کلامِ فانیردیف ن
ہر سانس کے ساتھ جا رہا ہوں
۱
ہر سانس کے ساتھ جا رہا ہوںمیں تیرے قریب آ رہا ہوں
۲
یہ دل میں کراہنے لگا کونرو رو کے کسے رلا رہا ہوں
۳
اب عشق کو بے نقاب کر کےمیں حسن کو آزما رہا ہوں
۴
اسرار جمال کھل رہے ہیںہستی کا سراغ پا رہا ہوں
۵
تنہائی شام غم کے ڈر سےکچھ ان سے جواب پا رہا ہوں
۶
لذت کش آرزو ہوں فانیؔدانستہ فریب کھا رہا ہوں
۵۷ / ۹۸