کلامِ میرردیف ک
دست و پا مارے وقت بسمل تک
۱
دست و پا مارے وقت بسمل تکہاتھ پہنچا نہ پائے قاتل تک
۲
کعبہ پہنچا تو کیا ہوا اے شیخسعی کر ٹک پہنچ کسی دل تک
۳
درپئے محمل اس کے جیسے جرسمیں بھی نالاں ہوں ساتھ منزل تک
۴
بجھ گئے ہم چراغ سے باہرکہیو اے باد شمع محفل تک
۵
نہ گیا میرؔ اپنی کشتی سےایک بھی تختہ پارہ ساحل تک
۱۵۳ / ۵۸۲