کلامِ آرزوردیف ے

اس کی تو ایک دل لگی اپنا بنا کے چھوڑ دے

۱

اس کی تو ایک دل لگی اپنا بنا کے چھوڑ دےجائے وہ اب کہاں جسے سب سے چھڑا کے چھوڑ دے

۲

کھیل نہیں ہے بد گماں قول و قرار بھولناپھر سے آزما کے دیکھ یاد دلا کے چھوڑ دے

۳

نبھ چکا زندگی کا ساتھ جب یہ ابھی سے حال ہےبوجھ بٹانے والا ہی بیچ میں لا کے چھوڑ دے

۴

اس سے کہیں تو کیا کہیں جس کے مزاج میں یہ ضدجب نہ لگی بجھا سکے آگ لگا کے چھوڑ دے

۵

راہ طویل پاؤں شل اور یہ ہم سفر کا حاللے تو چلے سنبھال کے بیچ میں لا کے چھوڑ دے

۴۸ / ۷۰