کلامِ آتشردیف ن

اس شش جہت میں خوب تری جستجو کریں

۱

اس شش جہت میں خوب تری جستجو کریںکعبے میں چل کے سجدہ تجھے چار سو کریں

۲

عاشق جو حسن پاک میں کچھ گفتگو کریںدامن کا پیچھے نام لیں پہلے وضو کریں

۳

شرمندہ ہوں زمیں میں گڑیں سرخ رو کریںاستادگی جو سرو ترے روبرو کریں

۴

پیدا کریں جو تجھ کو انہیں کو ہے دسترسپامرد ہیں وہی جو تری جستجو کریں

۵

لے جا چکی چمن میں صبا بوئے زلف یارسنبل کے سلسلے کو بھی برہم وہ مو کریں

۶

افسانہ گوئی افعی گیسوئے یار میںخاموش ہوں چراغ جو ہم گفتگو کریں

۷

دیوانگی کا سلسلہ جاوے نہ ہاتھ سےدامن کو پھاڑیے جو گریباں رفو کریں

۸

اے بادشاہ حسن فقیروں کی طرح سےعاشق دعائے خیر تجھے کو بہ کو کریں

۹

دیدار عام کیجیے پردہ اٹھائیےتا چند بندہ ہائے خدا آرزو کریں

۱۰

مستی میں مجھ سے بے ادبی ہوگی یار سےمجھ کو گناہگار نہ جام و سبو کریں

۱۱

دیوان حسن میں سے ہوئی ہے یہ انتخابعاشق مزاج سیر بیاض گلو کریں

۱۲

ورد زباں ہے روز و شب ان کی ثنائے حسنشایاں ہے جس قدر کہ یہ شاعر غلو کریں

۱۳

لکھ دیتے ہیں حسینوں کو ہم خط بندگیمشق ستم کو ترک جو یہ تند خو کریں

۱۴

حیران کار ہوں ترے رخسار صاف کاسکتہ ہو آئنہ جو ترے روبرو کریں

۱۵

مرغ چمن ہوں زمزمہ پیرا بہار آئیہنگامہ گرم شیفتۂ رنگ و بو کریں

۱۶

تاثیر دار لوگ ہیں اللہ کے فقیرسنگ صنم ہوں آب جو ہم ذکر ہو کریں

۱۷

موجود گو کہ تو ہے مگر چاہتا ہے شوقآوارہ ہوں تلاش تری چار سو کریں

۱۸

آتشؔ یہ وہ زمیں ہے کہ جس میں بقول دردؔدل ہی نہیں رہا ہے جو کچھ آرزو کریں

۵۴ / ۱۰۵