کلامِ انشاردیف الف
ہے ترا گال مال بوسے کا
۱
ہے ترا گال مال بوسے کاکیوں نہ کیجے سوال بوسے کا
۲
منہ لگاتے ہی ہونٹھ پر تیرےپڑ گیا نقش لال بوسے کا
۳
زلف کہتی ہے اس کے مکھڑے پرہم نے مارا ہے جال بوسے کا
۴
صبح رخسار اس کے نیلے تھےشب جو گزرا خیال بوسے کا
۵
انکھڑیاں سرخ ہو گئیں چٹ سےدیکھ لیجے کمال بوسے کا
۶
جان نکلے ہے اور میاں دے ڈالآج وعدہ نہ ٹال بوسے کا
۷
گالیاں آپ شوق سے دیجےرفع کیجے ملال بوسے کا
۸
ہے یہ تازہ شگوفہ اور سنوپھول لایا نہال بوسے کا
۹
عکس سے آئنے میں کہتا ہےکھینچ کر انفعال بوسے کا
۱۰
برگ گل سے جو چیز نازک ہےواں کہاں احتمال بوسے کا
۱۱
دیکھ انشاؔ نے کیا کیا ہے قہرمتحمل یہ گال بوسے کا
۱۱ / ۸۰