نسخۂ بیخودؔ دہلوی اور نسخۂ مطبعِ مجیدی ۱۹۱۹ء میں صحیح صورت نظر آتی ہے۔ بہ صورتِ دیگر یہ مصرع بحر سے خارج ہو جاتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/41/4)

ہم سے عبث ہے گمانِ رنجشِ خاطر  
خاک میں عشّاق کی غبار نہیں ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/41/5)

دل سے اٹھا لطفِ جلوہ‌ ہائے معانی  
غیرِ گل آئینۂ بہار نہیں ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/41/6)

قتل کا میرے کیا ہے عہد تو بارے  
وائے اگر عہد استوار نہیں ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/41/7)

تو نے قسم مے کشی کی کھائی ہے غالبؔ  
تیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے  

### میں انھیں چھیڑوں اور کچھ نہ کہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/42

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/42/1)

میں انھیں چھیڑوں اور کچھ نہ کہیں  
چل نکلتے جو مے پیے ہوتے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/42/2)

قہر ہو یا بلا ہو، جو کچھ ہو  
کاشکے تم مرے لیے ہوتے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/42/3)

میری قسمت میں غم گر اتنا تھا  
دل بھی یا رب کئی دیے ہوتے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/42/4)

آ ہی جاتا وہ راہ پر غالبؔ  
کوئی دن اور بھی جیے ہوتے  

### ہجومِ غم سے یاں تک سر نگونی مجھ کو حاصل ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/43

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/43/1)

ہجومِ غم سے یاں تک سر نگونی مجھ کو حاصل ہے  
کہ تارِ دامن و تارِ نظر میں فرق مشکل ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/43/2)

ہوا ہے مانعِ عاشق نوازی، نازِ خود بینی  
تکلّف بر طرف، آئینۂ تمیز حایل ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/43/3)

بہ سیلِ اشک لختِ دل ہے دامن گیر مژگاں کا  
غریقِ بحر جویائے خس و خاشاکِ ساحل ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/43/4)

بہا ہے یاں تک اشکوں میں غبارِ کلفتِ خاطر  
کہ چشمِ تر میں ہر یک پارۂ دل پائے در گِل ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/43/5)

نکلتی ہے تپش میں بسملوں کی برق کی شوخی  
غرض اب تک خیالِ گرمیٔ رفتار قاتل ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/43/6)

رفوئے زخم سے مطلب ہے لذّت زخمِ سوزن کی  
سمجھیو مت کہ پاسِ درد سے دیوانہ غافل ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/43/7)

وہ گُل جس گُلستاں میں جلوہ فرمائی کرے غالبؔ  
چٹکنا غنچۂ گُل کا صدائے خندۂ دل ہے  

Editors' notes:

غنچہ گل: "غنچۂ گُل" کی جگہ بعض مؤقر نسخوں میں "غنچہ و گُل" اور "غنچۂ دل" بھی چھپا ہے۔ اسے سہو کتابت کا نتیجہ سمجھنا چاہیے۔ غنچۂ گُل = گلاب کی کلی۔ غنچے کے ساتھ"گُل" کا بھی چٹکنے لگنا محل نظر ہے۔ — حامد علی خاں  

### ہم زباں آیا نظر فکرِ سخن میں تُو مجھے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/1)

ہم زباں آیا نظر فکرِ سخن میں تُو مجھے  
مردمک، ہے طوطیٔ آئینۂ زانو مجھے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/2)

باعثِ واماندگی ہے عمرِ فرصت جُو مجھے  
کر دیا ہے پا بہ زنجیرِ رمِ آہو مجھے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/3)

پا بہ دامن ہو رہا ہوں بس کہ میں صحرا نورد  
خارِ پا ہیں جوہرِ آئینۂ زانو مجھے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ تین اشعار درج ہیں۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/4)

دیکھنا حالت مرے دل کی ہم آغوشی کے وقت  
ہے نگاہِ آشنا تیرا سرِ ہر مو مجھے  

Editors' notes:

وقت: نسخۂ مہر میں "ہم آغوشی کے بعد"۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/5)

ہوں سراپا سازِ آہنگِ شکایت کچھ نہ پوچھ  
ہے یہی بہتر کہ لوگوں میں نہ چھیڑے تو مجھے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/6)

خاکِ فرصت بر سرِ ذوقِ فنا! اے انتظار  
ہے غبارِ شیشۂ ساعت، رمِ آہو مجھے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/7)

یادِ مژگاں میں بہ نشتر رازِ صحرائے خیال  
چاہیے وقتِ تپش یک دست صد پہلو مجھے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/8)

کثرتِ جور و ستم سے، ہو گیا ہوں بے دماغ  
خوبرویوں نے بنایا عاقبت بد خو مجھے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/9)

اضطرابِ عمر بے مطلب نہیں آخر، کہ ہے  
جستجوئے فرصتِ ربطِ سرِ زانو مجھے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/10)

چاہیے درمانِ ریشِ دل بھی تیغِ ناز سے  
مرہمِ زنگار ہے وہ وسمۂ ابرو مجھے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/11)

فرصتِ آرام غش، ہستی ہے بحرانِ عدم  
ہے شکستِ رنگِ امکاں، گردشِ پہلو مجھے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/44/12)

سازِ ایمائے فنا ہے عالمِ پیری، اسدؔ  
قامتِ خم سے ہے حاصل شوخیٔ ابرو مجھے  

### جس بزم میں تو ناز سے گفتار میں آوے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/1)

جس بزم میں تو ناز سے گفتار میں آوے  
جاں کالبدِ صورتِ دیوار میں آوے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/2)

سائے کی طرح ساتھ پھریں سرو و صنوبر  
تو اس قدِ دل کش سے جو گل زار میں آوے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/3)

تب نازِ گراں مائگیٔ اشک بجا ہے  
جب لختِ جگر دیدۂ خوں بار میں آوے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/4)

دے مجھ کو شکایت کی اجازت کہ ستم گر!  
کچھ تجھ کو مزہ بھی مرے آزار میں آوے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/5)

اس چشمِ فسوں گر کا اگر پائے اشارہ  
طوطی کی طرح آئینہ گفتار میں آوے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/6)

کانٹوں کی زباں سوکھ گئی پیاس سے یا رب  
اک آبلہ پا وادیٔ پر خار میں آوے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/7)

مر جاؤں نہ کیوں رشک سے جب وہ تنِ نازک  
آغوشِ خمِ حلقۂ زُنّار میں آوے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/8)

غارت گرِ ناموس نہ ہو گر ہوسِ زر  
کیوں شاہدِ گل باغ سے بازار میں آوے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/9)

تب چاکِ گریباں کا مزا ہے دلِ نالاں  
جب اک نفس الجھا ہوا ہر تار میں آوے  

Editors' notes:

نالاں: مالک رام اور عرشی میں "دلِ ناداں" ہے، لیکن "نالاں" ہی غالبؔ کے اندازِ بیان کے مطابق زیادہ درست معلوم ہوتا ہے۔ — اعجاز عبید
مزید: نسخۂ نظامی، نسخۂ طباطبائی، نسخۂ حسرتؔ موہانی اور متعدد دیگر نسخوں میں "دلِ نالاں" چھپا ہے۔ عرشی اور مالک رام کے نسخوں میں "دلِ ناداں" ملتا ہے۔ مضمونِ شعر یہاں "دلِ نالاں" ہی سے خطاب کا متقاضی معلوم ہوتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/10)

آتش کدہ ہے سینہ مرا رازِ نہاں سے  
اے وائے اگر معرضِ اظہار میں آوے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/45/11)

گنجینۂ معنی کا طلسم اس کو سمجھیے  
جو لفظ کہ غالبؔ مرے اشعار میں آوے  

### حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/1)

حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے  
اس سے میرا مہِ خورشید جمال اچّھا ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/2)

بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہ  
جی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچّھا ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/3)

اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا  
ساغرِ جم سے مرا جامِ سِفال اچّھا ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/4)

بے طلب دیں تو مزہ اُس میں سوا ملتا ہے  
وہ گدا جس کو نہ ہو خوئے سوال اچّھا ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/5)

ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق  
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچّھا ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/6)

دیکھیے پاتے ہیں عُشّاق بُتوں سے کیا فیض  
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچّھا ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/7)

ہم سخن تیشے نے فرہاد کو شیریں سے کِیا  
جس طرح کا کہ کسی میں ہو کمال اچّھا ہے  

Editors' notes:

کہ: نسخۂ مہر میں "جس طرح کا بھی"۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/8)

قطرہ دریا میں جو مل جائے تو دریا ہو جائے  
کام اچّھا ہے وہ، جس کا کہ ماٰل اچّھا ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/9)

خضر سلطاں کو رکھے خالقِ اکبر سر سبز  
شاہ کے باغ میں یہ تازہ نہال اچّھا ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/46/10)

ہم کو معلوم ہے جنّت کی حقیقت لیکن  
دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچّھا ہے  

### نہ ہوئی گر مرے مرنے سے تسلّی نہ سہی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/47

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/47/1)

نہ ہوئی گر مرے مرنے سے تسلّی نہ سہی  
امتحاں اور بھی باقی ہو تو یہ بھی نہ سہی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/47/2)

خار خارِ المِ حسرتِ دیدار تو ہے  
شوق گُلچِینِ گلستانِ تسلّی نہ سہی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/47/3)

مے پرستاں خُمِ مے منہ سے لگائے ہی بنے  
ایک دن گر نہ ہوا بزم میں ساقی نہ سہی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/47/4)

نفسِ قیس کہ ہے چشم و چراغِ صحرا  
گر نہیں شمعِ سیہ خانۂ لیلی، نہ سہی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/47/5)

ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق  
نوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی  

Editors' notes:

پہ: نسخۂ مہر میں "پر"۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/47/6)

نہ ستائش کی تمنّا نہ صلے کی پروا  
گر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی، نہ سہی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/47/7)

عشرتِ صحبتِ خُوباں ہی غنیمت سمجھو  
نہ ہوئی غالبؔ اگر عمرِ طبیعی نہ سہی  

### عجب نشاط سے جلاّد کے چلے ہیں ہم آگے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/48

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/48/1)

عجب نشاط سے جلاّد کے چلے ہیں ہم آگے  
کہ اپنے سائے سے، سر پاؤں سے ہے دو قدم آگے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/48/2)

قضا نے تھا مجھے چاہا خرابِ بادۂ الفت  
فقط خراب لکھا، بس نہ چل سکا قلم آگے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/48/3)

غمِ زمانہ نے جھاڑی نشاطِ عشق کی مستی  
وگرنہ ہم بھی اٹھاتے تھے لذّتِ الم آگے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/48/4)

خدا کے واسطے داد اس جنونِ شوق کی دینا  
کہ اس کے در پہ پہنچتے ہیں نامہ بر سے ہم آگے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/48/5)

یہ عمر بھر جو پریشانیاں اٹھائی ہیں ہم نے  
تمھارے آئیو، اے طُرّہ‌ ہائے خَم بہ خَم آگے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/48/6)

دل و جگر میں پَر افشاں جو ایک موجۂ خوں ہے  
ہم اپنے زعم میں سمجھے ہوئے تھے اس کو دم آگے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/48/7)

قسم جنازے پہ آنے کی میرے کھاتے ہیں غالبؔ  
ہمیشہ کھاتے تھے جو میری جان کی قسم آگے  

### شکوے کے نام سے بے مہر خفا ہوتا ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/1)

شکوے کے نام سے بے مہر خفا ہوتا ہے  
یہ بھی مت کہہ کہ جو کہیے تو گِلا ہوتا ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/2)

پُر ہوں میں شکوے سے یوں، راگ سے جیسے باجا  
اک ذرا چھیڑیے پھر دیکھیے کیا ہوتا ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/3)

گو سمجھتا نہیں پر حسنِ تلافی دیکھو  
شکوۂ جور سے سر گرمِ جفا ہوتا ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/4)

عشق کی راہ میں ہے چرخِ مکوکب کی وہ چال  
سست رو جیسے کوئی آبلہ پا ہوتا ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/5)

کیوں نہ ٹھہریں ہدفِ ناوکِ بیداد کہ ہم  
آپ اٹھا لاتے ہیں گر تیر خطا ہوتا ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/6)

خوب تھا پہلے سے ہوتے جو ہم اپنے بد خواہ  
کہ بھلا چاہتے ہیں اور برا ہوتا ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/7)

نالہ جاتا تھا پرے عرش سے میرا اور اب  
لب تک آتا ہے جو ایسا ہی رسا ہوتا ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/8)

خامہ میرا کہ وہ ہے باربُدِ بزمِ سخن  
شاہ کی مدح میں یوں نغمہ سرا ہوتا ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/9)

اے شہنشاہِ کواکب سپہ و مہرِ علم  
تیرے اکرام کا حق کس سے ادا ہوتا ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/10)

سات اقلیم کا حاصل جو فراہم کیجے  
تو وہ لشکر کا ترے نعل بہا ہوتا ہے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/11)

ہر مہینے میں جو یہ بدر سے ہوتا ہے ہلال  
آستاں پر ترے مہ ناصیہ سا ہوتا ہے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/12)

میں جو گستاخ ہوں آئینِ غزل خوانی میں  
یہ بھی تیرا ہی کرم ذوق فزا ہوتا ہے  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/49/13)

رکھیو غالبؔ مجھے اس تلخ نوائی میں معاف  
آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے  

### ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/1)

ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے  
تمھیں کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/2)

نہ شعلے میں یہ کرشمہ نہ برق میں یہ ادا  
کوئی بتاؤ کہ وہ شوخِ تُند خُو کیا ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/3)

یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے  
وگرنہ خوفِ بد آموزیٔ عدو کیا ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/4)

چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن  
ہمارے جَیب کو اب حاجتِ رفو کیا ہے  

Editors' notes:

جیب: "جَیب" بہ‌معنیٔ "گریبان" مذکر ہے۔ بیشتر مروّجہ نسخوں میں جو "ہماری جیب" چھپا ہے وہ اس غلط فہمی کی بنا پر ہے کہ قدیم نسخوں میں یائے معروف و مجہول کا امتیاز نہ تھا۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/5)

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہو گا  
کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/6)

رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل  
جب آنکھ سے ہی نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے  

Editors' notes:

سے ہی: اصل نسخے میں "جب آنکھ سے ہی" ہے لیکن بعض جدید نسخوں میں "جب آنکھ ہی سے" رکھا گیا ہے جس سے مطلب زیادہ واضح ہو جاتا ہے لیکن نظامی میں یوں ہی ہے۔ — اعجاز عبید
مزید: بعض فاضل مرتبین نے "سے ہی" کو قابلِ اعتراض سمجھ کر، اپنے نسخوں میں اِسے "ہی سے" بنا دیا ہے۔ غالبؔ کا اصرار، بظاہر، "آنکھ" پر نہیں، آنکھ سے "ٹپکنے" پر ہے۔ چنانچہ متن میں قدیم نسخوں کا اندراج برقرار رکھا گیا۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/7)

وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیز  
سوائے بادۂ گُلفامِ مشک‌بو کیا ہے  

Editors' notes:

بادہ گل: نسخۂ مہر میں "بادہ و گُلفامِ مشک‌بو"۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/8)

پیوں شراب اگر خم بھی دیکھ لوں دو چار  
یہ شیشہ و قدح و کوزہ و سبو کیا ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/9)

رہی نہ طاقتِ گفتار اور اگر ہو بھی  
تو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/50/10)

ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا  
وگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے  

### غیر لیں محفل میں بوسے جام کے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/51

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/51/1)

غیر لیں محفل میں بوسے جام کے  
ہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/51/2)

خستگی کا تم سے کیا شکوہ کہ یہ  
ہتھکنڈے ہیں چرخِ نیلی فام کے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/51/3)

خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو  
ہم تو عاشق ہیں تمھارے نام کے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/51/4)

رات پی زم زم پہ مے اور صبح دم  
دھوئے دھبّے جامۂ احرام کے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/51/5)

دل کو آنکھوں نے پھنسایا کیا مگر  
یہ بھی حلقے ہیں تمھارے دام کے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/51/6)

شاہ کی ہے غسلِ صحّت کی خبر  
دیکھیے کب دن پھریں حمّام کے  

Editors' notes:

خبر: دہلی اردو اخبار، ۴ دسمبر ۱۸۵۳ء میں درج ہے کہ بادشاہ نے "۲۱ صفر۱۲۷۰ھ کو غسلِ صحت فرمایا"۔ یہ مطابق ہے ۲۳ نومبر ۱۸۵۳ء کے۔ — نسخۂ رضا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/51/7)

عشق نے غالبؔ نکمّا کر دیا  
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے  

### پھر اس انداز سے بہار آئی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/52

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/52/1)

پھر اس انداز سے بہار آئی  
کہ ہوئے مہر و مہ تماشائی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/52/2)

دیکھو اے ساکنانِ خطّۂ خاک  
اس کو کہتے ہیں عالم آرائی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/52/3)

کہ زمیں ہو گئی ہے سر تا سر  
رو کشِ سطحِ چرخِ مینائی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/52/4)

سبزے کو جب کہیں جگہ نہ ملی  
بن گیا روئے آب پر کائی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/52/5)

سبزہ و گل کے دیکھنے کے لیے  
چشمِ نرگس کو دی ہے بینائی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/52/6)

ہے ہوا میں شراب کی تاثیر  
بادہ نوشی ہے باد پیمائی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/52/7)

کیوں نہ دنیا کو ہو خوشی غالبؔ  
شاہِ دین٘دار نے شفا پائی  

Editors' notes:

دیندار: اصل نسخے میں املا "دیندار" ہے، جب کہ تقطیع میں نون غنہ آتا ہے۔ اِس لیے تلفّظ کی وضاحت کے لیے یہاں "دین٘دار" (نون کے اوپر علامتِ نون غنہ) لکھا گیا ہے۔ — اعجاز عبید  

### تغافل دوست ہوں میرا دماغِ عجز عالی ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/53

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/53/1)

تغافل دوست ہوں میرا دماغِ عجز عالی ہے  
اگر پہلو تہی کیجے تو جا میری بھی خالی ہے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف مطلع اور اگلا شعر ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/53/2)

رہا آباد عالم، اہلِ ہمّت کے نہ ہونے سے  
بھرے ہیں جس قدر جام و سبو، مے خانہ خالی ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/53/3)

بتانِ شوخ کا دل سخت ہو گا کس قدر، یا رب!  
مری فریاد کو، کہسار، سازِ عجز نالی ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/53/4)

نشان بے قرارِ شوق، جز مژگاں نہیں باقی  
کئی کانٹے ہیں اور پیراہنِ شکلِ نہالی ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/53/5)

جنوں کر، اے چمن تحریرِ درسِ شغلِ تنہائی  
نگاہِ شوق کو، صحرا بھی، دیوانِ غزالی ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/53/6)

سیہ مستی ہے اہلِ خاک کو ابرِ بہاری سے  
زمیں جوشِ طرب سے، جامِ لب ریزِ سفالی ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/53/7)

اسدؔ، مت رکھ تعجب خر دماغی ہائے منعم کا  
کہ یہ نامرد بھی شیر افگنِ میدانِ قالی ہے  

### کب وہ سنتا ہے کہانی میری

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54/1)

کب وہ سنتا ہے کہانی میری  
اور پھر وہ بھی زبانی میری  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54/2)

خلشِ غمزۂ خوں ریز نہ پوچھ  
دیکھ خوں نابہ فشانی میری  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54/3)

کیا بیاں کر کے مرا روئیں گے یار  
مگر آشفتہ بیانی میری  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54/4)

ہوں ز خود رفتۂ بیدائے خیال  
بھول جانا ہے نشانی میری  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54/5)

متقابل ہے مقابل میرا  
رک گیا دیکھ روانی میری  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54/6)

قدرِ سنگِ سرِ رہ رکھتا ہوں  
سخت ارزاں ہے گرانی میری  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54/7)

گرد بادِ رہِ بے تابی ہوں  
صرصرِ شوق ہے بانی میری  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54/8)

دہن اس کا جو نہ معلوم ہوا  
کھل گئی ہیچ مدانی میری  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/54/9)

کر دیا ضعف نے عاجز غالبؔ  
ننگِ پیری ہے جوانی میری  

### تشنۂ خونِ تماشا جو وہ پانی مانگے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/1)

تشنۂ خونِ تماشا جو وہ پانی مانگے  
آئنیہ، رخصتِ اندازِ روانی مانگے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/2)

نقشِ نازِ بتِ طنّاز بہ آغوشِ رقیب  
پائے طاؤس پئے خامۂ مانی مانگے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ تین اشعار ہیں۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/3)

تو وہ بد خو کہ تحیر کو تماشا جانے  
غم وہ افسانہ کہ آشفتہ بیانی مانگے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/4)

وہ تبِ عشق تمنّا ہے کہ پھر صورتِ شمع  
شعلہ تا نبضِ جگر ریشہ دوانی مانگے  

Editors' notes:

تب: نسخۂ مہر میں "تپ"۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/5)

رنگ نے گُل سے دمِ عرضِ پریشانیٔ بزم  
برگِ گُل، ریزۂ مینا کی نشانی مانگے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/6)

زلف تحریرِ پریشانِ تقاضا ہے، مگر  
شانہ ساں، مُو بہ زباں خامۂ مانی مانگے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/7)

آمدِ خط ہے، نہ کر خندۂ شیریں کہ، مباد!  
چشمِ مور، آئینۂ دل نگرانی مانگے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/8)

ہوں گرفتارِ کمیں گاہِ تغافل کہ جہاں  
خوابِ صیاد سے، پرواز، گرانی مانگے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/9)

چشمِ پرواز و نفس خفتہ، مگر ضعفِ امید  
شہپرِ کاہ، پئے مژدہ رسانی مانگے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/10)

وحشتِ شورِ تماشا ہے کہ جوں نکہتِ گل  
نمکِ زخمِ جگر بال فشانی مانگے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/55/11)

گر ملے حضرتِ بیدل کا خطِ لوحِ مزار  
اسدؔ، آئینۂ پردازِ معانی مانگے  

### گلشن کو تری صحبت از بس کہ خوش آئی ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/56

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/56/1)

گلشن کو تری صحبت از بس کہ خوش آئی ہے  
ہر غنچے کا گل ہونا آغوش کشائی ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/56/2)

واں کُنگرِ استغنا ہر دم ہے بلندی پر  
یاں نالے کو اُور الٹا دعوائے رسائی ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/56/3)

از بس کہ سکھاتا ہے غم ضبط کے اندازے  
جو داغ نظر آیا اک چشم نمائی ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/56/4)

آئینہ نفس سے بھی ہوتا ہے کدورت کش  
عاشق کو غبارِ دل اک وجہِ صفائی ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/56/5)

ہنگامِ تصوّر ہوں دریوزہ گرِ بوسہ  
یہ کاسۂ زانو بھی اک جامِ گدائی ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/56/6)

وہ دیکھ کے حسن اپنا مغرور ہوا غالبؔ  
صد جلوۂ آئینہ، یک صبحِ جدائی ہے  

### جس زخم کی ہو سکتی ہو تدبیر رفو کی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/57

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/57/1)

جس زخم کی ہو سکتی ہو تدبیر رفو کی  
لکھ دیجیو یا رب اسے قسمت میں عدو کی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/57/2)

اچّھا ہے سر انگشتِ حنائی کا تصوّر  
دل میں نظر آتی تو ہے اک بوند لہو کی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/57/3)

کیوں ڈرتے ہو عشّاق کی بے حوصلگی سے  
یاں تو کوئی سنتا نہیں فریاد کسو کی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/57/4)

اے بے خبراں! میرے لبِ زخمِ جگر پر  
بخیہ جسے کہتے ہو شکایت ہے رفو کی  

Editors' notes:

اشعار: یہ دونوں اشعار نسخۂ حمیدیہ میں درج نہیں۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/57/5)

گو زندگیٔ زاہدِ بے چارہ عبث ہے  
اتنا تو ہے، رہتی تو ہے تدبیر وضو کی  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ اتنا ہے کہ رہتی تو ہے تدبیر وضو کی — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/57/6)

دشنے نے کبھی منہ نہ لگایا ہو جگر کو  
خنجر نے کبھی بات نہ پوچھی ہو گلو کی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/57/7)

صد حیف وہ ناکام کہ اک عمر سے غالبؔ  
حسرت میں رہے ایک بتِ عربدہ جو کی  

### یوں بعدِ ضبطِ اشک پھروں گرد یار کے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/58

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/58/1)

یوں بعدِ ضبطِ اشک پھروں گرد یار کے  
پانی پیے کسو پہ کوئی جیسے وار کے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/58/2)

سیماب پشت گرمیٔ آئینہ دے ہے ہم  
حیراں کیے ہوئے ہیں دلِ بے قرار کے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/58/3)

بعد از وداعِ یار بہ خوں در طپیدہ ہیں  
نقشِ قدم ہیں ہم کفِ پائے نگار کے  

Editors' notes:

طپیدہ: اِس لفظ کی جدید املا "تپیدہ" ہے۔ — اعجاز عبید  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/58/4)

ظاہر ہے ہم سے کلفتِ بختِ سیاہ روز  
گویا کہ تختۂ مشق ہے خطِّ غبار کے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/58/5)

حسرت سے دیکھ رہتے ہیں ہم آب و رنگِ گل  
مانندِ شبنم اشک ہے مژگانِ خار کے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/58/6)

آغوشِ گل کشودہ برائے وداع ہے  
اے عندلیب چل! کہ چلے دن بہار کے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/58/7)

ہم مشقِ فکرِ وصل و غمِ ہجر سے اسدؔ  
لائق نہیں رہے ہیں غمِ روزگار کے  

### عاشق، نقابِ جلوۂ جانانہ چاہیے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/59

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/59/1)

عاشق، نقابِ جلوۂ جانانہ چاہیے  
فانوسِ شمع کو پرِ پروانہ چاہیے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/59/2)

ہے وصل ہجر عالمِ تمکین و ضبط میں  
معشوقِ شوخ و عاشقِ دیوانہ چاہیے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ دو اشعار ہیں۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/59/3)

اُس لب سے مل ہی جائے گا بوسہ کبھی تو، ہاں!  
شوقِ فضول و جرأتِ رندانہ چاہیے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/59/4)

پیدا کریں دماغِ تماشائے سرو و گل  
حسرت کشوں کو ساغر و مینا نہ چاہیے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/59/5)

دیوانگاں ہیں حاملِ رازِ نہانِ عشق  
اے بے تمیز، گنج کو ویرانہ چاہیے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/59/6)

ساقی، بہارِ موسمِ گل ہے سرور بخش  
پیماں سے ہم گزر گئے، پیمانہ چاہیے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/59/7)

جادو ہے یار کی روشِ گفتگو، اسدؔ  
یاں جز فسوں نہیں، اگر افسانہ چاہیے  

### چاہیے اچھّوں کو، جتنا چاہیے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/1)

چاہیے اچھّوں کو، جتنا چاہیے  
یہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہیے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/2)

صُحبتِ رنداں سے واجب ہے حَذر  
جائے مے، اپنے کو کھینچا چاہیے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/3)

دل تو ہو اچھا، نہیں ہے گر دماغ  
کچھ تو اسبابِ تمنا چاہیے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/4)

چاہنے کو تیرے کیا سمجھا تھا دل؟  
بارے اب اِس سے بھی سمجھا چاہیے!  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/5)

چاک مت کر جیب، بے ایامِ گُل  
کُچھ ادھر کا بھی اشارہ چاہیے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/6)

دوستی کا پردہ ہے بیگانگی  
منہ چُھپانا ہم سے چھوڑا چاہیے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/7)

دُشمنی نے میری، کھویا غیر کو  
کِس قدر دُشمن ہے، دیکھا چاہیے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/8)

اپنی، رُسوائی میں کیا چلتی ہے سَعی  
یار ہی ہنگامہ آرا چاہیے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/9)

منحصر مرنے پہ ہو جس کی امید  
نا اُمیدی اُس کی دیکھا چاہیے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/10)

غافل، اِن مہ طلعتوں کے واسطے  
چاہنے والا بھی اچھا چاہیے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/60/11)

چاہتے ہیں خُوب رویوں کو اسدؔ  
آپ کی صُورت تو دیکھا چاہیے  

### ہر قدم دوریٔ منزل ہے نمایاں مجھ سے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/1)

ہر قدم دوریٔ منزل ہے نمایاں مجھ سے  
میری رفتار سے بھاگے ہے، بیاباں مجھ سے  

Editors' notes:

میری: بعض نسخوں میں "میری" کی جگہ "مِری" چھپا ہے مگر یہاں "میری" زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے اور اکثر نسخوں میں "میری" ہی چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/2)

درسِ عنوانِ تماشا، بہ تغافلِ خُوشتر  
ہے نگہ رشتۂ شیرازۂ مژگاں مجھ سے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/3)

وحشتِ آتشِ دل سے، شبِ تنہائی میں  
صورتِ دُود، رہا سایہ گُریزاں مجھ سے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/4)

غمِ عشاق نہ ہو، سادگی آموزِ بُتاں  
کِس قدر خانۂ آئینہ ہے ویراں مجھ سے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/5)

اثرِ آبلہ سے، جادۂ صحرائے جُنوں  
صُورتِ رشتۂ گوہر ہے چراغاں مجھ سے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/6)

بے خودی بسترِ تمہیدِ فراغت ہُوجو!  
پُر ہے سایے کی طرح، میرا شبستاں مجھ سے  

Editors' notes:

ہوجو: ہُوجو = ہُوجیو۔ یہ "ہو، جو" نہیں ہے، جیسا بعض اصحاب پڑھتے ہیں۔ "ہُو" بہ واؤ معروف بولا جاتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/7)

شوقِ دیدار میں، گر تُو مجھے گردن مارے  
ہو نگہ، مثلِ گُلِ شمع، پریشاں مجھ سے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/8)

بے کسی ہائے شبِ ہجر کی وحشت، ہے ہے!  
سایہ خُورشیدِ قیامت میں ہے پنہاں مجھ سے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/9)

گردشِ ساغرِ صد جلوۂ رنگیں، تجھ سے  
آئینہ داریٔ یک دیدۂ حیراں، مُجھ سے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/61/10)

نگہِ گرم سے ایک آگ ٹپکتی ہے، اسدؔ!  
ہے چراغاں، خس و خاشاکِ گُلستاں مجھ سے  

### نکتہ چیں ہے، غمِ دل اُس کو سُنائے نہ بنے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62/1)

نکتہ چیں ہے، غمِ دل اُس کو سُنائے نہ بنے  
کیا بنے بات، جہاں بات بنائے نہ بنے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62/2)

میں بُلاتا تو ہوں اُس کو، مگر اے جذبۂ دل  
اُس پہ بن جائے کُچھ ایسی کہ بِن آئے نہ بنے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62/3)

