کلامِ دردردیف ہ
ربط ہے ناز بتاں کو تو مری جان کے ساتھ
۱
ربط ہے ناز بتاں کو تو مری جان کے ساتھجی ہے وابستہ مرا ان کی ہر اک آن کے ساتھ
۲
اپنے ہاتھوں کے بھی میں زور کا دیوانہ ہوںرات دن کشتی ہی رہتی ہے گریبان کے ساتھ
۳
جو جفا جو ہیں انہیں سنگ دلی لازم ہےکام تلوار کو رہتا ہے سدا سان کے ساتھ
۴
گر مسیحا نفسی ہے یہی مطرب تو خیرجی ہی جاتے ہیں چلے تیری ہر اک تان کے ساتھ
۵
دردؔ ہر چند میں ظاہر میں تو ہوں مور ضعیفزور نسبت ہے ولے مجھ کو سلیمانؔ کے ساتھ
۱۷ / ۲۸