کلامِ میرمثنویات، مراثی و دیگر

ساقی کوثر کے پیارے السلام

۱

ساقی کوثر کے پیارے السلامتشنہ لب سید ہمارے السلام

۲

صبح تیرے قتل کی تھی صبح قیرشام کے لوگوں کے مارے السلام

۳

آسماں خم ہے تری تعظیم میںتیرے ساجد ہیں ستارے السلام

۴

تھے ہزاروں خصم جانی اس طرفتم گئے بیکس بچارے السلام

۵

فوج دشمن کی جو چڑھ آئی تمامتم ہوئے ایک ایک اتارے السلام

۶

بحر خوں میں غرق ہو چھوٹے بڑےلگ گئے تم سب کنارے السلام

۷

گور میں لاشیں تمھاری بے نمازتم امام دیں تھے سارے السلام

۸

راہ حق میں تجھ سے جانبازی ہوئیبے خطر سر دینے ہارے السلام

۹

کیا کہے اب میرؔ غم کش اس سواکاے ہمیشہ کے دکھارے السلام

۵۳۷ / ۵۸۲