کلامِ دردردیف الف
مدرسہ یا دیر تھا یا کعبہ یا بت خانہ تھا
۱
مدرسہ یا دیر تھا یا کعبہ یا بت خانہ تھاہم سبھی مہمان تھے واں تو ہی صاحب خانہ تھا
۲
واے نادانی کہ وقت مرگ یہ ثابت ہواخواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا
۳
حیف! کہتے ہیں ہوا گل زار تاراج خزاںآشنا اپنا بھی واں اک سبزۂ بیگانہ تھا
۴
ہو گیا مہماں سرائے کثرت موہوم آہوہ دل خالی کہ تیرا خاص خلوت خانہ تھا
۵
بھول جا خوش رہ عبث وے سابقے مت یاد کردردؔ! یہ مذکور کیا ہے آشنا تھا یا نہ تھا
۵ / ۲۸