کلامِ فانیردیف ن
آپ سے شرح آرزو تو کریں
۱
آپ سے شرح آرزو تو کریںآپ تکلیف گفتگو تو کریں
۲
وہ یہیں ہیں جو وہ کہیں بھی نہیںآئیے دل میں جستجو تو کریں
۳
اہل دنیا مجھے سمجھ لیں گےدل کسی دن ذرا لہو تو کریں
۴
رنگ و بو کیا ہے یہ تو سمجھا دوسیر دنیائے رنگ و بو تو کریں
۵
تم سے ملنے کی آرزو ہی سہیتم سے ملنے کی آرزو تو کریں
۶
وہ ادھر رخ ادھر ہے میت کالوگ فانیؔ کو قبلہ رو تو کریں
۵۳ / ۹۸