کلامِ آرزوردیف ن
تلاش رنگ میں آوارہ مثل بو ہوں میں
۱
تلاش رنگ میں آوارہ مثل بو ہوں میںگزر کے آپ سے اپنی ہی جستجو ہوں میں
۲
نفس ہے سختیٔ قید حیات کا ضامننکل سکے جو نہ پھانسی سے وہ گلو ہوں میں
۳
نشان ہستی فانی ہے داغ ناکامیخود اپنی آنکھ سے ٹپکا ہوا لہو ہوں میں
۴
مثال پیکر سیماب اضطراب مدامپئے نگاہ کرم شرح آرزو ہوں میں
۵
مری زباں پہ ہیں اندیشہ ہائے ناکامیسمجھ رہے وہ دل میں کہ حیلہ جو ہوں میں
۶
ابھی ہے آب ندامت سر جبیں باقینماز ایسے میں پڑھ لوں کہ با وضو ہوں میں
۷
ہوں کچھ نہ ہونے پہ بھی کائنات کا حاصلکہ اپنا شوق نہیں تیری آرزو ہوں میں
۸
مثال معنیٔ بے لفظ و لفظ بے معنیجو تیرے دل میں نہیں ہے وہ آرزوؔ ہوں میں
۲۹ / ۷۰