کلامِ فانیردیف الف

کیا چھپاتے کسی سے حال اپنا

۱

کیا چھپاتے کسی سے حال اپناجی ہی جب ہو گیا نڈھال اپنا

۲

ہم ہیں اس کے خیال کی تصویرجس کی تصویر ہے خیال اپنا

۳

وہ بھی اب غم کو غم سمجھتے ہیںدور پہنچا مگر ملال اپنا

۴

تو نے رکھ لی گناہ گار کی شرمکام آیا نہ انفعال اپنا

۵

دیکھ دل کی زمیں لرزتی ہےیاد جاناں قدم سنبھال اپنا

۶

باخبر ہیں وہ سب کی حالت سےلاؤ ہم پوچھ لیں نہ حال اپنا

۷

موت بھی تو نہ مل سکی فانیؔکس سے پورا ہوا سوال اپنا

۳۴ / ۹۸