کلامِ فانیردیف ی

ڈرو نہ تم کہ نہ سن لے کہیں خدا میری

۱

ڈرو نہ تم کہ نہ سن لے کہیں خدا میریکہ روشناس اجابت نہیں دعا میری

۲

وہ تم کہ تم نے جفا کی تو کچھ برا نہ کیاوہ میں کہ ذکر کے قابل نہیں وفا میری

۳

چلے بھی آؤ کہ دنیا سے جا رہا ہے کوئیسنو کہ پھر نہ سنوگے تم التجا میری

۴

کچھ ایسی یاس سے حسرت سے میں نے دم توڑاجگر کو تھام کے رہ رہ گئی قضا میری

۵

خدا نے زہر کی تاثیر بخش دی فانیؔترس گئی تھی اثر کو بہت دعا میری

۷۰ / ۹۸