کلامِ جگرمثنویات، مراثی و دیگر

جنوں کم جستجو کم تشنگی کم

۱

جنوں کم جستجو کم تشنگی کمنظر آئے نہ کیوں دریا بھی شبنم

۲

بحمداللہ تو ہے جس کا ہمدمکہاں اس قلب میں گنجائش غم

۳

توجہ بے نہایت اور نظر کمخوشا یہ التفات حسن برہم

۴

مری آنکھوں نے دیکھا ہے وہ عالمکہ ہر عالم ہے لغزش ہائے پیہم

۵

خطا کیونکر نہ ہوتی عافیت سوزکہ جنت ہی نہ تھی معراج آدم

۶

خوشا یہ نسبت حسن و محبتجہاں بیٹھے نظر آئے ہمیں ہم

۷

وہ اک حسن سراپا اللہ اللہکہ جس کی ہر ادا عالم ہی عالم

۸

کہاں پہلوئے خورشید جہاں تابکہاں اک نازنیں دوشیزہ شبنم

۹

مسرت زندگی کا دوسرا ناممسرت کی تمنا مستقل غم

۸۶ / ۸۹