دیوانِ غالب کاملردیف ی

خبر نگہ کو، نگہ چشم کو عدو جانے

۱

خبر نگہ کو، نگہ چشم کو عدو جانےوہ جلوہ کر، کہ نہ میں جانوں اور نہ تو جانے

۲

نفس بہ نالہ رقیب و نگہ بہ اشک عدوزیادہ اُس سے گرفتار ہوں کہ تو جانے

۳

بہ کسوتِ عرقِ شرم قطرہ زن ہے خیالمباد، حوصلہ معذورِ جستجو جانے

۴

جنوں فسردۂ تمکیں ہے، کاش! عہدِ وفاگدازِ حوصلہ کو پاسِ آبرو جانے

۵

نہ ہووے کیوں کہ اُسے فرض قتلِ اہلِ وفالہو میں ہاتھ کے بھرنے کو جو وضو جانے

۶

زباں سے عرضِ تمنائے خامشی معلوممگر وہ خانہ بر انداز گفتگو جانے

۷

مسیحِ کشتۂ اُلفت ببر علی خاں ہےکہ جو، اسدؔ! تپشِ نبضِ آرزو جانے

۱۰۴ / ۱۹۳