نوائے سروشغزلیات

کرم ہی کچھ سببِ لطف و التفات نہیں

۱

کرم ہی کچھ سببِ لطف و التفات نہیںانھیں ہنساکے رلانا بھی کوئی بات نہیں

۲

کہاں سے لاکے دکھائے گی عمرِ کم مایہسیہ نصیب کو وہ دن کہ جس میں رات نہیں

۳

زبان حمد کی خوگر ہوئی تو کیا حاصلکہ تیری ذات میں شامل تری صفات نہیں

۴

خوشی، خوشی کو نہ کہہ، غم کو غم نہ جان اسدؔقرار داخلِ اجزائے کائنات نہیں

۴ / ۲۰