کلامِ اصغرردیف ز
نہ کھلے عقد ہائے ناز و نیاز
۱
نہ کھلے عقد ہائے ناز و نیازحسن بھی راز اور عشق بھی راز
۲
راز کی جستجو میں مرتا ہوںاور میں خود ہوں ایک پردۂ راز
۳
بال و پر میں مگر کہاں پائیںبوئے گل یعنی ہمت پرواز
۴
ساز دل کیا ہوا وہ ٹوٹا ساساری ہستی ہے گوش بر آواز
۵
لذت سجدۂ ہائے شوق نہ پوچھہائے وہ اتصال ناز و نیاز
۶
دیکھ رعنائی حقیقت کوعشق نے بھر دیا ہے رنگ مجاز
۷
ساز ہستی کا جائزہ کیساتار کیا دیکھ تار کی آواز
۹ / ۳۹