کلامِ حسرتردیف ی
بیکلی سے مجھے راحت ہوگی
۱
بیکلی سے مجھے راحت ہوگیچھیڑ دیں آپ عنایت ہوگی
۲
وصل میں ان کے قدم چومیں گےوہ بھی گر ان کی اجازت ہوگی
۳
بے قراری کے مزے لوٹیں گےآج پھر درد کی شدت ہوگی
۴
ایک دن کھول کے جی رو لیں گےضبط غم کی جو اجازت ہوگی
۵
قصۂ غم نہ کہوں گا حسرتؔجور کی ان کے شکایت ہوگی
۴۵ / ۷۹