کلامِ آرزوردیف الف

دل مکدر ہے آئینہ رو کا

۱

دل مکدر ہے آئینہ رو کانہ ملا رنگ سے پتا بو کا

۲

ہے دم صبح وہ خماریں آنکھایک ٹوٹا طلسم جادو کا

۳

کم جو ٹھہرے جفا سے میری وفاتو یہ پاسنگ ہے ترازو کا

۴

دل کی بے چینیاں خدا کی پناہتکیہ ہٹ ہٹ گیا ہے پہلو کا

۵

کہیں جاتی بہار رکتی ہےدامن آیا نہ ہاتھ میں بو کا

۶

ہے نئی قید اب یہ آزادیزور ٹوٹا ہوا ہے بازو کا

۷

آندھی آہوں کی سیل اشکوں کیاب نہیں کوئی اپنے قابو کا

۸

قہقہہ بھرتی ہے صراحی کیاظرف خم سے سوا ہے چلو کا

۹

سوتی قسمت کی نیند اڑاوے گانرم تکیہ کسی کے زانو کا

۱۰

عشق بازی ہے جان کی جوکھموہیں مارا پڑا جہاں چوکا

۱۱

آرزوؔ دل ہے وقف بیم و امیدجھلملاتا چراغ جگنو کا

۹ / ۷۰