کھیل سمجھا ہے، کہیں چھوڑ نہ دے، بھول نہ جائے  
کاش! یُوں بھی ہو کہ بِن میرے ستائے نہ بنے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62/4)

غیر پھرتا ہے لیے یوں ترے خط کو کہ، اگر  
کوئی پُوچھے کہ یہ کیا ہے، تو چُھپائے نہ بنے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62/5)

اِس نزاکت کا بُرا ہو، وہ بھلے ہیں، تو کیا  
ہاتھ آویں، تو اُنھیں ہاتھ لگائے نہ بنے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62/6)

کہہ سکے کون کہ یہ جلوہ گری کس کی ہے  
پردہ چھوڑا ہے وہ اُس نے کہ اُٹھائے نہ بنے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62/7)

موت کی راہ نہ دیکھوں؟ کہ بِن آئے نہ رہے  
تم کو چاہوں؟ کہ نہ آؤ، تو بُلائے نہ بنے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62/8)

بوجھ وہ سر سے گرا ہے کہ اُٹھائے نہ اُٹھے  
کام وہ آن پڑا ہے کہ بنائے نہ بنے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/62/9)

عشق پر زور نہیں، ہے یہ وہ آتش غالبؔ!  
کہ لگائے نہ لگے اور بُجھائے نہ بنے  

### چاک کی خواہش، اگر وحشت بہ عُریانی کرے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/63

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/63/1)

چاک کی خواہش، اگر وحشت بہ عُریانی کرے  
صبح کے مانند، زخمِ دل گریبانی کرے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/63/2)

جلوے کا تیرے وہ عالم ہے کہ، گر کیجے خیال  
دیدۂ دل کو زیارت گاہِ حیرانی کرے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/63/3)

ہے شکستن سے بھی دل نومید، یا رب! کب تلک  
آبگینہ کوہ پر عرضِ گِراں جانی کرے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/63/4)

مے کدہ گر چشمِ مستِ ناز سے پاوے شکست  
مُوئے شیشہ دیدۂ ساغر کی مژگانی کرے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/63/5)

خطِّ عارض سے، لکھا ہے زُلف کو الفت نے عہد  
یک قلم منظور ہے، جو کچھ پریشانی کرے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/63/6)

ہاتھ پر گر ہاتھ مارے یار وقتِ قہقہہ  
کرمکِ شب تاب آسا مِہ پر افشانی کرے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/63/7)

وقت اس افتادہ کا خوش، جو قناعت سے اسدؔ  
نقشِ پائے مور کو نقشِ سلیمانی کرے  

### وہ آ کے، خواب میں، تسکینِ اضطراب تو دے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/64

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/64/1)

وہ آ کے، خواب میں، تسکینِ اضطراب تو دے  
ولے مجھے تپشِ دل، مجالِ خواب تو دے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/64/2)

کرے ہے قتل، لگاوٹ میں تیرا رو دینا  
تری طرح کوئی تیغِ نگہ کو آب تو دے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/64/3)

دِکھا کے جنبشِ لب ہی، تمام کر ہم کو  
نہ دے جو بوسہ، تو منہ سے کہیں جواب تو دے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/64/4)

پلا دے اوک سے ساقی، جو ہم سے نفرت ہے  
پیالہ گر نہیں دیتا، نہ دے شراب تو دے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/64/5)

یہ کون کہوے ہے آباد کر ہمیں، لیکن  
کبھی زمانہ مرادِ دلِ خراب تو دے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/64/6)

اسدؔ! خوشی سے مرے ہاتھ پاؤں پُھول گئے  
کہا جو اُس نے، ”ذرا میرے پاؤں داب تو دے“  

### تپِش سے میری، وقفِ کش مکش، ہر تارِ بستر ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/1)

تپِش سے میری، وقفِ کش مکش، ہر تارِ بستر ہے  
مِرا سر رنجِ بالیں ہے، مِرا تَن بارِ بستر ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/2)

سرشکِ سر بہ صحرا دادہ، نورالعینِ دامن ہے  
دلِ بے دست و پا اُفتادہ بر خوردارِ بستر ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/3)

خوشا اقبالِ رنجوری! عیادت کو تم آئے ہو  
فروغِ شمع بالیں، طالعِ بیدارِ بستر ہے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ حمیدیہ میں یہ شعر یوں ہے اور اسی غزل کا مطلع اولیٰ ہے: ؎
 
 عیادت بس کہ تجھ سے گرمیٔ بازارِ بستر ہے
 فروغِ شمعِ بالیں طالعِ بیدارِ بستر ہے — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/4)

بہ طوفاں گاہِ جوشِ اضطرابِ شامِ تنہائی  
شعاعِ آفتابِ صبحِ محشر تارِ بستر ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/5)

ابھی آتی ہے بُو، بالش سے، اُس کی زلفِ مشکیں کی  
ہماری دید کو، خوابِ زلیخا، عارِ بستر ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/6)

بہ ذوقِ شوخیٔ اعضاء تکلّف بارِ بستر ہے  
معافِ پیچ تابِ کشمکش ہر تارِ بستر ہے  

Editors' notes:

اشعار: اس شعر سے مقطع اولیٰ تک نسخۂ رضا سے شامل شدہ ہے۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/7)

معمّائے تکلّف سر بہ مہرِ چشم پوشیدن  
گدازِ شمعِ محفل پیچشِ طومارِ بستر ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/8)

مژہ فرشِ رہ و دل ناتوان و آرزو مضطر  
بہ پائے خفتہ سیرِ وادیٔ پُر خارِ بستر ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/9)

اسد جوشِ بہارِ دیدۂ بیدار کے صدقے  
ہماری دید کو خوابِ زلیخا عارِ بستر ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/10)

کہوں کیا، دل کی کیا حالت ہے ہجرِ یار میں، غالبؔ!  
کہ بے تابی سے ہر یک تارِ بستر، خارِ بستر ہے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/65/11)

عیادت بس کہ تجھ سے گرمیٔ بازارِ بستر ہے  
فروغِ شمعِ بالیں طالعِ بیدارِ بستر ہے  

### خطر ہے رشتۂ اُلفت رگِ گردن نہ ہو جائے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/66

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/66/1)

خطر ہے رشتۂ اُلفت رگِ گردن نہ ہو جائے  
غرورِ دوستی آفت ہے، تُو دُشمن نہ ہو جائے  

Editors' notes:

غزل: متداول دیوان میں یہ غزل صرف مطلع اور مقطع پر مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا/حمیدیہ سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  
ردیف: نسخۂ بھوپال میں اس غزل کی ردیف "جاوے" ہے۔ — اعجاز عبید  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/66/2)

بہ پاسِ شوخیٔ مژگاں سرِ ہر خار سوزن ہے  
تبسّم برگِ گل کو بخیہِ دامن نہ ہو جائے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/66/3)

جراحت دوزیٔ عاشق ہے جائے رحم ترساں ہوں  
کہ رشتہ تارِ اشکِ دیدۂ سوزن نہ ہو جائے  

Editors' notes:

ترساں ہوں: نسخۂ حمیدیہ میں "ڈرتا ہوں" درج ہے۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/66/4)

غضب شرم آفریں ہے رنگ ریزی ہائے خود بینی  
سپیدی آئنے کی پنبۂ روزن نہ ہو جائے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/66/5)

سمجھ اس فصل میں کوتاہیٔ نشو و نما، غالبؔ!  
اگر گُل سَرو کے قامت پہ، پیراہن نہ ہو جائے  

### فریاد کی کوئی لَے نہیں ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67/1)

فریاد کی کوئی لَے نہیں ہے  
نالہ پابندِ نَے نہیں ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67/2)

کیوں بوتے ہیں باغباں تون٘بے؟  
گر باغ گدائے مَے نہیں ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67/3)

ہر چند ہر ایک شے میں تُو ہے  
پَر تُجھ سی کوئی شے نہیں ہے  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ حامد علی خاں میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ پَر تُجھ سی تو کوئی شے نہیں ہے۔ ملاحظہ ہو ان کا حاشیہ: — جویریہ مسعود
نسخۂ نظامی، نسخۂ عرشی اور نسخۂ مالک رام میں یہ مصرع "تو" کے بغیر چھپا ہے۔ ایک خستہ حال پرانے نسخے میں بھی جو شاید مطبعِ احمدی دہلی میں چھپا تھا "تو" نہیں ہے۔ باقی تمام قدیم و جدید نسخوں میں، جو نظر سے گزرے، "تو" موجود ہے۔ طباطبائی نے اِس مصرع کو "تو" کے ساتھ شائع کر کے "سی" پر عَروضی اعتراض کیا ہے مگر بھر خود ہی اعتراض کو رد کر دیا ہے۔ دو قدیم نسخوں میں "سی" کی جگہ "سے" بھی چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67/4)

ہاں، کھائیو مت فریبِ ہستی!  
ہر چند کہیں کہ "ہے"، نہیں ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67/5)

شادی سے گُذر کہ، غم نہ ہووے  
اُردی جو نہ ہو، تو دَے نہیں ہے  

Editors' notes:

ہووے: نسخۂ عرشی: "رہوے" — حامد علی خاں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67/6)

کیوں ردِ قدح کرے ہے زاہد!  
مَے ہے یہ مگس کی قَے نہیں ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67/7)

انجامِ شمارِ غم نہ پوچھو  
یہ مصرفِ تا بکَے نہیں ہے  

Editors' notes:

اشعار: یہ دونوں اشعار نسخۂ حمیدیہ میں درج نہیں۔ یہاں نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67/8)

جس دل میں کہ "تا بکَے" سما جائے  
واں عزّتِ تختِ کَے نہیں ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/67/9)

ہستی ہے، نہ کچھ عَدم ہے، غالبؔ!  
آخر تُو کیا ہے، اَے "نہیں ہے"  

### بہارِ تعزیت آبادِ عشق، ماتم ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/68

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/68/1)

بہارِ تعزیت آبادِ عشق، ماتم ہے  
کہ تیغِ یار، ہلالِ مہِ محرم ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/68/2)

نہ پُوچھ نسخۂ مرہم جراحتِ دل کا  
کہ اِس میں ریزۂ الماس جزوِ اعظم ہے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل صرف ان دو اشعار پر مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/68/3)

بہت دنوں میں تغافل نے تیرے پیدا کی  
وہ اِک نگہ کہ، بظاہر نگاہ سے کم ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/68/4)

بہ رہنِ ضبط ہے، آئینہ بندیٔ گوہر  
وگرنہ بحر میں ہر قطرہ چشمِ پُر نم ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/68/5)

چمن میں کون ہے طرز آفرینِ شیوۂ عشق؟  
کہ گل ہے بلبلِ رنگین و بیضہ شبنم ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/68/6)

اگر نہ ہو وے رگِ خواب صرفِ شیرازہ  
تمام دفترِ ربطِ مزاج، درہم ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/68/7)

اسدؔ بہ نازکیٔ طبعِ آرزو انصاف!  
کہ ایک وہمِ ضعیف و غمِ دو عالم ہے  

### ہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/69

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/69/1)

ہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتے  
مرتے ہیں، ولے، اُن کی تمنا نہیں کرتے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/69/2)

در پردہ اُنھیں غیر سے ہے ربطِ نہانی  
ظاہر کا یہ پردہ ہے کہ پردہ نہیں کرتے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/69/3)

یہ باعثِ نومیدیٔ اربابِ ہوس ہے  
غالبؔ کو بُرا کہتے ہو، اچھا نہیں کرتے  

### شفق بدعویٔ عاشق گواہِ رنگیں ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70/1)

شفق بدعویٔ عاشق گواہِ رنگیں ہے  
کہ ماہ دزدِ حنائے کفِ نگاریں ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70/2)

کرے ہے بادہ، ترے لب سے، کسبِ رنگِ فروغ  
خطِ پیالہ، سراسر نگاہِ گل چیں ہے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل ان تین شعروں اور اسدؔ ہے نزع… والے مقطع مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70/3)

کبھی تو اِس سرِ شوریدہ کی بھی داد ملے!  
کہ ایک عُمر سے حسرت پرستِ بالیں ہے  

Editors' notes:

سر: نسخۂ حامد علی خاں میں "سرِ شوریدہ" کی جگہ "دلِ شوریدہ" درج ہے۔ ملاحظہ ہو ان کا حاشیہ: — جویریہ مسعود
نسخۂ عرشی میں غالباً بالیں کی رعایت سے "سرِ شوریدہ" درج کیا گیا ہے، مگر دوسرے قدیم و جدید نسخوں میں، جو نظر سے گزرے، "دلِ شوریدہ" ہی چھپا ہے۔ طباطبائی نے متن میں "دلِ شوریدہ" درج کر کے احتمال ظاہر کیا ہے کہ غالبؔ نے "سرِ شوریدہ" ہی لکھا ہو گا۔ پھر لکھتے ہیں کہ "معنیٔ شعر دونوں طرح ظاہر ہیں۔" — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70/4)

بجا ہے، گر نہ سُنے، نالہ ہائے بُلبلِ زار  
کہ گوشِ گُل، نمِ شبنم سے پنبہ آگیں ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70/5)

عیاں ہے پائے حنائی بہ رنگِ پرتوِ خورشید  
رِکاب روزنِ دیوارِ خانۂ زیں ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70/6)

جبینِ صبح، امیدِ فسانہ گویاں پر  
درازیٔ رگِ خوابِ بتاں خطِ چیں ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70/7)

ہوا نشانِ سوادِ دیارِ حسن عیاں  
کہ خط غبارِ زمیں خیزِ زلفِ مشکیں ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70/8)

نہ پوچھ کچھ سر و سامان و کار و بارِ اسدؔ  
جنوں معاملہ، بے دل، فقیرِ مسکیں ہے  

Editors' notes:

مقطع: نسخۂ حمیدیہ میں مقطع نہیں ہے — جویریہ مسعود  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/70/9)

اسدؔ ہے نزع میں، چل بے وفا! برائے خُدا!  
مقامِ ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں ہے  

### دل سراپا وقفِ سودائے نگاہِ تیز ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/71

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/71/1)

دل سراپا وقفِ سودائے نگاہِ تیز ہے  
یہ زمیں، مثلِ نیستاں، سخت ناوک خیز ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/71/2)

کیوں نہ ہو چشمِ بُتاں محوِ تغافل، کیوں نہ ہو؟  
یعنی اس بیمار کو نظارے سے پرہیز ہے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل ان دو شعروں اور مقطع مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضاسے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/71/3)

مرتے مرتے، دیکھنے کی آرزُو رہ جائے گی  
وائے ناکامی! کہ اُس کافر کا خنجر تیز ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/71/4)

ہو سکے کیا خاک دست و بازوئے فرہاد سے؟  
بے ستوں، خوابِ گرانِ خسروِ پرویز ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/71/5)

ان ستم کیشوں کے کھائے ہیں، زبس، تیرِ نگاہ  
پردۂ بادام، یک غربالِ حسرت بیز ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/71/6)

خوں چکاں ہے جادہ، مانندِ رگِ سودائیاں  
سبزۂ صحرائے اُلفت، نشترِ خوں ریز ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/71/7)

ہے بہارِ تیز رو، گلگونِ نکہت پر سوار  
یک شکستِ رنگِ گل، صد جنبش مہمیز ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/71/8)

عارضِ گُل دیکھ، رُوئے یار یاد آیا، اسدؔ!  
جوششِ فصلِ بہاری اشتیاق انگیز ہے  

### دیا ہے دل اگر اُس کو، بشر ہے، کیا کہیے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72/1)

دیا ہے دل اگر اُس کو، بشر ہے، کیا کہیے  
ہوا رقیب، تو ہو، نامہ بر ہے، کیا کہیے  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل قلعے کے مشاعرے منعقدہ ۳ جمادی الثانی ۱۲۶۹ھ، مطابق ۱۰ اپریل ۱۸۵۳ء کے لیے کہی گئی تھی (خط بنام حقیرؔ، بحوالہ غالبؔ کے خطوط، صفحہ ۱۱۴۵)، اور دہلی اردو اخبار (تتمہ) جلد ۱۵ نمبر ۱۷ میں ۲۴ اپریل ۱۸۵۳ء کو شائع ہوئی تھی۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72/2)

یہ ضد کہ آج نہ آوے اور آئے بِن نہ رہے  
قضا سے شکوہ ہمیں کِس قدر ہے، کیا کہیے!  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72/3)

رہے ہے یوں گِہ و بے گہِ، کہ کُوئے دوست کو اب  
اگر نہ کہیے کہ دشمن کا گھر ہے، کیا کہیے!  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72/4)

زہے کرشمہ کہ یوں دے رکھا ہے ہم کو فریب  
کہ بن کہے ہی انھیں سب خبر ہے، کیا کہیے  

Editors' notes:

ہی: نسخۂ نظامی، نسخۂ حمیدیہ اور متعدد دوسرے قدیم نسخوں، نیز طباطبائیؔ، حسرتؔ موہانی، بیخودؔ دہلوی، مہرؔ وغیرہم کے نسخوں میں "ہی" ہی چھپا ہے مگر نسخۂ عرشی میں "بھی" درج ہے جو غالباً منشی شِو نرائن کے نسخے کی تقلید میں ہے۔ بہرحال اس سے کوئی خاص معنوی فرق پیدا نہیں ہوتا۔ — حامد علی خاں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72/5)

سمجھ کے کرتے ہیں، بازار میں وہ پُرسشِ حال  
کہ یہ کہے کہ، سرِ رہ گزر ہے، کیا کہیے؟  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72/6)

تمھیں نہیں ہے سرِ رشتۂ وفا کا خیال  
ہمارے ہاتھ میں کچھ ہے، مگر ہے کیا؟ کہیے!  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72/7)

اُنہیں سوال پہ زعمِ جنوں ہے، کیوں لڑیئے  
ہمیں جواب سے قطعِ نظر ہے، کیا کہیے؟  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72/8)

حَسد، سزائے کمالِ سخن ہے، کیا کیجے  
سِتم، بہائے متاعِ ہُنر ہے، کیا کہیے!  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/72/9)

کہا ہے کِس نے کہ غالبؔ بُرا نہیں، لیکن  
سوائے اس کے کہ آشفتہ سر ہے، کیا کہیے  

### دیکھ کر در پردہ گرمِ دامن افشانی مجھے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73/1)

دیکھ کر در پردہ گرمِ دامن افشانی مجھے  
کر گئی وابستۂ تن میری عُریانی مجھے  

Editors' notes:

غزل: اس غزل کے دو شعر (تیسرا اور چوتھا) نسخۂ شیرانی (۱۸۲۶) میں موجود ہیں۔ اور جس غزل میں یہ دو شعر اضافہ کیے گئے ہیں وہ اصلاً نسخۂ بھوپال میں ہے اور اس کی جداگانہ حیثیت ہے۔ اس لیے اصول کے مطابق اس غزل کو نسخۂ شیرانی میں ہی رکھا جائے گا۔ تاہم مکمل غزل گلِ رعنا میں شامل ہے۔ آخری شعر سے معلوم ہوتا ہے کہ غالبؔ نے متداول غزل کے باقی شعر اپنے بیمار بھائی یوسف کی صحت یابی کی خبر (اپریل ۱۸۲ء) سن کر کلکتے کے قیام کے دوران فکر کیے ہوں گے۔ چونکہ گلِ رعنا کلام کا انتخاب ہے اس لیے تین شعر (مطلع، مقطع اور پانچواں شعر) انتخاب نہیں کیے گئے۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73/2)

بن گیا تیغِ نگاہِ یار کا سنگِ فَساں  
مرحبا مَیں! کیا مبارک ہے گراں جانی مجھے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73/3)

کیوں نہ ہو بے التفاتی، اُس کی خاطر جمع ہے  
جانتا ہے محوِ پُرسش ہائے پنہانی مجھے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73/4)

میرے غم خانے کی قسمت جب رقم ہونے لگی  
لِکھ دیا مِن جملۂ اسبابِ ویرانی، مجھے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73/5)

بد گماں ہوتا ہے وہ کافر، نہ ہوتا، کاشکے!  
اِس قدر ذوقِ نوائے مُرغِ بُستانی مجھے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73/6)

وائے! واں بھی شورِ محشر نے نہ دَم لینے دیا  
لے گیا تھا گور میں ذوقِ تن آسانی مجھے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73/7)

وعدہ آنے کا وفا کیجے، یہ کیا انداز ہے؟  
تم نے کیوں سونپی ہے میرے گھر کی دربانی مجھے؟  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73/8)

ہاں نشاطِ آمدِ فصلِ بہاری، واہ واہ!  
پھر ہُوا ہے تازہ سودائے غزل خوانی مجھے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/73/9)

دی مرے بھائی کو حق نے از سرِ نَو زندگی  
میرزا یوسف ہے، غالبؔ! یوسفِ ثانی مجھے  

### یاد ہے شادی میں بھی، ہنگامۂ "یا رب"، مجھے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/74

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/74/1)

یاد ہے شادی میں بھی، ہنگامۂ "یا رب"، مجھے  
سُبحۂ زاہد ہوا ہے، خندہ زیرِ لب مجھے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/74/2)

ہے کُشادِ خاطرِ وابستہ دَر، رہنِ سخن  
تھا طلسمِ قُفلِ ابجد، خانۂ مکتب مجھے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/74/3)

یا رب! اِس آشفتگی کی داد کس سے چاہیے!  
رشک، آسائش پہ ہے زندانیوں کی اب مجھے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/74/4)

طبع ہے مشتاقِ لذت ہائے حسرت کیا کروں!  
آرزو سے، ہے شکستِ آرزو مطلب مجھے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/74/5)

صبح، نا پیدا ہے کلفت خانۂ ادبار میں  
توڑنا ہوتا ہے رنگِ یک نفس، ہر شب مجھے  

Editors' notes:

اشعار: یہ اور اگلے دو شعر نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/74/6)

شومیٔ طالع سے ہوں ذوقِ معاصی میں اسیر  
نامۂ اعمال ہے، تاریکیٔ کوکب مجھے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/74/7)

درد نا پیدا و بے جا تہمتِ وارستگی  
پردہ دارِ یاوگی ہے، وسعتِ مشرب مجھے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/74/8)

دل لگا کر آپ بھی غالبؔ مُجھی سے ہو گئے  
عشق سے آتے تھے مانِع، میرزا صاحب مجھے  

### حضورِ شاہ میں اہلِ سخن کی آزمائش ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/1)

حضورِ شاہ میں اہلِ سخن کی آزمائش ہے  
چمن میں خوش نوایانِ چمن کی آزمائش ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/2)

قد و گیسو میں، قیس و کوہ کُن کی آزمائش ہے  
جہاں ہم ہیں، وہاں دار و رسن کی آزمائش ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/3)

کریں گے کوہ کُن کے حوصلے کا امتحاں آخر  
ہنوز اُس خستہ کے نیروئے تن کی آزمائش ہے  

Editors' notes:

ہنوز: نسخۂ عرشی میں "ہنوز" کی جگہ "ابھی" چھپا ہے ۔ جو قدیم و جدید نسخے نظر سے گزرے، اُن سے اس کی کوئی سند نہیں ملی۔ یہ غالباً سہوِ کتابت ہے۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/4)

نسیمِ مصر کو کیا پیرِ کنعاں کی ہوا خواہی!  
اُسے یوسف کی بُوئے پیرہن کی آزمائش ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/5)

وہ آیا بزم میں، دیکھو، نہ کہیو پھر کہ ”غافل تھے“  
شکیب و صبرِ اہلِ انجمن کی آزمائش ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/6)

رہے دل ہی میں تیر ، اچھا، جگر کے پار ہو، بہتر  
غرض شِستِ بُتِ ناوک فگن کی آزمائش ہے  

Editors' notes:

ہی: نسخۂ مہر میں "رہے گر دل میں تیر" — جویریہ مسعود
مزید: نسخۂ نظامی، نسخۂ حمیدیہ، نسخۂ عرشی اور متعدد دیگر نسخہ ہائے قدیم و جدید میں یہ مصرع اُسی طرح درج ہے جس طرح متن میں چھپا ہے، مگر نسخۂ مہر میں غالباً سہوِ کاتب سے "رہے گر دل میں تیر اچھا" ملتا ہے۔ بعض قدیم نسخوں میں "دل میں ہی" بھی چھپا ہے جو سہوِ کتابت ہے مگر "رہے گر دل میں" کہیں نہیں ملا، نہ یہ قابلِ ترجیح معلوم ہوتا ہے ۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/7)

نہیں کچھ سُبحۂ و زُنّار کے پھندے میں گیرائی  
وفا داری میں شیخ و برہمن کی آزمائش ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/8)

پڑا رہ، اے دلِ وابستہ! بے تابی سے کیا حاصل؟  
مگر پھر تابِ زُلفِ پُر شکن کی آزمائش ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/9)

رگ و پَے میں جب اُترے زہرِ غم، تب دیکھیے کیا ہو!  
ابھی تو تلخیٔ کام و دہن کی آزمائش ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/75/10)

وہ آویں گے مِرے گھر، وعدہ کیسا، دیکھنا، غالبؔ!  
نئے فتنوں میں اب چرخِ کُہن کی آزمائش ہے  

Editors' notes:

آزمائش: اصل نسخوں میں "آزمایش" ہے لیکن ہم نے موجودہ املا کو ترجیح دے کر "آزمائش" لکھا ہے۔ — اعجاز عبید  

### کبھی نیکی بھی اُس کے جی میں، گر آجائے ہے، مُجھ سے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/76

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/76/1)

کبھی نیکی بھی اُس کے جی میں، گر آجائے ہے، مُجھ سے  
جفائیں کر کے اپنی یاد، شرما جائے ہے، مُجھ سے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/76/2)

خُدایا! جذبۂ دل کی مگر تاثیر اُلٹی ہے!  
کہ جتنا کھینچتا ہوں اور کِھنچتا جائے ہے مُجھ سے  

Editors' notes:

کھںچتا: نسخۂ حامد علی خاں میں "کھِچتا"۔ ملاحظہ ان کا حاشیہ: — جویریہ مسعود
نسخۂ نظامی اور بعض دیگر قدیم نسخوں میں "کھِچتا" ہی درج ہے جو بجائے خود صحیح ہے مگر اکثر جدید نسخوں میں "کھِنچتا" چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/76/3)

وہ بَد خُو اور میری داستانِ عشق طُولانی  
عبارت مُختصر، قاصد بھی گھبرا جائے ہے، مُجھ سے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/76/4)

اُدھر وہ بد گمانی ہے، اِدھر یہ ناتوانی ہے  
نہ پُوچھا جائے ہے اُس سے، نہ بولا جائے ہے مجھ سے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/76/5)

سنبھلنے دے مجھے اے نا اُمیدی! کیا قیامت ہے!  
کہ دامانِ خیالِ یار، چُھوٹا جائے ہے مُجھ سے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/76/6)

تکلف بر طرف، نظارگی میں بھی سہی، لیکن  
وہ دیکھا جائے، کب یہ ظُلم دیکھا جائے ہے، مُجھ سے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/76/7)

ہوئے ہیں پاؤں ہی پہلے نبردِ عشق میں زخمی  
نہ بھاگا جائے ہے مجھ سے، نہ ٹھہرا جائے ہے مجھ سے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/76/8)

قیامت ہے کہ ہووے مُدعی کا ہم سفر غالبؔ!  
وہ کافر، جو خُدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مُجھ سے  

### ز بس کہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/77

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/77/1)

ز بس کہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے  
کشاد و بستِ مژہ، سیلیٔ ندامت ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/77/2)

نہ جانوں، کیونکہ مٹے داغِ طعنِ بد عہدی  
تجھے کہ آئینہ بھی ورطۂ ملامت ہے  

Editors' notes:

کہ: طباطبائی کی رائے میں یہاں "کہ" کی جگہ "تو" ہونا چاہیے تھا۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/77/3)

بہ پیچ و تابِ ہوس، سِلکِ عافیت مت توڑ  
نگاہِ عجز سرِ رشتۂ سلامت ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/77/4)

وفا مقابل و دعوائے عشق بے بُنیاد  
جنونِ ساختہ و فصلِ گُل، قیامت ہے!  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/77/5)

اسدؔ! بہارِ تماشائے گلستانِ حیات  
وصالِ لالہ عذارانِ سرو قامت ہے  

Editors' notes:

مقطع: مقطع نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہے۔ — جویریہ مسعود  

### لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/78

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/78/1)

لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے  
میرا ذمہ، دیکھ کر گر کوئی بتلا دے مجھے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/78/2)

کیا تعجب ہے کہ اُس کو دیکھ کر آجائے رحم  
واں تلک کوئی کسی حیلے سے پہنچا دے مجھے  

Editors' notes:

کہ: نسخۂ عرشی میں "کہ" کی جگہ "جو" چھپا ہے۔ نسخۂ نظامی میں "کہ" درج ہے۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/78/3)

منہ نہ دکھلاوے، نہ دکھلا، پر بہ اندازِ عتاب  
کھول کر پردہ ذرا آنکھیں ہی دکھلا دے مجھے  

Editors' notes:

شعر: اس شعر کا پہلا مصرع یوں ہی ہے۔ دوسرے کے متعلق طباطبائی نے لکھا ہے کہ "غالبؔ نے آنکھیں دکھانا بہ صیغۂ جمع باندھا ہے مگر فصیح وہی ہے کہ آنکھ دکھانا کہیں"۔ یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کیونکہ اردو کے اکثر فصیح اساتذہ نے آنکھیں دکھانا بھی کہا ہے۔ ان میں میرؔ، آتشؔ، معروفؔ، مصحفیؔ، اسیرؔ، اُنسؔ، ذوقؔ، مومنؔ، ظفرؔ، جرأتؔ، نسیمؔ دہلوی وغیرہم شامل ہیں۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/78/4)

یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خوش ہے کہ، مَیں  
زلف گر بن جاؤں تو شانے میں اُلجھا دے مجھے  

### بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/1)

بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے  
ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل بھی "بشر ہے، کیا کہیے" والی غزل کے ساتھ کہی گئی تھی، ۱۰ اپریل ۱۸۵۳ء کو یا اس سے ایک دو روز پہلے۔ مگر دہلی اردو اخبار (تتمہ) میں ۲۲ مئی ۱۸۵۳ء کو شائع ہوئی تھی۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/2)

اک کھیل ہے اورنگِ سلیماں مرے نزدیک  
اک بات ہے اعجاز مسیحا مرے آگے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/3)

جز نام نہیں صورتِ عالم مجھے منظور  
جز وہم نہیں ہستیٔ اشیا مرے آگے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/4)

ہوتا ہے نہاں گرد میں صحرا مرے ہوتے  
گِھستا ہے جبیں خاک پہ دریا مرے آگے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/5)

مت پوچھ کہ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے  
تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/6)

