کلامِ آتشمثنویات، مراثی و دیگر
ہنر سے نیاریوں کے حال یہ ظاہر ہوا ہم کو
۱
ہنر سے نیاریوں کے حال یہ ظاہر ہوا ہم کومقدر میں جو دولت ہو تو زر ہو خاک سے پیدا
۲
سحر سے شام تک چلتی ہیں لاتیں وصل کی شب میںمحبت کی ہے کس گستاخ کس بیباک سے پیدا
۳
کیا ہے اپنے غنچے سے دہن میں تونے جو اس کوشمیم گل ہوئی ہے ریشہ مسواک سے پیدا
۴
عزیز از جان نہ رکھیں داغ زلف و خط کیوں کریہ گل ہم نے کیے ہیں کس خس و خاشاک سے پیدا
۱۰۴ / ۱۰۵