دیوانِ غالب کاملردیف الف

نہاں کیفیتِ مے میں ہے سامانِ حجاب اس کا

۱

نہاں کیفیتِ مے میں ہے سامانِ حجاب اس کابُنا ہے پنبۂ سینا سے ساقی نے نقاب اس کا

۲

اگر اس شعلہ رو کو دوں پیامِ مجلس افروزیزبانِ شمعِ خلوت خانہ دیتی ہے جواب اس کا

۳

عیاں کیفیت مے خانہ ہے جوئے گلستاں میںکہ مے عکس شفق ہے اور ساغر ہے حباب اس کا

۴

اٹھائے ہیں جو میں افتادگی میں متصل صدمےکروں گا اشک ہائے وا چکیدہ سے حساب اس کا

۵

اسدؔ کے واسطے رنگے بہ روئے کار ہو پیداغبار، آواہ و سر گشتہ ہے یا بو تراب اس کا

۲ / ۱۹۳