دیوانِ غالب کاملردیف ے

محوِ آرامیدگی، سامانِ بے تابی کرے

۱

محوِ آرامیدگی، سامانِ بے تابی کرےچشم میں توڑے نمک داں، تا شکر خوابی کرے

۲

آرزوئے خانہ آبادی نے ویراں تر کیاکیا کروں، گر سایۂ دیوار سیلابی کرے

۳

نغمہ ہا، وابستۂ یک عقدۂ تارِ نفسناخنِ تیغِ بتاں، شاید کہ مضرابی کرے

۴

صبح دم وہ جلوہ ریزِ بے نقابی ہو اگررنگِ رخسارِ گلِ خرشید، مہتابی کرے

۵

زخم ہائے کہنۂ دل رکھتے ہیں جوں مردگیاے خوشا! گر آبِ تیغِ ناز تیزابی کرے

۶

بادشاہی کا جہاں یہ حال ہو، غالبؔ، تو پھرکیوں نہ دلی میں ہر اک ناچیز نوابی کرے

۱۴۷ / ۱۹۳