کلامِ جگرردیف م
حسن کافر شباب کا عالم
۱
حسن کافر شباب کا عالمسر سے پا تک شراب کا عالم
۲
عرق آلود چہرۂ تاباںشبنم و آفتاب کا عالم
۳
وہ مری عرض شوق بے حد پرکچھ حیا کچھ عتاب کا عالم
۴
اللہ اللہ وہ امتزاج لطیفشوخیوں میں حجاب کا عالم
۵
ہمہ نور و سرور کی دنیاہمہ حسن و شباب کا عالم
۶
وہ لب جوئبار و موسم گلوہ شب ماہتاب کا عالم
۷
زانوئے شوق پر وہ پچھلے پہرنرگس نیم خواب کا عالم
۸
دیر تک اختلاط راز و نیازیک بیک اجتناب کا عالم
۹
لاکھ رنگیں بیانیوں پہ مریایک سادہ جواب کا عالم
۱۰
غم کی ہر موج موج طوفاں خیزدل کا عالم حباب کا عالم
۱۱
دل مطرب سمجھ سکے شایداک شکستہ رباب کا عالم
۱۲
وہ سماں آج بھی ہے یاد جگرؔہاں مگر جیسے خواب کا عالم
۲۶ / ۸۹