کلامِ جگرردیف ے

جان کر من جملۂ خاصان مے خانہ مجھے

۱

جان کر من جملۂ خاصان مے خانہ مجھےمدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے

۲

ننگ مے خانہ تھا میں ساقی نے یہ کیا کر دیاپینے والے کہہ اٹھے یا پیر مے خانہ مجھے

۳

سبزہ و گل موج و دریا انجم و خورشید و ماہاک تعلق سب سے ہے لیکن رقیبانہ مجھے

۴

زندگی میں آ گیا جب کوئی وقت امتحاںاس نے دیکھا ہے جگرؔ بے اختیارانہ مجھے

۶۵ / ۸۹