سچ کہتے ہو خود بین و خود آرا ہوں، نہ کیوں ہوں  
بیٹھا ہے بتِ آئینہ سیما مرے آگے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/7)

پھر دیکھیے اندازِ گل افشانیٔ گفتار  
رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/8)

نفرت کا گماں گزرے ہے، میں رشک سے گزرا  
کیوں کر کہوں، لو نام نہ ان کا مرے آگے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/9)

ایماں مجھے روکے ہے، جو کھینچے ہے مجھے کفر  
کعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/10)

عاشق ہوں پہ معشوق فریبی ہے مرا کام  
مجنوں کو برا کہتی ہے لیلےٰ مرے آگے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/11)

خوش ہوتے ہیں پر وصل میں یوں مر نہیں جاتے  
آئی شب ہجراں کی تمنا مرے آگے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/12)

ہے موج زن اک قلزمِ خوں کاش یہی ہو  
آتا ہے ابھی دیکھیے، کیا کیا مرے آگے  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/13)

گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے!  
رہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/79/14)

ہم پیشہ و ہم مشرب و ہم راز ہے میرا  
غالبؔ کو برا کیوں کہو اچھا مرے آگے  

### کہوں جو حال تو کہتے ہو "مدعا کہیے"

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/1)

کہوں جو حال تو کہتے ہو "مدعا کہیے"  
تمھیں کہو کہ جو تم یوں کہو تو کیا کہیے؟  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/2)

نہ کہیو طعن سے پھر تم کہ "ہم ستم گر ہیں"  
مجھے تو خو ہے کہ جو کچھ کہو "بجا" کہیے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/3)

وہ نیشتر سہی پر دل میں جب اتر جاوے  
نگاہِ ناز کو پھر کیوں نہ آشنا کہیے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/4)

نہیں ذریعۂ راحت جراحتِ پیکاں  
وہ زخمِ تیغ ہے جس کو کہ دل کُشا کہیے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/5)

جو مدعی بنے اس کے نہ مدعی بنیے  
جو نا سزا کہے اس کو نہ نا سزا کہیے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/6)

کہیں حقیقتِ جانکاہیٔ مرض لکھیے  
کہیں مصیبتِ ناسازیٔ دوا کہیے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/7)

کبھی شکایتِ رنجِ گراں نشیں کیجے  
کبھی حکایتِ صبرِ گریز پا کہیے  

Editors' notes:

کبھی: نسخۂ نظامی میں یہاں "کبھی" کی جگہ "کہیں" درج ہے جو مُبرہن طور پر سہوِ کتابت ہے۔ دیگر قدیم و جدید نسخوں میں یہ دونوں شعر صحیح یا غلط، دونوں ہی صورتوں میں ملتے ہیں۔ صحیح صورت سے مراد وہ صورت ہے جو متن میں درج کی گئی۔ دوسری صورت ، "کہیں" کے ساتھ، غلط ہے۔ — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/8)

رہے نہ جان تو قاتل کو خوں بہا دیجے  
کٹے زبان تو خنجر کو مرحبا کہیے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/9)

نہیں نگار کو الفت، نہ ہو، نگار تو ہے!  
روانیٔ روش و مستیٔ ادا کہیے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/10)

نہیں بہار کو فرصت، نہ ہو بہار تو ہے!  
طرواتِ چمن و خوبیٔ ہوا کہیے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/80/11)

سفینہ جب کہ کنارے پہ آ لگا غالبؔ  
خدا سے کیا ستم و جورِ ناخدا کہیے  

### رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/81

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/81/1)

رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئے  
دھوئے گئے ہم ایسے کہ بس پاک ہو گئے  

Editors' notes:

ایسے: نسخۂ رضا میں "اتنے"۔ شاید کتابت کی غلطی ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/81/2)

صرفِ بہائے مے ہوئے آلاتِ مے کشی  
تھے یہ ہی دو حساب، سو یوں پاک ہو گئے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/81/3)

رسوائے دہر گو ہوئے آوارگی سے تم  
بارے طبیعتوں کے تو چالاک ہو گئے  

Editors' notes:

تم: ایک آدھ نسخے میں "ہم" بھی چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/81/4)

کہتا ہے کون نالۂ بلبل کو بے اثر  
پردے میں گُل کے لاکھ جگر چاک ہو گئے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/81/5)

پوچھے ہے کیا وجود و عدم اہلِ شوق کا  
آپ اپنی آگ کے خس و خاشاک ہو گئے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/81/6)

کرنے گئے تھے اس سے تغافُل کا ہم گِلہ  
کی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گئے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/81/7)

پوچھے ہے کیا معاشِ جگر تُفتگانِ عشق  
جوں شمع آپ اپنی وہ خوراک ہو گئے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید۔ نسخۂ حمیدیہ میں یہ شعر درج نہیں۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/81/8)

اس رنگ سے اٹھائی کل اُس نے اسدؔ کی نعش  
دشمن بھی جس کو دیکھ کے غم ناک ہو گئے  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ مہرؔ میں یہ مصرع یوں درج ہے: ؏ اس رنگ سے کل اُس نے اٹھائی اسدؔ کی نعش۔ مقابلے سے معلوم ہوا کہ دوسرے کسی، زیرِ نظر، قدیم و جدید نسخے میں یہ مصرع یوں درج نہیں۔ لہٰذا اسے سہوِ کاتب سمجھنا چاہیے۔ ایک آدھ نسخے میں "نعش" کی جگہ "لاش" بھی چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

### شوخیٔ مضرابِ جولاں، آبیارِ نغمہ ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/82

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/82/1)

شوخیٔ مضرابِ جولاں، آبیارِ نغمہ ہے  
برگ ریزِ ناخنِ مطرب، بہارِ نغمہ ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/82/2)

نشہ‌ہا شادابِ رنگ و ساز‌ہا مستِ طرب  
شیشۂ مے سروِ سبزِ جوئبارِ نغمہ ہے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ دو شعر ہیں۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہے۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/82/3)

ہم نشیں مت کہہ کہ برہم کر نہ بزمِ عیشِ دوست  
واں تو میرے نالے کو بھی اعتبارِ نغمہ ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/82/4)

کس سے، اے غفلت، تجھے تعبیرِ آگاہی ملے؟  
گوش ہا سیمابی و دل بے قرارِ نغمہ ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/82/5)

سازِ عیشِ بے دلی ہے، خانہ ویرانی، مجھے  
سیل، یاں کوکِ صدائے آبشارِ نغمہ ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/82/6)

سنبلی خواں ہے، بہ ذوقِ تارِ گیسوئے دراز  
نالۂ زنجیرِ مجنوں، رشتہ دارِ نغمہ ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/82/7)

شوخیٔ فریاد سے ہے پردۂ زنبور، گل  
کسوتِ ایجادِ بلبل، خار خارِ نغمہ ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/82/8)

غفلت استعداد ذوق، و مدعا غافل اسدؔ  
پنبۂ گوشِ حریفاں، پود و تارِ نغمہ ہے  

### عرضِ نازِ شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/83

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/83/1)

عرضِ نازِ شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے  
دعویٔ جمعیّتِ احباب جائے خندہ ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/83/2)

خود فروشی ہائے ہستی بس کہ جائے خندہ ہے  
دو جہاں وسعت بہ قدرِ یک فضائے خندہ ہے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/83/3)

ہے عدم میں غنچہ محوِ عبرتِ انجامِ گُل  
یک جہاں زانو تامّل در قفائے خندہ ہے  

Editors' notes:

ہے: نسخۂ رضا میں "ہیں" بجائے "ہے"۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/83/4)

کلفتِ افسردگی کو عیشِ بے تابی حرام  
ورنہ دنداں در دل افشردن بِنائے خندہ ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/83/5)

سوزشِ باطن کے ہیں احباب منکر ورنہ یاں  
دل محیطِ گریہ و لب آشنائے خندہ ہے  

Editors' notes:

سوزش: نسخۂ عرشیؔ اور بعض دیگر مؤقر نسخوں میں یہاں "سوزش" کی جگہ "شورش" چھپا ہے۔ شاعر نے یقیناً "سوزشِ باطن" ہی کہا ہو گا کیونکہ احباب اُس کے لب ہائے خنداں کو دیکھ کر اُس کے غمِ پنہاں کا انکار کرتے ہیں۔ خندہ آشنا لبوں کا تقابل "سوزشِ باطن" سے ہو سکتا ہے۔ شورشِ باطن کا ذکر یہاں غیر متعلق سا ہے۔ نسخۂ نظامی میں "سوزشِ باطن" ہی درج ہے۔ — حامد علی خاں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/83/6)

ہر شکستِ قیمتِ دل میں صدائے خندہ ہے  
نقشِ عبرت در نظر ہا نقدِ عشرت در بساط  

Editors' notes:

شعر ۲: نسخۂ رضا سے۔ — جویریہ مسعود  
مصرع: نسخۂ حمیدیہ: ؏ تا شکستِ قیمتِ دل ہا صدائے خندہ ہے — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/83/7)

جائے استہزاء ہے عشرت کوشیٔ ہستی اسدؔ  
صبح و شبنم فرصتِ نشو و نمائے خندہ ہے  

Editors' notes:

شعر ۳: نسخۂ رضا سے۔ — جویریہ مسعود  

### حسنِ بے پروا خریدارِ متاعِ جلوہ ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/84

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/84/1)

حسنِ بے پروا خریدارِ متاعِ جلوہ ہے  
آئینہ زانوئے فکرِ اختراعِ جلوہ ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/84/2)

تا کُجا اے آگہی رنگِ تماشا باختن؟  
چشمِ وا گر دیدہ آغوشِ وداعِ جلوہ ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/84/3)

عجزِ دیدن ہا بہ ناز و نازِ رفتن ہا بہ چشم  
جادۂ صحرائے آگاہی، شعاعِ جلوہ ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/84/4)

اختلافِ رنگ و بو، طرحِ بہارِ بے خودی  
صلحِ کل، گردِ ادب گاہِ نزاعِ جلوہ ہے  

Editors' notes:

اشعار: یہ شعر اور مقطع نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/84/5)

حسنِ خوباں بس کہ بے قدرِ تماشا ہے، اسدؔ  
آئینہ یک دستِ ردِّ امتناعِ جلوہ ہے  

### جب تک دہانِ زخم نہ پیدا کرے کوئی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/1)

جب تک دہانِ زخم نہ پیدا کرے کوئی  
مشکل، کہ تجھ سے راہِ سخن وا کرے کوئی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/2)

عالم غُبارِ وحشتِ مجنوں ہے سر بہ سر  
کب تک خیالِ طرّۂ لیلیٰ کرے کوئی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/3)

افسردگی نہیں طرب انشائے التفات  
ہاں درد بن کے دل میں مگر جا کرے کوئی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/4)

رونے سے اے ندیم ملامت نہ کر مجھے  
آخر کبھی تو عُقدۂ دل وا کرے کوئی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/5)

تمثالِ جلوہ عرض کر، اے حسن، کب تلک  
آئینۂ خیال کو دیکھا کرے کوئی  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/6)

چاکِ جگر سے جب رہِ پرسش نہ وا ہوئی  
کیا فائدہ کہ جَیب کو رسوا کرے کوئی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/7)

لختِ جگر سے ہے رگِ ہر خار شاخِ گل  
تا چند باغبانیٔ صحرا کرے کوئی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/8)

ناکامیٔ نگاہ ہے برقِ نظارہ سوز  
تو وہ نہیں کہ تجھ کو تماشا کرے کوئی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/9)

ہر سنگ و خشت ہے صدفِ گوہرِ شکست  
نقصاں نہیں جنوں سے جو سودا کرے کوئی  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/10)

سَر بَر ہوئی نہ وعدۂ صبر آزما سے عُمر  
فُرصت کہاں کہ تیری تمنّا کرے کوئی  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/11)

ہے وحشتِ طبیعتِ ایجاد یاس خیز  
یہ درد وہ نہیں کہ نہ پیدا کرے کوئی  

Editors' notes:

مصرع: نوٹ: یہ مصرعہ مختلف نسخوں میں مختلف ہے…
نسخۂ مہرؔ: ؏ یہ درد وہ نہیں ہےکہ پیدا کرے کوئی
نسخۂ طاہرؔ: ؏ یہ درد وہ نہیں ہے جو پیدا کرے کوئی
نسخۂ آسیؔ: ؏ یہ درد وہ نہیں کہ نہ پیدا کرے کوئی
نسخۂ حمیدیہؔ: ؏ یہ درد وہ نہیں کہ نہ پیدا کرے کوئی
مزید: نسخۂ رضا میں یہ شعر اُس غزل کا حصہ ہے جس کا مطلع ہے، ؎
 
 وحشت کہاں کہ بے خودی انشا کرے کوئی؟
 ہستی کو لفظِ معنیٔ عنقا کرے کوئی — جویریہ مسعود  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/12)

بے کاریٔ جنوں کو ہے سر پیٹنے کا شغل  
جب ہاتھ ٹوٹ جائیں تو پھر کیا کرے کوئی  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/13)

حسنِ فروغِ شمعِ سُخن دور ہے اسدؔ  
پہلے دلِ گداختہ پیدا کرے کوئی  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/85/14)

وحشت کہاں کہ بے خودی انشا کرے کوئی؟  
ہستی کو لفظِ معنیٔ عنقا کرے کوئی  

### ابنِ مریم ہوا کرے کوئی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/1)

ابنِ مریم ہوا کرے کوئی  
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/2)

شرع و آئین پر مدار سہی  
ایسے قاتل کا کیا کرے کوئی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/3)

چال جیسے کڑی کمان کا تیر  
دل میں ایسے کے جا کرے کوئی  

Editors' notes:

کمان: ایک اچھے نسخے میں بلا اعلانِ نون "کماں کا تیر" چھپا ہے، مگر اِس طرح یہ مصرع کچھ اُکھڑا اُکھڑا معلوم ہوتا ہے اور بندش ڈھیلی سی لگتی ہے۔ یقین ہے کہ غالبؔ نے یہاں "کمان" بہ اعلانِ نون لکھا تھا کہ اِسی طرح یہ لفظ باقی تمام، زیرِ نظر، قدیم و جدید نسخوں میں ملتا ہے اور مصرع یوں خوب چُست بھی معلوم ہوتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/4)

بات پر واں زبان کٹتی ہے  
وہ کہیں اور سنا کرے کوئی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/5)

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ  
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/6)

نہ سنو اگر برا کہے کوئی  
نہ کہو گر برا کرے کوئی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/7)

روک لو گر غلط چلے کوئی  
بخش دو گر خطا کرے کوئی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/8)

کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند  
کس کی حاجت روا کرے کوئی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/9)

کیا کیا خضر نے سکندر سے  
اب کسے رہنما کرے کوئی  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/86/10)

جب توقع ہی اٹھ گئی غالبؔ  
کیوں کسی کا گلہ کرے کوئی  

### بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے؟

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/87

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/87/1)

بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے؟  
غُلامِ ساقیٔ کوثر ہوں، مجھ کو غم کیا ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/87/2)

تمھاری طرز و روش جانتے ہیں ہم، کیا ہے  
رقیب پر ہے اگر لطف تو ستم کیا ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/87/3)

کٹے تو شب کہیں کاٹے تو سانپ کہلاوے  
کوئی بتاؤ کہ وہ زُلفِ خم بہ خم کیا ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/87/4)

لکھا کرے کوئی احکامِ طالعِ مولود  
کسے خبر ہے کہ واں جنبشِ قلم کیا ہے؟  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/87/5)

نہ حشر و نشر کا قائل نہ کیش و ملت کا  
خدا کے واسطے ایسے کی پھر قسم کیا ہے؟  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/87/6)

وہ داد و دید گراں مایہ شرط ہے ہمدم  
وگرنہ مُہرِ سلیمان و جامِ جم کیا ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/87/7)

سخن میں خامۂ غالبؔ کی آتش افشانی  
یقین ہے ہم کو بھی، لیکن اب اس میں دم کیا ہے  

### باغ تجھ بن گلِ نرگس سے ڈراتا ہے مجھے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/1)

باغ تجھ بن گلِ نرگس سے ڈراتا ہے مجھے  
چاہوں گر سیرِ چمن، آنکھ دکھاتا ہے مجھے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/2)

باغ پا کر خفقانی یہ ڈراتا ہے مجھے  
سایۂ شاخِ گُل افعی نظر آتا ہے مجھے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/3)

ماہِ نو ہوں، کہ فلک عجز سکھاتا ہے مجھے  
عمر بھر ایک ہی پہلو پہ سلاتا ہے مجھے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ حمیدیہ میں یہ شعر درج نہیں ہے۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/4)

جوہرِ تیغ بہ سر چشمۂ دیگر معلوم  
ہُوں میں وہ سبزہ کہ زہر آب اُگاتا ہے مجھے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/5)

مدّعا محوِ تماشائے شکستِ دل ہے  
آئینہ خانے میں کوئی لیے جاتا ہے مجھے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/6)

نالہ سرمایۂ یک عالم و عالم کفِ خاک  
آسمان بیضۂ قمری نظر آتا ہے مجھے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/7)

زندگی میں تو وہ محفل سے اُٹھا دیتے تھے  
دیکھوں اب مر گئے پر کون اُٹھاتا ہے مجھے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/8)

شورِ تمثال ہے کس رشکِ چمن کا یا رب!  
آئینہ بیضۂ بلبل نظر آتا ہے مجھے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/9)

حیرت آئینہ انجامِ جنوں ہوں جوں شمع  
کس قدر داغِ جگر شعلہ دکھاتا ہے مجھے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/10)

میں ہوں اور حیرتِ جاوید، مگر ذوقِ خیال  
بہ فسونِ نگہِ ناز ستاتا ہے مجھے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/88/11)

حیرتِ فکرِ سخن سازِ سلامت ہے اسدؔ  
دل پسِ زانوئے آئینہ بٹھاتا ہے مجھے  

### روندی ہوئی ہے کوکبہ شہریار کی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/89

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/89/1)

روندی ہوئی ہے کوکبہ شہریار کی  
اترائے کیوں نہ خاک سرِ رہ گزار کی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/89/2)

جب اس کے دیکھنے کے لیے آئیں بادشاہ  
لوگوں میں کیوں‌ نمود نہ ہو لالہ زار کی  

Editors' notes:

بادشاہ: زیادہ نسخوں میں "بادشاہ" اور کم میں "پادشاہ" درج ہے۔ — حامد علی خاں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/89/3)

بُھوکے نہیں ہیں سیرِ گلستان کے ہم ولے  
کیوں کر نہ کھائیے کہ ہوا ہے بہار کی  

### ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/1)

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے  
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/2)

ذرا کر زور سینے پر کہ تیر پر ستم نکلے  
جو وہ نکلے تو دل نکلے جو دل نکلے تو دم نکلے  

Editors' notes:

شعر: یہ شعر نسخۂ مہر کے علاوہ کسی اور نسخے میں نہیں ملا ۔ مہر صاحب نے نوائے سروش میں اس شعر کو متن میں جگہ تو دی ہے مگر تشریح نہیں لکھی۔ میرا خیال ہے کہ غالبؔ سے اس کی نسبت مشکوک ہے۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/3)

ڈرے کیوں میرا قاتل؟ کیا رہے گا اُس کی گردن پر  
وہ خوں، جو چشم تر سے عمر بھر یوں دم بہ دم نکلے؟  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/4)

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن  
بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/5)

بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کا  
اگر اس طرۂ پُر پیچ و خم کا پیچ و خم نکلے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/6)

مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائے  
ہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے  

Editors' notes:

مگر: نسخۂ حمیدیہ (اور مہر) میں یہاں لفظ "اگر" ہے، دوسرے تمام نسخوں میں "مگر"، صرف طباطبائی نے حمیدیہ کی املا قبول کی ہے۔ ممکن ہے کہ حمیدیہ میں یہ لفظ کتابت کی غلطی ہو۔ — اعجاز عبید
مزید: نسخۂ مہر میں یہاں "مگر" کی جگہ "اگر" چھپا ہے لیکن نسخۂ حمیدیہ، نسخۂ عرشی، نسخۂ مالک رام، نسخۂ نظامی، نسخۂ حسرت موہانی، نسخۂ بیخود دہلوی اور دیگر تمام پیشِ نظر، قدیم و جدید نسخوں میں "مگر" ہی چھپا ہے اور اِس میں احتمالِ معنوی نے ایک مزید لطف بھی پیدا کر دیا ہے۔ تمام مہیا شہادتوں سے یہاں "مگر" ہی غالبؔ کا لفظ معلوم ہوتا ہے البتہ نسخۂ طباطبائی (لکھنؤ ۱۹۶۱) میں نسخۂ مہر ہی کی طرح "اگر" چھپا ہے۔ اُس نسخے میں اغلاطِ کتابت کی کثرت ہے۔ غالباً ان دونوں ہی نسخوں میں "اگر" غلطِ کاتب ہے۔ علاوہ ازیں نسخۂ مہر میں کاتب نے اِس غزل کے اشعار کی ترتیب بے مُحابا بدل ڈالی ہے۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/7)

ہوئی اِس دور میں منسوب مجھ سے بادہ آشامی  
پھر آیا وہ زمانہ جو جہاں میں جامِ جم نکلے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/8)

ہوئی جن سے توقع خستگی کی داد پانے کی  
وہ ہم سے بھی زیادہ خستۂ تیغِ ستم نکلے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/9)

محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا  
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/10)

خدا کے واسطے پردہ نہ کعبہ سے اٹھا ظالم  
کہیں ایسا نہ ہو یاں بھی وہی کافر صنم نکلے  

Editors' notes:

شعر ۲: یہ مشہور شعر نسخۂ مہر اور نسخۂ طاہر کے علاوہ کسی اور نسخے میں نہیں ملا۔ گمان غالبؔ ہے کہ یہ شعر بہادر شاہ ظفر کا ہے ۔ نیز مہر صاحب نے نوائے سروش میں اس شعر کو متن میں جگہ تو دی ہے مگر تشریح نہیں لکھی۔ ( جویریہ مسعود)  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/90/11)

کہاں میخانے کا دروازہ غالبؔ! اور کہاں واعظ  
پر اِتنا جانتے ہیں، کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے  

### کوہ کے ہوں بارِ خاطر گر صدا ہو جائیے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/91

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/91/1)

کوہ کے ہوں بارِ خاطر گر صدا ہو جائیے  
بے تکلف اے شرارِ جستہ! کیا ہو جائیے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں صرف یہ دو شعر ہیں۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/91/2)

بیضہ آسا ننگِ بال و پر ہے یہ کنجِ قفس  
از سرِ نو زندگی ہو، گر رِہا ہو جائیے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/91/3)

یاد رکھیے ناز ہائے التفاتِ اولیں  
آشیانِ طائرِ رنگِ حنا ہو جائیے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/91/4)

لطفِ عشقِ ہر یک اندازِ دگر دکھلائے گا  
بے تکلف یک نگاہِ آشنا ہو جائیے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/91/5)

داد از دستِ جفائے صدمۂ ضرب المثل!  
گر ہمہ اُفتادگی، جوں نقشِ پا ہو جائیے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/91/6)

از دلِ ہر درد مندے جوشِ بے تابی زدن  
اے ہمہ بے مدعائی، یک دعا ہو جائیے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/91/7)

وسعتِ مشرب، نیازِ کلفتِ وحشت، اسدؔ  
یک بیاباں سایۂ بالِ ہُما ہو جائیے  

### مستی، بہ ذوقِ غفلتِ ساقی ہلاک ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/92

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/92/1)

مستی، بہ ذوقِ غفلتِ ساقی ہلاک ہے  
موجِ شراب یک مژۂ خواب ناک ہے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل صرف ان دو شعروں اور مقطع پر مشتمل ہے۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/92/2)

جُز زخمِ تیغِ ناز، نہیں دل میں آرزو  
جیبِ خیال بھی ترے ہاتھوں سے چاک ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/92/3)

کلفت، طلسمِ جلوۂ کیفیّتِ دگر  
زنگار خوردہ آئینہ، یک برگِ تاک ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/92/4)

ہے عرضِ جوہرِ خط و خالِ ہزار عکس  
لیکن ہنوز دامنِ آئینہ پاک ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/92/5)

ہوں، خلوتِ فسردگیٔ انتظار میں  
وہ بے دماغ جس کو ہوس بھی تپاک ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/92/6)

جوشِ جنوں سے کچھ نظر آتا نہیں، اسدؔ  
صحرا ہماری آنکھ میں یک مشتِ خاک ہے  

Editors' notes:

اسد: نسخۂ مہرؔ میں "اسد" کی جگہ "مجھے" چھپا ہے مگر یہ سہوِ کتابت معلوم ہوتا ہے کیونکہ دوسرے مصرع میں متکلم نے صیغۂ جمع استعمال کیا ہے۔ کسی دوسرے نسخے سے اس کی سند بھی نہیں ملتی۔ — حامد علی خاں  

### غم و عشرت، قدم بوسِ دلِ تسلیم آئیں ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93/1)

غم و عشرت، قدم بوسِ دلِ تسلیم آئیں ہے  
دعائے مدّعا گم کردگاں، لبریزِ آمیں ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93/2)

تماشا ہے کہ ناموسِ وفا رسوائے آئیں ہے  
نفس تیری گلی میں خوں ہو اور بازار رنگیں ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93/3)

لبِ عیسیٰ کی جنبش کرتی ہے گہوارہ جنبانی  
قیامت کشتۂ لعل بُتاں کا خوابِ سنگیں ہے  

Editors' notes:

شعر: متداول دیوان میں یہ غزل صرف اس ایک شعر پر مشتمل ہے۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہے۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93/4)

ہمارا دیکھنا گر ننگ ہے، سیرِ گلستاں کر  
شرارِ آہ سے، موجِ صبا، دامانِ گل چیں ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93/5)

پیامِ تعزیت پیدا ہے اندازِ عیادت سے  
شبِ ماتم، تہِ دامانِ دودِ شمعِ بالیں ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93/6)

زبس جز حسن، منت نا گوارا ہے طبیعت پر  
کشادِ عقد، محوِ ناخنِ دستِ نگاریں ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93/7)

نہیں ہے، سر نوشتِ عشق، غیر از بے دماغی ہا  
جبیں پر میری، مدِّ خامۂ قدرت خطِ چیں ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93/8)

بہارِ باغ، پامالِ خرامِ جلوہ فرمایاں  
حنا سے دست، و خونِ کشتگاں سے تیغ رنگیں ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/93/9)

بیابانِ فنا ہے بعدِ صحرائے طلب، غالبؔ  
پسینہ توسنِ ہمت کا سیلِ خانۂ زیں ہے  

### دیکھتا ہوں وحشتِ شوقِ خروش آمادہ سے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/94

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/94/1)

دیکھتا ہوں وحشتِ شوقِ خروش آمادہ سے  
فالِ رسوائی، سرشکِ سر بہ صحرا دادہ سے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/94/2)

آمدِ سیلابِ طوفانِ صدائے آب ہے  
نقشِ پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے  

Editors' notes:

اشعار: متداول دیوان میں یہ غزل صرف ان دو شعروں پر مشتمل ہے۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہے۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/94/3)

بزمِ مے وحشت کدہ ہے کس کی چشمِ مست کا  
شیشے میں نبضِ پری پنہاں ہے موجِ بادہ سے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/94/4)

دام گر سبزے میں پنہاں کیجیے طاؤس ہو  
جوشِ نیرنگِ بہارِ عرضِ صحرا دادہ سے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/94/5)

خیمۂ لیلیٰ سیاہ و خانۂ مجنوں خراب  
جوشِ ویرانی ہے عشقِ داغ بیروں دادہ سے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/94/6)

بزمِ ہستی وہ تماشا ہے کہ جس کو ہم، اسدؔ  
دیکھتے ہیں چشمِ از خوابِ عدم نہ کشادہ سے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/94/7)

‎  

### ہوں میں بھی تماشائیٔ نیرنگِ تمنا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/95

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/95/1)

ہوں میں بھی تماشائیٔ نیرنگِ تمنا  
مطلب نہیں کچھ اس سے کہ مطلب ہی بر آوے  

Editors' notes:

آوے: نسخۂ مہر میں "آئے" — جویریہ مسعود  

### کہوں کیا گرم جوشی مے کشی میں شعلہ رویاں کی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/1)

کہوں کیا گرم جوشی مے کشی میں شعلہ رویاں کی  
کہ شمعِ خانۂ دل، آتشِ مے سے فروزاں کی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/2)

سیاہی جیسے گِر جاوے دمِ تحریر کاغذ پر  
مری قسمت میں یوں تصویر ہے شب ہائے ہجراں کی  

Editors' notes:

شعر: متداول دیوان میں یہ غزل صرف اِس ایک شعر پر مشتمل ہے۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہے ۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/3)

بہ زلفِ مہ وشاں، رہتی ہے، شب بیدار، ظاہر ہے  
زبانِ شانہ سے تعبیرِ صد خوابِ پریشاں کی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/4)

ہمیشہ مجھ کو طفلی میں بھی مشقِ تیرہ روزی تھی  
سیاہی ہے مرے ایام میں، لوحِ دبستاں کی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/5)

دریغ! آہِ سحر گہ کارِ بادِ صبح کرتی ہے  
کہ ہوتی ہے زیادہ، سرد مہری شمعِ رویاں کی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/6)

مجھے اپنے جنوں کی، بے تکلف، پردہ داری تھی  
ولیکن کیا کروں، آوے جو رسوائی گریباں کی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/7)

ہنر پیدا کیا ہے میں نے، حیرت آزمائی میں  
کہ جوہر آئینے کا، ہر پلک ہے، چشمِ حیراں کی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/8)

خدایا، کس قدر اہلِ نظر نے خاک چھانی ہے!  
کہ ہیں صد رخنہ، جوں غربال، دیواریں گلستاں کی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/9)

ہوا شرمِ تہی دستی سے وہ بھی سرنگوں آخر  
بس، اے زخمِ جگر، اب دیکھ لی شورش نمک داں کی  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/96/10)

بہ یادِ گرمیٔ صحبت، بہ رنگِ شعلہ دہکے ہے  
چھپاؤں کیوں کہ غالبؔ، سوزشیں داغِ نمایاں کی  

### ہجومِ نالہ، حیرت عاجزِ عرضِ یک افغاں ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/1)

ہجومِ نالہ، حیرت عاجزِ عرضِ یک افغاں ہے  
خموشی ریشۂ صد نیستاں سے خس بہ دنداں ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/2)

تکلف بر طرف، ہے جانستاں تر لطفِ بد خویاں  
نگاہِ بے حجابِ ناز تیغِ تیزِ عریاں ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/3)

ہوئی یہ کثرتِ غم سے تلف کیفیّتِ شادی  
کہ صبحِ عید مجھ کو بد تر از چاکِ گریباں ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/4)

