کلامِ انشاردیف الف

دل ستم زدہ بیتابیوں نے لوٹ لیا

۱

دل ستم زدہ بیتابیوں نے لوٹ لیاہمارے قبلہ کو وہابیوں نے لوٹ لیا

۲

کہانی ایک سنائی جو ہیر رانجھا کیتو اہل درد کو پنجابیوں نے لوٹ لیا

۳

یہ موج لالہ خود رو نسیم سے بولےکہ کوہ و دشت کو سیرابیوں نے لوٹ لیا

۴

صبا قبیلۂ لیلیٰ میں اڑ گئی یہ خبرکہ ناقہ نجد کے اعرابیوں نے لوٹ لیا

۵

کسی طرح سے نہیں نیند آتی انشاؔ کواسی خیال میں بے خوابیوں نے لوٹ لیا

۹ / ۸۰