کلامِ انشاردیف ن

دس عقل دس مقولے دس مدرکات تیسوں

۱

دس عقل دس مقولے دس مدرکات تیسوںتیرے ہی ذکر میں ہیں اے پاک ذات تیسوں

۲

نو آسماں خور و مہ ساتوں طبق زمیں کےروح و حواس خمسہ اور شش جہات تیسوں

۳

بارہ بروج چودہ معصوم چار عنصرظاہر کریں ہیں تیری لاکھوں صفات تیسوں

۴

سی پارہائے دل کو رکھیو محافظت سےاے میری جاں ہیں تیری حفظ حیات تیسوں

۵

ماہ گزشتہ کا حال انشاؔ کہوں سو کیوں کرمر مر بسر کئے ہیں دن اور رات تیسوں

۳۸ / ۸۰