دل و دیں نقد لا، ساقی سے گر سودا کیا چاہے  
کہ اس بازار میں ساغر متاعِ دستگرداں ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/5)

غم آغوشِ بلا میں پرورش دیتا ہے عاشق کو  
چراغِ روشن اپنا قلزمِ صرصر کا مرجاں ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/6)

کجا مے؟ کُو عرق؟ سعیٔ عروجِ نشّہ رنگیں تر  
خطِ رخسارِ ساقی، تا خطِ ساغر چراغاں ہے  

Editors' notes:

اشعار: اس شعر سے آخر تک کے اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/7)

رہا بے قدر دل، در پردۂ جوشِ ظہور آخر  
گل و نرگس بہم، آئینہ و اقلیمِ کوراں ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/8)

تکلف سازِ رسوائی ہے، غافل، شرمِ رعنائی  
دلِ خوں گشتہ، در دستِ حنا آلودہ عریاں ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/9)

تماشا، سرخوشِ غفلت ہے با وصفِ حضورِ دل  
ہنوز آئینہ، خلوت گاہِ نازِ ربطِ مژگاں ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/10)

تکلف برطرف، ذوقِ زلیخا جمع کر، ورنہ  
پریشاں خواب آغوشِ و داعِ یوسفستاں ہے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/97/11)

اسدؔ، جمعیّتِ دل در کنارِ بے خودی خوشتر  
دو عالم آگہی، سامانِ یک خوابِ پریشاں ہے  

### خموشیوں میں تماشا ادا نکلتی ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/98

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/98/1)

خموشیوں میں تماشا ادا نکلتی ہے  
نگاہ دل سے تری سُرمہ سا نکلتی ہے  

Editors' notes:

تری: نسخۂ حسرتؔ میں "ترے" چھپا ہے۔ قدیم نسخوں میں "ترے" اور "تری" کی تمیز مشکل تھی۔ شعر کا مفہوم دونوں صورتوں میں تقریباً ایک ہی رہتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/98/2)

فشارِ تنگیٔ خلوت سے بنتی ہے شبنم  
صبا جو غنچے کے پردے میں‌ جا نکلتی ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/98/3)

نہ پوچھ سینۂ عاشق سے آبِ تیغِ نگاہ  
کہ زخمِ روزنِ در سے ہوا نکلتی ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/98/4)

بہ حلقۂ خمِ گیسو ہے راستی آموز  
دہانِ مار سے گویا صبا نکلتی ہے  

Editors' notes:

اشعار: اس شعر سے آخر تک کے اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/98/5)

بہ رنگِ شیشہ ہوں یک گوشۂ دلِ خالی  
کبھی پری مری خلوت میں آ نکلتی ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/98/6)

بہار شوخ و چمن تنگ و رنگِ گل دلچسپ  
نسیم، باغ سے پا در حنا نکلتی ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/98/7)

اسدؔ کو حسرتِ عرضِ نیاز تھی دمِ قتل  
ہنوز، یک سخنِ بے صدا نکلتی ہے  

### جس جا نسیم شانہ کشِ زلفِ یار ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/1)

جس جا نسیم شانہ کشِ زلفِ یار ہے  
نافہ دماغِ آہوئے دشتِ تتار ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/2)

کس کا سراغِ جلوہ ہے حیرت کو اے خدا!  
آیئنہ فرشِ شش جہتِ انتظار ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/3)

ہے ذرہ ذرہ تنگیٔ جا سے غبارِ شوق  
گر دام یہ ہے و سعتِ صحرا شکار ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/4)

دل مدّعی و دیدہ بنا مدّعا علیہ  
نظارے کا مقدّمہ پھر روبکار ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/5)

چھڑکے ہے شبنم آئینۂ برگِ گل پر آب  
اے عندلیب وقتِ وداعِ بہار ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/6)

پچ آپڑی ہے وعدۂ دلدار کی مجھے  
وہ آئے یا نہ آئے، پہ یاں انتظار ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/7)

بے پردہ سوئے وادیٔ مجنوں گزر نہ کر  
ہر ذرّے کے نقاب میں دل بے قرار ہے  

Editors' notes:

کے: نسخۂ طباطبائی میں "کی نقاب" چھپا ہے۔ قدیم نسخوں میں یوں بھی ہر جگہ عموماً یائے حُطّی ہی چھپی ہے مگر نقاب کی تذکیر و تانیث کے بارے میں تو دہلی و لکھنؤ کا جُدا جُدا شیوہ بھی تھا۔ غالبؔ نے لکھا ہے: ؏ زلف سے بڑھ کر نقاب اُس شوخ کے رخ پر کھلا — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/8)

اے عندلیب یک کفِ خس بہرِ آشیاں  
طوفانِ آمد آمدِ فصلِ بہار ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/9)

دل مت گنوا، خبر نہ سہی سیر ہی سہی  
اے بے دماغ آئینہ تمثال دار ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/10)

زنجیر یاد پڑتی ہے، جادے کو دیکھ کر  
اُس چشم سے ہنوز نگہ یادگار ہے  

Editors' notes:

اشعار: یہ اور اگلے تین اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/11)

سودائیٔ خیال ہے طوفانِ رنگ و بو  
یاں ہے کہ داغِ لالہ، دماغِ بہار ہے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/12)

بھونچال میں گرا تھا یہ آئینہ طاق سے  
حیرت شہیدِ جنبشِ ابروئے یار ہے  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/13)

حیراں ہوں شوخیٔ رگِ یاقوت دیکھ کر  
یاں ہے کہ صحبتِ خس و آتش برار ہے  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/99/14)

غفلت کفیلِ عمر و اسدؔ ضامنِ نشاط  
اے مرگِ ناگہاں تجھے کیا انتظار ہے  

### آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/1)

آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے  
ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/2)

ہے انتظار سے شرر آبادِ رُست خیز  
مژگانِ کوہ کُن رگِ خارا کہیں جسے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/3)

حسرت نے لا رکھا تری بزمِ خیال میں  
گلدستۂ نگاہ سویدا کہیں جسے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/4)

کس فرصتِ وصال پہ ہے گل کو عندلیب  
زخمِ فراق خندۂ بے جا کہیں جسے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/5)

یا رب ہمیں تو خواب میں بھی مت دکھائیو  
یہ محشرِ خیال کہ دنیا کہیں جسے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/6)

درکار ہے شگفتنِ گل ہائے عیش کو  
صبحِ بہار، پنبۂ مینا کہیں جسے  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/7)

پھونکا ہے کس نے گوشِ محبت میں اے خدا  
افسونِ انتظار، تمنا کہیں جسے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/8)

سر پر ہجومِ دردِ غریبی سے ڈالیے  
وہ ایک مشتِ خاک کہ صحرا کہیں جسے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/9)

ہے چشمِ تر میں حسرتِ دیدار سے نہاں  
شوقِ عناں گسیختہ، دریا کہیں جسے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/10)

درکار ہے شگفتنِ گلہائے عیش کو  
صبحِ بہار پنبۂ مینا کہیں جسے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/100/11)

غالبؔ برا نہ مان جو واعظ برا کہے  
ایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے؟  

Editors' notes:

کوئی ہے: نسخۂ مہر میں "کوئی ہے" کی جگہ "ہے کوئی" چھپا ہے۔ کسی دوسرے، پیشِ نظر، قدیم و جدید نسخوں میں یہ شعر اس طرح درج نہیں ہے۔ — حامد علی خاں  

### شبنم بہ گلِ لالہ نہ خالی ز ادا ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/1)

شبنم بہ گلِ لالہ نہ خالی ز ادا ہے  
داغِ دلِ بے درد، نظر گاہِ حیا ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/2)

دل خوں شدۂ کشمکشِ حسرتِ دیدار  
آئینہ بہ دستِ بتِ بد مستِ حنا ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/3)

شعلے سے نہ ہوتی، ہوسِ شعلہ نے جو کی  
جی کس قدر افسردگیٔ دل پہ جلا ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/4)

تمثال میں تیری ہے وہ شوخی کہ بہ صد ذوق  
آئینہ بہ اندازِ گل آغوش کشا ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/5)

قمری کفِ خاکستر و بلبل قفسِ رنگ  
اے نالہ! نشانِ جگرِ سوختہ کیا ہے؟  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/6)

خو نے تری افسردہ کیا وحشتِ دل کو  
معشوقی و بے حوصلگی طرفہ بلا ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/7)

مجبوری و دعوائے گرفتاریٔ الفت  
دستِ تہِ سنگ آمدہ پیمانِ وفا ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/8)

معلوم ہوا حالِ شہیدانِ گزشتہ  
تیغِ ستم آئینۂ تصویر نما ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/9)

اے پرتوِ خورشیدِ جہاں تاب اِدھر بھی  
سائے کی طرح ہم پہ عجب وقت پڑا ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/10)

سر رشتۂ بے تابیٔ دل در گرہِ عجز  
پرواز بہ خوں خُفتہ و فریاد رسا ہے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/11)

ناکردہ گناہوں کی بھی حسرت کی ملے داد  
یا رب اگر اِن کردہ گناہوں کی سزا ہے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/101/12)

بیگانگیٔ خلق سے بے دل نہ ہو غالبؔ  
کوئی نہیں تیرا، تو مری جان، خدا ہے  

### منظور تھی یہ شکل تجلّی کو نور کی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102/1)

منظور تھی یہ شکل تجلّی کو نور کی  
قسمت کھلی ترے قد و رخ سے ظہور کی  

Editors' notes:

نور: نسخۂ عرشی میں "نُور" کی جگہ "طُور" چھپا ہے۔ یہ سہوِ طباعت ہے۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102/2)

اِک خوں چکاں کفن میں کروڑوں بناؤ ہیں  
پڑتی ہے آنکھ تیرے شہیدوں پہ حور کی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102/3)

واعظ! نہ تم پیو نہ کسی کو پلا سکو  
کیا بات ہے تمھاری شرابِ طہور کی!  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102/4)

لڑتا ہے مجھ سے حشر میں قاتل، کہ کیوں اٹھا؟  
گویا ابھی سنی نہیں آواز صور کی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102/5)

آمد بہار کی ہے جو بلبل ہے نغمہ سنج  
اڑتی سی اک خبر ہے زبانی طیور کی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102/6)

گو واں نہیں، پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں  
کعبے سے اِن بتوں کو بھی نسبت ہے دور کی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102/7)

کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جواب  
آؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہِ طور کی  

Editors' notes:

آؤ نہ: نسخۂ مہر: "آؤ نا" — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102/8)

گرمی سہی کلام میں، لیکن نہ اس قدر  
کی جس سے بات اُس نے شکایت ضرور کی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/102/9)

غالبؔ گر اِس سفر میں مجھے ساتھ لے چلیں  
حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی  

### غم کھانے میں بودا دلِ ناکام بہت ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103/1)

غم کھانے میں بودا دلِ ناکام بہت ہے  
یہ رنج کہ کم ہے مئے گلفام، بہت ہے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103/2)

کہتے ہوئے ساقی سے، حیا آتی ہے ورنہ  
ہے یوں کہ مجھے دُردِ تہِ جام بہت ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103/3)

نَے تیر کماں میں ہے، نہ صیاد کمیں میں  
گوشے میں قفس کے مجھے آرام بہت ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103/4)

کیا زہد کو مانوں کہ نہ ہو گرچہ ریائی  
پاداشِ عمل کی طمَعِ خام بہت ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103/5)

ہیں اہلِ خرد کس روشِ خاص پہ نازاں؟  
پا بستگیٔ رسم و رہِ عام بہت ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103/6)

زمزم ہی پہ چھوڑو، مجھے کیا طوفِ حرم سے؟  
آلودہ بہ مے جامۂ احرام بہت ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103/7)

ہے قہر گر اب بھی نہ بنے بات کہ ان کو  
انکار نہیں اور مجھے اِبرام بہت ہے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103/8)

خوں ہو کے جگر آنکھ سے ٹپکا نہیں اے مرگ  
رہنے دے مجھے یاں، کہ ابھی کام بہت ہے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/103/9)

ہو گا کوئی ایسا بھی کہ غالبؔ کو نہ جانے؟  
شاعر تو وہ اچھا ہے پہ بدنام بہت ہے  

### مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/1)

مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے  
جوشِ قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئے  

Editors' notes:

بزم چراغاں: بعض حضرات بہ اضافت "بزمِ چراغاں" لکھتے اور پڑھتے ہیں۔ "بزم کرنا" کوئی اردو محاورہ نہیں۔ یہاں مُراد یہ ہے کہ جوشِ قدح سے بزم کو چراغاں کیے ہوئے مدت گزر چکی ہے۔ — حامد علی خاں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/2)

کرتا ہوں جمع پھر جگرِ لخت لخت کو  
عرصہ ہوا ہے دعوتِ مژگاں کیے ہوئے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/3)

پھر وضعِ احتیاط سے رکنے لگا ہے دم  
برسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/4)

پھر گرمِ نالہ ہائے شرر بار ہے نفَس  
مدت ہوئی ہے سیرِ چراغاں کیے ہوئے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/5)

پھر پرسشِ جراحتِ دل کو چلا ہے عشق  
سامانِ صد ہزار نمک داں کیے ہوئے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/6)

پھر بھر رہا ہوں خامۂ مژگاں بہ خونِ دل  
سازِ چمن طرازیٔ داماں کیے ہوئے  

Editors' notes:

ہوں: نسخۂ مہر میں "ہے"۔ — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/7)

باہم دگر ہوئے ہیں دل و دیدہ پھر رقیب  
نظارہ و خیال کا ساماں کیے ہوئے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/8)

دل پھر طوافِ کوئے ملامت کو جائے ہے  
پندار کا صنم کدہ ویراں کیے ہوئے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/9)

پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلب  
عرضِ متاعِ عقل و دل و جاں کیے ہوئے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/10)

دوڑے ہے پھر ہر ایک گل و لالہ پر خیال  
صد گلستاں نگاہ کا ساماں کیے ہوئے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/11)

پھر چاہتا ہوں نامۂ دلدار کھولنا  
جاں نذرِ دل فریبیٔ عنواں کیے ہوئے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/12)

مانگے ہے پھر کسی کو لبِ بام پر ہوس  
زلفِ سیاہ رخ پہ پریشاں کیے ہوئے  

Editors' notes:

مانگے: نسخۂ رضا میں "ڈھونڈے ہے" بجائے "مانگے ہے"۔ — جویریہ مسعود  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/13)

چاہے ہے پھر کسی کو مقابل میں آرزو  
سرمے سے تیز دشنۂ مژگاں کیے ہوئے  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/14)

اک نوبہارِ ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ  
چہرہ فروغ مے سے گلستاں کیے ہوئے  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/15)

پھر جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں  
سر زیر بارِ منتِ درباں کیے ہوئے  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/16)

جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن  
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے  

Editors' notes:

کہ: نسخۂ مہر میں "کے"۔ — جویریہ مسعود  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/104/17)

غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ، کہ پھر جوشِ اشک سے  
بیٹھے ہیں ہم تہیّۂ طوفاں کیے ہوئے  

### نویدِ امن ہے بیدادِ دوست، جاں کے لیے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/1)

نویدِ امن ہے بیدادِ دوست، جاں کے لیے  
رہی نہ طرزِ ستم کوئی آسماں کے لیے  

Editors' notes:

غزل: غزل میں نواب تجمل حسین خاں فرخ آبادی سے متعلق مدحیہ اشعار ہیں۔ نواب صاحب کا انتقال ۹ نومبر ۱۸۴۶ کو ہوا تھا۔ غزل نسخہ کراچی مکتوبہ ۳۰ اگست ۱۸۴۵ میں نہیں ہے لہذا اسے ۳۰ اگست ۱۸۴۵ تا ۹ نومبر ۱۸۴۶ کی فکر کردہ تسلیم کرنا چاہیے۔ دیوانِ ذوقؔ مرتبہ آزادؔ میں درج ہے کہ یہ غزل نواب اصغر علی خاں نسیمؔ رام پوری مقیم دہلی کے طرحی مشاعرہ منعقدہ ۱۸۴۵ میں پڑھی گئی تھی۔ ذوقؔ، مومنؔ، داغؔ وغیرہ بھی موجود تھے۔ گویا مشاعرہ ۱۸۴۵ء میں بعد از ۳۰ اگست منعقد ہوا تھا۔ ظاہر ہے غزل بھی اسی زمانے میں کہی گئی ہو گی۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/2)

بلا سے! گر مژۂ یار تشنۂ خوں ہے  
رکھوں کچھ اپنی ہی مژگانِ خوں فشاں کے لیے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/3)

وہ زندہ ہم ہیں کہ ہیں روشناسِ خلق اے خضر  
نہ تم کہ چور بنے عمرِ جاوداں کے لیے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/4)

رہا بلا میں بھی، میں مبتلائے آفتِ رشک  
بلائے جاں ہے ادا تیری اک جہاں کے لیے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/5)

فلک نہ دور رکھ اُس سے مجھے، کہ میں ہی نہیں  
دراز دستیٔ قاتل کے امتحاں کے لیے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/6)

مثال یہ مری کوشش کی ہے کہ مرغِ اسیر  
کرے قفس میں فراہم خس آشیاں کے لیے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/7)

گدا سمجھ کے وہ چپ تھا، مری جو شامت آئے  
اٹھا اور اٹھ کے قدم میں نے پاسباں کے لیے  

Editors' notes:

مصرع: یہ عجیب بات ہے کہ نسخۂ حمیدیہ اور نسخۂ نظامی میں، نیز متعدد دوسرے قدیم نسخوں میں، یہ مصرع ایک ہی طور پر مہمل چھپا ہے، یعنی: ؏ گدا سمجھ کے وہ چپ تھا مری خوشامد سے — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/8)

بہ قدرِ شوق نہیں ظرفِ تنگنائے غزل  
کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/9)

دیا ہے خلق کو بھی، تا اسے نظر نہ لگے  
بنا ہے عیش تجمُّل حسین خاں کے لیے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/10)

زباں پہ بارِ خدایا! یہ کس کا نام آیا  
کہ میرے نطق نے بوسے مری زباں کے لیے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/11)

نصیرِ دولت و دیں اور معینِ ملّت و ملک  
بنا ہے چرخِ بریں جس کے آستاں کے لیے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/12)

زمانہ عہد میں اُس کے ہے محوِ آرائش  
بنیں گے اور ستارے اب آسماں کے لیے  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/13)

ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے  
سفینہ چاہیے اس بحرِ بیکراں کے لیے  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/105/14)

ادائے خاص سے غالبؔ ہوا ہے نکتہ سرا  
صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے  

### آپ نے مَسَّنيَ الضُّر کہا ہے تو سہی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/106

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/106/1)

آپ نے مَسَّنيَ الضُّر کہا ہے تو سہی  
یہ بھی اے حضرتِ ایّوب! گِلا ہے تو سہی  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل متداول دیوان میں درج نہیں۔ مگر نسخۂ مہر میں غلام رسول مہر صاحب نے ابوالکلام کے حوالے سے اس کو درج کیا ہے۔ — جویریہ مسعود  
اے: نسخۂ رضا میں "یا" بجائے "اے"۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/106/2)

رنج طاقت سے سوا ہو تو نہ پیٹوں کیوں سر  
ذہن میں خوبیٔ تسلیم و رضا ہے تو سہی  

Editors' notes:

کیوں سر: نسخۂ رضا میں "کیوں کر" بجائے "کیوں سر"۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/106/3)

ہے غنیمت کہ بہ اُمّید گزر جائے گی عُمر  
نہ ملے داد، مگر روزِ جزا ہے تو سہی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/106/4)

دوست ہی کوئی نہیں ہے، جو کرے چارہ گری  
نہ سہی، لیک تمنّائے دوا ہے تو سہی  

Editors' notes:

مصرع: یہ مصرع نسخۂ رضا میں یوں درج ہے: ؏ دوست گر کوئی نہیں ہے، جو کرے چارہ گری — جویریہ مسعود  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/106/5)

غیر سے دیکھیے کیا خوب نباہی اُس نے  
نہ سہی ہم سے، پر اُس بُت میں وفا ہے تو سہی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/106/6)

نقل کرتا ہوں اسے نامۂ اعمال میں مَیں  
کچھ نہ کچھ روزِ ازل تم نے لکھا ہے تو سہی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/106/7)

کبھی آ جائے گی کیوں کرتے ہو جلدی غالبؔ  
شہرۂ تیزیٔ شمشیرِ قضا ہے تو سہی  

### لطفِ نظّارۂ قاتِل دمِ بسمل آئے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107/1)

لطفِ نظّارۂ قاتِل دمِ بسمل آئے  
جان جائے تو بلا سے، پہ کہیں دِل آئے  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل متداول دیوان میں درج نہیں۔ اس کی وجہ غلام رسول مہر کے بقول یہ ہے کہ غالبؔ کی زندگی میں آخری بار جو دیوان چھپا تھا، یہ اس کے بعد کہی گئی ہے۔ — جویریہ مسعود
مزید: یہ غزل مرزا صاحب نے اپنے دوسرے سفرِ رام پور میں ۲۸ دسمبر ۱۸۶۵ء کو یہاں سے رخصت ہونے سے پہلے کہی تھی۔ اس زمانے میں کلب علی خاں بہادر رام پور کے نواب تھے۔ نسخۂ عرشی طبع دوم، صفحہ ۴۳۳۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107/2)

ان کو کیا علم کہ کشتی پہ مری کیا گزری  
دوست جو ساتھ مرے تا لبِ ساحل آئے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107/3)

وہ نہیں ہم، کہ چلے جائیں حرم کو، اے شیخ!  
ساتھ حُجّاج کے اکثر کئی منزِل آئے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107/4)

آئیں جس بزم میں وہ، لوگ پکار اٹھتے ہیں  
"لو وہ برہم زنِ ہنگامۂ محفل آئے"  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107/5)

دیدہ خوں بار ہے مدّت سے، ولے آج ندیم  
دل کے ٹکڑے بھی کئی خون کے شامل آئے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107/6)

سامنا حور و پری نے نہ کیا ہے، نہ کریں  
عکس تیرا ہی مگر، تیرے مقابِل آئے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107/7)

موت بس ان کی ہے، جو مر کے وہیں دفن ہوئے  
زیست ان کی ہے، جو اس کے کوچے سے گھائل آئے  

Editors' notes:

اشعار: نسخۂ رضا سے مزید دو شعر۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107/8)

بن گیا سبحہ وہ زنار، خدا خیر کرے!  
وہ جو نازک ہے کمر، اس پہ بہت دل آئے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/107/9)

اب ہے دِلّی کی طرف کوچ ہمارا غالبؔ!  
آج ہم حضرتِ نوّاب سے بھی مِل آئے  

### میں ہوں مشتاقِ جفا، مجھ پہ جفا اور سہی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108/1)

میں ہوں مشتاقِ جفا، مجھ پہ جفا اور سہی  
تم ہو بیداد سے خوش، اس سے سوا اور سہی  

Editors' notes:

غزل: یہ غزل بھی متداول دیوان میں درج نہیں۔ اس کی وجہ غلام رسول مہر کے بقول یہ ہے کہ غالبؔ کی زندگی میں آخری بار جو دیوان چھپا تھا، یہ اس کے بعد کہی گئی ہے۔ — جویریہ مسعود
مزید: خط بنام نواب امین الدین احمد خاں، مورخہ ۲۶ جولائی ۱۸۶۵ء۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108/2)

غیر کی مرگ کا غم کس لیے، اے غیرتِ ماہ!  
ہیں ہوس پیشہ بہت، وہ نہ ہُوا اور سہی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108/3)

تم ہو بت، پھر تمھیں پندارِ خُدائی کیوں ہے؟  
تم خداوند ہی کہلاؤ، خدا اور سہی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108/4)

حُسن میں حُور سے بڑھ کر نہیں ہونے کی کبھی  
آپ کا شیوہ و انداز و ادا اور سہی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108/5)

تیرے کوچے کا ہے مائل دلِ مضطر میرا  
کعبہ اک اور سہی، قبلہ نما اور سہی  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108/6)

کوئی دنیا میں مگر باغ نہیں ہے، واعظ!  
خلد بھی باغ ہے، خیر آب و ہوا اور سہی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108/7)

کیوں نہ فردوس میں دوزخ کو ملا لیں، یا رب  
سیر کے واسطے تھوڑی سی فضا اور سہی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108/8)

مجھ کو وہ دو۔ کہ جسے کھا کے نہ پانی مانگوں  
زہر کچھ اور سہی، آبِ بقا اور سہی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/ghazal-choti-ye/108/9)

مجھ سے غالبؔ یہ علائیؔ نے غزل لکھوائی  
ایک بیداد گرِ رنج فزا اور سہی  

## قصائد — Qasidas

### منقبتِ حیدری

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/1)

سازِ یک ذرّہ نہیں فیضِ چمن سے بے کار  
سایۂ لالۂ بے داغ سویدائے بہار  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/2)

مستیٔ بادِ صبا سے ہے بہ عرضِ سبزہ  
ریزۂ شیشۂ مے جوہرِ تیغِ کہسار  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/3)

سبز ہے جامِ زمرّد کی طرح داغِ پلنگ  
تازہ ہے ریشۂ نارنج صفت روئے شرار  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/4)

مستیٔ ابر سے گل چینِ طرب ہے حسرت  
کہ اس آغوش میں ممکن ہے دو عالم کا فِشار  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/5)

کوہ و صحرا ہمہ معموریٔ شوقِ بلبل  
راہِ خوابیدہ ہوئی خندۂ گل سے بیدار  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/6)

سونپے ہے فیضِ ہوا صورتِ مژگانِ یتیم  
سر نوشتِ دو جہاں ابر بہ یک سطرِ غبار  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/7)

کاٹ کر پھینکیے ناخن جو بہ اندازِ ہلال  
قوتِ نامیہ اس کو بھی نہ چھوڑے بے کار  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ رضا: ؏ کاٹ کر پھینکیے ناخن، تو باندازِ ہلال — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/8)

کفِ ہر خاک بہ گردون شدہ قمری پرواز  
دامِ ہر کاغذِ آتش زدہ طاؤس شکار  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/9)

مے کدے میں ہو اگر آرزوئے گل چینی  
بھول جا یک قدحِ بادہ بہ طاقِ گل زار  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/10)

موجِ گل ڈھونڈھ بہ خلوت کدۂ غنچۂ باغ  
گُم کرے گوشۂ مے خانہ میں گر تو دستار  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/11)

کھینچے گر مانیٔ اندیشہ چمن کی تصویر  
سبزہ مثلِ خطِ نو خیز ہو خطِّ پرکار  

Editors' notes:

مصرع ۲: نسخۂ رضا: ؏ سبز، مثلِ خطِ نوخیز، ہو خطِ پرکار — جویریہ مسعود  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/12)

لعل سے کی ہے پئے زمزمۂ مدحتِ شاہ  
طوطیٔ سبزۂ کہسار نے پیدا منقار  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/13)

وہ شہنشاہ کہ جس کی پئے تعمیرِ سرا  
چشمِ جبریل ہوئی قالبِ خشتِ دیوار  

Editors' notes:

کی: مروّجہ نسخوں میں "کے" کی جگہ "کی" چھپا ہے۔ — حامد علی خاں
مزید: حامد علی خاں کے نسخے میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ وہ شہنشاہ کہ جس کے پئے تعمیرِ سرا — جویریہ مسعود  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/14)

فلک العرش ہجومِ خمِ دوشِ مزدور  
رشتۂ فیضِ ازل سازِ طنابِ معمار  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/15)

سبز نُہ چمن و یک خطِ پشتِ لبِ بام  
رفعتِ ہمّتِ صد عارف و یک اوجِ حصار  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/16)

واں کی خاشاک سے حاصل ہو جسے یک پرِ کاہ  
وہ رہے مِروحۂ بالِ پری سے بے زار  

Editors' notes:

کی خاشاک: اکثر مروجہ نسخوں میں "کی خاشاک" چھپا ہے۔ لفظِ خاشاک بہ صیغۂ مذکر استعمال ہوتا ہے۔ دیکھیے "فرہنگِ آصفیہ"، "پلیٹس"، وغیرہ۔ اِس قسم کے اغلاط کی وجہ پہلے حواشی میں جگہ جگہ بیان ہو چکی ہے۔ — حامد علی خاں
مزید: نسخۂ حامد علی خاں میں : ؏ واں کے خاشاک سے حاصل ہو جسے یک پرِ کاہ — جویریہ مسعود  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/17)

خاکِ صحرائے نجف جوہرِ سیرِ عُرفا  
چشمِ نقشِ قدم آئینۂ بختِ بیدار  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/18)

ذرّہ اس گرد کا خورشید کو آئینۂ ناز  
گرد اُس دشت کی اُمّید کو احرامِ بہار  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/19)

آفرینش کو ہے واں سے طلبِ مستیٔ ناز  
عرضِ خمیازۂ ایجاد ہے ہر موجِ غبار  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/20)

سنگ، یہ کار گہِ ربطِ نزاکت ہے، کہ ہے  
خندۂ بے خودیٔ کبک، بہ دندانِ شرار  

Editors' notes:

اشعار: یہاں سے مطلع کے اختتام تک اشعار نسخۂ رضا سے لیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/21)

کشتۂ افعیٔ زلفِ سیہِ شیریں کو  
بے ستوں، سبزے سے، ہے سنگِ زمرد کا مزار  

[22](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/22)

حسرتِ جلوۂ ساقی ہے کہ ہر پارۂ ابر  
سینہ، بے تابی سے، ملتا ہے بہ تیغ کُہسار  

[23](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/23)

دشمنِ حسرتِ عاشق ہے، رگِ ابرِ سیاہ  
جس نے برباد کیا ریشۂ چندیں شبِ تار  

[24](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/24)

چشم بر چشم چنے ہے بہ تماشا، مجنوں  
ہر دو سو خانۂ زنجیر، نگہ کا بازار  

[25](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/25)

خانۂ تنگ، ہجومِ دو جہاں کیفیت  
جامِ جمشید ہے یاں قالبِ خشتِ دیوار  

[26](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/26)

سنبل و دامِ کمیں خانۂ خوابِ صیاد  
نرگس و جام سیہ مستیٔ چشمِ بیدار  

[27](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/27)

طرہ ہا، بس کہ، گرفتارِ صبا ہیں، شانہ  
زانوئے آئینہ پر مارے ہے دستِ بے کار  

[28](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/28)

بس کہ یک رنگ ہیں دل، کرتی ہے ایجاد نسیم  
لالے کے داغ سے، جوں نقطہ و خط، سنبلِ زار  

[29](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/29)

اے خوشا! فیضِ ہوائے چمنِ نشو و نما  
بادہ پُر زور و نفس مست و مسیحا بیمار  

[30](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/30)

ہمتِ نشو و نما میں یہ بلندی ہے کہ سرو  
پرِ قمری سے کرے صیقلِ تیغِ کہسار  

[31](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/31)

