کلامِ شادردیف الف

چست کمر کا کیا سبب تنگ قبا کی وجہ کیا

۱

چست کمر کا کیا سبب تنگ قبا کی وجہ کیاہم تو ہیں آپ سر بکف ہم سے ادا کی وجہ کیا

۲

خاک میں جو ملا ہو خود اس پہ ستم سے کیا حصولحسن کی یہ سرشت ہے ورنہ جفا کی وجہ کیا

۳

اپنی ہیں جیسی خصلتیں مجھ پہ بھی ہے گماں وہییہ نہیں گر سبب تو پھر ترک وفا کی وجہ کیا

۴

مشرب عشق میں دلا کفر ہے یار سے ریاجب کہ بتوں کا دھیان ہو ذکر خدا کی وجہ کیا

۵

آج کیے ہزار قتل کل کیے اور بھی سواشغل یہ جس نگہ کا ہو اس کو حیا کی وجہ کیا

۶

روح و جسد کا سابقہ کتنے دنوں کا ہے بھلادونوں کی جنس دو ہے جب ان میں وفا کی وجہ کیا

۷

صدمۂ درد و رنج و غم طول فراق کا المہیں یہ حوادثات چند ان کی بقا کی وجہ کیا

۸

سن لیں جو وہ زہے نصیب گر نہ سنیں تو کیا گلہہے یہ انہیں سے گفتگو ترک دعا کی وجہ کیا

۹

مالک دل ہیں جب وہی جب ہے انہیں کا اختیارمرتکب گناہ کیوں جرم و خطا کی وجہ کیا

۱۰

روئے ہیں ہم ضرور شادؔ تب تو ہے لب پہ آہ سردمینہ نہ برس گیا تو پھر ٹھنڈی ہوا کی وجہ کیا

۳۲ / ۷۹