بالِ جبریلحصہ دوم

کریں گے اہل نظر تازہ بستیاں آباد

Karenge ahl-e-nazar taaza bastiyan aabaad

۱

کریں گے اہل نظر تازہ بستیاں آبادمری نگاہ نہیں سوئے کوفہ و بغداد

۲

یہ مدرسہ، یہ جواں، یہ سرور و رعنائیانھی کے دم سے ہے میخانہ فرنگ آباد

۳

نہ فلسفی سے، نہ ملا سے ہے غرض مجھ کویہ دل کی موت، وہ اندیشہ و نظر کا فساد

۴

فقیہ شہر کی تحقیر! کیا مجال مریمگر یہ بات کہ میں ڈھونڈتا ہوں دل کی کشاد

۵

خرید سکتے ہیں دنیا میں عشرت پرویزخدا کی دین ہے سرمایہ غم فرہاد

۶

کیے ہیں فاش رموز قلندری میں نےکہ فکر مدرسہ و خانقاہ ہو آزاد

۷

رشی کے فاقوں سے ٹوٹا نہ برہمن کا طلسمعصا نہ ہو تو کلیمی ہے کار بے بنیاد

۶۶ / ۱۷۹