کلامِ حسرتردیف گ
دیدنی ہیں دل خراب کے رنگ
۱
دیدنی ہیں دل خراب کے رنگآہ اس چشم پرحجاب کے رنگ
۲
فصل گل میں پڑیں تو خوب کھلیںخرقۂ زہد پر شراب کے رنگ
۳
شوق مے دل میں لب پہ ہجو شرابہم پہ روشن ہیں سب جناب کے رنگ
۴
نہیں توبہ کی خیر ہیں جو یہیجوش ہنگامۂ سحاب کے رنگ
۵
کل کے مقبول آج ہیں مردودآہ اس دور انقلاب کے رنگ
۶
قابل دید ہیں وصال کی شبآرزو ہائے کامیاب کے رنگ
۷
چہرۂ عاشقی ہے پژمردہکیا ہوئے وہ مئے شباب کے رنگ
۸
خیل خوباں سے ایک میں بھی نہیںآپ کے حسن لاجواب کے رنگ
۹
میری مایوسیوں سے ہیں پیداکشمکش ہائے اضطراب کے رنگ
۱۰
دل کے ہاتھوں بہت رہے ہیں خرابحسرتؔ خانماں خراب کے رنگ
۲۰ / ۷۹