کلامِ انشاردیف ے

صاحب کے ہرزہ پن سے ہر ایک کو گلہ ہے

۱

صاحب کے ہرزہ پن سے ہر ایک کو گلہ ہےمیں جو نباہتا ہوں میرا ہے حوصلہ ہے

۲

چودہ یہ خانوادے ہیں چار پیر تن میںچشتیہ سب سے اچھے یہ زور سلسلہ ہے

۳

پھر کچھ گئے ہوؤں کی مطلق خبر نہ پائےکیا جانیے کدھر کو جاتا یہ قافلہ ہے

۴

بار گراں اٹھانا کس واسطے عزیزوہستی سے کچھ عدم تک تھوڑا ہی فاصلہ ہے

۵

دے گالیاں ہزاروں سن مطلع اس غزل کاکہنے لگے کہ انشاؔ اس کا یہ صلہ ہے

۶۰ / ۸۰