کلامِ جگرردیف ت
نہ دیکھا رخ بے نقاب محبت
۱
نہ دیکھا رخ بے نقاب محبتمحبت ہے شاید حجاب محبت
۲
برستا ہے کیف شباب محبتہر آنسو ہے جام شراب محبت
۳
عجب جوش پر ہے شباب محبتمحبت ہے مست شراب محبت
۴
زہے خواب و تعبیر خواب محبتمحبت ہی نکلی جواب محبت
۵
مجھے کیا پڑی ہے ترے در سے اٹھوںٹھہرنے جو دے اضطراب محبت
۶
دل ذرہ ذرہ ہے طور تجلیزہے جلوۂ آفتاب محبت
۷
سبھی اٹھ گئے دیدہ و دل سے پردےنہ اٹھا مگر اک حجاب محبت
۸
نہ رکھو غرض ہم سے اتنا ہی کہہ دوہلاک تبسم خراب محبت
۹
لہو کی ہر اک بوند دل بن گئی ہےخوشا لذت کامیاب محبت
۱۰
حدود محبت سے بھی بڑھ گئے ہمسلامت رہے اضطراب محبت
۲۰ / ۸۹