کلامِ اکبرردیف ے

خدا علی گڑھ کی مدرسے کو تمام امراض سے شفا دے

۱

خدا علی گڑھ کی مدرسے کو تمام امراض سے شفا دےبھرے ہوئے ہیں رئیس زادے امیر زادے شریف زادے

۲

لطیف و خوش وضع چست و چالاک و صاف و پاکیزہ شاد و خرمطبیعتوں میں ہے ان کی جودت دلوں میں ان کے ہیں نیک ارادے

۳

کمال محنت سے پڑھ رہے ہیں کمال غیرت سے بڑھ رہے ہیںسوار مشرق کی راہ میں ہیں تو مغربی راہ میں پیادے

۴

ہر اک ہے ان میں کا بے شک ایسا کہ آپ اسے جانتے ہیں جیسادکھائے محفل میں قد رعنا جو آپ آئیں تو سر جھکا دے

۵

فقیر مانگیں تو صاف کہہ دیں کہ تو ہے مضبوط جا کما کھاقبول فرمائیں آپ دعوت تو اپنا سرمایہ کل کھلا دے

۶

بتوں سے ان کو نہیں لگاوٹ مسوں کی لیتے نہیں وہ آہٹتمام قوت ہے صرف خواندن نظر کے بھولے ہیں دل کی سادے

۷

نظر بھی آئے جو زلف پیچاں تو سمجھیں یہ کوئی پالسی ہےالکٹرک لائٹ اس کو سمجھیں جو برق وش کوئی کوئی دے

۸

نکلتے ہیں کر کے غول بندی بنام تہذیب و درد مندییہ کہہ کے لیتے ہیں سب سے چندے ہمیں جو تم دو تمہیں خدا دے

۹

انہیں اسی بات پر یقین ہے کہ بس یہی اصل کار دیں ہےاسی سی ہوگا فروغ قومی اسی سے چمکیں گے باپ دادے

۱۰

مکان کالج کے سب مکیں ہیں ابھی انہیں تجربے نہیں ہیںخبر نہیں ہے کہ آگے چل کر ہے کیسی منزل ہیں کیسی جادے

۱۱

دلوں میں ان کے ہے نور ایماں قوی نہیں ہے مگر نگہباںہوائے منطق ادائے طفلی یہ شمع ایسا نہ ہو بجھا دے

۱۲

فریب دے کر نکالے مطلب سکھائے تحقیر دین و مذہبمٹا دے آخر کو وضع ملت نمود ذاتی کو گر بڑھا دے

۱۳

یہی بس اکبرؔ کی التجا ہے جناب باری میں یہ دعا ہےعلوم و حکمت کا درس ان کو پروفیسر دیں سمجھ خدا دے

۵۹ / ۱۴۶