ہر کفِ خاک، جگر تشنۂ صد رنگِ ظہور  
غنچے کے مے کدے میں مستِ تامل، ہے بہار  

[32](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/32)

کس قدر عرض کروں ساغرِ شبنم، یا رب؟  
موجۂ سبزۂ نوخیز، ہے لب ریزِ خمار  

[33](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/33)

غنچۂ لالہ، سیہ مستِ جوانی ہے ہنوز  
شبنمِ صبح، ہوئی رعشۂ اعضائے بہار  

[34](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/34)

جوشِ بیدادِ تپش سے ہوئی عریاں آخر  
شاخِ گلبن پہ، صبا، چھوڑ کے پیراہنِ خار  

[35](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/35)

سازِ عریانیٔ کیفیتِ دل ہے، لیکن  
یہ مئے تند، نہیں موجِ خرامِ اظہار  

[36](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/36)

موجِ مے پر ہے، براتِ نگرانی امید  
گلِ نرگس سے کفِ جام پہ ہے، چشمِ بہار  

[37](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/37)

گلشن و مے کدہ، سیلابی یک موجِ خیال  
نشہ و جلوۂ گل، بر سرِ ہم فتنہ عیار  

[38](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/38)

پشتِ لب، تہمتِ خط کھینچے ہے بے جا یعنی  
سبز ہے موجِ تبسم بہ ہوائے گفتار  

[39](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/39)

جائے حیرت ہے کہ گل بازیٔ اندیشۂ شوق  
اس زمیں میں نہ کرے سبز قلم کی رفتار  

[40](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/40)

فیض سے تیرے ہے اے شمعِ شبستانِ بہار  
دلِ پروانہ چراغاں، پرِ بلبل گلنار  

[41](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/41)

شکلِ طاؤس کرے آئینہ خانہ پرواز  
ذوق میں جلوے کے تیرے بہ ہوائے دیدار  

[42](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/42)

تیری اولاد کے غم سے ہے بروئے گردوں  
سِلکِ اختر میں مہِ نو مژۂ گوہر بار  

[43](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/43)

ہم عبادت کو، ترا نقشِ قدم مُہرِ نماز  
ہم ریاضت کو، ترے حوصلے سے استظہار  

[44](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/44)

مدح میں تیری نہاں زمزمۂ نعتِ نبی  
جام سے تیرے عیاں بادۂ جوشِ اسرار  

[45](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/45)

جوہرِ دستِ دعا آئینہ یعنی تاثیر  
یک طرف نازشِ مژگان و دگر سو غمِ خار  

Editors' notes:

غم خار: نسخۂ مہر میں "غم خوار"۔ — جویریہ مسعود  

[46](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/46)

مَردُمک سے ہو عزا خانۂ اقبالِ نگاہ  
خاکِ در کی ترے جو چشم نہ ہو آئینہ دار  

[47](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/47)

دشمنِ آلِ نبی کو بہ طرب خانۂ دہر  
عرضِ خمیازۂ سیلاب ہو طاقِ دیوار  

[48](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/48)

دیدہ تا دل اسدؔ آئینۂ یک پرتوِ شوق  
فیضِ معنی سے خطِ ساغرِ راقم سرشار  

[49](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/49)

لعل سی، کی ہے پے زمزمہ مدحتِ شاہ  
طوطیٔ سبزۂ کُہسار نے پیدا، منقار  

Editors' notes:

اشعار ۲: یہاں سے مطلعِ ثانی کے اختتام تک اشعار نسخۂ رضا سے لیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[50](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/50)

کسوتِ تاک میں ہے نشۂ ایجادِ ازل  
سبحۂ عرضِ دو عالم، بہ کفِ آبلہ دار  

[51](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/51)

بہ نظر گاہِ گلستانِ خیالِ ساقی  
بے خودی، دامِ رگِ گل سے ہے پیمانہ شکار  

[52](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/52)

بہ ہوائے چمنِ جلوہ، ہے طاؤس پرست  
باندھے ہے پیرِ فلک موجِ شفق سے زنّار  

[53](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/53)

یک چمن جلوۂ یوسف ہے بہ چشمِ یعقوب  
لالہ ہا داغ بر افگندہ، و گل ہا بے خار  

[54](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/54)

بیضۂ قمری کے آئینے میں پنہاں صیقل  
سروِ بیدل سے عیاں، عکسِ خیالِ قدِ یار  

[55](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/55)

عکسِ موجِ گل و سرشاریٔ اندازِ حباب  
نگہِ آئینۂ، کیفیتِ دل سے دوچار  

[56](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/56)

کس قدر سازِ دو عالم کو ملی جرأتِ ناز  
کہ ہوا، ساغرِ بے حوصلۂ دل، سرشار  

[57](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/57)

ورنہ وہ ناز ہے، جس گلشنِ بیداد سے تھا  
طور، مشعل بہ کف از جلوۂ تنزیہہِ بہار  

[58](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/58)

سایۂ تیغ کو دیکھ اُس کے، بہ ذوقِ یک زخم  
سینۂ سنگ پہ کھینچے ہے الف، بالِ شرار  

[59](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/59)

بت کدہ، بہرِ پرستش گریٔ قبلۂ ناز  
باندھے زنارِ رگِ سنگ، میانِ کُہسار  

[60](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/60)

سبحہ گرداں ہے اسی کی کفِ امید کا، ابر  
بیم سے جس کے، صبا، توڑے ہے صد جا زنار  

[61](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/61)

رنگ ریزِ گل و جامِ دو جہاں ناز و نیاز  
اولیں دورِ امامت، طرب ایجادِ بہار  

[62](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/62)

جوشِ طوفانِ کرم، ساقیٔ کوثر ساغر  
نُہ فلک، آئینہ ایجادِ کفِ گوہر بار  

[63](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/63)

پہنے ہے پیرہنِ کاغذِ ابری، نیساں  
یہ تُنک مایہ، ہے فریادیٔ جوشِ ایثار  

[64](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/64)

پر یہ دولت تھی، نصیبِ نگہِ معنیٔ ناز  
کہ ہوا صورتِ آئینہ میں، جوہر، بیدار  

[65](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/65)

اے خوشا! مکتبِ شوق و بلدستانِ مراد  
سبقِ نازکی، ہے عجز کو صد جا، تکرار  

[66](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/66)

مشقیٔ نقشِ قدم، نسخہ آبِ حیواں  
جادۂ دشتِ نجف، عمرِ خضر کا طومار  

[67](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/67)

جلوہ تمثال ہے، ہر ذرۂ نیرنگ سواد  
بزمِ آئینۂ تصویر نما، مشتِ غبار  

[68](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/68)

دو جہاں طالبِ دیدار تھا، یا رب کہ، ہنوز  
چشمکِ ذرہ سے ہے گرم، نگہ کا بازار  

[69](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/69)

ہے، نفس مایہ شوقِ دو جہاں ریگِ رواں  
پائے رفتار کم، و حسرتِ جولاں بسیار  

[70](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/70)

دشتِ الفت چمن، و آبلہ مہماں پرور  
دلِ جبریل، کفِ پا پہ ملے ہے رخسار  

[71](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/71)

یاں تک انصاف نوازی کہ اگر ریزۂ سنگ  
بے خبر دے بہ کفِ پائے مسافر آزار  

[72](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/72)

یک بیاباں تپشِ بالِ شرر سے، صحرا  
مغزِ کُہسار میں کرتا ہے فرو، نشترِ خار  

[73](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/73)

فرش اِس دشتِ تمنا میں نہ ہوتا، گر، عدل  
گرمیٔ شعلۂ رفتار سے جلتے خس و خار  

[74](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/74)

ابرِ نیساں سے ملے موجِ گُہر کا تاواں  
خلوتِ آبلہ میں گم کرے، گر تو، رفتار  

[75](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/75)

یک جہاں بسملِ اندازِ پر افشانی ہے  
دام سے اُس کے، قضا کو ہے رہائی دشوار  

[76](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/76)

موجِ طوفانِ غضب چشمۂ نُہ چرخِ حباب  
ذوالفقارِ شہِ مرداں، خطِ قدرت آثار  

[77](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/77)

موجِ ابروئے قضا، جس کے تصور سے، دونیم  
بیم سے جس کے، دلِ شحنہ تقدیر، فگار  

[78](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/78)

شعلہ تحریر سے اُس بر ق کی، ہے کلکِ قضا  
بالِ جبریل سے مسطر کشِ سطرِ زنہار  

[79](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/79)

موجِ طوفاں ہو، اگر خونِ دو عالمِ ہستی  
ہے حنا کو سرِ ناخن سے گزرنا دشوار  

[80](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/80)

دشتِ تسخیر ہو، گر گردِ خرامِ دُلدل  
نعلِ در آتشِ ہر ذرہ ہے، تیغِ کہسار  

[81](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/81)

بالِ رعنائیٔ دُم، موجۂ گل بندِ قبا  
گردشِ کاسۂ سُم، چشمِ پری آئینہ دار  

[82](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/82)

گردِ راہ اس کی بھریں شیشۂ ساعت میں اگر  
ہر نفس راہ میں ٹوٹے، نفسِ لیل و نہار  

[83](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/83)

نرم رفتار ہو جس کوہ پہ وہ برق گداز  
رفتنِ رنگِ حنا ہے، تپشِ بالِ شرار  

[84](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/84)

ہے سراسر رویٔ عالمِ ایجاد اُسے  
جَیبِ خلوت کدۂ غنچہ میں، جولانِ بہار  

[85](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/85)

جس کے حیرت کدۂ نقشِ قدم میں، مانی  
خونِ صد برق سے باندھے بہ کفِ دست نگار  

[86](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/86)

ذوقِ تسلیمِ تمنا سے بہ گل زارِ حضور  
عرضِ تسخیرِ تماشا سے بہ دامِ اظہار  

[87](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/87)

مطلعِ تازہ ہوا موجۂ کیفیتِ دل  
جامِ سرشارِ مے و غنچۂ لب ریزِ بہار  

[88](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/88)

مطلعِ ثالث  

Editors' notes:

مطلع ثالث: نسخۂ رضا سے مزید۔ — جویریہ مسعود  

[89](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/89)

گردِ جولاں سے ہے تیری، بہ گریبانِ خرام  
جلوۂ طور، نمک سودۂ زخمِ تکرار  

[90](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/90)

جس چمن میں ہو، ترا جلوۂ محروم نواز  
پرِ طاؤس، کرے گرم نگہ کا بازار  

[91](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/91)

جس ادب گاہ میں تو آئینۂ شوخی ہو  
جلوہ، ہے ساقیٔ مخموریٔ تابِ دیوار  

[92](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/92)

تو وہ ساقی ہے کہ ہر موجِ محیطِ تنزیہہ  
کھینچے خمیازے میں تیرے لبِ ساغر کا خمار  

[93](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/93)

گرد باد آئینہ فتراکِ دماغِ دل ہا  
تیرا صحرائے طلب، محفلِ پیمانہ شکار  

[94](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/94)

ذوقِ بے تابی دیدار سے تیرے، ہے ہنوز  
جوشِ جوہر سے، دلِ آئینہ، گل دستۂ خار  

[95](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/95)

تیرا پیمانۂ مے، نسخۂ ادوارِ ظہور  
تیرا نقشِ قدم، آئینۂ شانِ اظہار  

[96](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/96)

آیتِ رحمتِ حق، بسملۂ مصحفِ ناز  
مسطرِ موجۂ دیباچۂ درسِ اسرار  

[97](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/97)

قبلۂ نورِ نظر، کعبۂ ایجادِ مسیح  
مژہِ دیدۂ نخچیر سے، نبضِ بیمار  

[98](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/98)

تہمتِ بے خودیٔ کفر نہ کھینچے، یا رب  
کمیٔ ربطِ نیاز، و خطِ نازِ بسیار  

[99](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/99)

ناز پروردۂ صد رنگِ تمنا ہوں، ولے  
پرورش پائی ہے، جوں غنچہ، بہ خونِ اظہار  

[100](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/100)

تنگیٔ حوصلہ، گردابِ دو عالم آداب  
دیدِ یک غنچہ سے ہوں بسملِ نقصانِ بہار  

[101](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/101)

رشکِ نظارہ تھی یک برقِ تجلی کہ ہنوز  
تشنۂ خونِ دو عالم ہوں، بہ عرضِ تکرار  

[102](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/102)

وحشتِ فرصتِ یک جیبِ کشش نے کھویا  
صورتِ رنگِ حنا، ہاتھ سے دامانِ بہار  

[103](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/103)

شعلہ آغاز ولے حیرتِ داغِ انجام  
موجِ مے لیک ز سر تا قدم آغوشِ خمار  

[104](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/104)

ہے اسیرِ ستمِ کشمکشِ دامِ وفا  
دلِ وارستۂ ہفتاد و دو ملت بیزار  

[105](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/105)

مژہِ خواب سے کرتا ہوں، بہ آسائشِ درد  
بخیۂ زخمِ دلِ چاک، بہ یک دستہ شرار  

[106](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/106)

محرمِ دردِ گرفتاریٔ مستی معلوم  
ہوں نفس سے، صفتِ نغمہ، بہ بندِ رگِ تار  

[107](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/107)

تھا سرِ سلسلہ جنبانیٔ صد عمرِ ابد  
ساز ہا مفتِ بہ ریشم کدۂ نالۂ زار  

[108](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/108)

لیکن اس رشتۂ تحریر میں سرتا سرِ فکر  
ہوں بہ قدرِ عددِ حرفِ علی سبحہ شمار  

[109](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/109)

دشمنِ آل نبی کو، بہ طرب خانۂ دہر  
عرضِ خمیازۂ سیلاب ہو، طاقِ دیوار  

[110](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/110)

دوست اس سلسلۂ ناز کے جوں سنبل و گل  
ابرِ مے خانہ کریں ساغرِ خورشید شکار  

[111](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/111)

لنگرِ عیش پہ سرشارِ تماشائے دوام  
کہ رہے خونِ خزاں سے بہ حنا پائے بہار  

[112](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/112)

زلفِ معشوق کشش، سلسلۂ وحشتِ ناز  
دلِ عاشق، شکن آموزِ خمِ طرۂ یار  

[113](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/01/113)

مئے تمثالِ پری، نشۂ مینا آزاد  
دلِ آئینہ طرب، ساغرِ بختِ بیدار  

### منقبت (حضرت علی کے لیے)

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/1)

دہر جُز جلوۂ یکتائیٔ معشوق نہیں  
ہم کہاں ہوتے اگر حسن نہ ہوتا خود بیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/2)

بے دلی ہائے تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق  
بے کسی ہائے تمنّا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/3)

ہَرزہ ہے نغمۂ زیر و بمِ ہستی و عدم  
لغو ہے آئینۂ فرقِ جنون و تمکیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/4)

نقشِ معنی ہمہ خمیازۂ عرضِ صورت  
سخنِ حق ہمہ پیمانۂ ذوقِ تحسیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/5)

لافِ دانش غلط و نفعِ عبارت معلوم!  
دُردِ یک ساغرِ غفلت ہے چہ دنیا و چہ دیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/6)

مثلِ مضمونِ وفا باد بہ دستِ تسلیم  
صورتِ نقشِ قدم خاک بہ فرقِ تمکیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/7)

عشق بے ربطیٔ شیرازۂ اجزائے حواس  
وصل، زنگارِ رخِ آئینۂ حسنِ یقیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/8)

کوہ کُن، گرسنہ مزدورِ طرب گاہِ رقیب  
بے ستوں، آئینۂ خوابِ گرانِ شیریں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/9)

کس نے دیکھا نفسِ اہلِ وفا آتش خیز  
کس نے پایا اثرِ نالۂ دل ہائے حزیں!  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/10)

سامعِ زمزمۂ اہلِ جہاں ہوں، لیکن  
نہ سرو برگِ ستائش، نہ دماغِ نفریں  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/11)

کس قدر ہَرزہ سرا ہوں کہ عیاذاً باللّٰہ  
یک قلم خارجِ آدابِ وقار و تمکیں  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/12)

نقشِ لاحول لکھ اے خامۂ ہذیاں تحریر  
یا علی عرض کر اے فطرتِ وسواسِ قریں  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/13)

مظہرِ فیضِ خدا، جان و دلِ ختمِ رسل  
قبلۂ آلِ نبی، کعبۂ ایجادِ یقیں  

Editors' notes:

فیض: نسخۂ مہرؔ میں یہاں "مظہرِ ذات خُدا" کے الفاظ درج ہیں۔ یہ الفاظ دوسرے کسی زیرِ نظر نسخے میں نہیں ملے۔ — حامد علی خاں  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/14)

ہو وہ سرمایۂ ایجاد جہاں گرمِ خرام  
ہر کفِ خاک ہے واں گَردۂ تصویرِ زمیں  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/15)

جلوہ پرداز ہو نقشِ قدم اس کا جس جا  
وہ کفِ خاک ہے ناموسِ دو عالم کی امیں  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/16)

نسبتِ نام سے اس کی ہے یہ رُتبہ کہ رہے  
اَبَداً پُشتِ فلک خَم شدۂ نازِ زمیں  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/17)

فیضِ خُلق اس کا ہی شامل ہے کہ ہوتا ہے سدا  
بوئے گل سے نفسِ بادِ صبا عطر آگیں  

Editors' notes:

سدا: نسخۂ مہرؔ میں "سدا" کی جگہ "اسد" چھپا ہے مگر اس کی تصدیق کسی دوسرے نسخے سے نہیں ہو سکی۔ — حامد علی خاں  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/18)

بُرّشِ تیغ کا اس کی ہے جہاں میں چرچا  
قطع ہو جائے نہ سر رشتۂ ایجاد کہیں  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/19)

کُفر سوز اس کا وہ جلوہ ہے کہ جس سے ٹوٹے  
رنگِ عاشق کی طرح رونقِ بت خانۂ چیں  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/20)

جاں پناہا! دل و جاں فیض رسانا! شاہا!  
وصیٔ ختمِ رسُل تو ہے بہ فتوائے یقیں  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/21)

جسمِ اطہر کو ترے دوشِ پیمبر منبر  
نامِ نامی کو ترے ناصیۂ عرش نگیں  

[22](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/22)

کس سے ممکن ہے تری مدح بغیر از واجب  
شعلۂ شمع مگر شمع پہ باندھے آئیں  

[23](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/23)

آستاں پر ہے ترے جوہرِ آئینۂ سنگ  
رَقَمِ بندگیٔ حضرتِ جبریلِ امیں  

[24](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/24)

تیرے در کے لیے اسبابِ نثار آمادہ  
خاکیوں کو جو خدا نے دیے جان و دل و دیں  

Editors' notes:

لیے: نسخۂ عرشی: "کیے"۔ — حامد علی خاں  

[25](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/25)

تیری مدحت کے لیے ہیں دل و جاں کام و زباں  
تیری تسلیم کو ہیں لَوح و قلم دست و جبیں  

[26](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/26)

کس سے ہو سکتی ہے مدّاحیٔ ممدوحِ خدا  
کس سے ہو سکتی ہے آرائشِ فردوسِ بریں!  

[27](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/27)

جنسِ بازارِ معاصی اسدؔ اللّٰہ اسدؔ  
کہ سوا تیرے کوئی اس کا خریدار نہیں  

[28](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/28)

شوخیٔ عرضِ مطالِب میں ہے گستاخِ طلب  
ہے ترے حوصلۂ فضل پہ از بس کہ یقیں  

[29](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/29)

دے دعا کو مری وہ مرتبۂ حسنِ قبول  
کہ اجابت کہے ہر حرف پہ سو بار آمیں  

[30](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/30)

غمِ شبّیر سے ہو سینہ یہاں تک لب ریز  
کہ رہیں خونِ جگر سے مری آنکھیں رنگیں  

[31](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/31)

طبع کو الفتِ دُلدُل میں یہ سرگرمیٔ شوق  
کہ جہاں تک چلے اس سے قدم اور مجھ سے جبیں  

[32](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/32)

دلِ الفت نسب و سینۂ توحید فضا  
نگہِ جلوہ پرست و نفسِ صدق گزیں  

[33](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/33)

صَرفِ اعدا اثرِ شعلۂ دودِ دوزخ  
وقفِ احباب گُل و سنبلِ فردوسِ بریں  

Editors' notes:

دود: نسخۂ حامد علی خاں میں: "شعلہ و دودِ دوزخ"۔ ملاحظہ ہو ان کا حاشیہ: — جویریہ مسعود
مزید: بعض اچھے نسخوں میں "شعلۂ دودِ دوزخ" چھپا ہے۔ " شعلۂ دود" بے محل بات ہے۔ — حامد علی خاں  
گل سنبل: بعض نسخوں میں "گُل و سنبل و فردوسِ بریں" کی عجیب و غریب ترکیب چھپی ہے۔ غالبؔ نے "شعلہ و دودِ دوزخ" کا مقابلہ "گُل و سنبلِ فردوسِ بریں" سے کیا ہے۔ — حامد علی خاں  

[34](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/34)

توڑے ہے عجزِ تُنک حوصلہ، بر روئے زمیں  
سجدہ تمثال وہ آئینہ، کہیں جس کو جبیں  

Editors' notes:

اشعار: یہاں سے اختتام تک اشعار نسخۂ رضا سے لیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[35](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/35)

توڑے ہے نالہ، سرِ رشتۂ پاسِ انفاس  
سر کرے ہے، دلِ حیرت زدہ، شغلِ تسکین  

[36](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/36)

یاس، تمثالِ بہار آئینۂ استغنا  
وہم، آئینۂ پیدائیٔ تمثالِ یقیں  

[37](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/37)

خوں ہوا، جوشِ تمنا سے دو عالم کا دماغ  
بزمِ یاس، آں سوئے پیدائیٔ و اخفا رنگیں  

[38](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/38)

خانہ ویرانیٔ امید و پریشانیٔ بیم  
جوشِ دوزخ، ہے خوانِ چمنِ خلدِ بریں  

[39](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/39)

بادِ افسانۂ بیمار ہے، عیسیٰ کا نفس  
استخواں ریزۂ موراں ہے، سلیماں کا نگیں  

[40](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/40)

موجِ خمیازۂ یک نشّہ، چہ اسلام، و چہ کفر  
کجیٔ یک خطِ مسطر، چہ توہّم، چہ یقیں  

[41](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/41)

قبلہ و ابروئے بت، یک رہِ خوابیدۂ شوق  
کعبہ و بت کدہ، یک محملِ خوابِ سنگیں  

[42](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/42)

عیشِ بسمل کدۂ عیدِ حریفاں معلوم  
خوں ہو آئینہ، کہ ہو جامۂ طفلاں رنگیں  

[43](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/43)

نزعِ مخمور ہوں اُس دید کی دھن میں کہ مجھے  
رشتۂ سازِ ازل ہے، نگہِ باز پسیں  

[44](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/44)

حیرت، آفت زدۂ عرضِ دو عالم نیرنگ  
مومِ آئینۂ ایجاد ہے، مغزِ تمکیں  

[45](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/45)

وحشتِ دل سے پریشاں ہیں، چراغانِ خیال  
باندھوں ہوں آئنے پر چشمِ پری سے آئیں  

[46](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/46)

کوچہ دیتا ہے پریشاں نظری پر، صحرا  
رمِ آہو کو ہے ہر ذرے کی چشمک میں کمیں  

[47](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/47)

چشمِ امید سے گرتے ہیں، دو عالم، جوں اشک  
یاس پیمانہ کشِ گریۂ مستانہ نہیں  

[48](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/48)

کس قدر فکر کو ہے نالِ قلم موئے دماغ  
کہ ہوا خونِ نگہ شوق میں نقشِ تمکیں  

[49](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/49)

عذرِ لنگ، آفتِ جولانِ ہوس ہے، یا رب  
جل اُٹھے گرمیٔ رفتار سے، پائے چوبیں  

[50](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/50)

نہ تمنا، نہ تماشا، نہ تحیر، نہ نگاہ  
گردِ جوہر میں ہے، آئینۂ دل پردہ نشیں  

[51](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/51)

کھینچوں ہوں آئنے پر خندۂ گل سے مسطر  
نامہ، عنوانِ بیانِ دلِ آزردہ نہیں  

[52](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/52)

رنجِ تعظیم مسیحا نہیں اُٹھتا مجھ سے  
درد ہوتا ہے مرے دل میں، جو توڑوں بالیں  

[53](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/53)

بس کہ گستاخیٔ اربابِ جہاں سے ہوں ملول  
پرِ پروانہ، مری بزم میں ہے خنجرِ کیں  

[54](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/54)

اے عبارت، تجھے کس خط سے ہے درسِ نیرنگ  
اے نگہ، تجھ کو ہے کس نقطے میں مشقِ تسکیں؟  

[55](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/55)

جلوۂ ریگِ رواں دیکھ کہ گردوں ہر صبح  
خاک پر توڑے ہے آئینۂ نازِ پرویں  

[56](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/56)

شورِ اوہام سے، مت ہو شبِ خونِ انصاف  
گفتگو بے مزہ، و زخمِ تمنا نمکیں  

[57](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/57)

ختم کر ایک اشارت میں عباراتِ نیاز  
جوں مہِ نو، ہے نہاں گوشۂ ابرو میں، جبیں  

[58](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/58)

معنیٔ لفظِ کرم، بسملۂ نسخۂ حسن  
قبلۂ اہلِ نظر، کعبۂ اربابِ یقیں  

[59](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/59)

جلوہ رفتارِ سرِ جادۂ شرعِ تسلیم  
نقشِ پا جس کا ہے توحید کو معراجِ جبیں  

[60](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/60)

کوہ کو، بیم سے، اُس کے ہے جگر باختگی  
نہ کرے نذرِ صدا، ورنہ، متاعِ تمکیں  

[61](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/61)

وصفِ دُلدُل، ہے مرے مطلعِ ثانی کی بہار  
جنتِ نقشِ قدم سے ہوں، میں اس کے گل چیں  

[62](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/62)

گردِ رہ، سرمہ کشِ دیدۂ اربابِ یقیں  
نقشِ ہر گام، دو عالم صفہاں زیرِ نگیں  

[63](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/63)

برگِ گل کا، ہو جو طوفانِ ہوا میں عالم  
اُس کے جولاں میں نظر آئے ہے یوں، دامنِ دیں  

[64](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/64)

اُس کی شوخی سے بہ حسرت کدۂ نقشِ خیال  
فکر کو حوصلۂ فرصتِ ادراک نہیں  

[65](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/65)

جلوۂ برق سے ہو جائے نگہ، عکس پذیر  
اگر آئینہ بنے حیرتِ صورت گرِ چیں  

[66](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/66)

ذوقِ گل چینیٔ نقشِ کفِ پا سے تیرے  
عرش چاہے ہے کہ ہو در پہ ترے خاک نشیں  

[67](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/67)

تجھ میں اور غیر میں نسبت ہے، ولیکن بہ تضاد  
وصیٔ ختمِ رسل تو ہے بہ اثباتِ یقیں  

[68](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/02/68)

دادِ دیوانگیٔ دل کہ ترا مدحت گر  
ذرّے سے باندھے ہے خورشیدِ فلک پر آئیں  

### مدحِ شاہ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/1)

ہاں مہِ نو سنیں ہم اُس کا نام  
جس کو تو جھک کے کر رہا ہے سلام  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/2)

دو دن آیا ہے تو نظر دمِ صبح  
یہی انداز اور یہی اندام  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/3)

بارے دو دن کہاں رہا غائب؟  
"بندہ عاجز ہے، گردشِ ایّام  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/4)

اڑ کے جاتا کہاں کہ تاروں کا  
آسماں نے بچھا رکھا تھا دام"  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/5)

مرحبا اے سرورِ خاصِ خواص  
حبّذا اے نشاطِ عامِ عوام  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/6)

عذر میں تین دن نہ آنے کے  
لے کے آیا ہے عید کا پیغام  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/7)

اس کو بھولا نہ چاہیے کہنا  
صبح جو جائے اور آئے شام  

Editors' notes:

جائے آئے: نسخۂ نظامی :جائے، آئے۔ نسخۂ شِو نرائن :جاوے، آوے۔ — حامد علی خاں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/8)

ایک میں کیا؟ سب نے جان لیا  
تیرا آغاز اور ترا انجام  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/9)

رازِ دل مجھ سے کیوں چھپاتا ہے  
مجھ کو سمجھا ہے کیا کہیں نمّام؟  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/10)

جانتا ہوں کہ آج دنیا میں  
ایک ہی ہے امیدگاہِ انام  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/11)

میں نے مانا کہ تو ہے حلقہ بہ گوش  
غالبؔ اس کا مگر نہیں ہے غلام؟  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/12)

جانتا ہوں کہ جانتا ہے تُو  
تب کہا ہے بہ طرزِ استفہام  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/13)

مہرِ تاباں کو ہو تو ہو، اے ماہ!  
قربِ ہر روزہ بر سبیلِ دوام  

Editors' notes:

روزہ: بعض نسخوں میں "ہر روزہ" کی جگہ "ہر روز" چھپا ہے۔ یہ سہوِ کتابت ہے ۔ — حامد علی خاں  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/14)

تجھ کو کیا پایہ روشناسی کا  
جز بہ تقریبِ عیدِ ماہِ صیام  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/15)

جانتا ہوں کہ اس کے فیض سے تو  
پھر بنا چاہتا ہے ماہِ تمام  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/16)

ماہ بن، ماہتاب بن، میں کون؟  
مجھ کو کیا بانٹ دے گا تو انعام  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/17)

میرا اپنا جدا معاملہ ہے  
اور کے لین دین سے کیا کام  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/18)

ہے مجھے آرزوئے بخششِ خاص  
گر تجھے ہے امیدِ رحمتِ عام  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/19)

جو کہ بخشے گا تجھ کو فرِّ فروغ  
کیا نہ دے گا مجھے مئے گلفام؟  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/20)

جب کہ چودہ منازلِ فلکی  
کر چکے قطع تیری تیزیٔ گام  

Editors' notes:

چکے: بعض نسخوں میں غلط فہمی کی بنا پر یہاں "چکے" کی جگہ "چکی" چھپا ہے۔ — حامد علی خاں  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/21)

تیرے پرتو سے ہوں فروغ پذیر  
کوئے و مشکوئے و صحن و منظر و بام  

[22](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/22)

دیکھنا میرے ہاتھ میں لبریز  
اپنی صورت کا اک بلوریں جام  

[23](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/23)

پھر غزل کی روِش پہ چل نکلا  
توسنِ طبع چاہتا تھا لگام  

Editors' notes:

چاہتا: اکثر مروجہ نسخوں میں "چاہتا ہے لگام" چھپا ہے۔ نسخۂ نظامی میں "چابتا ہے لگام" درج ہے اور یہی صحیح ہے۔ — حامد علی خاں  

[24](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/24)

زہرِ غم کر چکا تھا میرا کام  
تجھ کو کس نے کہا کہ ہو بدنام؟  

[25](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/25)

