دیوانِ غالب کاملردیف ے
کیا ہے ترکِ دنیا کاہلی سے
۱
کیا ہے ترکِ دنیا کاہلی سےہمیں حاصل نہیں بے حاصلی سے
۲
خراجِ دیہہِ ویراں، یک کفِ خاکبیاباں خوش ہوں تیری عاملی سے
۳
پر افشاں ہو گئے شعلے ہزاروںرہے ہم داغ، اپنی کاہلی سے
۴
خدا، یعنی پدر سے مہرباں ترپھرے ہم در بدر نا قابلی سے
۵
اسدؔ قربانِ لطفِ جورِ بیدلخبر لیتے ہیں، لیکن بے دلی سے
۱۶۶ / ۱۹۳