کلامِ انشاردیف الف

دیکھنا جب مجھے کر شان یہ گالی دینا

۱

دیکھنا جب مجھے کر شان یہ گالی دیناکس سے تم سیکھے ہو ہر آن یہ گالی دینا

۲

اختلاط آپ سے اور مجھ سے کہاں کا ایساواہ جی جان نہ پہچان یہ گالی دینا

۳

اب تو ناداں ہو سنا چاہو سو پیارے کہہ لوپر تمہیں ہووے گا نقصان یہ گالی دینا

۴

آخرش ہوگی جو ان پر تو کسے بھاوے گاچند روز اور ہی مہمان یہ گالی دینا

۵

تہمت بوسہ عبث دیتی ہو منظور جو ہوکر کے بے فائدہ بہتان یہ گالی دینا

۶

دیجئے دیجئے ہے عین سعادت اپنیعاشقوں پر تو ہے احسان یہ گالی دینا

۷

تیرے غصہ سے جو انشاؔ ہو خفا ناحق ہےہاں تجھے چاہئے نادان یہ گالی دینا

۱۰ / ۸۰