مے ہی پھر کیوں نہ میں پیئے جاؤں؟  
غم سے جب ہو گئی ہے زیست حرام  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ مہر میں ؏ غم سے زیست ہو گئی ہو حرام۔ یہ غالباً سہوِ کتابت ہے۔ — حامد علی خاں
مزید: نسخۂ رضا میں بھی "ہو حرام"۔ — جویریہ مسعود  

[26](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/26)

بوسہ کیسا؟ یہی غنیمت ہے  
کہ نہ سمجھیں وہ لذّتِ دشنام  

[27](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/27)

کعبے میں جا بجائیں گے ناقوس  
اب تو باندھا ہے دَیر میں احرام  

[28](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/28)

اس قدح کا ہے دَور مجھ کو نقد  
چرخ نے لی ہے جس سے گردشِ ایّام  

[29](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/29)

بوسہ دینے میں ان کو ہے انکار  
دل کے لینے میں جن کو تھا ابرام  

Editors' notes:

شعر: مزید شعر از نسخۂ رضا۔ — جویریہ مسعود  

[30](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/30)

چھیڑتا ہوں کہ ان کو غصہ آئے  
کیوں رکھوں ورنہ غالبؔ اپنا نام  

[31](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/31)

کہہ چکا میں تو سب کچھ، اب تُو کہہ  
اے پری چہرہ پیکِ تیز خرام  

[32](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/32)

کون ہے جس کے در پہ ناصیہ سا  
ہیں مہ و مہر و زہرہ و بہرام  

[33](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/33)

تُو نہیں جانتا تو مجھ سے سن  
نامِ شاہنشہِ بلند مقام  

[34](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/34)

قبلۂ چشم و دل بہادر شاہ  
مظہرِ ذو الجلال و الاکرام  

[35](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/35)

شہ سوارِ طریقۂ انصاف  
نو بہارِ حدیقۂ اسلام  

[36](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/36)

جس کا ہر فعل صورتِ اعجاز  
جس کا ہر قول معنیٔ الہام  

[37](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/37)

بزم میں، میزبان قیصر و جم  
رزم میں اوستادِ رستم و سام  

[38](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/38)

اے ترا لطف زندگی افزا  
اے ترا عہد فرخی فرجام  

[39](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/39)

چشمِ بد دور! خسروانہ شکُوہ  
لوحش اللّٰہ! عارفانہ کلام  

[40](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/40)

جاں نثاروں میں تیرے قیصرِ روم  
جُرعہ خواروں میں تیرے مرشدِ جام  

[41](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/41)

وارثِ ملک جانتے ہیں تجھے  
ایرج و تور و خسرو و بہرام  

[42](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/42)

زورِ بازو میں مانتے ہیں تجھے  
گیو و گودرز و بیزن و رَہّام  

[43](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/43)

مرحبا مو شگافیٔ ناوک  
آفریں آب داریٔ صمصام  

[44](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/44)

تیر کو تیرے تیرِ غیر ہدف  
تیغ کو تیری تیغِ خصم نیام  

[45](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/45)

رعد کا کر رہی ہے کیا دم بند  
برق کو دے رہا ہے کیا الزام  

[46](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/46)

تیرے فیلِ گراں جسد کی صدا  
تیرے رخشِ سبک عناں کا خرام  

[47](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/47)

فنِ صورت گری میں تیرا گُرز  
گر نہ رکھتا ہو دست گاہِ تمام  

[48](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/48)

اس کے مضروب کے سر و تن سے  
کیوں نمایاں ہو صورتِ ادغام؟  

[49](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/49)

جب ازل میں رقم پذیر ہوئے  
صفحہ ہائے لیالی و ایّام  

[50](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/50)

اور ان اوراق میں بہ کلکِ قضا  
مجملاّ مندرج ہوئے احکام  

[51](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/51)

لکھ دیا شاہدوں کو عاشق کُش  
لکھ دیا عاشقوں کو دشمن کام  

[52](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/52)

آسماں کو کہا گیا کہ کہیں  
گنبدِ تیز گردِ نیلی فام  

[53](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/53)

حکمِ ناطق لکھا گیا کہ لکھیں  
خال کو دانہ اور زلف کو دام  

[54](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/54)

آتش و آب و باد و خاک نے لی  
وضعِ سوز و نم و رم و آرام  

[55](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/55)

مہرِ رخشاں کا نام خسروِ روز  
ماہِ تاباں کا اسم شحنۂ شام  

[56](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/56)

تیری توقیعِ سلطنت کو بھی  
دی بہ دستور صورتِ ارقام  

[57](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/57)

کاتبِ حکم نے بہ موجبِ حکم  
اِس رقم کو دیا طرازِ دوام  

Editors' notes:

اس: نسخۂ نظامی کی تقلید میں مستند نسخوں میں بھی یہاں "اُس" چھپا ہے۔ نسخۂ نظامی میں یہ سہوِ کتابت معلوم ہوتا ہے کیوں کہ "اِس رقم" میں اشارہ قریبی تحریرِ ما بعد یعنی آخری شعر کی طرف ہے۔ نظر بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[58](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/03/58)

ہے ازل سے روانیٔ آغاز  
ہو ابد تک رسائِی انجام  

Editors' notes:

روانی: چند نسخوں میں "روائی" ہے۔ اکثر جگہ "روانی" کر دیا گیا ہے جو غلط ہے۔ — اعجاز عبید
مزید: بعض نسخوں میں "روائی" کی جگہ "روانی" چھپا ہے۔ غالبؔ نے "رسائی" کے مقابلے میں "روائی" لکھا تھا۔ دیکھیے طباطبائی۔ — حامد علی خاں
مزید: ہم نے متن میں اکثر مستند نسخوں کی تقلید میں "روانی" کو ترجیح دی ہے۔ — جویریہ مسعود  

### مدحِ شاہ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/1)

صبح دم دروازۂ خاور کھلا  
مہرِ عالم تاب کا منظر کھلا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/2)

خسروِ انجم کے آیا صرف میں  
شب کو تھا گنجینۂ گوہر کھلا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/3)

وہ بھی تھی اک سیمیا کی سی نمود  
صبح کو رازِ مہ و اختر کھلا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/4)

ہیں کواکب، کچھ نظر آتے ہیں کچھ  
دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/5)

سطحِ گردوں پر پڑا تھا رات کو  
موتیوں کا ہر طرف زیور کھلا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/6)

صبح آیا جانبِ مشرق نظر  
اک نگارِ آتشیں رُخ، سر کھلا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/7)

تھی نظر بندی، کِیا جب ردِّ سِحر  
بادۂ گل رنگ کا ساغر کھلا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/8)

لا کے ساقی نے صبوحی کے لیے  
رکھ دیا ہے ایک جامِ زر کھلا  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/9)

بزمِ سلطانی ہوئی آراستہ  
کعبۂ امن و اماں کا در کھلا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/10)

تاجِ زرّیں مہرِ تاباں سے سوا  
خسروِ آفاق کے منہ پر کھلا  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/11)

شاہِ روشن دل، بہادر شہ، کہ ہے  
رازِ ہستی اس پہ سر تا سر کھلا  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/12)

وہ کہ جس کی صورتِ تکوین میں  
مقصدِ نُہ چرخ و ہفت اختر کھلا  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/13)

وہ کہ جس کے ناخنِ تاویل سے  
عقدۂ احکامِ پیغمبر کھلا  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/14)

پہلے دارا کا نکل آیا ہے نام  
اُن کے سَرہنگوں کا جب دفتر کھلا  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/15)

روُشناسوں کی جہاں فہرست ہے  
واں لکھا ہے چہرۂ قیصر کھلا  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/16)

توُسنِ شہ میں ہے وہ خوبی کہ جب  
تھان سے وہ غیرتِ صرصر کھلا  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/17)

نقشِ پا کی صورتیں وہ دل فریب  
توُ کہے بت خانۂ آزر کھلا  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/18)

مجھ پہ فیضِ تربیت سے شاہ کے  
منصبِ مہر و مہ و محور کھلا  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/19)

لاکھ عُقدے دل میں تھے، لیکن ہر ایک  
میری حدِّ وُسع سے باہر کھلا  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/20)

تھا دلِ وابستہ قُفلِ بے کلید  
کس نے کھولا، کب کھلا، کیوں کر کھلا؟  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/21)

باغِ معنی کی دکھاؤں گا بہار  
مجھ سے گر شاہِ سخن گستر کھلا  

Editors' notes:

دکھاؤں: نسخۂ عرشیؔ اور بعض دیگر مستند نسخوں میں "دکھا دوں گا" چھپا ہے مگر نسخۂ نظامی میں، نیز بیشتر دیگر قدیم نسخوں میں "دکھاؤں گا" ہی چھپا ہے جو یہاں زیادہ متین اندازِ اظہار معلوم ہوتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[22](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/22)

ہو جہاں گرمِ غزل خوانی نَفَس  
لوگ جانیں طبلۂ عنبر کھلا  

[23](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/23)

کُنج میں بیٹھا رہوں یوں پَر کھلا  
کاشکے ہوتا قفس کا در کھلا  

[24](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/24)

ہم پکاریں اور کھلے، یوں کون جائے  
یار کا دروازہ پاویں گر کھلا  

[25](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/25)

ہم کو ہے اس راز داری پر گھمنڈ  
دوست کا ہے راز دشمن پر کھلا  

[26](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/26)

واقعی دل پر بھلا لگتا تھا داغ  
زخم لیکن داغ سے بہتر کھلا  

[27](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/27)

ہاتھ سے رکھ دی کب ابرو نے کماں  
کب کمر سے غمزے کی خنجر کھلا  

[28](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/28)

مُفت کا کس کو بُرا ہے بدرقَہ  
رہروی میں پردۂ رہبر کھلا  

[29](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/29)

سوزِ دل کا کیا کرے بارانِ اشک  
آگ بھڑکی، مینہ اگر دم بھر کھلا  

[30](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/30)

نامے کے ساتھ آ گیا پیغامِ مرگ  
رہ گیا خط میری چھاتی پر کھلا  

[31](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/31)

دیکھیو غالبؔ سے گر الجھا کوئی  
ہے ولی پوشیدہ اور کافر کھلا  

[32](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/32)

پھر ہوا مدحت طرازی کا خیال  
پھر مہ و خورشید کا دفتر کھلا  

[33](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/33)

خامے نے پائی طبیعت سے مدد  
بادباں بھی، اٹھتے ہی لنگر، کھلا  

Editors' notes:

پائی: نسخۂ مہرؔ میں "پائیں"۔ — جویریہ مسعود
مزید: نسخۂ عرشی میں یہ مصرع یوں چھپا ہے: ؏ خامے سے پائی، طبیعت نے، مدد
دونوں طرح شعر تقریباً ہم معنی ہی رہتا ہے۔ متن نسخۂ نظامی کے مطابق ہے۔ نسخۂ مہرؔ میں دوسرا مصرع یوں چھپا ہے: ؏ بادباں کے اٹھتے ہی لنگر کھلا
یہ صریحاً سہوِ کاتب ہے۔ لنگر اٹھتا، بادبان کھُلتا ہے۔ — حامد علی خاں  

[34](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/34)

مدح سے، ممدوح کی دیکھی شکُوہ  
یاں عَرَض سے رُتبۂ جوہر کھلا  

[35](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/35)

مہر کانپا، چرخ چکّر کھا گیا  
بادشہ کا رائتِ لشکر کھلا  

[36](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/36)

بادشہ کا نام لیتا ہے خطیب  
اب عُلوِّ پایۂ مِنبر کھلا  

[37](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/37)

سِکۂ شہ کا ہوا ہے رو شناس  
اب عِیارِ آبروئے زر کھلا  

[38](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/38)

شاہ کے آگے دھرا ہے آئینہ  
اب مآلِ سعیٔ اِسکَندر کھلا  

[39](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/39)

ملک کے وارث کو دیکھا خَلق نے  
اب فریبِ طغرل و سنجر کھلا  

[40](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/40)

ہو سکے کیا مدح، ہاں، اک نام ہے  
دفترِ مدحِ جہاں داور کھلا  

[41](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/41)

فکر اچھّی پر ستائش نا تمام  
عجزِ اعجازِ ستائش گر کھلا  

[42](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/42)

جانتا ہوں، ہے خطِ لوحِ ازل  
تم پہ اے خاقانِ نام آور! کھلا  

[43](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/04/43)

تم کرو صاحب قِرانی، جب تلک  
ہے طلسمِ روز و شب کا در کھلا!  

### ایلین براؤن

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/1)

ملاذِ کشور و لشکر، پناہِ شہر و سپاہ  
جنابِ عالی ایلن برون والا جاہ  

Editors' notes:

قصیدہ: یہ قصیدہ مرزا صاحب نے منشی شِو نرائن کی طرف سے مسٹر ایلین براؤن کے یہاں بیٹا پیدا ہونے کی مبارکباد پر لکھا تھا۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/2)

بلند رتبہ وہ حاکم وہ سرفراز امیر  
کہ باج تاج سے لیتا ہے جس کا طرفِ کلاہ  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/3)

وہ محض رحمت و رافت کہ بہرِ اہلِ جہاں  
نیابتِ دمِ عیسیٰ کرے ہے جس کی نگاہ  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/4)

وہ عین عدل کہ دہشت سے جس کی پرسش کی  
بنے ہیں شعلۂ آتش انیسِ پَرّۂ کاہ  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/5)

زمیں سے سودۂ گوہر اٹھے بجائے غبار  
جہاں ہو توسنِ حشمت کا اس کے جولاں گاہ  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/6)

وہ مہرباں ہو تو انجم کہیں "الٰہی شکر"  
وہ خشم گیں ہو تو گردوں کہے "خدا کی پناہ"  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/7)

یہ اس کے عدل سے اضداد کو ہے آمیزش  
کہ دشت و کوہ کے اطراف میں، بہر سرِ راہ  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/8)

ہزبر پنجے سے لیتا ہے کام شانے کا  
کبھی جو ہوتی ہے الجھی ہوئی دُمِ رو باہ  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/9)

نہ آفتاب، ولے آفتاب کا ہم چشم  
نہ بادشاہ، ولے مرتبے ہیں ہمسرِ شاہ  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/10)

خدا نے اس کو دیا ایک خوبرو فرزند  
ستارہ جیسے چمکتا ہوا بہ پہلوئے ماہ  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/11)

زہے ستارۂ روشن کہ جو اسے دیکھے  
شعاعِ مہرِ درخشاں ہو اس کا تارِ نگاہ  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/12)

خدا سے ہے یہ توقع کہ عہدِ طفلی میں  
بنے گا شرق سے تا غرب اس کا بازی گاہ  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/13)

جوان ہوکے کرے گا یہ وہ جہان بانی  
کہ تابع اس کے ہوں روز و شب سپید و سیاہ  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/14)

کہے گی خلق اسے داورِ سپہر شکُوہ  
لکھیں گے لوگ اسے خسرو ستارہ سپاہ  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/15)

عطا کرے گا خداوندِ کار ساز اسے  
روانِ روشن و خوئے خوش و دلِ آگاہ  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/16)

ملے گی اس کو وہ عقلِ نہفتہ داں کہ اسے  
پڑے نہ قطعِ خصومت میں احتیاجِ گواہ  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/17)

یہ ترکتاز سے برہم کرے گا کشورِ روس  
یہ لے گا بادشہِ چیں سے چھین، تخت و کلاہ  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/18)

سنینِ عیسوی اٹھارہ سو اور اٹھاون  
یہ چاہتے ہیں جہاں آفریں سے شام و پگاہ  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/19)

یہ جتنے سیکڑے ہیں سب ہزار ہو جاویں  
دراز اس کی ہو عمر اس قدر، سخن کوتاہ  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/20)

امید وارِ عنایات "شِو نرائن"  
کہ آپ کا ہے نمک خوار اور دولت خواہ  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/05/21)

یہ چاہتا ہے کہ دنیا میں عزّ و جاہ کے ساتھ  
تمھیں اور اس کو سلامت رکھے سدا، اللّٰہ  

### والیٔ الور کی سالگرہ پر

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/1)

گئی ہیں سال کے رشتے میں بیس بار گرہ  
ابھی حساب میں باقی ہیں سو ہزار گرہ  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/2)

گرہ کی ہے یہی گنتی کہ تا بہ روزِ شمار  
ہوا کرے گی ہر اک سال، پیش کار گرہ  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/3)

یقین جان! برس گانٹھ کا جو ہے تاگا  
یہ کہکشاں ہے کہ ہیں اس میں بے شمار گرہ  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/4)

گرہ سے اَور گرہ کی امید کیوں نہ پڑے  
کہ ہر گرہ کی گرہ میں ہیں تین چار گرہ  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/5)

دِکھا کے رشتہ کسی جوتشی سے پوچھا تھا  
کہ دیکھو کتنی اٹھا لائے گا یہ تار گرہ  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/6)

کہا کہ چرخ پہ ہم نے گنی ہیں نو گرہیں  
جو یاں گنیں گے تو پاویں گے نو ہزار گرہ  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/7)

خود آسماں ہے مہا راجا راؤ پر صدقے  
کرے گا سیکڑوں، اس تار پر نثار گرہ  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/8)

وہ راؤ راجا بہادر کہ حکم سے جن کے  
رواں ہو تار پہ فی الفور دانہ وار گرہ  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/9)

انھیں کی سالگرہ کے لیے ہے سال بہ سال  
کہ لائے غیب سے غنچوں کی نو بہار گرہ  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/10)

انھیں کی سالگرہ کے لیے بناتا ہے  
ہوا میں بوند کو ابرِ تگرگ بار گرہ  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/11)

انھیں کی سالگرہ کی یہ شادمانی ہے  
کہ ہو گئے ہیں گہر ہائے شاہ وار گرہ  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/12)

انھیں کی سالگرہ کے لیے ہے یہ توقیر  
کہ بن گئے ہیں ثمر ہائے شاخ سار گرہ  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/13)

سن، اے ندیم! برس گانٹھ کے یہ تاگے نے  
تجھے بتاؤں کہ کیوں کی ہے یہ اختیار گرہ  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/14)

پئے دعائے بقائے جنابِ فیض مآب  
لگے گی اس میں ثوابت کی استوار گرہ  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/15)

ہزار دانہ کی تسبیح چاہتا ہے یہی  
بلا مبالغہ درکار ہے ہزار گرہ  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/16)

عطا کیا ہے خدا نے یہ جاذبہ اس کو  
کہ چھوڑتا ہی نہیں رشتہ زینہار گرہ  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/17)

کشادہ رخ نہ پھرے کیوں جب اس زمانے میں  
بچے نہ از پے بندِ نقابِ یار گرہ  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/18)

متاعِ عیش کا ہے قافلہ چلا آتا  
کہ جادہ رشتہ ہے اور ہے شتر قطار گرہ  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/19)

خدا نے دی ہے وہ غالبؔ کو، دستگاہِ سخن  
کروڑ ڈھونڈ کے لاتا ہے خاکسار گرہ  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/20)

کہاں مجالِ سخن؟ سانس لے نہیں سکتا  
پڑی ہے دل میں مرے، غم کی پیچ دار گرہ  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/21)

گرہ کا نام لیا پر نہ کر سکا کچھ بات  
زباں تک آ کے، ہوئی اُور استوار گرہ  

[22](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/22)

کھلے یہ گانٹھ تو البتّہ دم نکل جاوے  
بری طرح سے ہوئی ہے گلے کا ہار گرہ  

[23](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/23)

اِدھر نہ ہو گی توجہ حضور کی جب تک  
کبھی کسے سے کھلے گی نہ زینہار گرہ  

[24](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/24)

دعا ہے یہ کہ مخالف کے دل میں از رہِ بغض  
پڑی ہے یہ جو بہت سخت نابکار گرہ  

[25](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/06/25)

دل اس کا پھوڑ کے نکلے بہ شکل پھوڑے کی  
خدا کرے کہ کرے اس طرح اُبھار گرہ  

### میکلوڈ صاحب کی خدمت میں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/1)

کرتا ہے چرخ روز بہ صد گونہ احترام  
فرماں روائے کشورِ پنجاب کو سلام  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/2)

حق گو و حق پرست و حق اندیش و حق شناس  
نوّاب مستطاب، امیرِ شہ احتشام  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/3)

جم رتبہ میکلوڈ بہادر کہ وقتِ رزم  
تُرکِ فلک کے ہاتھ سے وہ چھین لیں حُسام  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/4)

جس بزم میں کہ ہو انھیں آئینِ مے کشی  
واں آسمان شیشہ بنے، آفتاب جام  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/5)

چاہا تھا میں نے تم کو مہِ چار دہ کہوں  
دل نے کہا کہ یہ بھی ہے تیرا خیالِ خام  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/6)

دو رات میں تمام ہے ہنگامہ ماہ کا  
حضرت کا عزّ و جاہ رہے گا علی الدّوام  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/7)

سچ ہے تم آفتاب ہو، جس کے فروغ سے  
دریائے نور ہے فلکِ آبگینہ فام  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/8)

میری سنو، کہ آج تم اس سر زمیں پر  
حق کے تفضّلات سے ہو مرجعِ انام  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/9)

اخبارِ لدھیانہ میں، میری نظر پڑی  
تحریر ایک، جس سے ہوا بندہ تلخ کام  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/10)

ٹکڑے ہوا ہے دیکھ کے تحریر کو جگر  
کاتب کی آستیں ہے مگر تیغِ بے نیام  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/11)

وہ فرد جس میں نام ہے میرا غلط لکھا  
جب یاد آگئی ہے، کلیجا لیا ہے تھام  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/12)

سب صورتیں بدل گئیں ناگاہ یک قلم  
لمبر رہا نہ نذر، نہ خلعت کا انتظام  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/13)

ستّر برس کی عمر میں یہ داغِ جاں گداز  
جس نے جلا کے راکھ مجھے کر دیا تمام  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/14)

تھی جنوری مہینے کی تاریخ تیرھویں  
استادہ ہو گئے لبِ دریا پہ جب خیام  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/15)

اس بزمِ پُر فروغ میں اس تیرہ بخت کو  
لمبر ملا نشیب میں از روئے اہتمام  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/16)

سمجھا اسے گراب، ہوا پاش پاش دل  
دربار میں جو مجھ پہ چلی چشمکِ عوام  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/17)

عزت پہ اہلِ نام کی ہستی کی ہے بناء  
عزت جہاں گئی تو نہ ہستی رہے نہ نام  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/18)

تھا ایک گونہ ناز جو اپنے کمال پر  
اس ناز کا فلک نے لیا مجھ سے انتقام  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/19)

آیا تھا وقت ریل کے کھلنے کا بھی قریب  
تھا بارگاہِ خاص میں خلقت کا اژدہام  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/20)

اس کشمکش میں آپ کا مدّاحِ درد مند  
آقائے نامور سے نہ کچھ کر سکا کلام  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/21)

جو واں نہ کہ سکا تھا وہ لکھا حضور کو  
دیں آپ میری داد کہ ہوں فائز المرام  

[22](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/22)

ملک و سپہ نہ ہو تو نہ ہو، کچھ ضرر نہیں  
سلطانِ بّر و بحر کے در کا ہوں میں غلام  

[23](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/23)

وکٹوریہ کا دہر میں جو مداح خوان ہو  
شاہانِ مصر چاہیے لیں عزت اس سے وام  

[24](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/24)

خود ہے تدارک اس کا گورنمنٹ کو ضرور  
بے وجہ کیوں ذلیل ہو غالبؔ ہے جس کا نام  

[25](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/25)

امرِ جدید کا تو نہیں ہے مجھے سوال  
بارے قدیم قاعدے کا چاہیے قیام  

[26](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/26)

ہے بندہ کو اعادۂ عزت کی آرزو  
چاہیں اگر حضور تو مشکل نہیں یہ کام  

[27](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/27)

دستورِ فنِّ شعر یہی ہے قدیم سے  
یعنی دعا پہ مدح کا کرتے ہیں اختتام  

[28](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/07/28)

ہے یہ دعا کہ زیرِ نگیں آپ کے رہے  
اقلیمِ ہند و سند سے تا ملکِ روم و شام  

### نوّاب یوسف علی خاں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/1)

مرحبا سالِ فرّخی آئیں  
عیدِ شوّال و ماہِ فروردیں  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/2)

شب و روز افتخارِ لیل و نہار  
مہ و سال اشرفِ شہور و سِنیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/3)

گرچہ ہے بعد عید کے نو روز  
لیک، بیش از سہ ہفتہ بعد نہیں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/4)

سُو اس اکّیس دن میں ہولی کی  
جا بجا مجلسیں ہوئیں رنگیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/5)

شہر میں کو بہ کو عبیر و گلال  
باغ میں سو بہ سو گل و نسریں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/6)

شہر گویا نمونۂ گل زار  
باغ گویا نگار خانۂ چیں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/7)

تین تہوار اور ایسے خوب  
جمع ہرگز ہوئے نہ ہوں گے کہیں  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/8)

پھر ہوئی ہے اسی مہینے میں  
منعقد محفلِ نشاط قریں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/9)

محفلِ غسلِ صحّتِ نوّاب  
رونق افزائے مسندِ تمکیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/10)

بزم گہ میں، امیرِ شاہ نشاں  
رزم گہ میں حریفِ شیرِ کمیں  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/11)

پیش گاہِ حضور، شوکت و جاہ  
خیر خواہِ جناب، دولت و دیں  

Editors' notes:

شعر: مزید شعر از نسخۂ رضا۔ — جویریہ مسعود  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/12)

جن کے مسند کا آسماں گوشہ  
جن کی خاتم کا آفتاب نگیں  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/13)

جن کے دیوارِ قصر کے نیچے  
آسماں ہے گدائے سایہ نشیں  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/14)

دہر میں اس طرح کی بزمِ سرور  
نہ ہوئی ہو کبھی بہ روئے زمیں  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/15)

انجمیں چرخ، گوہر آگیں فرش  
نور، مے، ماہ، ساغرِ سیمیں  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ انجمِ چرخ، گوہر آگیں فرش — جویریہ مسعود  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/16)

راجا اِندَر کا جو اکھاڑا ہے  
ہے وہ بالائے سطحِ چرخِ بریں  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/17)

وہ نظر گاہِ اہلِ وہم و خیال  
یہ ضیاء بخشِ چشمِ اہلِ یقیں  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/18)

واں کہاں یہ عطاء و بذل و کرم؟  
کہ جہاں گریہ گر کا نام نہیں  

Editors' notes:

مصرع ۲: نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے : ؏ کہ جہاں گدیہ گر کا نام نہیں — جویریہ مسعود  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/19)

ہاں زمیں پر نظر جہاں تک جائے  
ژالہ آسا بچھے ہیں درِّ ثمیں  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/20)

نغمۂ مطربانِ زہرہ نوا  
جلوۂ لولیانِ ماہ جبیں  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/21)

اس اکھاڑے میں جو کہ ہے مظنون  
یاں وہ دیکھا بہ چشمِ صورت بیں  

[22](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/22)

سرورِ مہر فر ہوا جو سوار  
بہ کمالِ تجمل و تزئیں  

[23](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/23)

سب نے جانا کہ ہے پری توسن  
اور بالِ پری ہے دامنِ زیں  

[24](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/24)

نقشِ سمِّ سمند سے، یکسر  
بن گیا دشت دامنِ گل چیں  

[25](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/25)

فوج کی گردِ راہ مشک فشاں  
رہروؤں کے مشام عطر آگیں  

[26](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/26)

بس کہ بخشی ہے فوج کو عزّت  
فوج کا ہر پیادہ ہے فرزیں  

[27](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/27)

موکبِ خاص یوں زمیں پر تھا  
جس طرح ہے سپہر پر پرویں  

[28](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/28)

چھوڑدیتا تھا گور کو بہرام  
ران پر داغ تازہ دے کے وہیں  

[29](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/29)

اور داغ آپ کی غلامی کا  
خاص بہرام کا ہے زیب سریں  

[30](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/30)

بندہ پرور ثنا طرازی سے  
مدّعا عرضِ فنِّ شعر نہیں  

[31](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/31)

آپ کی مدح اور میرا منہ  
گر کہوں بھی تو آئے کس کو یقیں  

[32](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/32)

اور پھر اب کہ ضعفِ پیری سے  
ہو گیا ہوں نزار و زار و حزیں  

[33](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/33)

پیری و نیستی خدا کی پناہ  
دستِ خالی و خاطرِ غمگیں  

[34](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/34)

صرف اظہار ہے ارادت کا  
ہے قلم کی جو سجدہ ریز جبیں  

[35](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/35)

مدح گستر نہیں دعاگو ہے  
غالبؔ عاجز نیاز آگیں  

[36](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/08/36)

ہے دعا بھی یہی کہ دنیا میں  
تم رہو زندہ جاوداں، آمیں  

### مدحِ نصرت الملک بہادر

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/09

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/09/1)

نُصرت الملک بہادُر مجھے بتلا کہ مجھے  
تجھ سے جو اتنی اِرادت ہے تو کس بات سے ہے؟  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/09/2)

گرچہ تُو وہ ہے کہ ہنگامہ اگر گرم کرے  
رونقِ بزم مہ و مہر تری ذات سے ہے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/09/3)

اور میں وہ ہوں کہ، گر جی میں کبھی غور کروں  
غیر کیا، خود مجھے نفرت میری اوقات سے ہے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/09/4)

خستگی کا ہو بھلا، جس کے سبب سے سرِ دست  
نسبت اِک گونہ مرے دل کو ترے ہات سے ہے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/09/5)

ہاتھ میں تیرے رہے توسنِ دَولت کی عِناں  
یہ دُعا شام و سحر قاضیٔ حاجات سے ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/09/6)

تُو سکندر ہے، مِرا فخر ہے ملنا تیرا  
گو شرف خضر کی بھی مجھ کو ملاقات سے ہے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/09/7)

اِس پہ گُزرے نہ گماں رِیو و رِیا کا زِنہار  
غالبؔ خاک نشیں اہلِ خرابات سے ہے  

### در مدحِ شاہ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/1)

اے شاہِ جہاں گیر جہاں بخشِ جہاں دار  
ہے غیب سے ہر دم تجھے صد گُونہ بشارت  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/2)

جو عُقدۂ دُشوار کہ کوشش سے نہ وا ہوا  
تو وَا کرے اُس عُقدے کو، سو بھی بہ اشارت  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/3)

ممکن ہے، کرے خضر سکندر سے ترا ذکر  
گر لب کو نہ دے چشمۂ حیواں سے طہارت  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/4)

آصف کو سُلیماں کی وزارت سے شرف تھا  
ہے فخرِ سُلیماں، جو کرے تیری وزارت  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/5)

ہے نقشِ مُریدی ترا، فرمانِ الٰہی  
ہے داغِ غُلامی تِرا، توقیعِ امارت  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/6)

تُو آب سے گر سلب کرے طاقتِ سیلاں  
تو آگ سے گر دفع کرے تابِ شرارت  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/7)

ڈُھونڈے نہ مِلے موجۂ دریا میں روانی  
باقی نہ رہے آتشِ سوزاں میں حرارت  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/8)

ہے گر چہ مجھے نُکتہ سرائی میں توغُل  
ہے گرچہ مجھے سحر طرازی میں مہارت  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/9)

کیوں کر نہ کروں مدح کو میں ختم دُعا پر  
قاصر ہے ستائش میں تِری، میری عبارت  

Editors' notes:

ستائش: نسخۂ نظامی میں "ستائش" کی جگہ "شکایت" چھپا ہے۔ نسخۂ شِو نرائن میں "ستائش" درج ہے۔ ستائش ہی، بظاہر، صحیح ہے۔ — حامد علی خاں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/10)

نَو روز ہے آج اور وہ دن ہے کہ ہوئے ہیں  
نظارگیٔ صنعتِ حق اہلِ بصارت  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/10/11)

تجھ کو شرفِ مہرِ جہان تاب مُبارک!  
غالبؔ کو ترے عتبۂ عالی کی زیارت!  

