کلامِ اکبرردیف و

لطف چاہو اک بت نوخیز کو راضی کرو

۱

لطف چاہو اک بت نوخیز کو راضی کرونوکری چاہو کسی انگریز کو راضی کرو

۲

لیڈری چاہو تو لفظ قوم ہے مہماں نوازگپ نویسوں کو اور اہل میز کو راضی کرو

۳

طاعت‌ و امن و سکوں کا دل کو لیکن ہو جو شوقصبر پر طبع ہوس انگیز کو راضی کرو

۴

ذق ذق‌ و بق بق میں دنیا کے نہ ہو اکبرؔ شریکچپ ہی رہنے پر زبان تیز کو راضی کرو

۳۱ / ۱۴۶