دیوانِ غالبردیف ن

مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقت

۱

مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقتمیں گیا وقت نہیں ہوں ‌کہ پھر آ بھی نہ سکوں

۲

ضعف میں طعنۂ اغیار کا شکوہ کیا ہےبات کچھ سَر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں

۳

زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستم گر، ورنہکیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں

۹۸ / ۳۰۷