کلامِ اصغرردیف الف
کون تھا اس کے ہوا خواہوں میں جو شامل نہ تھا
۱
کون تھا اس کے ہوا خواہوں میں جو شامل نہ تھااب ہوا معلوم مجھ کو دل بھی میرا دل نہ تھا
۲
عشق کی بیتابیوں پر حسن کو رحم آ گیاجب نگاہ شوق تڑپی پردۂ محمل نہ تھا
۳
تھیں نگاہ شوق کی رنگینیاں چھائی ہوئیپردۂ محمل اٹھا تو صاحب محمل نہ تھا
۴
قہر ہے تھوڑی سی بھی غفلت طریق عشق میںآنکھ جھپکی قیس کی اور سامنے محمل نہ تھا
۵ / ۳۹