کلامِ اصغرردیف ے

یہ ننگ عاشقی ہے سود و حاصل دیکھنے والے

۱

یہ ننگ عاشقی ہے سود و حاصل دیکھنے والےیہاں گمراہ کہلاتے ہیں منزل دیکھنے والے

۲

خط ساغر میں راز حق و باطل دیکھنے والےابھی کچھ لوگ ہیں ساقی کی محفل دیکھنے والے

۳

مزے آ آ گئے ہیں عشوہ ہائے حسن رنگیں کےتڑپتے ہیں ابھی تک رقص بسمل دیکھنے والے

۴

یہاں تو عمر گزری ہے اسی موج و تلاطم میںوہ کوئی اور ہوں گے سیر حاصل دیکھنے والے

۵

مرے نغموں سے صہبائے کہن بھی ہو گئی پانیتعجب کر رہے ہیں رنگ محفل دیکھنے والے

۶

جنون عشق میں ہستی عالم پر نظر کیسیرخ لیلیٰ کو کیا دیکھیں گے محمل دیکھنے والے

۲۱ / ۳۹