کلامِ امیرردیف ب

ہے خموشی ظلم چرخ دیو پیکر کا جواب

۱

ہے خموشی ظلم چرخ دیو پیکر کا جوابآدمی ہوتا تو ہم دیتے برابر کا جواب

۲

جو بگولا دشت غربت میں اٹھا سمجھا یہ میںکرتی ہے تعمیر دیوانی مرے گھر کا جواب

۳

ساتھ خنجر کے چلے گی وقت ذبح اپنی زبانجان دینے والے دیتے ہیں برابر کا جواب

۴

سجدہ کرتا ہوں جو میں ٹھوکر لگاتا ہے وہ بتپاؤں اس کا بڑھ کے دیتا ہے مرے سر کا جواب

۵

ابر کے ٹکڑے نہ الجھیں میری موج اشک سےخشک مغزوں سے ہے مشکل مصرعۂ تر کا جواب

۶

وہ کھنچا تھا میں بھی کھنچ رہتا تو بنتی کس طرحسر جھکا دیتا تھا قاتل تیرے خنجر کا جواب

۷

جیتے جی ممکن نہیں اس شوخ کا خط دیکھنابعد میرے آئے گا میرے مقدر کا جواب

۸

شیخ کہتا ہے برہمن کو برہمن اس کو سختکعبہ و بت خانہ میں پتھر ہے پتھر کا جواب

۹

روز دکھلاتا ہے گردوں کیسی کیسی صورتیںبت تراشی میں ہے یہ کافر بھی آذر کا جواب

۱۰

ہر جگہ قبر گدا تکیے میں ہر جا گور شاہایک گھر اس شہر میں ہے دوسرے گھر کا جواب

۱۱

جلوہ گر ہے نور حق ہونے سے یکتائی امیرؔسایہ بھی ہوتا اگر ہوتا پیمبر کا جواب

۱۴ / ۴۷