کلامِ انشاردیف و

ضعف آتا ہے دل کو تھام تو لو

۱

ضعف آتا ہے دل کو تھام تو لوبولیو مت بھلا سلام تو لو

۲

کون کہتا ہے بولو مت بولوہاتھ سے میرے ایک جام تو لو

۳

ہم صفیرو چھٹو گے مت تڑپودم ابھی آ کے زیر دام تو لو

۴

انہیں باتوں پہ لوٹتا ہوں میںگالی پھر دے کے میرا نام تو لو

۵

اک نگہ پر بکے ہے انشاؔ آجمفت میں مول اک غلام تو لو

۴۶ / ۸۰