دیوانِ غالب کاملردیف م

جس دم کہ جادہ وار ہو تارِ نفس تمام

۱

جس دم کہ جادہ وار ہو تارِ نفس تمامپیمائشِ زمینِ رہِ عمر بس تمام

۲

کیا دے صدا؟ کہ الفتِ گم گشتگاں سے، آہہے سرمہ، گردِ رہ، بہ گلوئے جرس تمام

۳

ڈرتا ہوں کوچہ گردیٔ بازارِ عشق سےہیں، خارِ راہ، جوہرِ تیغِ عسس تمام

۴

اے بالِ اضطراب! کہاں تک فسردگی؟یک پر زدن تپش میں ہے، کارِ قفس تمام

۵

گذرا جو آشیاں کا تصور بہ وقتِ بندمژگانِ چشمِ دام ہوئے، خار و خس تمام

۶

کرنے نہ پائے ضعف سے شورِ جنوں، اسدؔاب کے بہار کا یہیں گزرا برس تمام

۶۴ / ۱۹۳