دیوانِ غالبقطعات
قطعہ تاریخ
۱
اِس کتابِ طرب نصاب نے جبآب و تاب انطباع کی پائی
۲
فکرِ تاریخِ سال میں، مجھ کوایک صورت نئی نظر آئی
۳
ہندسے پہلے سات سات کے دودیے ناگاہ مجھ کو دکھلائی
۴
اور پھر ہندسہ تھا بارہ کابا ہزاراں ہزار زیبائی
۵
سالِ ہجری تو ہو گیا معلومبے شمولِ عبارت آرائی
۶
مگر اب ذوقِ بذلہ سنجی کوہے جداگانہ کار فرمائی
۷
سات اور سات ہوتے ہیں چودہبہ اُمیدِ سعادت افزائی
۸
غرض اِس سے ہیں چار دہ معصُومجس سے ہے چشمِ جاں کو زیبائی
۹
اور بارہ امام ہیں بارہجس سے ایماں کو ہے توانائی
۱۰
اُن کو غالبؔ یہ سال اچھا ہےجو ائِمّہ کے ہیں تولاّئی
۲۸۰ / ۳۰۷