### گزارشِ مصنّف بہ حضورِ شاہ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/1)

اَے شَہنشاہِ آسماں اَورنگ  
اَے جہان دارِ آفتاب آثار  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/2)

تھا میں اِک بے نَوَائے گوشہ نشیں  
تھا میں اِک درد مندِ سینہ فگار  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/3)

تُم نے مجھ کو جو آبرُو بخشی  
ہوئی میری وہ گرمیٔ بازار  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/4)

کہ ہوا مجھ سا ذرۂ ناچیز  
رُو شناسِ ثوابت و سیّار  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/5)

گر چہ از رُوئے ننگ و بے ہُنری  
ہوں خود اپنی نظر میں اتنا خوار  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/6)

کہ گر اپنے کو میں کہوں خاکی  
جانتا ہوں کہ آئے خاک کو عار  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/7)

شاد ہوں لیکن اپنے جی میں، کہ ہوں  
بادشہ کا غلامِ کار گزار  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/8)

خانہ زاد اور مُرید اور مداح  
تھا ہمیشہ سے یہ عریضہ نگار  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/9)

بارے نوکر بھی ہو گیا صد شُکر  
نسبتیں ہو گئیں مُشخّص چار  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/10)

نہ کہُوں آپ سے تو کس سے کہوں  
مُدعائے ضروری الاظہار  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/11)

پِیر و مُرشد! اگرچہ مجھ کو نہیں  
ذوقِ آرائشِ سر و دستار  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/12)

کچھ تو جاڑے میں چاہیے آخر  
تا نہ دے بادِ زَمہریر آزار  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/13)

کیوں نہ درکار ہو مجھے پوشش  
جسم رکھتا ہوں، ہے اگرچہ نَزار  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/14)

کچھ خریدا نہیں ہے اب کے سال  
کچھ بنایا نہیں ہے اب کی بار  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/15)

رات کو آگ اور دن کو دُھوپ!  
بھاڑ میں جائیں ایسے لَیل و نہار!  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/16)

آگ تاپے کہاں تلک اِنسان  
دُھوپ کھاوے کہاں تلک جان دار  

Editors' notes:

کھاوے: نسخۂ مہر میں "کھائے"۔ — جویریہ مسعود  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/17)

دُھوپ کی تابِش، آگ کی گرمی!  
وَقِنَا رَبَّنَا عَذَابَ النَّار!  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/18)

میری تنخواہ جو مقرر ہے  
اُس کے ملنے کا ہے عجب ہنجار  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/19)

رسم ہے مُردے کی چھ ماہی ایک  
خلق کا ہے اِسی چلن پہ مدار  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/20)

مجھ کو دیکھو تو، ہُوں بہ قیدِ حیات  
اور چھ ماہی ہو سال میں دوبار!  

Editors' notes:

تو: بعض قدیم و جدید نسخوں میں "تو" کی جگہ "کہ" چھپا ہے۔ متن نسخۂ نظامی کے مطابق ہے۔ — حامد علی خاں  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/21)

بس کہ لیتا ہوں ہر مہینے قرض  
اور رہتی ہے سُود کی تکرار  

[22](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/22)

میری تنخواہ میں تہائی کا  
ہو گیا ہے شریک ساہُو کار  

[23](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/23)

آج مجھ سا نہیں زمانے میں  
شاعرِ نغز گوئے خوش گُفتار  

[24](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/24)

رزم کی داستان گر سُنیے  
ہے زباں میری تیغِ جوہر دار  

[25](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/25)

بزم کا التزام گر کیجے  
ہے قلم میری ابرِ گوہر بار  

Editors' notes:

قلم: غالبؔ نے "قلم"، مذکر و مونث، دونوں طرح لکھا ہے۔ — حامد علی خاں  

[26](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/26)

ظُلم ہے گر نہ دو سُخن کی داد  
قہر ہے گر کرو نہ مجھ کو پیار  

[27](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/27)

آپ کا بندہ اور پِھروں ننگا؟  
آپ کا نوکر اور کھاؤں اُدھار؟  

[28](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/28)

میری تنخواہ کیجے ماہ بہ ماہ  
تا، نہ ہو مجھ کو زندگی دُشوار  

[29](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/29)

ختم کرتا ہُوں اب دُعا پہ کلام:  
(شاعری سے نہیں مجھے سروکار)  

[30](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qasaid/11/30)

تُم سلامت رہو ہزار برس  
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار  

## مثنوی — Masnavis

### در صفتِ انبہ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/1)

ہاں، دلِ درد مندِ زمزمہ ساز  
کیوں نہ کھولے درِ خزینۂ راز  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/2)

خامے کا صفحے پر رواں ہونا  
شاخِ گل کا ہے گل فشاں ہونا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/3)

مجھ سے کیا پوچھتا ہے کیا لکھیے؟  
نکتہ ہائے خرد فزا لکھیے!  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/4)

بارے، آموں کا کچھ بیاں ہو جائے  
خامہ نخلِ رطب فشاں ہو جائے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/5)

آم کا کون مردِ میدان ہے  
ثمر و شاخ گوئے و چوگاں ہے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/6)

تاک کے جی میں کیوں رہے ارماں  
آئے، یہ گوئے اور یہ میداں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/7)

آم کے آگے پیش جاوے خاک  
پھوڑتا ہے جلے پھپھولے تاک  

Editors' notes:

جاوے: نسخۂ مہرؔ میں "جائے"۔ — جویریہ مسعود  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/8)

نہ چلا جب کسی طرح مقدور  
بادۂ ناب بن گیا انگور  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/9)

یہ بھی ناچار جی کا کھونا ہے  
شرم سے پانی پانی ہونا ہے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/10)

مجھ سے پوچھو، تمھیں خبر کیا ہے!  
آم کے آگے نیشکر کیا ہے!  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/11)

نہ گل اس میں نہ شاخ و برگ، نہ بار  
جب خزاں آئے تب ہو اس کی بہار  

Editors' notes:

برگ بار: نسخۂ آسیؔ میں "نہ شاخ و برگ و بار"۔ — جویریہ مسعود  
مصرع: نسخۂ مہرؔ میں ؏ جب خزاں ہو تب آئے اس کی بہار — جویریہ مسعود  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/12)

اور دوڑائیے قیاس کہاں  
جانِ شیریں میں یہ مٹھاس کہاں  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/13)

جان میں ہوتی گر یہ شیرینی  
کوہ کُن باوجودِ غمگینی  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/14)

جان دینے میں اس کو یکتا جان  
پَر وہ یوں سہل دے نہ سکتا جان  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/15)

نظر آتا ہے یوں مجھے یہ ثمر  
کہ دوا خانۂ ازل میں، مگر  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/16)

آتشِ گل پہ قند کا ہے قوام  
شیرے کے تار کا ہے ریشہ نام  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/17)

یا یہ ہو گا، کہ فرط رافت سے  
باغبانوں نے باغِ جنت سے  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/18)

انگبیں کے، بہ حکم رب الناس  
بھر کے بھیجے ہیں سر بہ مہر گلاس  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/19)

یا لگا کر خضر نے شاخِ نبات  
مدتوں تک دیا ہے آبِ حیات  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/20)

تب ہوا ہے ثمر فشاں یہ نخل  
ہم کہاں ورنہ اور کہاں یہ نخل  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/21)

تھا ترنجِ زر ایک خسرو پاس  
رنگ کا زرد پر کہاں بو باس  

[22](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/22)

آم کو دیکھتا اگر اک بار  
پھینک دیتا طلائے دست افشار  

[23](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/23)

رونقِ کار گاہِ برگ و نوا  
نازشِ دودمانِ آب و ہوا  

[24](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/24)

رہروِ راہِ خلد کا توشہ  
طوبیٰ و سِدرہ کا جگر گوشہ  

[25](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/25)

صاحبِ شاخ و برگ و بار ہے آم  
ناز پروردۂ بہار ہے آم  

Editors' notes:

شاخ برگ: نسخۂ مہرؔ میں "شاخِ برگ و بار"۔ — جویریہ مسعود  

[26](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/26)

خاص وہ آم جو نہ ارزاں ہو  
نو برِ نخلِ باغِ سلطاں ہو  

[27](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/27)

وہ کہ ہے والیٔ ولایتِ عہد  
عدل سے اس کے ہے حمایتِ عہد  

[28](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/28)

فخرِ دیں، عزِّ شان و جاہِ جلال  
زینتِ طینت و جمالِ کمال  

Editors' notes:

عز جاہ جلال: نسخۂ مہرؔ میں "عزِّ جاہ و شانِ جلال" چھپا ہے۔ اس سے کوئی معنوی فرق تو پیدا نہیں ہوتا مگر اس کی کسی مستند قدیم و جدید، پیشِ نظر، نسخے سے سند نہیں ملی۔ — حامد علی خاں  

[29](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/29)

کار فرمائے دین و دولت و بخت  
چہرہ آرائے تاج و مسند و تخت  

[30](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/30)

سایہ اُس کا ہما کا سایہ ہے  
خلق پر وہ خدا کا سایہ ہے  

[31](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/31)

اے مُفیضِ وجودِ سایہ و نور!  
جب تلک ہے نمودِ سایہ و نور  

[32](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/32)

اِس خداوندِ بندہ پرور کو  
وارثِ گنج و تخت و افسر کو  

[33](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/01/33)

شاد و دلشاد و شادماں رکھیو  
اور غالبؔ پہ مہرباں رکھیو!  

### پتنگِ کاغذی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/1)

ایک دن مثلِ پتنگِ کاغذی  
لے کے دل سر رشتۂ آزادگی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/2)

خود بخود کچھ ہم سے کَنیانے لگا  
اس قدر بگڑا کہ سر کھانے لگا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/3)

میں نے کہا اے دل، ہوائے دلبراں  
بس کہ تیرے حق میں رکھتی ہے زیاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/4)

بیچ میں ان کے نہ آنا زینہار  
یہ نہیں ہیں گے کِسے کے یارِ غار  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/5)

گورے پنڈے پر نہ کر ان کے نظر  
کھینچ لیتے ہیں یہ ڈورے ڈال کر  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/6)

اب تو مِل جائے گی ان سے تیری گانٹھ  
لیکن آخر کو پڑے گی ایسی سانٹھ  

Editors' notes:

شعر: نسخۂ مہرؔ میں یہ شعر اس طرح درج ہے: ؎
 اب تو مِل جائے گی ان سے تیری سانٹھ
 لیکن آخر کو پڑے گی ایسی گانٹھ
 — جویریہ مسعود  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/7)

سخت مشکل ہو گا سلجھانا تجھے  
قہر ہے، دل ان میں الجھانا تجھے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/8)

یہ جو محفل میں بڑھاتے ہیں تجھے  
بھول مت اس پر اُڑاتے ہیں تجھے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/9)

ایک دن تجھ کو لڑا دیں گے کہیں  
مفت میں ناحق کٹا دیں گے کہیں  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/10)

دل نے سن کر، کانپ کر، کھا پیچ و تاب  
غوطے میں جا کر، دیا کٹ کر جواب  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/11)

رشتۂ در گردنم افگندہ دوست  
می بُرد ہر جا کہ خاطر خواہِ اوست  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/masnavi/02/12)

اب تو مِل جائے گی ان سے تیری سانٹھ  
لیکن آخر کو پڑے گی ایسی گانٹھ  

## خمسہ: تضمین بر غزل بہادر شاہ ظفر — Mukhammas

### خمسہ: تضمین بر غزل بہادر شاہ ظفر

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/1)

گھستے گھستے پاؤں کی زنجیر آدھی رہ گئی  
مر گئے پر قبر کی تعمیر آدھی رہ گئی  
سب ہی پڑھتا کاش، کیوں تکبیر آدھی رہ گئی  
"کھنچ کے، قاتل! جب تری شمشیر آدھی رہ گئی  
غم سے جانِ عاشقِ دل گیر آدھی رہ گئی"  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/2)

بیٹھ رہتا لے کے چشمِ پُر نم اس کے رو برو  
کیوں کہا تو نے کہ کہہ دل کا غم اس کے رو برو  
بات کرنے میں نکلتا ہے دم اس کے رو برو  
"کہہ سکے ساری حقیقت کب ہم اس کے رو برو  
ہم نشیں! آدھی ہوئی تقریر، آدھی رہ گئی"  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/3)

تو نے دیکھا! مجھ پہ کیسی بن گئی، اے راز دار!  
خواب و بیداری پہ کب ہے آدمی کو اختیار  
مثلِ زخم آنکھوں کو سی دیتا، جو ہوتا ہوشیار  
"کھینچتا تھا رات کو میں خواب میں تصویرِ یار  
جاگ اٹھا جو، کھینچنی تصویر آدھی رہ گئی"  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/4)

غم نے جب گھیرا، تو چاہا ہم نے یوں، اے دل نواز!  
مستیٔ چشمِ سیہ سے چل کے ہوویں چارہ ساز  
تُو صدائے پا سے جاگا تھا، جو محوِ خوابِ ناز  
"دیکھتے ہی اے ستم گر! تیری چشمِ نیم باز  
کی تھی پوری ہم نے جو تدبیر، آدھی رہ گئی"  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/5)

اس بتِ مغرور کو کیا ہو کسی پر التفات  
جس کے حسنِ روز افزوں کی یہ اک ادنیٰ ہے بات  
ماہِ نو نکلے پہ گزری ہوں گی راتیں پان سات  
"اس رُخِ روشن کے آگے ماہِ یک ہفتہ کی رات  
تابشِ خورشیدِ پُر تنویر آدھی رہ گئی"  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/6)

تا مجھے پہنچائے کاہش، بختِ بد ہے گھات میں  
ہاں فراوانی! اگر کچھ ہے، تو ہے آفات میں  
جُز غمِ داغ و الم، گھاٹا ہے ہر اک بات میں  
"کم نصیبی اس کو کہتے ہیں کہ میرے ہات میں  
آتے ہی خاصیّتِ اکسیر آدھی رہ گئی"  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/7)

سب سے یہ گوشہ کنارے ہے، گلے لگ جا مِرے  
آدمی کو کیا پکارے ہے، گلے لگ جا مِرے  
سر سے گر چادر اتارے ہے، گلے لگ جا مِرے  
"مانگ کیا بیٹھا سنوارے ہے، گلے لگ جا مِرے  
وصل کی شب، اے بتِ بے پیر آدھی رہ گئی"  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/8)

میں یہ کیا جانوں کہ وہ کس واسطے ہوں پھِر گئے  
پھر نصیب اپنا، انھیں جاتے سنا، جوں پھِر گئے  
دیکھنا قسمت وہ آئے اور پھر یوں پھِر گئے  
"آ کے آدھی دور، میرے گھر سے وہ کیوں پھِر گئے  
کیا کشش میں دل کی اب تاثیر آدھی رہ گئی"  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/9)

ناگہاں یاد آگئی ہے مجھ کو، یا رب! کب کی بات  
کچھ نہیں کہتا کسی سے، سن رہا ہوں سب کی بات  
کس لیے تجھ سے چھپاؤں، ہاں! وہ پرسوں شب کی بات  
"نامہ بر جلدی میں تیری وہ جو تھی مطلب کی بات  
خط میں آدھی ہو سکی، تحریر آدھی رہ گئی"  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/10)

ہو تجلّی برق کی صورت میں، ہے یہ بھی غضب  
پانچ چھ گھنٹے تو ہوتی فرصتِ عیش و طرب  
شام سے آتے تو کیا اچھی گزرتی رات سب  
"پاس میرے وہ جو آئے بھی، تو بعد از نصف شب  
نکلی آدھی حسرت، اے تقدیر! آدھی رہ گئی"  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/khamsa/01/11)

تم جو فرماتے ہو، دیکھ اے غالبِؔ آشفتہ سر  
ہم نہ تجھ کو منع کرتے تھے، گیا کیوں اُس کے گھر؟  
جان کی پاؤں اماں، باتیں یہ سب سچ ہیں مگر  
"دل نے کی ساری خرابی، لے گیا مجھ کو ظفرؔ  
واں کے جانے میں مِری توقیر آدھی رہ گئی"  

## مرثیہ — Marsiya

### مرثیہ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/marsiya/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/marsiya/01/1)

ہاں! اے نفسِ بادِ سحر شعلہ فشاں ہو  
اے دجلۂ خوں! چشمِ ملائک سے رواں ہو  
اے زمزمۂ قُم! لبِ عیسیٰ پہ فغاں ہو  
اے ماتمیانِ شہِ مظلوم! کہاں ہو  
بگڑی ہے بہت بات، بنائے نہیں بنتی  
اب گھر کو بغیر آگ لگائے نہیں بنتی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/marsiya/01/2)

تابِ سخن و طاقتِ غوغا نہیں ہم کو  
ماتم میں شہِ دیں کے ہیں، سودا نہیں ہم کو  
گھر پھونکنے میں اپنے، مُحابا نہیں ہم کو  
گر چرخ بھی جل جائے تو پروا نہیں ہم کو  
یہ خرگۂ نُہ پایا جو مدّت سے بَپا ہے  
کیا خیمۂ شبّیر سے رتبے میں سِوا ہے؟  

Editors' notes:

بپا: نسخۂ مہرؔ میں "بجا"۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/marsiya/01/3)

کچھ اور ہی عالم نظر آتا ہے جہاں کا  
کچھ اور ہی نقشہ ہے دل و چشم و زباں کا  
کیسا فلک! اور مہرِ جہاں تاب کہاں کا!  
ہو گا دلِ بے تاب کسی سوختہ جاں کا  
اب صاعقہ و مہر میں کچھ فرق نہیں ہے  
گِرتا نہیں اس روُ سے کہو برق نہیں ہے  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ مہرؔ میں یہ مصرع اس طرح درج ہے: ؏ اب مہر میں اور برق میں کچھ فرق نہیں ہے — جویریہ مسعود  

## سلام — Salam

### سلام

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/1)

سلام اسے کہ اگر بادشہ کہیں اُس کو  
تو پھر کہیں کچھ اِس سے سوا کہیں اُس کو  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/2)

نہ بادشاہ نہ سلطاں یہ کیا ستائش ہے  
کہو کہ خامسِ آلِ عبا کہیں اُس کو  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/3)

خدا کی راہ میں ہے شاہی و خسروی کیسی؟  
کہو کہ رہبرِ راہِ خدا کہیں اُس کو  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/4)

خدا کا بندہ، خداوندگار بندوں کا  
اگر کہیں نہ خداوند، کیا کہیں اُس کو؟  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/5)

فروغِ جوہرِ ایماں، حسین ابنِ علی  
کہ شمعِ انجمنِ کبریا کہیں اُس کو  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/6)

کفیلِ بخششِ اُمّت ہے، بن نہیں پڑتی  
اگر نہ شافعِ روزِ جزا کہیں اُس کو  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/7)

مسیح جس سے کرے اخذِ فیضِ جاں بخشی  
ستم ہے کُشتۂ تیغِ جفا کہیں اُس کو  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/8)

وہ جس کے ماتمیوں پر ہے سلسبیل، سبیل  
شہیدِ تشنہ لبِ کربلا کہیں اُس کو  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/9)

عدو کی سمعِ رضا میں جگہ نہ پائے وہ بات  
کہ جنّ و انس و ملَک سب بجا کہیں اُس کو  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/10)

بہت ہے پایۂ گردِ رہِ حسین بلند  
بہ قدرِ فہم ہے گر کیمیا کہیں اُس کو  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/11)

نظارہ سوز ہے یاں تک ہر ایک ذرّۂ خاک  
کہ لوگ جوہرِ تیغِ قضا کہیں اُس کو  

Editors' notes:

کہ لوگ جوہر: نسخۂ مہر میں "کہ ایک جوہر"۔ — جویریہ مسعود  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/12)

ہمارے درد کی یا رب کہیں دوا نہ ملے  
اگر نہ درد کی اپنے دوا کہیں اُس کو  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/13)

ہمارا منہ ہے کہ دَیں اس کے حسنِ صبر کی داد  
مگر نبی و علی مرحبا کہیں اُس کو  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/14)

زمامِ ناقہ کف اُس کے میں ہے کہ اہلِ یقیں  
پس از حسینِ علی پیشوا کہیں اُس کو  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/15)

وہ ریگِ لقمۂ وادی میں خامہ فرسا ہے  
کہ طالبانِ خدا رہنما کہیں اُس کو  

Editors' notes:

لقمہ: نسخۂ مہرؔ میں "تفتہ"۔ — جویریہ مسعود  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/16)

امامِ وقت کی یہ قدر ہے کہ اہلِ عناد  
پیادہ لے چلیں اور ناسزا کہیں اُس کو  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/17)

یہ اجتہاد عجب ہے کہ ایک دشمنِ دیں  
علی سے آگے لڑے اور خطا کہیں اُس کو  

[18](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/18)

یزید کو تو نہ تھا اجتہاد کا پایہ  
بُرا نہ مانیے گر ہم بُرا کہیں اُس کو  

[19](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/19)

علی کے بعد حسن اور حسن کے بعد حسین  
کرے جو ان سے بُرائی، بھلا کہیں اُس کو؟  

[20](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/20)

نبی کا ہو نہ جسے اعتقاد، کافر ہے  
رکھے امام سے جو بغض، کیا کہیں اُس کو؟  

[21](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/salam/01/21)

بھرا ہے غالبِؔ دل خستہ کے کلام میں درد  
غلط نہیں ہے کہ خونیں نوا کہیں اُس کو  

## سہرے — Sehras

### خوش ہو اے بخت

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/1)

خوش ہو اے بخت کہ ہے آج تِرے سر سہرا  
باندھ شہزادہ جواں بخت کے سر پر سہرا  

Editors' notes:

سہرا: غالبؔ نے یہ سہرا اپنے دیوان میں شامل نہیں کیا تھا۔ — حامد علی خاں
مزید: مرزا جواں بخت کی شادی کی تاریخیں یکم و دوم ماہِ اپریل ۱۸۵۲ء بتائی جاتی ہیں۔ — نسخۂ رضا  
شہزادہ: نسخۂ مہرؔ میں "شہزادے"۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/2)

کیا ہی اِس چاند سے مُکھڑے پہ بھلا لگتا ہے!  
ہے تِرے حُسنِ دل افروز کا زیور سہرا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/3)

سر پہ چڑھنا تجھے پھبتا ہے پر اے طرفِ کُلاہ  
مجھ کو ڈر ہے کہ نہ چھینے تِرا لمبر سہرا  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/4)

ناؤ بھر کر ہی پروئے گئے ہوں گے موتی  
ورنہ کیوں لائے ہیں کشتی میں لگا کر سہرا  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/5)

سات دریا کے فراہم کیے ہوں گے موتی  
تب بنا ہو گا اِس انداز کا گز بھر سِہرا  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/6)

رُخ پہ دُولہا کے جو گرمی سے پسینا ٹپکا  
ہے رگِ ابرِ گُہر بار سَراسَر سِہرا  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/7)

یہ بھی اِک بے ادبی تھی کہ قبا سے بڑھ جائے  
رہ گیا آن کے دامن کے برابر سِہرا  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/8)

جی میں اِترائیں نہ موتی کہ ہمیں ہیں اِک چیز  
چاہیے پُھولوں کا بھی ایک مُقرّر سہرا  

Editors' notes:

مقرر: مُقرّر = ضرور، بالیقین۔ نسخۂ حسرتؔ موہانی میں "مُکرّر" چھپا ہے مگر کسی اور نسخے میں اِس کی سند نہیں ملی۔ — حامد علی خاں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/9)

جب کہ اپنے میں سماویں نہ خوشی کے مارے  
گوندھے پُھولوں کا بھلا پھر کوئی کیوں کر سِہرا  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/10)

رُخ روشن کی دَمک، گوہرِ غلتاں کی چمک  
کیوں نہ دکھلائے فرُوغِ مہ و اختر سہرا  

Editors' notes:

غلتاں: اِس کی ایک املا "غلطاں" بھی ہے۔ — جویریہ مسعود  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/11)

تار ریشم کا نہیں، ہے یہ رَگِ ابرِ بہار  
لائے گا تابِ گراں باریٔ گوہر سِہرا!  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/01/12)

ہم سُخن فہم ہیں، غالبؔ کے طرف دار نہیں  
دیکھیں، اس سہرے سے کہہ دے کوئی بڑھ کر سہرا!  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ مہرؔ میں یہ مصرعہ اس طرح درج ہے: ؏ دیکھیں، کہہ دے کوئی اس سہرے سے بڑھ کر سہرا! — جویریہ مسعود
مزید: محمد حسین آزاد کی آبِ حیات میں "بڑھ کر" کی جگہ "بہتر" چھپا ہے، مگر مروّجہ نسخوں میں اختلاف ہے۔ معلوم نہیں کہ غالبؔ نے کیا کہا تھا۔ — حامد علی خاں  

### ہم نشیں تارے ہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/02/1)

ہم نشیں تارے ہیں اور چاند شہاب الدیں خاں  
بزمِ شادی ہے فلک، کاہکشاں ہے سہرا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/02/2)

ان کو لڑیاں نہ کہو، بحر کی موجیں سمجھو  
ہے تو کشتی میں، ولے بحرِ رواں ہے سہرا  

### چرخ تک دھوم ہے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/03/1)

چرخ تک دھوم ہے، کس دھوم سے آیا سہرا  
چاند کا دائرہ لے، زہرہ نے گایا سہرا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/03/2)

رشک سے لڑتی ہیں آپس میں اُلجھ کر لڑیاں  
باندھنے کے لیے جب سر پہ اُٹھایا سہرا  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/03/3)

جسے کہتے ہیں خوشی، ا س نے بلائیں لے کر  
کبھی چوما، کبھی آنکھوں سے لگایا سہرا  

Editors' notes:

اشعار: آخری دو اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/03/4)

صاف آتی ہیں نظر آبِ گہر کی لہریں  
جنبشِ بادِ سحر نے جو ہلایا سہرا  

### بیانِ مصنّف

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/1)

منظُور ہے گُزارشِ احوالِ واقعی  
اپنا بیانِ حُسنِ طبیعت نہیں مجھے  

Editors' notes:

قطعہ: یہ قطعہ دہلی اردو اخبار جلد ۱۴، نمبر ۱۳، مورخہ ۲۸ مارچ ۱۸۵۲ء میں شائع ہوا تھا۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/2)

سَو پُشت سے ہے پیشۂ آبا سپہ گری  
کچھ شاعری ذریعۂ عزت نہیں مجھے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/3)

آزادہ رَو ہوں اور مِرا مسلک ہے صلحِ کُل  
ہر گز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/4)

کیا کم ہے یہ شرف کہ ظفر کا غلام ہوں  
مانا کہ جاہ و منصب و ثروت نہیں مجھے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/5)

اُستادِ شہ سے ہو مجھے پَرخاش کا خیال؟  
یہ تاب، یہ مجال، یہ طاقت نہیں مجھے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/6)

جامِ جہاں نُما ہے شہنشاہ کا ضمیر  
سَوگند اور گواہ کی حاجت نہیں مجھے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/7)

میں کون اور ریختہ، ہاں اِس سے مدعا  
جُز انبساطِ خاطرِ حضرت نہیں مجھے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/8)

سِہرا لکھا گیا ز رہِ امتثالِ اَمر  
دیکھا کہ چارہ غیرِ اطاعت نہیں مجھے  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/9)

مقطع میں آ پڑی ہے سُخن گُسترانہ بات  
مقصود اس سے قطعِ محبت نہیں مجھے  

Editors' notes:

ہے: نسخۂ مہرؔ میں "تھی"۔ — جویریہ مسعود  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/10)

رُوئے سُخن کسی کی طرف ہو تو رُو سیاہ  
سودا نہیں، جُنوں نہیں، وحشت نہیں مجھے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/11)

قسمت بُری سہی پَہ طبیعت بُری نہیں  
ہے شُکر کی جگہ کہ شکایت نہیں مجھے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/sehre/04/12)

صادق ہوں اپنے قول میں غالبؔ، خدا گواہ  
کہتا ہوں سچ کہ جُھوٹ کی عادت نہیں مجھے  

Editors' notes:

قول میں: آزادؔ کی آبِ حیات میں "صادق ہوں اپنے قول کا" چھپا ہے۔ نسخۂ نظامی: "قول میں"۔ — حامد علی خاں  

## قطعات — Qitas

### گزارشِ غالبؔ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/1)

اے شہنشاہِ فلک منظرِ بے مثل و نظیر  
اے جہان دارِ کرم شیوۂ بے شبہ و عدیل  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/2)

پاؤں سے تیرے مَلے فرقِ ارادتِ اَورنگ  
فرق سے تیرے کرے کسبِ سعادتِ اِکلیل  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/3)

تیرا اندازِ سُخَن شانۂ زُلفِ اِلہام  
تیری رفتارِ قلم جُنبشِ بالِ جبریل  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/4)

تجھ سے عِالم پہ کُھلا رابطۂ قُربِ کلیم  
تُجھ سے دنیا میں بِچھا مائدۂ بَذلِ خلیل  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/5)

بہ سُخَن اَوجِ دہِ مرتبۂ معنی و لفظ  
بہ کرم داغِ نِہِ ناصیۂ قُلزُم و نِیل  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/6)

تا، ترے وقت میں ہو عَیش و طرب کی توفیر  
تا، ترے عہد میں ہو رنج و اَلَم کی تقلیل  

Editors' notes:

توفیر: نسخۂ نظامی، سہوِ کتابت: توقیر۔ — حامد علی خاں  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/7)

ماہ نے چھوڑ دیا ثَور سے جانا باہر  
زُہرہ نے ترک کیا حُوت سے کرنا تحویل  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/8)

تیری دانش، مری اصلاحِ مَفاسدؔ کی رَہین  
تیری بخشش، مِرے اِنجاحِ مقاصد کی کفیل  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/9)

تیرا اقبالِ تَرَحُّم مِرے جینے کی نَوِید  
تیرا اندازِ تَغافُل مِرے مرنے کی دلیل  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/10)

بختِ ناساز نے چاہا کہ نہ دے مُجھ کو اماں  
چرخِ کج باز نے چاہا کہ کرے مُجھ کو ذلیل  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/11)

پیچھے ڈالی ہے سرِ رشتۂ اوقات میں گانٹھ  
پہلے ٹھونکی ہے بُنِ ناخُنِ تدبیر میں کیل  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/12)

تَپِشِ دل نہیں بے رابطۂ خَوفِ عظیم  
کششِ دم نہیں بے ضابطۂ جَرِّ ثقیل  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/13)

دُرِ معنی سے مِرا صفحہ، لقا کی ڈاڑھی  
غَمِ گیتی سے مِرا سینہ اَمَر کی زنبیل  

Editors' notes:

امر: غالبؔ نے اِسے جان بوجھ کر الف سے لکھا ہے حالانکہ زنبیل سے مراد عَمر عیّار (جسے عَمرو عیّار بھی کہتے ہیں) کی زنبیل ہی ہے۔ مبادا یہ دانستہ اس لیے الف سے لکھا ہے کہ کسی کا دھیان حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی طرف نہ جائے۔ — اعجاز عبید
مزید: غالبؔ نے یہاں "اَمَر" ہی لکھا تھا، یعنی متحرک "م" کے ساتھ۔ جن حضرات کا یہ خیال ہے کہ یہاں "عَمرو" ہی لکھنا مناسب ہے انھیں سوچنا چاہیے کہ "عَمرو" میں "م" ساکن ہے۔ — حامد علی خاں  

[14](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/14)

فکر میری گُہر اندوزِ اشاراتِ کثیر  
کِلک میری رقَم آموزِ عباراتِ قلیل  

[15](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/15)

میرے ابہام پہ ہوتی ہے تصدُّق توضیح  
میرے اجمال سے کرتی ہے تراوش تفصیل  

[16](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/16)

نیک ہوتی مِری حالت تو نہ دیتا تکلیف  
جمع ہوتی مِری خاطر تو نہ کرتا تعجیل  

[17](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/01/17)

قبلۂ کون و مکاں، خستہ نوازی میں یہ دیر؟  
کعبۂ امن و اماں، عُقدہ کُشائی میں یہ ڈھیل؟  

### گئے وہ دن کہ نا دانستہ غیروں کی وفاداری

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/02/1)

گئے وہ دن کہ نا دانستہ غیروں کی وفاداری  
کیا کرتے تھے تم تقریر، ہم خاموش رہتے تھے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/02/2)

بس اب بگڑے پہ کیا شرمندگی، جانے دو، مل جاؤ  
قَسم لو ہم سے گر یہ بھی کہیں "کیوں ہم نہ کہتے تھے"  

### ہائے ہائے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/03/1)

کلکتے کا جو ذکر کیا تُو نے ہم نشیں!  
اِک تِیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/03/2)

وہ سبزہ زار ہائے مُطرّا کہ، ہے غضب!  
وُہ نازنیں بُتانِ خود آرا کہ ہائے ہائے!  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/03/3)

صبر آزما وہ اُن کی نگاہیں کہ حف نظر!  
طاقت رُبا وہ اُن کا اشارا کہ ہائے ہائے!  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/03/4)

وہ میوہ ہائے تازۂ شیریں کہ، واہ واہ  
وہ بادہ ہائے نابِ گوارا کہ ہائے ہائے!  

