کلامِ حالیمثنویات، مراثی و دیگر

کہنا بڑوں کا مانو

۱

ماں باپ اور استاد سب ہیں خدا کی رحمتہے روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت

۲

کڑوی نصیحتوں میں ان کی بھرا ہے امرتچاہو اگر بڑائی تو کہنا بڑوں کا مانو

۳

ماں باپ کا عزیزو مانا نہ جس نے کہنادشوار ہے جہاں میں عزت سے اس کا رہنا

۴

ڈر ہے پڑے نہ صدمہ ذلت کا اس کا سہناچاہو اگر بڑائی تو کہنا بڑوں کا مانو

۵

تم کو خبر نہیں کچھ اپنے بھلے برے کیجتنی ہے عمر چھوٹی اتنی ہے عقل چھوٹی

۶

ہے بہتری اسی میں ہے جو بڑوں کی مرضیچاہو اگر بڑائی تو کہنا بڑوں کا مانو

۶۰ / ۶۰