کلامِ ولیردیف الف

یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا

۱

یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کاہے وظیفہ مجھ دل بیمار کا

۲

آرزوئے چشمۂ کوثر نئیںتشنہ لب ہوں شربت دیدار کا

۳

عاقبت کیا ہووے گا معلوم نئیںدل ہوا ہے مبتلا دل دار کا

۴

کیا کہے تعریف دل ہے بے نظیرحرف حرف اس مخزن اسرار کا

۵

گر ہوا ہے طالب آزادگیبند مت ہو سبحہ و زنار کا

۶

مسند گل منزل شبنم ہوئیدیکھ رتبہ دیدۂ بیدار کا

۷

اے ولیؔ ہونا سریجن پر نثارمدعا ہے چشم گوہر بار کا

۱ / ۳۴