کلامِ انشاردیف م

چاہتا ہوں تجھے نبیؐ کی قسم

۱

چاہتا ہوں تجھے نبیؐ کی قسمحضرت مرتضیٰ علی کی قسم

۲

مجھے غمگیں نہ چھوڑ روتا آجتجھے اپنی ہنسی خوشی کی قسم

۳

صاف کہہ بیٹھیے نہ جی میں جو ہوآپ کو اپنی سادگی کی قسم

۴

میں دلائی قسم تو کہنے لگےہم نہیں مانتے کسی کی قسم

۵

صدقہ ہوتا ہوں جس گھڑی مجھ کویاد آتی ہے اس پری کی قسم

۶

ہائے کہنا وہ اس کا چپکے سےتجھے انشاؔ ہماری جی کی قسم

۳۰ / ۸۰