کلامِ آرزوردیف الف
آنکھ سے دل میں آنے والا
۱
آنکھ سے دل میں آنے والادل سے نہیں اب جانے والا
۲
گھر کو پھونک کے جانے والاپھر کے نہیں ہے آنے والا
۳
دوست تو ہے نادان ہے لیکنبے سمجھے سمجھانے والا
۴
آنسو پونچھ کے ہنس دیتا ہےآگ میں آگ لگانے والا
۵
ہے جو کوئی تو دھیان اسی کاآنے والا جانے والا
۶
حسن کی بستی میں ہے یاروکوئی ترس بھی کھانے والا
۷
ڈال رہا ہے کام میں مشکلمشکل میں کام آنے والا
۸
دی تھی تسلی یہ کس دل سےچپ نہ ہوا چلانے والا
۹
خواب کے پردے میں آتا ہےسوتا پا کے جگانے والا
۱۰
اک دن پردہ خود الٹے گاچھپ چھپ کے ترسانے والا
۱۱
آرزوؔ ان کے آگے ہے چپ کیوںتم سا باتیں بنانے والا
۲ / ۷۰