### در مدحِ ڈلی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/1)

ہے جو صاحب کے کفِ دست پہ یہ چکنی ڈلی  
زیب دیتا ہے اسے جس قدر اچھّا کہیے  

Editors' notes:

عنوان: نسخۂ مہرؔ میں عنوان "چکنی ڈلی"۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/2)

خامہ انگشت بہ دنداں، کہ اسے کیا لکھیے  
ناطقہ سر بہ گریباں کہ اسے کیا کہیے  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/3)

مُہرِ مکتوبِ عزیزانِ گرامی لکھیے  
حرزِ بازوئے شگرفانِ خود آرا کہیے  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/4)

مِسی آلود سر انگشتِ حسیناں لکھیے  
داغِ طرفِ جگرِ عاشقِ شیدا کہیے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/5)

خاتمِ دستِ سلیماں کے مشابہ لکھیے  
سرِ پستانِ پری زاد سے مانا کہیے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/6)

اخترِ سوختۂ قیس سے نسبت دیجے  
خالِ مشکینِ رُخِ دل کشِ لیلیٰ کہیے  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/7)

حجر الاسودِ دیوارِ حرم کیجے فرض  
نافہ، آہوئے بیابانِ خُتن کا کہیے  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/8)

وضع میں اس کو اگر سمجھیے قافِ تریاق  
رنگ میں سبزۂ نوخیزِ مسیحا کہیے  

Editors' notes:

سمجھیے: نسخۂ مہر میں یہ مصرع یوں درج ہے: ؏ وضع میں اس کو سمجھ لیجیے قافِ تریاق — جویریہ مسعود
مزید: غالبؔ نے "سمجھیے" میں م کو ساکن اور متحرک دونوں طرح استعمال کیا ہے۔ اب اس لفظ میں سکونِ م جائز نہیں۔ نسخۂ مہرؔ میں "اگر سمجھیے" کی جگہ "سمجھ لیجیے" چھپا ہے، لیکن اور کسی دستیاب نسخے میں یہ شعر یوں نہیں ملا۔ — حامد علی خاں  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/9)

صَومعے میں اسے ٹھہرائیے گر مُہرِ نماز  
مے کدے میں اسے خشتِ خُمِ صہبا کہیے  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/10)

کیوں اسے قُفلِ درِ گنجِ محبّت لکھیے  
کیوں اسے نقطۂ پَرکارِ تمنّا کہیے  

[11](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/11)

کیوں اسے گوہرِ نایاب تصوّر کیجے  
کیوں اسے مردُمکِ دیدۂ عَنقا کہیے  

[12](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/12)

کیوں اسے تکمۂ پیراہنِ لیلیٰ لکھیے  
کیوں اسے نقشِ پئے ناقۂ سلمیٰ کہیے  

[13](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/04/13)

بندہ پرور کے کفِ دست کو دل کیجے فرض  
اور اِس چِکنی سُپاری کو سُویدا کہیے  

### بیسنی روٹی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/05

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/05/1)

نہ پُوچھ اِس کی حقیقت، حُضُورِ والا نے  
مجھے جو بھیجی ہے بیسن کی رَوغَنی روٹی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/05/2)

نہ کھاتے گیہوں، نکلتے نہ خُلد سے باہر  
جو کھاتے حضرتِ آدم یہ بیسَنی روٹی  

### چہار شنبہ آخرِ ماہِ صفر

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/06

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/06/1)

ہے چار شنبہ آخرِ ماہِ صَفَر چلو  
رکھ دیں چمن میں بھر کے مئے مُشک بُو کی ناند  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/06/2)

جو آئے، جام بھر کے پیے اور ہو کے مست  
سبزے کو رَوندتا پھرے، پُھولوں کو جائے پھاند  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/06/3)

غالبؔ یہ کیا بیاں ہے، بجُز مدحِ پادشاہ  
بھاتی نہیں ہے اب مجھے کوئی نوشتِ خواند  

Editors' notes:

پادشاہ: نسخۂ مہرؔ میں "بادشاہ"۔ — جویریہ مسعود  
نوشت خواند: نسخۂ حمیدیہ اور نسخۂ مہر میں "نوشت و خواند" چھپا ہے۔ باقی اکثر نسخوں میں (بشمول نسخۂ نظامی، عرشی) "نوشت خواند" چھپا ہے جو اہلِ زبان بولتے ہیں۔ — حامد علی خاں  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/06/4)

بَٹتے ہیں سونے رُوپے کے چھلے حُضُور میں  
ہے جن کے آگے سیم و زر و مہر و ماہ ماند  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/06/5)

یوں سمجھیے کہ بیچ سے خالی کیے ہوئے  
لاکھوں ہی آفتاب ہیں اور بے شمار چاند  

### روزہ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/07

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/07/1)

افطارِ صوم کی جسے کچھ دستگاہ ہو  
اُس شخص کو ضرور ہے روزہ رکھا کرے  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ افطارِ صوم کی کچھ، اگر، دستگاہ ہو — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/07/2)

جس پاس روزہ کھول کے کھانے کو کچھ نہ ہو  
روزہ اگر نہ کھائے تو نا چار کیا کرے  

### طائرِ دل

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/08

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/08/1)

اٹھا اک دن بگولا سا جو کچھ، مَیں جوشِ وحشت میں  
پھرا آسیمہ سر، گھبرا گیا تھا جی بیاباں سے  

Editors' notes:

قطعہ: یہ قطعہ رسالہ مخزن اپریل ۱۹۰۷ء میں اِس تمہید کے ساتھ شائع ہوا تھا: "تھوڑے دن ہوئے میجر سید حسن صاحب بلگرامی سے تذکرہ شعرا ہو رہا تھا جس میں انہوں نے غالبؔ کا ایک قطعہ سنایا۔ قطعے کے عمدہ ہونے میں کیا شک ہے۔ مگر اس کے ساتھ ہی ان کے اس بیان نے کہ یہ قطعہ ان کے والدِ مرحوم سے ان کو پہنچا اور اب تک غالبؔ کے کسی کلام میں شائع نہیں ہوا، اس کی خوبی زیادہ کر دی۔ میں نے اسے لکھ لیا اور ان کی اجازت سے مخزن کو بھیجتا ہوں۔ شیداؔ از کیمبرج۔" — نسخۂ رضا  
مصرع: چند نسخوں میں یہ مصرع یوں درج ہے: ؏ اٹھا اک دن بگولہ سا جو تھا کچھ جوشِ وحشت میں — اعجاز عبید  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/08/2)

نظر آیا مجھے اک طائرِ مجروح پَر بستہ  
ٹپکتا تھا سرِ شوریدہ دیوارِ گلستاں سے  

Editors' notes:

بستہ: نسخۂ مہر میں لفظ "تشنہ" آیا ہے جو کہ کتابت کی غلطی ہے۔ — جویریہ مسعود  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/08/3)

کہا میں نے کہ "او گمنام! آخر ماجرا کیا ہے  
پڑا ہے کام تجھ کو کس ستم گر آفتِ جاں سے"  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/08/4)

ہنسا کچھ کھلکھلا کر پہلے، پھر مجھ کو جو پہچانا  
تو یہ رویا کہ جوئے خوں بہی پلکوں کے داماں سے  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/08/5)

کہا، "میں صید ہوں اُس کا کہ جس کے دامِ گیسو میں  
پھنسا کرتے ہیں طائر روز آ کر باغِ رضواں سے  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/08/6)

اسی کی زلف و رُخ کا دھیان ہے شام و سحر مجھ کو  
نہ مطلب کُفر سے ہے اور نہ ہے کچھ کام ایماں سے"  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/08/7)

بہ چشمِ غور جو دیکھا، مِرا ہی طائرِ دل تھا  
کہ جل کر ہو گیا یوں خاک میری آہِ سوزاں سے  

### خطِ منظوم بنام علائی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/09

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/09/1)

خوشی تو ہے آنے کی برسات کے  
پئیں بادۂ ناب اور آم کھائیں  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ مہرؔ میں مصرع یوں ہے: ؏ خوشی ہے یہ آنے کی برسات کے — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/09/2)

سر آغازِ موسم میں اندھے ہیں ہم  
کہ دِلّی کو چھوڑیں، لوہارو کو جائیں  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/09/3)

سِوا اناج کے جو ہے مطلوبِ جاں  
نہ واں آم پائیں، نہ انگور پائیں  

Editors' notes:

مطلوب: نسخۂ رضا میں "مقلوب"۔ — جویریہ مسعود  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/09/4)

ہوا حکم باورچیوں کو، کہ ہاں  
ابھی جا کے پوچھو کہ کل کیا پکائیں  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/09/5)

وہ کھٹّے کہاں پائیں اِملی کے پھول  
وہ کڑوے کریلے کہاں سے منگائیں  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/09/6)

فقط گوشت، سو بھیڑ کا ریشہ دار  
کہو اس کو کیا کھا کے ہم حِظ اُٹھائیں؟  

### قطعہ تاریخ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/10

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/10/1)

خُجستہ انجمن طُوئے میرزا جعفر  
کہ جس کے دیکھے سے سب کا ہوا ہے جی محظوظ  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/10/2)

ہوئی ہے ایسے ہی فرخُندہ سال میں غالبؔ  
نہ کیوں ہو مادّۂ سالِ عیسوی "محظوظ"  

Editors' notes:

محظوظ: "محظوظ" سے سال ۱۸۵۴ء عیسوی نکلتا ہے۔  

### قطعہ تاریخ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/11

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/11/1)

ہوئی جب میرزا جعفر کی شادی  
ہوا بزمِ طرب میں رقصِ ناہید  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/11/2)

کہا غالبؔ سے: "تاریخ اس کی کیا ہے؟"  
تو بولا: "اِنشراحِ جشنِ جمشید"  

Editors' notes:

انشراح جشن جمشید: ۱۲۷۰ ہجری۔  

### قطعہ تاریخ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/1)

اِس کتابِ طرب نصاب نے جب  
آب و تاب انطباع کی پائی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/2)

فکرِ تاریخِ سال میں، مجھ کو  
ایک صورت نئی نظر آئی  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/3)

ہندسے پہلے سات سات کے دو  
دیے ناگاہ مجھ کو دکھلائی  

[4](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/4)

اور پھر ہندسہ تھا بارہ کا  
با ہزاراں ہزار زیبائی  

[5](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/5)

سالِ ہجری تو ہو گیا معلوم  
بے شمولِ عبارت آرائی  

Editors' notes:

ہجری: ۱۲۷۷ ہجری۔  

[6](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/6)

مگر اب ذوقِ بذلہ سنجی کو  
ہے جداگانہ کار فرمائی  

[7](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/7)

سات اور سات ہوتے ہیں چودہ  
بہ اُمیدِ سعادت افزائی  

[8](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/8)

غرض اِس سے ہیں چار دہ معصُوم  
جس سے ہے چشمِ جاں کو زیبائی  

[9](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/9)

اور بارہ امام ہیں بارہ  
جس سے ایماں کو ہے توانائی  

[10](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/12/10)

اُن کو غالبؔ یہ سال اچھا ہے  
جو ائِمّہ کے ہیں تولاّئی  

### بلا عنوان

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/13

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/13/1)

سیہ گلیم ہوں لازم ہے میرا نام نہ لے  
جہاں میں جو کوئی فتح و ظفر کا طالب ہے  

Editors' notes:

عنوان: نسخۂ مہرؔ میں اس قطعہ کا عنوان "شریکِ غالبؔ" ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/13/2)

ہوا نہ غلبہ میسر کبھی کسی پہ مجھے  
کہ جو شریک ہو میرا، شریکِ غالبؔ ہے  

### سہل تھا مُسہل ولے یہ سخت مُشکل آ پڑی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/14

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/14/1)

سہل تھا مُسہل ولے یہ سخت مُشکل آ پڑی  
مجھ پہ کیا گُزرے گی، اتنے روز حاضر بِن ہوئے  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/14/2)

تین دن مسہل سے پہلے، تین دن مسہل کے بعد  
تین مُسہل، تین تَبریدیں، یہ سب کَے دِن ہوئے؟  

### گو ایک بادشاہ کے سب خانہ زاد ہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/15

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/15/1)

گو ایک بادشاہ کے سب خانہ زاد ہیں  
دربار دار لوگ بہم آشنا نہیں  

Editors' notes:

عنوان: نسخۂ مہرؔ میں اس قطعہ کا عنوان "درباری" ہے۔ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/15/2)

کانوں پہ ہاتھ دھرتے ہیں کرتے ہوئے سلام  
اس سے مُراد یہ ہے کہ ہم آشنا نہیں  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ مہرؔ میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ اس سے ہے یہ مُراد کہ ہم آشنا نہیں — جویریہ مسعود  

### ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/16

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/16/1)

ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس  
یوں کہا آتی نہیں اب کیوں صدائے عندلیب؟  

Editors' notes:

قطعہ: مولانا نظامیؔ بدایونی مرحوم نے اپنی شرح دیوانِ غالبؔ صفحہ نمبر ۲۴۸ میں قطعہ ۴ اور قطعہ ۵ کے متعلق لکھا ہے، کہ سب سے پہلے ان قطعات کا اضافہ طبعِ سوم میں اس ریمارک کے ساتھ ہوا تھا کہ بعض نقادانِ سخن ان قطعات کے طرزِ بیان کو حضرتِ غالبؔ کے رنگ سے جداگانہ سمجھتے ہیں۔ اس پر طبعِ سوم کے ناظرین میں سے بعض اہل الرائے حضرات نے شکایت کی کہ ان قطعات کو دیوانِ غالبؔ میں جگہ دینا غالبؔ کے کلام کی توہین کرنا ہے۔ ہم نے نواب عماد الملک (میجر سید حسن بلگرامی کے بھائی) سے ان کے متعلق دریافت کیا۔ وہ فرمانے لگے کہ وہ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ غالبؔ کے مصنفہ ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بزرگ سے سنے تھے جو ان کو غالبؔ سے منسوب کرتے تھے، ممکن ہے کہ یہ غالبؔ کا ابتدائی کلام ہو۔یعنی (۱) شیداؔ نے ان اشعار کو میجر سید حسن بلگرامی سے لیا اور سید حسن صاحب کو یہ ان کے والدِ گرامی سے پہنچے، اور (۲) نظامی بدایونی کے دریافت کرنے پر سید حسن صاحب کے بھائی نے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے ایک بزرگ سے (اپنے والدِ مرحوم سے نہیں) سنا تھا اور اس لیے وہ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ غالبؔ کے مصنفہ ہیں۔ یہ روایت خاصی ضعیف ہے۔
جناب قاضی عبد الودود نے اپنے مضمون "کتب خانہ خدا بخش اور غالبؔ" مشمولہ اردوئے معلیٰ دہلی، غالبؔ نمبر، حصہ دوم، صفحہ ۷۸ میں لکھا ہے کہ "دیوانِ غالبؔ اردو کے ان نسخوں میں سے جو غالبؔ کے دورانِ حیات میں طبع ہو چکے تھے، یہاں موجود ہیں: نسخۂ مطبع احمدی، مطبع نظامی۔ مقدم الذکر کے یہاں دو نسخے تھے، جن میں سے ایک کا باوجودِ تلاش اس وقت کچھ پتا نہ ملا۔ اس کے آخر میں جناب قاسم حسن خان و برادر زادہ خدا بخش خان منتظمِ کتب خانہ کے قول کے مطابق غالبؔ کا ایک قطعہ ہے جو محمد بخش خاں پدرِ خدا بخش خاں کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے۔ یہ قطعہ وہی ہے جو عماد الملک کی روایت پر غالبؔ سے منسوب کیا گیا ہے۔ نیز مخزن میں اس قطعے کو شائع کرنے والے صاحب کا نام شیدا لکھا گیا ہے۔ یہ عبدالحمید خواجہ ہیں جو ان دنوں کیمبرج میں مقیم تھے…"
(نوٹ: اب میں نے معلوم کر لیا ہے کہ قطعہ نمبر ۵ "صدائے عندلیب" غالبؔ کے شاگرد مرزا عبدالصمد بیگ ذاکرؔ کا ہے (دیکھو دیوانِ ذاکرؔ صفحہ ۲۱)۔ — نسخۂ رضا  
مصرع: نسخۂ مہرؔ میں یہ مصرع اس طرح درج ہے: ؏ یوں کہا آتی نہیں کیوں اب صدائے عندلیب؟ — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/16/2)

بال و پر دو چار دکھلا کر کہا صیّاد نے  
یہ نشانی رہ گئی ہے اب بجائے عندلیب  

### اے جہاں آفریں خدائے کریم

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/17

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/17/1)

اے جہاں آفریں خدائے کریم  
ضائعِ ہفت چرخ، ہفت اقلیم  

Editors' notes:

قطعہ: یہ مثنوی مرزا غالبؔ کے مرتبہ اس بے نام اردو کتابچے کے دیباچے کے آخر میں ملتی ہے، جو شاید انہوں نے ہندوستان میں مقیم انگریزوں کو اردو سکھانے کے لیے اپنے منتخب رقعات اور اشعار پر مشتمل ترتیب دیا تھا۔ — نسخۂ رضا  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/17/2)

نام میکلوڈ جن کا ہے مشہور  
یہ ہمیشہ بہ صد نشاط و سرور  

[3](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/17/3)

عمر و دولت سے شادمان رہیں  
اور غالبؔ پہ مہربان رہیں  

### گوڑ گانویں کی ہے جتنی رعیّت، وہ یک قلم

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/18

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/18/1)

گوڑ گانویں کی ہے جتنی رعیّت، وہ یک قلم  
عاشق ہے اپنے حاکمِ عادل کے نام کی  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/qitat/18/2)

سو یہ نظر فروز قلم دان نذر ہے  
مسٹر کووان صاحبِ عالی مقام کی  

## رباعیات — Rubaiyat

### شب زُلف و رُخِ عَرَق فِشاں کا غم تھا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/01/1)

شب زُلف و رُخِ عَرَق فِشاں کا غم تھا  
کیا شرح کروں کہ طُرفہ تَر عالَم تھا  
رویا میں ہزار آنکھ سے صُبح تلک  
ہر قطرۂ اشک دیدۂ پُرنَم تھا  

### دل سخت نژند ہو گیا ہے گویا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/02

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/02/1)

دل سخت نژند ہو گیا ہے گویا  
اُس سے گِلہ مند ہو گیا ہے گویا  
پَر یار کے آگے بول سکتے ہی نہیں  
غالبؔ منہ بند ہو گیا ہے گویا  

### دکھ جی کے پسند ہو گیا ہے غالبؔ

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/03

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/03/1)

دکھ جی کے پسند ہو گیا ہے غالبؔ  
دل رُک رُک کر بند ہو گیا ہے غالبؔ  
واللّٰہ کہ شب کو نیند آتی ہی نہیں  
سونا سَوگند ہو گیا ہے غالبؔ  

Editors' notes:

مصرع: کچھ نسخوں میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ دل رُک کر بند ہو گیا ہے غالبؔ، اور اس سلسلے میں خضر ناگپوری (رازِ حیات، خضر ناگپوری) نے بحث کی ہے کہ وہی مصرعہ درست ہے جس میں "رُک رُک" ہے۔ — اعجاز عبید
مزید: اِس رباعی کے دوسرے مصرع کے متعلق بڑا جھگڑا رہا ہے۔ یہ بظاہر حضرتِ طباطبائی کے عَروضی اعتراض سے شروع ہوا جو غالباً غلط فہمی پر مبنی تھا۔ اُس کے بعد مختلف حضرات اِس مصرع پر طبع آزمائی کرتے رہے اور انہوں نے "رُک رُک کر" کے بجائے صرف "رُک کر" رکھ کر اِس کی اصلاح کی کوشش بھی کی مگر یہ لحاظ نہ فرمایا کہ اِس اصلاح سے رباعی کی جان بھی نکال لی گئی ہے۔ "دل رُک کر بند ہو گیا" تو ایسا ہی مہمل ہے جیسا "دل رُک کر رُک گیا" یا "دل بند ہو کر بند ہو گیا"۔ غالبؔ نے "دل رُک رُک کر" کہا تھا تو اِس طرح ایک ایسے تدریجی عمل کی طرف ایک بلیغ اشارہ کیا تھا جو آخرکار حرکتِ قلب کے کاملاً بند ہو جانے کی تمہید بنا تھا اور جس کا ذکر کیے بغیر مصرع قطعاً بے کیف رہ جاتا ہے۔ عَروض خواہ کچھ کہے "رُک کر" کو "رُک رُک کر" کی جگہ نہیں دی جا سکتی۔ — حامد علی خاں  

### آتش بازی ہے جیسے شغلِ اطفال

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/04

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/04/1)

آتش بازی ہے جیسے شغلِ اطفال  
ہے سوزِ جگر کا بھی اسی طور کا حال  
تھا مُوجدِ عشق بھی قیامت کوئی  
لڑکوں کے لیے گیا ہے کیا کھیل نکال!  

### بعد از اِتمامِ بزمِ عیدِ اطفال

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/05

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/05/1)

بعد از اِتمامِ بزمِ عیدِ اطفال  
ایّامِ جوانی رہے ساغر کَش حال  
آ پہنچے ہیں تا سوادِ اقلیم عدم  
اے عُمرِ گُذشتہ یک قدم استقبال  

### مشکل ہے ز بس کلام میرا اے دل

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/06

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/06/1)

مشکل ہے ز بس کلام میرا اے دل  
سُن سُن کے اسے سخنورانِ کامل  
آساں کہنے کی کرتے ہیں فرمائش  
گویم مشکل و گر نگویم مشکل  

### ہیں شہ میں صفاتِ ذوالجلالی باہم

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/07

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/07/1)

ہیں شہ میں صفاتِ ذوالجلالی باہم  
آثارِ جلالی و جمالی باہم  
ہوں شاد نہ کیوں سافل و عالی باہم  
ہے اب کے شبِ قدر و دِوالی باہم  

### کہتے ہیں کہ اب وہ مَردُم آزار نہیں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/08

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/08/1)

کہتے ہیں کہ اب وہ مَردُم آزار نہیں  
عُشّاق کی پُرسش سے اُسے عار نہیں  
جو ہاتھ کہ ظلم سے اٹھایا ہو گا  
کیوں کر مانوں کہ اُس میں تلوار نہیں!  

### سامانِ خور و خواب کہاں سے لاؤں؟

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/09

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/09/1)

سامانِ خور و خواب کہاں سے لاؤں؟  
آرام کے اسباب کہاں سے لاؤں؟  
روزہ مِرا اِیمان ہے غالبؔ! لیکن  
خَس خانہ و برفاب کہاں سے لاؤں؟  

### دل تھا، کہ جو جانِ دردِ تمہید سہی

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/10

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/10/1)

دل تھا، کہ جو جانِ دردِ تمہید سہی  
بے تابیٔ رشک و حسرتِ دید سہی  
ہم اور فُسُردن اے تجلی افسوس  
تکرار روا نہیں تو تجدید سہی  

### ہے خَلقِ حسد قماش لڑنے کے لیے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/11

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/11/1)

ہے خَلقِ حسد قماش لڑنے کے لیے  
وحشت کدۂ تلاش لڑنے کے لیے  
یعنی ہر بار صُورتِ کاغذِ باد  
ملتے ہیں یہ بدمعاش لڑنے کے لیے  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ طباطبائی میں یہ مصرع یوں درج ہے: ؏ یعنی ہر بار کاغذِ باد کی طرح۔ متن نسخۂ نظامی کے مطابق ہے۔ — حامد علی خاں  

### بھیجی ہے جو مجھ کو شاہِ جَمِ جاہ نے دال

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/12

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/12/1)

بھیجی ہے جو مجھ کو شاہِ جَمِ جاہ نے دال  
ہے لُطف و عنایاتِ شہنشاہِ پہ دال  
یہ شاہ پسند دال بے بحث و جِدال  
ہے دولت و دین و دانش و داد کی دال  

### حق شہ کی بقا سے خلق کو شاد کرے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/13

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/13/1)

حق شہ کی بقا سے خلق کو شاد کرے  
تا شاہ شیوعِ دانش و داد کرے  
یہ جو دی گئی ہے رشتۂ عمر میں گانٹھ  
ہے صِفر کہ افزائشِ اعداد کرے  

### اِس رشتے میں لاکھ تار ہوں، بلکہ سِوا

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/14

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/14/1)

اِس رشتے میں لاکھ تار ہوں، بلکہ سِوا  
اِتنے ہی برس شُمار ہوں، بلکہ سِوا  
ہر سیکڑے کو ایک گرہ فرض کریں  
ایسی گرہیں ہزار ہوں، بلکہ سِوا  

### ہم گرچہ بنے سلام کرنے والے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/15

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/15/1)

ہم گرچہ بنے سلام کرنے والے  
کرتے ہیں دِرنگ، کام کرنے والے  
کہتے ہیں کہیں خدا سے، اللّٰہ اللّٰہ!  
وُہ آپ ہیں صُبح و شام کرنے والے!  

### اِن سیم کے بِیجوں کو کوئی کیا جانے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/16

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/16/1)

اِن سیم کے بِیجوں کو کوئی کیا جانے  
بھیجے ہیں جو اَرمُغاں شہِ والا نے  
گِن کر دیویں گے ہم دُعائیں سَو بار  
فیروزے کی تسبیح کے، ہیں یہ دانے  

### رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/17

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/17/1)

رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے  
ثاقب! حرکت یہ کی ہے بے جا تم نے  
حاجی کلّو کو دے کے بے وجہ جواب  
غالبؔ کا پکا دیا کلیجا تم نے  

### اے روشنیٔ دیدہ شہاب الدیں خاں

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/18

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/18/1)

اے روشنیٔ دیدہ شہاب الدیں خاں  
کٹتا ہے بتاؤ کس طرح سے رَمَضاں  
ہوتی ہے تراویح سے فرصت کب تک  
سُنتے ہو تراویح میں کتنا قرآں  

### اے منشیٔ خیرہ سر! سخن ساز نہ ہو

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/19

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/19/1)

اے منشیٔ خیرہ سر! سخن ساز نہ ہو  
عصفور ہے تو، مقابلِ باز نہ ہو  
آواز تیری نکلی اور آواز کے ساتھ  
لاٹھی وہ لگی کہ جس میں آواز نہ ہو  

Editors' notes:

لگی: نسخۂ رضا میں "لگے"۔ — جویریہ مسعود  

### جن لوگوں کو ہے مجھ سے عداوت گہری

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/20

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/rubaiyat/20/1)

جن لوگوں کو ہے مجھ سے عداوت گہری  
کہتے ہیں مجھے وہ رافضی و دہری  
دہری کیوں کر ہو جو کہ ہووے صوفی؟  
شیعی کیوں کر ہو ماوراء النہری  

## متفرقات — Miscellaneous verse

### متفرقات

https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/mutafarriqat/01

[1](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/mutafarriqat/01/1)

جس دن سے کہ ہم خستہ گرفتارِ بلا ہیں  
کپڑوں میں جوئیں، بخیے کے ٹانکوں سے سوا ہیں  

Editors' notes:

مصرع: نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ جس دن سے کہ ہم غمزدہ زنجیر بپا ہیں — جویریہ مسعود  

[2](https://ahleqalam.tech/library/ghalib/diwan-e-ghalib/mutafarriqat/01/2)

ہلاکِ بے خبری نغمۂ وجود و عدم  
جہان و اہلِ جہاں سے جہاں جہاں فریاد  
