کلامِ جگرردیف الف
حسن کے احترام نے مارا
۱
حسن کے احترام نے ماراعشق بے ننگ و نام نے مارا
۲
وعدۂ ناتمام نے ماراروز کی صبح و شام نے مارا
۳
لرزش دست شوق آہ نہ پوچھلغزش نیم گام نے مارا
۴
عشق کی سادگی تو ایک طرفشوق کے اہتمام نے مارا
۵
اللہ اللہ نفس کی آمد و شداس پیام و سلام نے مارا
۶
عشق مرتا نہ اپنی موت سے آہعاشقان کرام نے مارا
۷
کاش وہ عمر خضر بن جائےجن خیالات خام نے مارا
۸
میں نہیں بسمل خیام جگرؔحافظ خوش کلام نے مارا
۶ / ۸۹