کلامِ انشاردیف ث

جس کو کچھ دھن ہو کرے ہم سے حقیقت کی بحث

۱

جس کو کچھ دھن ہو کرے ہم سے حقیقت کی بحثکہ ہمیں جانتے ہیں اہل طریقت کی بحث

۲

قاضیا ہاتھ بڑھا شیشۂ صہبا تو اتارطاق نسیاں پہ تو رہنے دے شریعت کی بحث

۳

کر دیا مجتہد وقت کو قاتل جھٹ پٹہم نے مسجد میں کل ایسے ہی قیامت کی بحث

۴

بزم رندانہ میں کیا رند و ورع کا چرچاشیخ صاحب ہے بہت یہ تو حماقت کی بحث

۵

بوعلی ساتھ کوئی بولتے انشاؔ کو سنےروز ہوتی ہے بہم اہل بلاغت کی بحث

۱۵ / ۸۰