دیوانِ غالبردیف ی
لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے
۱
لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھےمیرا ذمہ، دیکھ کر گر کوئی بتلا دے مجھے
۲
کیا تعجب ہے کہ اُس کو دیکھ کر آجائے رحمواں تلک کوئی کسی حیلے سے پہنچا دے مجھے
۳
منہ نہ دکھلاوے، نہ دکھلا، پر بہ اندازِ عتابکھول کر پردہ ذرا آنکھیں ہی دکھلا دے مجھے
۴
یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خوش ہے کہ، مَیںزلف گر بن جاؤں تو شانے میں اُلجھا دے مجھے
۲۱۸ / ۳۰۷